لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ’کالم نگار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ آسانی سے نہیں بنے گا۔ سرمایہ کار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ماضی میں یہاں بہت بڑی تعداد میں سیاح آتے تھے سیاحت کو بحال کرنا ہے۔ ماحول کو دوستانہ بنانا ہو گا۔ وزیراعظم مران خان کا چین کا دورہ اہم ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک علاج کی اجازت مل گئی تو وہ علاج کرا کر واپس آ جائیں۔ ایسے بھی مریض تھے جن کے کمر درد تھا باہر جا کر ڈانس کرتے نظر آتے تھے۔ پاکستان میں دو طبقے ہیں ایک کو دنیا کی ہر سہولت حاصل دوسرے کے پاس کچھ نہیں ہے۔
سینئر تجزیہ کار طارق ممتاز نے کہا کہ نوازشریف کا یہاں اپنا بہترین ہسپتال ہے وہاں سے علاج کیوں نہیں کراتے کیا ان کا علاج صرف لندن میں ممکن ہے۔ اگر اتفاق ہسپتال میں علاج نہیں ہو سکتا۔ اسے بند کر دیں ایسا لگ رہا ہے جیسے مک مکا ہو رہا ہے۔
تجزیہ کار منورا انجم نے کہا کہ سرمایہ کار کبھی ڈر کی چھتری تلے پیسہ نہیں لگاتا جس ملک میں لوگوں کے بنیادی حقوق نہیں ملتے کوئی مستقل پالیسی نہ ہو وہاں کوئی کیوں سرمایہ کاری کرے گا۔ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دینی چاہئے وہ علاج کرا کر واپس آ جائیں گے۔ نیب کو طریق کار بدلنا ہو گا پہلے انویسٹی گیشن اور پھر پکڑا جانا چاہئے سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین میں بڑی اچھی تقریر کی، اس بار انہوں نے لکھی ہوئی تقریر کی۔ نوازشریف کا علاج تو بیرون ملک ہی ہو سکتا ہے تو انہیں جانے دینا چاہئے۔ طبقاتی نظام صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہے۔ بڑی مچھلی چھوٹی کو کھا جاتی ہے یہی فطرت کا قانون ہے۔
All posts by admin
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور نجکاری کی بھی تشکیل نو کی جن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بھی مشیر خزانہ کو مقرر کیا گیا ہے اور یہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین بھی عبدالحفیط شیخ کو بنایا گیا ہے، یہ کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ بنایا گیا ہے۔
ورلڈکپ کے لیے 22 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل
دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے لیے 22 رکنی میچ آفیشل کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے 48 میچز کے لیے دنیا کے 16 بہترین اور 6 میچ ریفریز پر مشتمل آفیشل کا انتخاب کیا گیا ہے جو 30 مئی سے 14 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فرائض ادا کریں گے۔ورلڈکپ کے لیے منتخب امپائروں میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں جن کا یہ پانچواں ورلڈکپ ہوگا۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، این گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹلیبرو، نیگل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن بھی امپائروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ایونٹ کے میچ ریفری کے لیے کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رانجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ امپائر پہلے مرحلے میں لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
برطانوی شہزادہ ولیم کا نیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ
کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار مسجد کا دورہ کیا اس دوران وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد النور کادورہ کیا، اس دوران سفید شال سرپہ لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ شہزادہ ولیم نے مشکل کے اس وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ نے راہ دکھائی کہ نفرت کامقابلہ محبت سے کیاجانا چاہیے، میں دعاگو ہوں کہ دنیامیں محبت کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہے، انہوں نے کہا نیوزی لینڈ نے حملہ آورکی جانب سے خوف کاماحول پیدا کرنے کامنصوبہ ناکام بنادیا۔برطانوی شہزادے نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید افراد کے لو احقین اور زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ بچی الین الساتی بھی شامل ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو زخمی کردیاتھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔
وزیراعظم کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقات
بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔وزیراعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کےلیے چار روزہ دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت رزاق داﺅد موجود تھے۔وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو کرسٹالینا جارجیوا کو حکومت کے حالیہ معاشی اور مالیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ورلڈ بینک کی جانب سے خطے کو آپس ملانے، غربت کے خاتمے اور کاروبار کو آسان بنانے جیسے اقدامات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی اعلیٰ افسر کو پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے احساس پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو نے قرضوں کی فراہمی اور بیرونی فنڈز جیسے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لیگارڈ نے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آﺅٹ پیکیج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے کرسٹینا لیگارڈ کو ملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور غربت مٹاﺅ پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔
نشوہ کے والد کا اسپتال مالکان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک)دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے انتقال کرجانے والی ننھی نشوا کے والد قیصر علی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اتوار سے احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں سماجی کارکن جبران ناصر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشوہ کے والدنے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ اسپتال سیل کرنے، مالکان کی گرفتاری اور آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے نکات طے پائے تھے، اسپتال تو سیل ہوگیا مگر ابھی دو مطالبات پورے نہیں ہوئے اور اگر کل تک مالکان کو گرفتار کرکے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا اعلان نہ کیا گیا تو ہمارے پاس اتوار سے احتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔قیصر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے غفلت کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر اب اس میں 302 کی دفعات شامل ہونی چاہئیں کیونکہ ایف آئی آر درج کرانے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ آئی سی یو بچوں کا نہیں بلکہ بڑوں کا تھا، اسپتال نے غفلت چھپانے کے لیے میری بیٹی کی زندگی داﺅ پر لگادی، اس کیس میں اسپتال کے تینوں مالکان کو گرفتار کرنا ہوگا، لگتا ہے اداروں پر دباﺅ کی وجہ سے مالکان کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔نشوہ کے والدنے مطالبہ کیا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن کسی جج کی نگرانی میں بنایا جائے، بچوں کا مستقبل ہیلتھ کئیر کمیشن کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ قیصر علی نے سیاسی جماعتوں سے اس معاملے کو کوئی اور رنگ نہ دینے کی بھی سفارش کی۔
خاتون اول ثمینہ علوی کی پاکستان کی نامور سنگر ولیجنڈ ایوارڈ یافتہ حمیرا ارشد سے ملاقات
لاہور(ویب ڈیسک)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پنجاب میں قابل عزت بیگم صدرپاکستان خاتون اول ثمینہ علوی کی پاکستان کی نامور سنگر لیجنڈایوارڈ یافتہ حمیرا ارشد کی ملاقات،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،حمیرا ارشد نے خاتون اول کی فرمائش پر فیض احمد فیض کا مشہور کلام”لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“سنایا ،خاتون اول نے اسے خوب سراہااور داد دی۔
وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان پر امریکی نمائندہ خصوصی کا خیر مقدم
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اب افغانستان کے کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تشدد میں کمی اور دوسروں ممالک کے اندرونی اختلافات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے متعلق بیان خطے میں مثبت تبدیلی لائے گا اور پاکستان کو مرکزی کردار دے گا۔
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، وزیراعظم
بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران کم ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنامیرے میرے لیےاعزازہے، اس منصوبے کاخواب حقیقت بن رہا ہے، یہ باہمی رابطوں اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے جبکہ ثقافت و سیاحت کوفروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے، پاکستان، چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دارہے۔وزیر اعظم نے پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بیلٹ اینڈروڈ منصوبے سے توانائی بحران کم ہوا، پاکستان اورچین سی پیک کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام شرکاءکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپرکشش مواقع فراہم کرتاہے، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا چین کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، ریلوے، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ زراعت، صحت اورتعلیم میں تعاون کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا وائٹ کالر کرائمزنے ترقی پزیر دنیا پراثرات مرتب کیے، پاکستان وائٹ کالر کرائمز کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہا ہے، وائٹ کالرکرائم ہی ترقیاتی کاموں کو برباد کرتاہے، ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات روکنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، بہترماحول کے لیے10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا چین کے تعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ہوگا، غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان میں احساس کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے، پرامن اورترقی یافتہ دنیا کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری دوسرے بیلٹ اینڈ فورم 2019 کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، روسی صدر پیوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سمیت متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت اہم میٹنگ جبکہ تمام ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت
لاہور(صدف نعیم سے) میٹنگ میں اہم کیسز میں ہونیوالی پیش رفت پر ڈی جی نیب لاہور کو جامع بریفنگ ،میٹنگ میں پیراگون سوسائٹی کیس میں جاری تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ریفرنس دائر کرنیکی منظوری، ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق اور ندیم ضیاء بطور مرکزی ملزمان نامزد، تینوں ملزمان پر عوام سے دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کا مرتکب ہونیکے الزامات عائد،2003 میں قیصر امین بٹ اور ندیم ضیاءنے ایئر ایونیو نامی کمپنی تشکیل دی جسے بعد ازاں پیراگون سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام منتقل کر دیا گیا، قیصر امین بٹ اور ملزم ندیم ضیاء بطور ڈائریکٹرز پیراگون سٹی نامی سکیم کو آپریٹ کرتے رہے،ملزمان کے پاس 1000 کنال کے قریب زمین موجود تھی جبکہ انہوں نے 7000 کنال زمین کے لے آﺅٹ پلان کی منظوری کیلئے ٹاﺅن پلاننگ سے استدعا کی، پیراگون سٹی نامی ہاﺅسنگ سکیم تاحال ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں،ملزمان خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق نے 50 کنال زمین کے عوض 2، 2 کنال کے 20 ڈویلپڈ پلاٹ پیراگون سٹی سے حاصل کئے،ملزمان سعد رفیق و سلمان رفیق کے نام پیراگون سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی پراکسی کمپنی کے اکاﺅنٹ سے 5کروڑ 80 لاکھ اور 3 کروڑ 90 لاکھ کی رقوم غیرقانونی طور پر منتقل ہوئیں، ملزمان نے 2 کروڑ روپے پیراگون سٹی کے آفیشل اکاﺅنٹ سے وصول کئے جسکی خاطر خواہ وضاحت نہ دی جاسکی، نیب لاہور کیجانب سے قیصر امین بٹ کی نومبر 2018 میں گرفتاری عمل میں لاءگءجو بعد ازاں ملزمان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے، نیب لاہور نے ملزمان خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو گرفتار کیا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمان کیخلاف 54 کروڑ سے زائد مالیت پر مشتمل دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کی 68 شکایات نیب کو موصول ہوچکی ہیں، ملزم ندیم ضیاءتاحال مفرور ہے، پیراگون سٹی کیس میں ریفرنس کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے حاصل کی جائیگی۔
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ن لیگی ایم پی اے عظمی بخاری کی رکنیت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(صدف نعیم سے) ڈپٹی اسپیکر نے ن لیگی ایم پی اے عظمی بخاری کی رکنیت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا،اجلاس میں صمصام بخاری، محسن لغاری، مخدوم عثمان، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور دیگر نے شرکت کی،اسمبلی سیکرٹریٹ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مزید اراکین کی نشاندہی کی،عظمی بخاری کے علاوہ مزید اراکین نے بھی ہنگامہ آرائی کی،کم سے کم چار اراکین کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے، ویڈیو میں ن لیگ کے کئی اراکین ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہے، اس سے قبل تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔ای سی ایل میں مزید جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق، مبین صولت، شاہداسلام الدین اورعامر نسیم بھی شامل ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
لاہور( صدف نعیم ) سیدصمصام بخاری نے وزیراعظم کو پنجاب میں ذرائع ابلاغ کی صورتحال اور عمومی سیاسی فضا سے آگاہ کیا۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عوام کو سسٹم کے جبر کا نشانہ بنانے کی بجائے اداروں کو فعال بنا کر لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں: صمصام بخاری
وزیراعظم نے کرپشن کو ملک کا نمبرون دشمن اور قومی انحطاط کی بنیادی وجہ قرار دیا:صمصام بخاری
لاہور 25 اپریل:-صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سید صمصام بخاری نے وزیراعظم کو پنجاب میں ذرائع ابلاغ کی صورتحال اور حکومت کی سرگرمیوں اور پالیسیوں کی میڈیا کوریج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ملک کی عمومی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ سید صمصام علی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا جائے عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق عوامی مینڈیٹ کے احترام میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزرائ عام آدمی کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے گلی گلی، گاو¿ں، گاو¿ں اورہر کوچہ و شہر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے لئے روایتی حکمرانوں کے مخصوص ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام سے پیسے پکڑ کر سسٹم کے جبر کا نشانہ بنانے کی بجائے ہماری پارٹی کے نمائندے اداروں کی مضبوطی اور انہیں فعال بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر روایتی سیاست کا کھیل کھیلنے سے منع کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز ارکان اسمبلی کی بجائے بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ ہو چکاہے۔
سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بجاطور پر کرپشن کو وطن عزیز کی ترقی کا دشمن نمبر ون قرار دیا ہے۔ کرپشن، منی لانڈرنگ، اقرباپروری اور سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں ملوث عناصر خواہ وہ سیاسی ہوں یا غیر سیاسی کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو قومی ترقی کو قومی تنزلی میں بدلنے کے مجرم ہیں۔ انہی لوگوں کی وجہ سے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا اور آج ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے جس سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور ذاتی دیانتداری، بہترین صلاحیت اور آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہمارے وزیراعظم انشائ اللہ پاکستانی قوم کے حقیقی مسیحا ثابت ہوں گے۔ ٭٭٭