لاہور(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعظم کو نہ صرف خوش آمدید کہیں گے بلکہ فول پروف سکیورٹی بھی دینگے، بدقسمتی سے پنجاب میں ہمارے کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر رانا کاظم مرحوم کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رانا کاظم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مردم شماری غیر متنازع ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو سندھ میں خوش آمدید کہیں گے، امید رکھتے ہیں کہ پنجاب میں بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوگا مگر بدقسمتی سے ہمیں پنجاب میں سکیورٹی نہیں دی جاتی، اور ہمارے کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں، ہمیں ڈرا کر جلسے رکوائے جاتے ہیں لیکن ہم نوازشریف کو جلسوں کی سکیورٹی دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کاظم خان ہمارا سیاسی اثاثہ تھے اور ہم ان کی پارٹی خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

