افغانستان کو 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش پاکستان ٹیم ون ڈے میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی

دبئی:افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔

رینکنگ کے مطابق او ڈی آئی میں پاکستان 2725 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 2714 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ویسٹ انڈیز بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

اگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گا،وگ بغیر کسی لیڈر اور جماعت کےسڑکوں پر آگئے ہیں،عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہےاگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گاالیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینےلوگوں کے لئے پیٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہےلوگ بغیر کسی لیڈر اور بغیر کسی جماعت کےسڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں نگران حکومت کیا کرے گی عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں بجلی کا بل دوگنا ہو گیا ہے اور اگلے مہنیے شائد یہ مسئلہ سنگین ہو جائے عوام کا رد عمل سیاسی نہیں قدرتی ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ آٹا خریدیں بجلی کا بل بھی دیں مکان کا کرایہ اور بچے کی فیس بھی دیں یہ ممکن نہیں ساری الیکٹرک کمپینوں نےاپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی خوف کے مارے ہٹا دی ہیں فائلر اور نان فائلر میں کوئی فرق نہیں رہا دونوں کو کسی نا کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑھ رہا ہےبھوک سے مارے لوگ ریسکیو 15پر کال کر رہے ہیں جتنا روپیہ گرے گا وہ سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا

مسلم لیگ ن کاآئندہ عام انتخابات میں جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن کی لندن میں بڑوں کی بیٹھک، عام انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی ، انتخابی مہم میں سابقہ چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز اور نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش کو بے نقاب کریں گی نواز شریف اور مریم نواز اپنے ساتھ ہونے والی سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ایمان مزاری کی ضمانت منظور، علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد کی عدالت نے کارِسرکارمیں مداخلت اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی جب کہ علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایمان مزاری اور علی وزیرکے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت کی جس میں عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پولیس نے علی وزیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا جب کہ دوران سماعت پراسیکیوٹر عاطف الرحمان نے علی وزیرکے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ علی وزیرپولیس کے ساتھ تفتیش کے معاملے پرتعاون نہیں کررہے، جلسے میں مختلف سرکاری املاک کی توڑپھوڑبھی کی گئی، علی وزیر سے چند ثبوت برآمد بھی ہوئے ہیں۔

اس دوران علی وزیرکے وکیل عطااللہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیرکے خلاف درج مقدمے میں3 ناقابلِ ضمانت دفعات ہیں، دیگر قابلِ ضمانت ہیں، ریلی کے شرکا کوئی بھی ہوسکتے ہیں، علی وزیرکا ریلی کے شرکا سے کچھ لینا دینا نہیں، پولیس آخر علی وزیر سے کیا اگلوانا چاہتی ہے؟

وکیل صفائی قیصر امام نے کہا کہ ایمان مزاری سے تفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیا گیا،کیا ایمان  نے تقریرمیں کہاکہ پولیس سے ڈنڈےچھین لو؟ نہیں، انہوں نے کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے،ایمان مزاری کو 24 گھنٹے تحویل میں رکھا، مزید حراست میں رہنےکاکوئی جواز نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری خاتون ہیں،کھرا بولنےکا مطلب یہ نہیں کہ جیل میں رکھا جائے، ایمان سے تفتیش مکمل ہوچکی، جیل میں مزیدرکھنا غلط ہے۔

پراسیکیوٹر عاطف الرحمان کی جانب سے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر جلسے کو لیڈ کررہے تھے،ایمان مزاری نے ریاست کو گالیاں دیں، توڑپھوڑ ہوئی، ایمان مزاری کا کردار مقدمے میں واضح طورپر لکھاگیاہے۔

عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ علی وزیر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے سمری منظور کر لی

اسلام آباد: (خبریں ڈیجیٹل) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد شہباز شریف لاہور روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔

صدر نے نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 224 ایک اےکے تحت دی ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی تصدیق

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور وزیراعظم نے 16ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا: انوارالحق 

انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کرنے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا مشکور ہوں، بطور نگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔

انوار الحق کاکڑ کے کیرئیر پر ایک نظر

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے، انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

CAMON 20 سیریز،ایک شاندار لائیو CAMON فیشن نائٹ میں متعارف کرائے جانے کیلئے تیار

پاکستان کی معروف موبائل فون کمپنی(TECNO) نے اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی CAMON 20 سیریز متعارف کرادی۔تعارفی تقریب TECNO موبائل پاکستان کے آفیشل چینلز اور دراز ایپ پر لائیو ڈیجیٹل فیشن شو کے دوران منعقد ہوئی۔

TECNO نے اس تقریب میں مزید جوش پیدا کرتے ہوئے معروف سپر اسٹار سجل علی کو CAMON 20 سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر منتخب کرنے کا بھی اعلان کیا،وہ اس تقریب کے دوران تمام تر سنسنی خیز سرگرمیوں کا ایک لازمی حصہ بھی تھیں،جنہوں نے اس شو کو اپنی اسٹار پاور اور کرشمہ ساز شخصیت سے چار چاند لگا دیئے۔اس ورچوئل فیشن شو نے ملک بھر کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے ایک منفرد اور شاندار تجربہ فراہم کیا،اس میں تفریحی اور انٹر ایکٹیو سرگرمیاں شامل تھیں،جس میں بہت سارے مختلف سرپرائز تھے،جس میں ہر کسی کو آرام کے ساتھ اپنے گھر سے حصہ لینے کی سہولت حاصل تھی اور شرکاء کو دلچسپ انعامات جیتنے کا بھرپور موقع ملا۔

ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد،فوٹو گرافرز اور فیشن کے دلدادہ افراد کیلئے احتیاط سے ڈیزائن کردہ CAMON 20 سیریز،شاندار کیمرہ کی خصوصیات،جدید ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے پہلے CAMON PUZZLE Deconstructionist ڈیزائن

کے ساتھ ایک اسمارٹ انداز پیش کرتی ہے،اور اپنی تمام سابقہ تخلیقات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار صارف تجربہ کی فراہمی کا یقین دلاتی ہے۔

یہ سیریز ورژن کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے،جس میں CAMON 20, CAMON 20 Pro, CAMON 20 Pro 5GاورCAMON 20 Premium,شامل ہیں،جو دنیا بھر کے مختلف صارفین کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

TECNO کے جنرل منیجر Jack Guo, کا کہنا ہے کہ ”TECNO CAMON 20 ایک شاندار اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل سیریز میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج ہے،زندگی میں بہت سے لمحات محفوط رکھنے کیلئے ہوتے ہیں،

TECNO CAMON 20 کی جدید ترین پورٹریٹ اور ویڈیو ٹیکنالوجیز صارفین کو ان جذباتی لمحات کو تیز ترین تفصیلات کے ساتھ محفوظ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں،جبکہ اس کا شاندار جمالیاتی ڈیزائن،بہترین معیار اور غیر معمولی صارف تجربہ اسے ایک آل راؤنڈر ڈیوائس بناتا ہے۔نئی CAMON 20 سیریز، Predawn Black, اور Serenity Blue, رنگوں میں آئی ہے،جس میں سے CAMON 20 TECNO موبائل پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ،دراز ایپ اور ملک بھر کی آف لائن مارکیٹوں پر آن لائن دستیاب ہے

مارکنگ پبلشنگ کی جانب سے نور علی کی تصنیف کردہ اپنی پہلی دیسی فوڈ شاعری کی کتاب”ون ٹی اسپون آف ہوم“کے ساتھ پاکستان کے یوم آزادی کا جشن

کرن امان کی قیادت میں تین بار کے گورمنڈ ایوارڈ یافتہ اور پاکستان کے پہلے اور واحد اشاعتی ادارے مارکنگ پبلشگ نے14اگست2023کے موقع پر فخریہ طور پر نور علی کی تصنیف کردہ کتاب ”ون ٹی اسپون آف ہوم“کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔یہ منفرد کتاب ایک دلکش شاعرانہ سفر ہے،جو برصغیرکے ذائقوں،روایات اوریادوں کے گرد گھومتی ہے۔
مارکنگ پبلشنگ کی پہلی دیسی فوڈ شاعری کی کتاب ”ون ٹی اسپون آف ہوم“پاکستان کی متحرک پاک روایات سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے،جس میں 24مختصر نظمیں شامل ہیں،اور جہاں ہر لفظ ماضی کے دیسی ماحول سے ہم آہنگ ہے،خاندانی پسند سے لے کر مزاحمت کے جرات مندانہ ذوق تک،یہ مجموعی پرانی یادوں،روایت اور بغاوت کی عکاسی کرتا ہے۔یہ کتاب روایتی پاکستانی کھانوں کے حقیقی رنگوں اورذائقوں کو الفاظ کے ڈھنگ سے ہم آہنگ کرنے کی ایک کاوش ہے،تاکہ قارئین کے منہ میں پانی آنے والا تجربہ حاصل ہوسکے۔
جیسا کہ پاکستان14اگست2023کو اپنی آذادی کی76ویں سالگرہ منا رہا ہے،یہ کتاب ہماری قوم کے بھرپور اور مختلف اقسام کے کھانوں کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے،خوراک نہ صرف غذایت کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری شناخت،ورثہ اور اقدار کے اظہار کا بھی ایک ذریعہ ہے،نور علی نے ان نظموں کے ذریعہ ان کھانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،جس نے ہماری تاریخ،ہمارے معاشرے اور ہماری روحوں کو اپنے وطن کیلئے ایک علامت کے طور پر تشکیل دیا ہے۔
نور علی کا اپنی پہلی کتاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”ون ٹی اسپون آف ہوم“کھانے کی یادوں کی ایک چھوٹی سی گیت انگیز ہلچل ہے،جوکہ گھر کا خاصہ ہے،نظموں کو نظموں کی صنف میں رکھا گیا ہے،لیکن وہ ہمیشہ قابل احترام نہیں،کیونکہ وہ سماجی،سیاسی اورروحانی تعامل میں واقع اپنی الگ شخصیتوں کے ساتھ کھانے کو کردار کے طور پر متعارف کراتے ہیں۔“
نور علی،بارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں،فطرت اور چائے کی شوقین کے ساتھ ساتھ اور سماجی انصاف کی زبردست حامی ہیں۔ان کی تحریریں مختلف جرائد میں شائع ہوتی ہیں،جہاں وہ قیادت اور تنقیدی نسل کے نظریہ جیسے موضوعات پر لکھتی ہیں،اس اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ ہوسٹن میں مقیم ہیں۔
مارکنگ کی سی ای او کرن امان کے اس موقع پر کہنا تھا کہ”ہمیں نور علی کے شعری مجموعہ”ون ٹی اسپون آف ہوم“کے اجراء پر انتہائی خوشی ہے،جوپاکستان کی متحرک پاک روایات کو فصاحت کے ساتھ بیان کرتی ہے۔یہ انوکھی کتاب محض الفاظ سے بڑھکرمشترکہ تجربات،ثقافتی ورثہ،اور ہماری مقامی کمیونٹی کے جوہر کی عکاسی کرتی ہے۔یہ پاکستان کی زندگی،شناخت اور لچک کی دلکش عکاسی کرتی ہے،اوراپنے وطن کو دستاویزی شکل دینے کے مارکنگز کے عزم سے مکمل مطابقت رکھتی ہے۔“
ام ایمن کاظمی کی بنائی گئی تصاویر کے ساتھ،مارکنگ پبلشنگ کے تحت مرتب،ترمیم اور شائع کردہ،نور علی کی تصنیف ”ون ٹی اسپون آفہوم“مارکنگز ای میل [email protected]،انسٹاگرام@markingspublishing),،پولی اور پاکستان بھر میں دیگر اسٹورز پر اورwww,kitabian.comاور بین الاقوامی سطح پر ایمازون ڈاٹ کام پر2ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔

مریم نفیس کی ’ساڑھی‘ لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی ساڑھی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ شیئر کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

اداکارہ کو مذکورہ تصاویر میں نارنجی خوبصورت ساڑھی میں ملبوس کیمرے کے سامنے مختلف زاویہ سے دلکش پوز بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیدہ زیب لباس، نازک زیورات ہاتھوں میں چوڑیاں اور مدھم میک اپ نے مریم کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ہمسفر کے ساتھ زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے، عینا آصف

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے، اگر آپ اپنے ہمسفر کیساتھ زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو آپ کو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کریں گے جبکہ دوسرے محض اسے پریوں کی کہانی کی طرح تصور کریں گے۔

انہوں نے کہا ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں جس میں فائدے اور نقصانات شامل ہیں، اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کچھ کھونا بھی پڑے گا۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عینا آصف کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا، اگر آپ اپنے زندگی میں خوش نہیں ہیں تو علحیدگی اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، زندگی میں ایسا فیصلہ کریں جس سے آپ خوش ہوں نا کہ لوگ۔

امریکی سازش سے حکومت آتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ کوئی وزیراعظم اس طرح کا بدترین زہر ملک کے خلاف اگلے گا، امریکی سازش سے حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔ 

سوشل میڈیا پر وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سائفر کے معاملے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اخبار میں سائفر کے مندرجات درست ہیں تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔ سائفر سے متعلق قومی سلامتی کونسل کے 2 اجلاس میری سربراہی میں ہوئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک اجلاس میں اسد مجید نے واضح کہا کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سازش کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ امریکی سازش سے ہماری حکومت آئی جو سچ نہیں۔ اگر ہماری حکومت سازش سے آتی تو روس سے ہم سستا تیل نہ لیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سروسز چیفس نے تائید کی تھی کہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوسرے بیان میں خود کہا کہ امریکا نے سازش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا بیان مستند ہے یا دوسرا، ایک شمال اور دوسرا جنوب کا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا امریکی سازش کا بیانیہ جھوٹ اور سائفر کے مندرجات لیک کرنا جرم ہے،وزیراعظم

نگران وزیر اعظم پر شہباز شریف اور راجہ ریاض کی پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، نگران وزیر اعظم کے لئے ناموں پر کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر مشاورت کرنی ہے، اس پر آج وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، کل تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم کے ناموں پر غور کروں گا، کل وزیراعظم سے دوبارہ ناموں پر مشاورت ہو گی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ سب عزت دار لوگ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نام فائنل ہونے سے پہلے نام ڈسکلوز نہیں کریں گے، کل امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہو جائیں گے، کل فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔

احتساب عدالت: چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ بےضابطگی اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔

دورانِ سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے؟ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ ادھر کھڑے ہوجائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی سٹیج پر ہے؟

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ابھی گرفتار کرنے کے کوئی آرڈر نہیں ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ مستقبل سے متعلق کوئی ضمانت دے دیں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتار کر لیتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا ناں، بشریٰ بی بی کو نیب نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو انہیں پکڑ لیں۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی حاضری لگا کر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدم پیروی پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ سکینڈل کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

عدالت کی جانب سے درخواستیں خارج ہونے کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ انکوائری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

امریکا کا تاریخی علاقہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی سے لاہینا کا پورا تاریخی قصبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائووی کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، جبکہ 270 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہےیا مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہوائی جزیرے پر لگنے والی آگ سےکم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑکر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں، امریکی ریاست ہوائی کے تاریخی قصبے کا زیادہ تر حصہ راکھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا ہے کہ کئی افراد نے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے بچائو کیلئے سمندر میں چھلانگ لگائیں جن میں سے درجن سے زائد افراد کو بچایا لیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے، درجنوں زخمی اور 271 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کی وجہ سے بدھ کی شام بھی آگ جلتی رہی جب یہ ہوائی جزیرے کے جنوب سے گزر رہا تھا۔

کاؤنٹی ماؤوی کے میئر رچرڈ بسن جونیئر نے کہا ہے کہ”یہ ایک انتہائی افسوسناک دن ہے۔ کسی بھی جان کے جانے کا ہمیں بے حد دکھ ہے،ہم متاثرہ خاندانوں کے اہل خانہ کے ساتھ غم زدہ ہیں۔

کئی مکانات اور کاروباری ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو ہیں جبکہ 12 ہزار افراد پر مشتمل قصبے لاہینا کے ایک رہائشی نے مقامی میڈیاسے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ساحل پر کھڑی تمام کشتیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں، اور کشتیوں کے جلنے کا منظر دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ کسی جنگی فلم کا سین ہو۔