آئی سی سی پول: اسٹائلش بابراعظم کی کوہلی کو شکست، قومی کپتان ٹاپ ٹرینڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بہترین کھلاڑیوں کی کورڈرائیور پر ووٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھےچھوڑ دیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر میں دور حاضر کی کرکٹ کے چار بہترین بلے باز ‘نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، انگلیڈ کے ٹیسٹ کپتان جوروٹ، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم’ کا بیٹنگ اسٹائل پر موازنہ کیا۔

پول میں شائقین سے ان چاروں بلے بازوں میں سے خوب صورت کور ڈرائیو کھیلنے والے بلے باز کے لیے ووٹ دینے کو کہا گیا تھا جہاں مداحوں نے قومی ٹیم کے کپتان کا انتخاب کیا۔

دنیا بھر سے شائقین کرکٹ نے بابر اعظم کو 46 فیصد ووٹ دے کر دور حاضر کا کور ڈرائیو ماسٹر قرار دیا۔

بھارت کے شہرہ آفاق بلے باز ویرات کوہلی کو شائقین نے 45 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ سے نوازا اور وہ بابراعظم سے پیچھے رہ گئے۔

ووٹنگ میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور دیگر دو بلے بازوں میں 7اعشاریہ ایک فیصد اور جوروٹ کو ایک اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔

بابراعظم نے کرکٹ مداحوں کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

آئی سی سی کے پول میں ویرات کوہلی سے جیتنے کے بعد بابراعظم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

مداحوں نے آئی سی سی کے پول کے جوابات میں بابراعظم کی خوب صورت کور ڈرائیور کی ویڈیو بھی جاری کیں تو وہیں بھارتی صارفین کوہلی کے لیے ووٹ مانگتے پائے گئے۔

کرنتھی کمار نامی ایک ٹوئٹر صارف نے جواب میں لکھا کہ ‘یہ کرکٹ سے متعلق ہے نہ کہ ممالک کے حوالے سے ہے، اس لیے جو کھلاڑی بہتر کور ڈرائیو کرتا ہے ہمیں اسی کو ووٹ دینا چاہیے تاہم انہوں نے کوہلی کو بہتر قرار دیا’۔

ووٹنگ کے دوران بھارتی اورپاکستانی مداح آپس میں الجھتے بھی رہے اور ایک دوسرے کے بارے میں جملے کسے۔

کوہلی کے ایک مداح نے لکھا کہ ‘دل کین ولیم سن کے ساتھ ہے لیکن دماغ کوہلی کے ساتھ ہے جس پر پاکستانی مداح نے جواب دیا اور ووٹ بابر کو’۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 12 جنوری کو بہترین کرکٹر کے لیے اسی طرح کی ووٹنگ کروائی تھی جس میں پاکستانی ٹیم کے سابق عالمی چمپئن کپتان اورموجودہ وزیراعظم عمران خان کو کوہلی سے بہتر کرکٹر قرار دیا گیا تھا۔

اس پول میں عمران خان، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے میگ لیننگ میں سے بہترین کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا۔

بیٹنگ کے 25.43 ٹیسٹ ایوریج اور بالنگ کے 25.53 اوسط کے ساتھ موجود وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان نے 47.3 فیصد ووٹس کے ساتھ پول جیتا۔

سوشل میڈیا پر عائزہ کے آگے ترک اداکارہ کی خوبصورتی کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نےاپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا ہے۔

ترکی کے دورے کے دوران عائزہ کی شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ترک اداکار ہ گلسم علی عرف ’’اصلاحان خاتون‘‘ کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہیں۔

کہا جارہا تھا کہ دونوں اداکارائیں معروف برانڈکے کپڑوں کی شوٹنگ کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

تاہم اب اس برانڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عائزہ خان اور ترک اداکارہ گلسم علی کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عائزہ خان کا موازنہ گلسم علی سے کیا جارہا ہے اور  صارفین عائزہ کو گلسم علی کے مقابلے کم خوبصورت اور عمر رسیدہ تصور کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین عائزہ خان کے مقابلے گلسم علی کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے ترک اداکارہ گلسم علی تازہ دم لگ رہی ہیں اور عائزہ خان کی عمر زیادہ لگ رہی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ عائزہ خان خوبصورت ہیں لیکن اس شوٹ میں وہ خوبصورت نظر نہیں آرہیں۔

ایک صارف نے عائزہ کو مشورہ دیا وہ ایک بہترین اداکارہ اور ماڈل ہیں لیکن انہیں ابھی بریک کی ضرورت ہے۔

حتیٰ کہ ایک اور صارف نے عائزہ کا موازنہ گلسم علی سے کرتے ہوئے انہیں اچھی غذا لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کورونا میں مبتلا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اور سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مکی آرتھر جو کہ اب سری لنکا کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کا ٹیم کے ہمراہ کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

یہ ٹیسٹ اس وقت میں لیا گیا جب سری لنکن ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری کر رہی ہے جو کہ رواں مہینے کے آخر میں طے ہے۔

لاہیرو تھریمانے نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں کورونا کا شکار کیسے ہوا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم میں کب اور کیسے کورونا وائرس میں مبتلا ہوا کیونکہ میں نے دورہ انگلینڈ کے بعد کسی قابلِ ذکر سرگرمی میں بھی حصہ نہیں لیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر کسی کو محتاط اور محفوظ رہنے کی بہت ضرورت ہے۔

بھارتی پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا، 2 خواتین ہلاک

بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک اور تین زخمی ہو گئیں۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مظاہرین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا رہی ہے اور مار رہی ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں سے بات کیوں نہیں کر رہی، مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت بھر میں کسان مودی حکومت زرعی پالیسی کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنی زرعی پالیسی کو واپس لے کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کے ہاتھوں کسانوں کا استحصال ہے۔

سیکر ٹریٹ میں محکمہ داخلہ نے اہم فائلیں برآمدوں میں پھینک دی،اہم ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

ان فائلوں میں اعلیٰ پولیس افسروں کی انکوائریاں ،ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی فہرست اور اشتہاریوں کے متعلق معلومات ہیں ۔سیکشن افسر نے پرانے ریکارڈ کو محفوظ کرنا مناسب نہیں سمجھا ،فائلیں اور ٹوٹی کرسیاں ایک جگہ پر پھینک دیں۔لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اہم فائلیں سنبھالنے میں ناکام ہو کر رہ گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے سیکشن افسران نے اہم فائلیں سٹور میں محفوظ کرنے کے بجائے دیمک لگنے کے لیے سول سیکر ٹریٹ کے بر آمدوں میں پھینک دی ہیں بتایا گیا ہے کہ سول سیکر ٹریٹ میں محکمہ داخلہ پنجاب کے اہم ترین سیکشن ہیں جن میں پولیس کے،
مختلف اعلیٰ افسران کی انکوائریاں ،جیلوں میں تعینات افسران کی کارکردگی ممبران اسمبلی کو جاری ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی فہرست اور دیگر مجرمان اور اشتہاریوں کے حوالے سے قیمتی ریکارڈ محفوظ ہے مگر محکمہ داخلہ کے سیکشن افسر نے ان کی حفاظت کرنے کے بجائے ان فائلوں کو بوریوں میں بند کرکے برامدوں میں پھینک دیا ہے۔

کرونا ویکسین لگانے کی مہم شروع، پنجاب میں 189 مراکز قائم، شہریوں کو مفت ویکسین لگائیں گے، عثمان بزدار

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو 70 ہزار کورونا ویکسین ملی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

پنجاب ہاوس اسلام آبا میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی موجودگی میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگا کر پہلے مرحلے کا آغاز باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوززپنجاب کو مہیا کی گئی ہے جبکہ مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتوں میں ملے گی۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو جبکہ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں 189مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 2500 آئس لائن ریفریجریٹرزکا انتظام کیا گیا ہے۔

تاہم 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افرادکو تیکنیکی تربیت فراہم کی گئی ہے-افتتاحی تقریب میں وزیراعلی کے ساتھ گورنر پنجاب بھی موجود تھے۔

ن لیگ، پیپلزپارٹی کا اتحاد ختم ہونے کی خوش فہمیوں کا کوئی علاج نہیں، پی ٹی آئی جمع خاطر رکھے، پی ڈی ایم قائم و دائم ہے اور اپنے اہداف حاصل کر کے رہے گا، لطیف کھوسہ کی چینل۵ کے پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہونے کی خوش فہمیوں کا کوئی علاج نہیں ہے تحریک انصاف ایسی افواہیں پھیلانے کی ماہر ہے۔ حکومت خاطر جمع رکھے۔ پی ڈی ایم قائم ودائم ہے۔ اور اپنے اہداف حکومت کے خاتمے پر ہی منطقی انجام پر پہنچیں گے۔ ہم نے پہلے ہی لائحہ عمل طے کر رکھا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر ہم بارڈر کے پار تک پیغام دیں گے کہ قوم کشمیر کی آزادی پر متفق ہے۔ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے کھڑا کر دیا ہے۔ حکومت کو گھر بھیجنے کی تاریخیںنہیں دینی چاہئیں مگر اس معاملے میں جتنی تاخیر ہوگی ملک کے لیے اتنی ہی بربادی ہوگی۔ پارلیمان کے معاملات عدالتوں میں بالکل نہیں جانے چاہئیں۔ حکومت نے پارلیمان کو بے توقیر کردیا ہے۔ حکومت نے ترامیم کا وقت گزار دیا ہے۔ اب جتنی مرضی ترامیم لیکر آجائیں۔ حکومت پہلے لوٹی ہوئی دولت ثابت کرے پھر کسی کو چور اور ڈاکو کہیں۔ اب تک کوئی لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس کیوں نہیں لائی گئی۔ عمران خان مفروضوں کا جواب دیں۔ آصف زرداری کی ضمانت بیماری کی بنیاد پر ہوئی ہے کوئی ڈیل ڈھیل نہیں۔

لاہور(ویب ڈیسک)پہلی جماعت سے یکساں نصاب ،پرائیویٹ سکولوں میں پلے گروپ ،پریپ کلاسیں ختم۔تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کو کچی کلاس کی کتابیں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ دے گا۔ یکساں نصاب کے طور پر اردو، ریاضی اور انگلش کی کتابیں سرکاری اور نجی سکولوں کو ملیں گی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے یکساں نصاب کی کتابیں اردو اور انگلش میں چھاپنے کا فیصلہ۔ یکساں نصابی کتب کی سپلیمنٹری ریڈنگ کے لیے بک ایڈیٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔16اپریل سے نصابی کتب کی پرنٹنگ کا آغاز، 31جولائی تک تقسیم ہوجائیںگی۔

لاہور(ویب ڈیسک)پہلی جماعت سے یکساں نصاب ،پرائیویٹ سکولوں میں پلے گروپ ،پریپ کلاسیں ختم۔تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کو کچی کلاس کی کتابیں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ دے گا۔ یکساں نصاب کے طور پر اردو، ریاضی اور انگلش کی کتابیں سرکاری اور نجی سکولوں کو ملیں گی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے یکساں نصاب کی کتابیں اردو اور انگلش میں چھاپنے کا فیصلہ۔ یکساں نصابی کتب کی سپلیمنٹری ریڈنگ کے لیے بک ایڈیٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔16اپریل سے نصابی کتب کی پرنٹنگ کا آغاز، 31جولائی تک تقسیم ہوجائیںگی۔

پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نا اہل نہیں ہوتا تو قانون میں تبدیلی دکھاوا ہے سپریم کورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرنز اوپن بیلٹ کی مخالفت کس بنیاد پر کریں گے اوپن بیلٹ کی مخالفت کا مقصد موجودہ سسٹم چلتا رہے، موجودہ سسٹم کے چلنے کا مطلب یہ ہے اراکین کی خرید و فروخت جاری رہے۔

سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاپارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر نااہلی نہیں ہو سکتی تو مسئلہ کیا ہے؟ پہلے دن سے مجھے اس سوال کا جواب نہیں مل رہا، کوئی قانون منتحب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا، ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پر ہی کوئی کارروائی ہوسکتی ہے، اوپن ووٹنگ میں بھی ووٹ فروخت کرنے کے شواہد نہ ہوں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔

جس پر اٹارنی جنرل پاکستان نے کہااوپن بیلٹ کا مقصد سیاستدانوں کو گندا کرنا نہیں ہے۔حکومت صرف انتخابی عمل کی شفافیت چاہتی ہے۔ کسی کی نااہلی چاہتے ہیں نہ ہی کسی منتحب رکن کے خلاف کارروائی کرنا۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے انکے نمائندے نے کس کو ووٹ دیا، عوام کو علم ہونا چاہیے کس نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر نااہلیت نہیں تو یہ تبدیلی صرف دکھاوا ہو گی، پارٹی کو چاہیے کہ عوام کو بتائے کس رکن نے دھوکا دیا۔

چیف جسٹس نے کہا ووٹرز تو کہتے ہیں رکن اسمبلی ہماری خدمت کے لیے ہیں۔عوام اراکین اسمبلی کو اس لیے منتحب نہیں کرتے کہ وہ اپنی خدمت کرتے رہیں۔

جسٹس یحی خان آفریدی نے کہاریفرنس پر عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، حکومت کو ہر صورت قانون سازی کرنا ہوگی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا اٹھارہویں ترمیم میں بہت کچھ تبدیل کیا گیا، مگر سینیٹ کے سیکرٹ بیلٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا اس کی کیا وجہ تھی؟۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا یہی تو میرا شکوہ ہے۔

چیف جسٹس پا کستان نے کہا اوپن بیلٹ کی مخالفت کس بنیاد پر کریں گے اوپن بیلٹ کی مخالفت کا مقصد موجودہ سسٹم چلتا رہے۔موجودہ سسٹم کے چلنے کا مطلب یہ ہے اراکین کی خرید و فروخت جاری رہے۔

اٹارنی جنرل کے دلائل جاری تھے کہ کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی

سینٹ الیکشن اصلاحات بل پیش اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ ،ایجنڈے کی کاپیا ں پھاڑ دیں

سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوان تحریک انصاف کا نہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہے۔ ڈھائی سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے مائیک بھی بند کرا دیئے جاتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں آئینی ترمیم کرنے کا بل پیش کر دیا ہے۔ اس بل میں سینیٹ الیکشن اوپن کرنے اور دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہم چاہتے ہیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو۔ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ان کے اراکین آئین پڑھ لیا کریں، آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے؟

اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بل کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔ اپوزیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے اراکین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتی ہے۔ ہمارے مائیک کو بند کر دیا جاتا ہے، ہر منتخب رکن اسمبلی کو بولنے کا حق ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپیکر کسی جماعت کا نہیں پورے ایوان کا ہوتا ہے۔ ایوان میں احتجاج کرنا ہمیں پسند نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کارروائی دستور کے مطابق ہو۔

انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ایوان کو رولز کے مطابق چلایا جائے۔ پوری دنیا میں جمہوریت اپوزیشن کے ساتھ چلتی ہے۔ ابھی تک ان کے ذہنوں سے ڈی چوک کا کینٹینر نہیں نکلا۔ حکومت چلانے کے لیے برداشت، صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کا کیس، جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں دائر اپیل واپس لے لی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین پر  199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ ٹیکس ٹربیونل نے ان لینڈ ریونیو کے جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔

جہانگیر ترین نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جبکہ اس درخواست پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جہانگیر ترین  کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے کی  بناء پر خارج کر دی گئی۔

‘ارطغرل’ سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا، یاسر حسین

پاکستانی شوبز شخصیات میں غیر ملکی ڈراموں اور خصوصی طور پر ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کرنے کے معاملے پر اس وقت سے ہی بحث و تکرار جاری ہے جب سے اس ڈرامے کو پاکستان میں نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیے جانے پر جن شوبز شخصیات نے سخت برہمی کا اظہار کیا، ان میں یاسر حسین بھی شامل ہیں۔

یاسر حسین نے شروع سے ہی اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی اور اب ان کا اس حوالے سے نیا بیان سامنے آیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے گزشتہ برس نہ صرف ترک ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی تھی بلکہ وہ ڈرامے کی اداکارہ اسرا بلگیچ کو پاکستانی کمپنیوں کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے بھی خلاف تھے۔

علاوہ ازیں یاسر حسین مختلف اوقات میں ارطغرل غازی اور ان کی کاسٹ کو پاکستان میں حد سے زیادہ سراہنے پر بھی ان پر تنقید کرتے رہے اور انہوں نے ستمبر میں بھی ترک اداکاروں کو مبہم انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وہ ارطغرل غازی اور ان کی کاسٹ کو پاکستان میں حد سے زیادہ سراہنے پر بھی ان پر تنقید کرتے آئے ہیں۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اور اب ان کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے کہ انہیں ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے متعلق یاسر حسین نے کہا کہ میرا تو ‘ارطغرل’ سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا، میرا مسئلہ تو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے ہے۔

پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری اور روائتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی() پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائز کے ذریعے کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی وہاں موجود تھے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

قیادت نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کا میزائل تجربے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے۔

اس سے قبل 20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والےشاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔