تازہ تر ین
nawaz-shareef

اقتصادی راہداری اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں، وزیراعظم

گوادر(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گودار کو مثالی بندر گاہ بنانا میرا دیرینہ خواب تھا اور سی پیک اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں۔گوادر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے علاوہ کسی بھی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی لیکن ہم نے سب سے پہلے بلوچستان اور گوادر پر توجہ دی، آج پورے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو اسے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتا ہوا چین سے ملا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کبھی دہشت گردی تھی اب وہاں ترقی ہو رہی ہے، سڑکیں ہوتی ہیں تو اسکول، اسپتال اور یونی ورسٹیاں بنتی ہیں اور خوشی ہے کہ گوادر میں ترقی ہو رہی ہے، گوادر کی ترقی میں یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی حصہ ملنا چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کو مثالی بندرگاہ بنانا میری دیرینہ خواہش تھی اور آج گوادر میں ترقی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر ملکی ترقی کے لئے گیم چینجر ہیں، پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گوادر پر میری خصوصی توجہ اور اسے ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا، یہاں پر ایک عمدہ یونی ورسٹی بنائی جائے گی جہاں ملک کے دیگر شہروں سے بھی طلبا تعلیم کے حصول کے لئے آئیں گے اور یونی ورسٹی کے لئے 500 ایکڑ جگہ بھی خرید لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے گوادر میں 300 بستروں کا اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔قبل ازیں گوادر میں مسلم لیگ (ن) مکران، بولان اور چاغی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہیں اور ان سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے، کارکنوں کا خیال رکھنا ہمارا فر ض ہے، کارکنوں کو مضبوط کرنے سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنائ اللہ زہری سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور صوبے کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv