وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کہا کہ مریم نواز کی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہا کہ مریم نوازکس حیثیت میں فیصلے کرتی رہی ہیں، یہ لوگ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں اور خود اس سے بڑھ کر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال اوراپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف بیانیے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پربھی گفتگو ہوئی، وزارت اطلاعات نےکارروائی سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، مریم نوازکس حیثیت میں فیصلے کرتی رہی ہیں، ان لوگوں کا کچا چٹھا سب کے سامنے آگیاہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی کے رہنماؤں کا وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا،اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف بیانیے کے حوالے سے اور ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملک میں کھاد کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، سندھ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ملک میں کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سندھ حکومت کھاد کے ذخیرہ اندوزون کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔
وزیراعظم نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر اور محمد حماد اظہر شریک ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے باسیوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے، متعلقہ محکمے حیدرآباد تا سکھر موٹروے اور حیدرآباد اور سانگھڑ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو جلد مکمل کریں اورمنصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 444 ارب روپے کا سندھ ترقیاتی پلان 48 پی ایس ڈی پی منصوبوں اور 7 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر مشتمل ہے، مالی سال 22-2021 کے لیے اس پلان کے تحت 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 8 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو 16.304 ارب روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔
Monthly Archives: November 2021
آرمی چیف کا میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کےتحفظ اوربہبود کےلیے پر عزم ہیں،تھری سٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے جبکہ چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد رہا:ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد رہا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفر اعشاریہ 67 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادادہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد رہا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی ، ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو کنستر مزید 19 روپے تک مہنگا ہوکر 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی، رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی جبکہ رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
شہباز شریف کا شیخ رشید کو ٹیلیفون، بھائی کے انتقال پر تعزیت کی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے۔
شہباز شریف نے شیخ رشید سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت قرار دیا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی، کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و رہنما مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی۔
وزارت اطلاعات نے اجلاس کو اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی، وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق کارروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر بلندترین سطح سےایک روپیہ نیچےآگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.52 روپے کا اضافہ اب 48 پیسے رہ گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 176.50 روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر 175.46 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 176 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہوگیا ۔ڈیلر ز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے سے بڑھ کر 179 پر بند ہوا۔
گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے۔
این اے 133 میں ضمنی انتخاب: رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری
الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست بھجوائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم کو فائنل کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق 199 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ الیکشن کے دوران پولیس اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
این اے 133 میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے۔ پولنگ اسٹیشن کی مجموعی تعداد 254 ہے، جن میں سے 100 مردوں اور 100خواتین کے ہیں۔ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی
خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ،یورپ میں کورنا کی نئی قسم آنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی،جولائی کے بعد ایک دن میں خام تیل میں سب سے زیادہ کمی ہوچکی ہے،یورپ میں کویڈ کے نئی قمسم نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے۔
ایک دن میں امریکی خام تیل 6.05 فیصد سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 4.67 ڈالر سستا ہوکر 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا،امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 4.44 فیصد سستا ہوگیا،بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.60 ڈالر سستاہوکر 78.60 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق 26 اکتوبر 2021 کو بینچ مارک لندن برینٹ 86.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا تھا،خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پاکستان پر درآمدی بل میں کمی ہوگی،خام تیل مسلسل 80 ڈالر سے نیچے رہا تب ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کمی کا امکان ہے۔
چٹا گانگ ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے
چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے ہیں۔
میچ شروع ہوا تو بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز شادمان اسلام اور سیف حسن نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 14،14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے دونوں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے، 49 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھاتے ہوئے 200 رنز کی شراکت بناڈالی۔
دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا، لٹن داس نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جب کہ مشفیق الرحیم نے 82 رنز بنائے تاہم 5 اوورز قبل خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے، کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو گرین کیپ دی۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ : مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز قانون اور احتساب سے بالاترنہیں، توہین عدالت کا قانون ججز کو نہیں بلکہ مقدمہ کے فریقین کی حفاظت کیلئے ہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل آفس چھوڑنے پرجج عدلیہ اورعدالت کا حصہ نہیں رہتے، سابق چیف جسٹس کو ان کی ذاتی حیثیت میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ذاتی حیثیت میں تنقید پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی ۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جج کا سٹیٹس پرائیویٹ شہری کا ہو جاتا ہے ۔ ریٹائرڈ جج آرڈیننس 2003 کے تحت عدلیہ کا حصہ باقی نہیں رہتا۔ریٹائرڈ جج ہتک عزت پر پرائیویٹ شہری کے طور پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ ججز کا کام انصاف کی فراہمی ہے۔ ججز کو عوامی تنقید سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایک آزاد جج تنقید سے کبھی بھی متاثر نہیں ہوتا،، توہین عدالت کی کارروائی صرف اور صرف عوامی مفاد میں عمل میں لائی جاتی ہے۔ ایک پرائیویٹ شخص کی ہتک عزت پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔ قانون میں پرائیویٹ شخص کی عزت کی حفاظت کیلئے دیگر شقیں موجود ہیں۔ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بتائیں کہ انہیں کس نے مجھے اور نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو کے بعد ثاقب نثار کا پہلا ردعمل تھا کہ یہ میری آواز نہیں ہے ،یہ آڈیو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
دوران تفتیش خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار
تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ طور پر زبردستی اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے اے ایس آئی امتیاز سرانی کو فوری معطل کر کے کلوز ٹو لائن کردیا اور مقدمہ نمبر 1114/21 تھانہ سٹی کوٹ ادو درج کردیا۔
تفصیل کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے بتلایا کہ اے ایس آئی امتیاز سرانی مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں مدعیہ کے گھر گیا اور اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زبردستی مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لیا اور اے ایس آئی کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا ۔ محکمانہ انکوائری کے ساتھ مذکورہ اے ایس آئی پر اندراج مقدمہ زیر دفعہ 376(4) اور450ت پ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کر لیا گیا ۔جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔قانون سب کے لئے برابر ہے۔ پولیس میں ایسے بد کردار آفیسر کی گنجائش نہ ہے ایسے آفیسر محکمہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ایسے بدکردار آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اور محکمہ سے برطرف کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ۔
پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا
عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت۔
فیشن ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ماڈل مشک کلیم نے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ مشک کی شادی ان کے قریبی دوست نادر ضیاء سے ہو رہی ہے ۔
سپر ماڈل نے بتایا کہ ان کے نکاح کی تقریب 15 جب کہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی ۔
مشک کلیم نے شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن محض 20 دن دور ہے اور ابھی سے ہی الٹی گنتی شروع ہو چکی ۔ انہوں نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ایم اینڈ زیڈ لکھا ۔
معروف ماڈل مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا ، انہوں نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں ۔


















