آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’  کشمیر کی تحریک آزادی کے سرکردہ  رہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی  علامت ہے’۔

سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال آج شام سری نگر میں ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی رحلت کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے کی ہے جبکہ حالیہ کئی برسوں سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی گیلانی کی وفات کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سکیورٹی سخت کردی ہے۔

سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی ، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔

وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے سخت مخالف اور مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سید علی گیلانی کی موت پر افسوس کا  اظہار کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کاکیس

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کاکیس

متاثرہ لڑکی عائشہ نے شناخت پریڈ میں کئی ملزموں کو شناخت کرلیا

شناخت پریڈ کے موقع پر جیل کے باہر گرفتار افراد کے لواحقین کا احتجاج

افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان2دن میں متوقع، خواتین شامل ہونگی

افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان2دن میں متوقع، خواتین شامل ہونگی
نئی حکومت میں سابق حکومتی افراد شامل نہیں ہونگے، شیر محمد ستانکزئی

طالبان امریکہ اور یورپی یونین سمیت تمام ملکوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں
قطر اور ترکی کی مدد سے کابل ایئر پورٹ 2دن میں بحال ہوجائے گا، ستانکزئی

پی آئی سی میں زائدالمعیادسٹنٹس کے استعمال کا معاملہ چینل۵،خبریں پر نشر ہونے والی خبر کا وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

پی آئی سی میں زائدالمعیادسٹنٹس کے استعمال کا معاملہ
چینل۵،خبریں پر نشر ہونے والی خبر کا وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا زائدالمعیادسٹنٹس واقعہ کی جامع انکوائری کا حکم

تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ دا روں کا تعین کیا جائے،عثمان بزدار
غفلت کے مرتکب عملے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،وزیراعلیٰ

مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر دھکم پیل، عدالت کا اظہار برہمی

مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر دھکم پیل، عدالت کا اظہار برہمی
جس ملزم کو عدالت کے احترام کا خیال نہیں وہ ضمانت کا حقدار نہیں

مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرہی دینی چاہئے، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
عطا تارڑ نے معافی مانگتے ہوئے ضمانت خارج نہ کرنے کی استدعا کی

احساس کرنے والوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ملک میں تاریخی مہنگائی اور تاریخی بیروزگاری ہے، بلاول بھٹو

احساس کرنے والوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں
ملک میں تاریخی مہنگائی اور تاریخی بیروزگاری ہے، بلاول بھٹو

امیروں کو پیسہ دیا جاتا ہے تو وہ اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں، بلاول بھٹو
غریب کو معاشی طورپر طاقتور بنائیں گے تو خوشحالی آئیگی، چیئرمین پی پی

عورت ترقی کریگی تو پورا گھر اور پورا ملک ترقی کرے گا، بلاول بھٹو

قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کی طبیعت ناساز

قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کی طبیعت ناساز ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکلیر پروگرام کے خالق اور قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو (کے آر ایل) اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ، بہتری نہ آنے پر ملٹری اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان،سرفراز احمد ڈراپ

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ اسکوڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے ،مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ  حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔

اس کے علاوہ حارث سہیل، سلمان علی آغا اور صہیب مقصود بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

 اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق اور امام الحق شامل  ہیں۔

20 رکنی اسکواڈ میں حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ، افتخار احمداور محمد رضوان (وکٹ کیپر) اسکواڈ میں شامل  ہیں۔

اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر اور سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی شامل ہیں۔

ملک میں ایک دن میں 15 لاکھ سے زائد ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک دن میں کورونا وائرس کی ویکسین کی ریکارڈ 15 لاکھ خوراکیں لگائی ہیں۔

این سی او سی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ 31 اگست کو ملک میں کل 15 لاکھ 90 ہزار 309 خوراکیں دی گئیں جو کہ ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ان میں سے ویکسین کا پہلا ڈوز حاصل کرنے والے افراد دس لاکھ سے زائد ہیں جبکہ بقیہ دیگر 5 لاکھ دوسری خوراک حاصل کرنے والے ہیں۔

اسد عمر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں کی جانے والی ویکسینیشن نے 15 ملین کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘کل (31 اگست) 15 لاکھ 90 ہزار ویکسینیشن کی گئیں، کل پہلی خوراک اور دوسری خوراک دونوں ویکسینز بالترتیب 10 لاکھ 71 ہزار اور 5 لاکھ 19 ہزار تھیں’۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کی 40 فیصد آبادی کو پہلی خوراک دینے کا ہدف مقرر کیا تھا اور یہ 20 اہم شہروں میں حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اب تک ہدف سے پیچھے رہ جانے والے شہروں میں حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ شامل ہیں’۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں 35 فیصد بالغ آبادی کو کم از کم پہلی ویکسین خوراک مل چکی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں صوبے کے لحاظ سے اس کی شرح کی تفصیلات بتائے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 69 فیصد بالغ آبادی کو پہلی خوراک دی گئی، آزاد کشمیر میں 51 فیصد، گلگت بلتستان میں 39 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، 32 فیصد سندھ میں 12 فیصد اور بلوچستان میں 12 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

لاہور گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

لاہور : آئی جی پنجاب نے گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور اندوہناک واقعہ رونما ہوا جس میں حوّا کی دو بیٹوں کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

ملزم لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کر کے گجرپورہ کرول گھاٹی فیکٹری میں لے گئے، پولیس

تین افراد نے دونوں لڑکیوں کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس

آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ گجرپورہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ تین سفاک ملزمان نے دو لڑکیوں کو اسلحے کے زور پر شاہدرہ سے اغوا کرکے گجرپورہ میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔