ملک میں آج سے 17 سال عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کاآغاز

این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر  افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈلائنز جاری کر دیں.

این سی او سی حکام کا کہنا  ہے کہ بارہ سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی۔ کم قوت مدافعت والے  افراد کو  میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی۔ فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی

سال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا۔ بے فارم پر درج نمبر نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کےلیے استعمال ہوگا۔

دوسری جانب  سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں پہلی بار ایک روز میں 15 لاکھ  افرادکی  کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز15 لاکھ 90ہزار افراد کو کورونا ویکسین  لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ویکسین کی پہلی اوردوسری دونوں خوراکیں  پہلی بارسب سے زیادہ لگائی گئیں۔ پہلی خوراک 10 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔ دوسری خوراک 5 لاکھ 19 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔

جبکہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں واٗرس کے وار بھی تیز ہو گئے ہیں، مسلسل دوسرے روز کورونا  کے باعث 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 101 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔

مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگا

کراچی: مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگا۔

لیکن ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی کیونکہ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے بتدریج رول آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی ۔

صارفین کو ونڈوز 11 کب  دستیاب ہوگی؟

مائیکروسافٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2021 سے ، صارفین کو نئے سسٹم کی خریداری کے ساتھ ونڈوز 11 ملے گی۔

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 11 کا رول آؤٹ 2022 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا ، لہٰذا آپ کو اپ گریڈ کرنے سے پہلے بھی کچھ مہینے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ونڈوز 10 پی سی ہے جو اپ گریڈ کے لیے اہل ہے تو آپ کو اپ ڈیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔بصورت دیگر آپ خود بھی ترتیبات (Settings)> ونڈوز اپ ڈیٹ پر جا کر اپ ڈیٹس چیک سکتے ہیں۔

ونڈوز 11 میں کیا نیا ہوگا؟

مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے ، جن میں زیادہ منظم ڈیزائن ،اسنیپ لے آؤٹ ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمزاور ایک نیا مائیکروسافٹ اسٹور شامل ہے۔

مائیکروسافٹ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل سے 51 فیصد زائد ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کی شرح سے امید ہے کہ رواں مالی سال کے لیے 8 ہزار 295 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف آسانی سے پورا کرلیں گے۔

’ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں‘

بعد ازاں اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تحت مستحق طلبا کے لئے وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہم نے خاص طور پر اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے ایک جانب تو ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ تعلیم سے محروم رہ گیا اور دوسری جانب پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کوپڑھانا نہیں چاہتے، اساتذہ کی کمی،دورافتادہ اسکول بچیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں، پروگرام میں بچیوں کے اضافی وظائف کو خاص طور پر سراہتا ہوں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نمبر ون بیٹسمین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، کین ولیمسن عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، آسٹریلیا مارنوس لابوشین چوتھے نمبر پربرقرار ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر چلے گئے ، روہت شرما ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان کا 19 اور فواد عالم کا 21 واں نمبر برقرار ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں نمبر پر آ گئے ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی 8 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3559 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 101 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 637 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 915، سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 698 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پی آئی سی موت بانٹنے لگا ، غریب دل کے مریضوں کو زائد المعیاد سٹنٹ ڈال دئیے

لاہور : ( مہران اجمل ) زندگیاں بچانے والا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی موت بانٹنے لگا ، انتظامیہ کی ناک تلے نام نہاد مسیحا زائد الیمعاد سٹنڈ ڈال کر قیمتی ناجیں نگنے لگے ، مریضوں کو زائد المعیاد سٹنڈ ڈالنے کی دستاویزات چینل 5 ، خبریں نے حاصل کر لیں۔

کروڑوں بجٹ سے خریدے جو رواں سال جولائی میں ایکسپائر ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غریب دل کے مریضوں کو ڈالے جانے والے سٹنڈ زائد المعیاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 مزید مریضوں کو بھی زائد المعیاد سٹنٹ ڈالے نے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے، ڈاکٹروں کو بھی نوازے جانے کا انکشاف

تحریک انصاف کا قیام ۔۔۔۔صدر عارف علوی نے کیا بانی خبریں ضیا شاہدکو یاد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے برانڈز آف دا ایئر2020 کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قیام کا واقعہ بتاتے ہوئے خصوصی طور پر بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد کا خصوصی تذکرہ کیا۔

ضیاءشاہد مرحوم میرے پرانے دیرینہ ساتھیوں اور پارٹی کے بانیوں میں سے تھے،وزیراعظم عمران خان۔
وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل بھی متعدد بار سرکاری و پارٹی تقریبات میں انہی حوالوں سے ضیاءشاہد مرحوم کا ذکر کیا۔
بانی و قائدخبریں گروپ ضیاءشاہد مرحوم نے تحریکِ انصاف کے بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پی ٹی آئی کا موجودہ آئین بھی بانی اور قائد خبریں گروپ ضیا شاہد مرحوم کا تحریر کردہ ہے
جب پی ٹی آئی کی داغ بیل ڈالی گئی تو 5یا6افراد موجود تھے،ضیا شاہد مرحوم کے الفاظ۔

امریکہ کو روس اور چین سے خطرہ ، اب القاعدہ اور الشہاب سے لڑنا ہوگا: جوبائیڈن

واشنگٹن : (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

افغان جنگ کے خاتمے اور اتحادی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئےصدر جوبائیڈن نے کا کہنا تھا کہ روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں الجھا رہے، افغانستان سے انخلا کا فیصلہ طے شدہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید تھی کہ افغان فورسز طالبان کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی کمر توڑ دی ہے، 3 لاکھ افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی، کابل سے شہریوں کی انخلاء کا چیلنج مکمل کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی 200 کے قریب امریکی موجود ہیں، ہمارے جو شہری افغانستان سے واپس آنا چاہتے ہیں ان کو ہر صورت واپس لائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے بھی انخلاء سے متعلق طالبان کو واضح پیغام دیا، امریکیوں کے تحفظ کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو جائے گا، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے میں نے 6 ہزار فوجی بھیجے، طالبان کی باتوں پر نہیں،عمل پر یقین کریں گے، ایک لاکھ افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں تمام فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، 31 اگست کے بعد بھی رہتے تو تناؤ میں اضافہ ہو سکتا تھا، جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے ملک کے مفاد کو دیکھ کر کریں گے۔