امریکی قانونی میگزین کیلئے پہلی بار مسلمان صدر کا انتخاب

بوسٹن: امریکا کے شہرہ آفاق قانونی میگزین ’دی ہارورڈ لا رویو‘ (The Harvard Law Review) کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو اعلیٰ ترین یعنی صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

’دی ہارورڈ لا رویو‘ کے لیے امریکی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہونے والے مصری نژاد امریکی قانون دان کو امریکا کے معروف ترین قانون کے میگزین کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔

صدر منتخب ہونے والے ہارروڈ یونیورسٹی کے طالب علم حسن شاہوے کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا منتخب ہونا قانون کے شعبے کی تعلیم میں تنوع پیدا کرنے سمیت قانونی تعلیم کے دیگر پہلؤں کو آسانی سے سمجھنے کا سبب بنے گا۔

امریکا کے اس شہرہ آفاق میگزین ’دی ہارورڈ لا رویو‘ میں کام کرنے والی اہم سیاسی و قانونی شخصیات میں سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں جو 1990 میں مذکورہ رسالے کے پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے۔

امریکی سپریم کورٹ کے تین سابق ججز بھی مذکورہ رسالے کے صدر رہ چکے ہیں اور ان ججز میں سابق امریکی خاتون جج رتھ بیڈر گنسبرگ(Ruth Bader Ginsburg) اور انٹونن سالیا (Antonin Scalia) بھی شامل تھے۔

صدر منتخب ہونے والے حسن شاہوے نے اپنے انتخاب کے بعد ایک ای میل میں لکھا کہ وہ ایسی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے متعلق امریکی عوام میں زیادہ اچھی رائے نہیں پائی جاتی، تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کا انتخاب مذکورہ سوچ میں معمولی ہی سہی مگر تبدیلی لائے گا۔

حسن شاہوے جس میگزین کے صدر منتخب ہوئے ہیں، اس میں امریکی عدالتوں میں ہونے والی بھرتیوں کا بھی تنقیدی جائزہ لیا جاتا ہے۔

سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے، ’بگ باس‘ شو سے جانے کا کہہ دیا

ممبئی: ’بگ باس شو سیزن 14‘ کے میزبان سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے اور شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اپنے متنازع مواد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، اس کے علاوہ شو میں شامل تمام شخصیات بھی ہمیشہ سے متنازع ہی رہی ہیں۔ ’بگ باس‘14 سیزن کی میزبانی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کررہے ہیں جب کہ شو میں شامل شوبز شخصیات کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔

شو میں جاری ایسی ہی نوک جھونک نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا جس کا اظہار انہوں نے شو کے پرومو میں کیا، ہوا کچھ یوں کہ شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کے لیے کروارہے ہیں۔

بس یہ بات سن کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے بھڑک اٹھے، سلمان خان نے انتہائی غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کنٹینٹ ہیں، کیا میں یہ سب کنٹینٹ کے لیے کررہا ہوں، بھاڑ میں گیا کنٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق ارائیں گے، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔

صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے ادکارہ راکھی ساونت کو بھی تمام حدیں پار کرنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتی تو شو کو آپ کی ضرورت نہیں، سلمان خان نے بگ باس کے گھر کا دروازہ کھولا اور راکھی ساونت سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو یہاں سے جاسکتی ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو 200 رنز کی مجموعی برتری، 6 کھلاڑی آؤٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کے غیرذمے دارانہ کھیل کے سبب پاکستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرنے کے باوجود 6 وکٹیں گنوا چکی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم نے 106 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 114 کے مجموعی اسکور پر اس کی پانچویں وکٹ گرگئی۔

جس کے بعد وی آن مڈلد نے ٹیمبا باووما نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم یہ شراکت دار 164 رنز کے مجموعی اسکور پر اس وقت ٹوٹ گئی جب مڈلر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

164 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد افریقی ٹیم کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 186 کے اسکور پر افریقی ٹیم کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والا بکی گرفتار

اس کے بعد مہمان ٹیم کی اگلی وکٹ 192 رنز پر گری جس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 201 رنز کے مجموعی اسکور پر مزید 2 وکٹیں گرگئیں۔

یوں جنوبی افریقی ٹیم 65 اوورز 4 بالوں پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیمبا باووما نے سب سے زیاد 44 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار گیندبازی کی اور حسن علی نے سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں۔

حسن علی نے صرف 54 رنز دے کر افریقی ٹیم کے 5 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

201 رنز پر جنوبی افریقی ٹیم کو آؤٹ کرنے کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنز نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اور قومی ٹیم کا کھاتا کھلنے سے قبل ہی عمران بٹ پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی اور عابد علی نے اسکور کو جیسے تیسے 28 تک پہنچا ہی تھا کہ عابد علی کی اننگز کیشپ مہاراج کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

پاکستان کو 45 کے اسکور پر بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بابر اعظم 8 رنز بنانے کے بعد سیریز میں تیسری مرتبہ کیشپ مہاراج کی وکٹ بن گئے، وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔

این آر او کی دیر ہے، اپوزیشن کہے گی عمران خان زبردست آدمی ہے، وزیراعظم

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں تو یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر کی بات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آج تک آبادی کے خلاف نہیں جیت سکا، تاریخ اٹھاکردیکھ لیں جب قوم آزادی کا فیصلہ کرلے تو کوئی انہیں زیادہ دیر غلام نہیں بناکر رکھ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہ ہو تو آزاد ہوچکا ہوتا، مودی نے5اگست کوکشمیریوں کودبانےکی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیےکھڑےہیں، کشمیری قوم5اگست کےبعدآزادی کیلئےاوربھی پُرعزم ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ اوردنیامیں اٹھ گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نےفیٹف میں پاکستان کودبانےکی کوشش کی مگروہ ناکام رہا، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیامیں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے، دنیامیں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہاہے، 50سال میں آج تک سلامتی کونسل میں3مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی لیکن ہمارے دور میں ہوئی، اس کا مطلب ہےکہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا، حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئےمشکل ہوگا، ہم نےہندوستان سےپھرکہاہےکہ ہمارےساتھ بات چیت کریں، بھارت آرٹیکل370 بحال کرکےبات کرے،ہم تیارہیں، بات چیت کےعلاوہ بھارت کےپاس آگےجانےکاراستہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر پر بات کی، یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں، لوگ چوروں کیلئےسڑکوں پرنہیں نکلتے، دیگر ممالک میں لوگ حکومتی کرپشن کےخلاف سڑکوں پرنکلے ہیں، آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟۔

زیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف خوددم دباکربچوں کےساتھ باہربیٹھاہواہے،بھائی کےبچےبھی باہرہیں، ان کامُنشی بھی اپنےبچوں کےساتھ باہربیٹھاہواہے، وہ باہرکیوں بیٹھےہیں؟انہیں پتہ ہے، یہ لوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں، جولوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں اس سےبڑابےوقوف کوئی نہیں، باہربیٹھےلوگوں کوواپس لانےکی پوری کوشش کرینگے، اس میں شاید دیر لگے گی لیکن کوشش پوری کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیامیں بیٹھےلوگ کہتےہیں کہ حالات اچھےنہیں، ہم سب کہتےہیں حالات اچھےنہیں،ہمیں مقروض ملک ملا، ان لوگوں نے10سالوں میں ملک پر4گناقرض چڑھادیا، انشااللہ ہم حالات کوٹھیک کرنےکی کوشش کرینگے۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراض س

دیریلش ارطغرل سے متاثر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ڈرامہ دیریلش ارطغرل سے متاثر ہوکر ایک امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکہ کی رہائشی 60 سالہ خاتون، ترکی کے مشہور ڈرامہ دیریلش ارطغرل  سے متاثر ہونے کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں ’’دیریلش ارطغرل‘‘کے بارے میں نیٹ فلکس سے پتہ چلا تو یہ ڈراما دیکھنا شروع کردیا اور ڈرامے کی چند ہی اقساط دیکھنے کے بعد مجھے اسلام میں بے حد دلچسپی ہونے لگی۔

یاد رہے کہ امریکہ کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام ’’خدیجہ‘‘ رکھا ہے۔

بھارت بمقابلہ انگلینڈ:جو روٹ نے اپنے سویں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری بنا کر کئی ریکارڈ توڑ دیے

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ہفتہ کے روز اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف ڈبل سنچری کے ساتھ فارم کی لاجواب رن اپ کو جاری رکھا۔

انہوں نے اب اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ایک کھلاڑی کے ذریعہ سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا ہے ، جس نے 2005 میں ہندوستان کے خلاف بنگلور میں پاکستان کے انضمام الحق کے 184 سے سبقت لے جانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ انگلینڈ کے کپتان کے لئے ہندوستان میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔ تمام ٹیسٹوں میں ، ان دو ممالک کو شامل کرتے ہوئے ، انگلینڈ کے واحد کپتان زیادہ اسکور کرنے والے گراہم گوچ (لارڈز ، 1990 میں 333) تھے۔

ملاقاتی ٹیم ڈینیئل لارنس کے کھو جانے کے بعد ، جمعہ کے روز 2 کے اسکور پر دوبارہ تعمیر نو کی نوکی روٹ اور اوپنر ڈوم سیبی پر پڑ گئی ، جس نے دوسرے اور تیسرے سیشن میں انگلینڈ کو فائدہ اٹھانے کے لئے 200 رنز کا اسٹینڈ باندھ دیا۔ چنائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلے دن کے کھیل کا

ہفتے کے روز ، روٹ نے آگے بڑھ کر آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے ساتھ 100 رنز کے ساتھ ایک ساتھ 100 رنز بنائے ، جو اس سے قبل روٹ کے تاریخی ٹیسٹ کی یاد دلانے کے لئے ایک خصوصی کیپ پیش کرتے تھے ، کیونکہ انگلینڈ کی جانب سے شرائط پر حکم جاری کرنا جاری رہا فلیٹ ٹریک.

فالو کریں | IND بمقابلہ ENG Live اسکور ، پہلا ٹیسٹ دن 2 براہ راست سلسلہ: روٹ کے 200 نے انگلینڈ کو ناقابل برداشت ہندوستان کے خلاف 450 سے شکست دے دی

یارکشائر کے بلے باز ، جو بھارت میں اپنا ساتواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں ، دسمبر 2012 میں اپنے آغاز کے بعد اب ان میں سے ہر ایک میں کم از کم ایک پچاس رن بن چکے ہیں۔

چیپوک میں 200 کھیل کا سب سے طویل فارمیٹ میں ان کا پانچواں نمبر ہے ، پچھلے چار نے 2014 میں لارڈز میں سری لنکا کے خلاف ، سن 2016 میں اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کے خلاف اور 2019 میں سیڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔

تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کرکٹر نے اپنے 98 ویں ، 99 ویں اور 100 ویں ٹیسٹ میں 100 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، روٹ نے ، جمعہ کے روز ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں ، کہا تھا ، “میں کچھ اچھ formی شکل میں ہوں ، اور مجھے اس بات کا یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ میں اس سے فائدہ اٹھاتا ہوں۔”

“میرے تمام کیریئر میں ، میں ہمیشہ آگے نہیں بڑھتا ہوں اور نہ ہی واقعی میں بہت بڑا اسکور بناتا ہوں ، تاکہ ایسا کرنا جو فی الحال خوش کن ہے۔”

روٹ سابق کپتان ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کے لئے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ وہ سرخ رنگ کے 100 بین الاقوامی کپ جیتنے والے صرف 15 ویں انگلش ہیں

پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر نے بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹادی احمدولورین نے راہول راجو کو ایک منٹ میں ناک آﺅٹ کر دیا

سنگاپور میں جاری ون چیمئن شپ تھری کے ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستانی مکس مارشل آرٹ فائٹر نے بھارتی کھلاڑی کو 56 سیکنڈز میں ہی زیر کردیا۔

سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے (ون چیمپئن شپ ناک آؤٹ) کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ کا آج بھارتی کھلاڑی راہول راجو کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف کو 56 سیکنڈ میں زیر کر کے فتح اپنے نام کی اور انہوں نے اس جیت کو کشمیریوں کے نام کردیا۔

قبل ازیں احمد مجتبیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے روز ہونے والے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اس فتح کو کشمیری عوام کے  نام کریں گے۔

مقابلہ شروع ہونے کے 56 سیکنڈ کے اندر ہی احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی کے منہ پر زور سے مکا مارا جس کے بعد وہ گر گیا یوں پاکستانی فائٹر کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔

بھارتی کھلاڑی راہول عرف کیرالا کروشر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی احمد متجبیٰ نے انہیں شکست دے دی۔

واضح رہے کہ احمد مجتبیٰ اب تک 3 انٹرنیشنل فائٹس میں فتح حاصل کرچکے ہیں جبکہ مجموعی کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے دس مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 8 میں فتح حاصل کی۔

جعلی حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں :پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ناجائز اورنااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پاکستان میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے اور پی ڈی ایم کی قیادت براہ راست یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مظفر آباد میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہے، اس کا دل اور جذبات پاکستان سے وابستہ ہیں اورجو لوگ کشمیریوں کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آنے والی تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کافیصلہ کیا اور آج بھی اس پر قائم ہیں لیکن جب تک پاکستان میں عوام کی نمائندہ حکومت تھی تو کسی مودی کو یہ جرات نہیں ہوسکی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اس کو بھارت کا صوبہ بنا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور اس کی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہی ہے، اسی سوچ کی بنیاد پر آج مودی نے موقع پا کر کہ پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آئے گا تو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

مشعال ملک کی چینل۵ کے پروگرام”ضیاء شاہدکے ساتھ“ میں خصوصی گفتگو

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاء شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حیرت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جار ہے ہیں 5 اگست 2015ء کے بعد تو بھارت نے وہاں بربریت میں اور اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر پر گاہی کی کیمپین چلائی جائے۔ نوجوانوں کو حالات سے مکمل آگاہ کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر اصل کیا ہے اور کیوں 70 سال سے حل نہیں ہورہا ہے۔ کشمیر پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کس طرح جڑا ہوا ہے۔ نوجوان نسل اصل مسئلہ سے آگاہ ہوگی تو اپنا کردار ادا کرسکے گی۔ یاسین ملک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کیونکہ بھارت ایسا نہیں چاہتا۔ بھارت نے انہیں ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا ہوا ہے۔ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں وکیل تک مہیا نہیں کیا گیا۔ ان کیخلاف جھوٹے اور جعلی مقدامات چلائے جا رہے ہیں۔ یاسین ملک جو ایک پر امن لیڈر ہیں ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اس طرح دیگر حریت رہنماؤں کو بھی گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ ظلم کیا جارہا ہے۔ دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ ان سب رہنماؤں کو آزادی کیلئے کردار ادا کرے اور آواز بلند کرے۔ بھارت جو جھوٹا پراپیگنڈا کرتا تھا وہ بھی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ بھارت خود دہشتگردی کو سپورٹ کرتا ہے۔ مودی سرکاری نے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ پر رکھا ہوا ہے۔ اس کے مذموم عزائم اور غیر خاندانی اقدامات کے باعث بھارت میں اندرونی سطح پر توڑ شروع ہوچکی ہے۔ اگلے چند سالوں میں بھارت پر براوقت آنے والا ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل ،مودی کو پھر مذاکرات کی دعوت لانگ مارچ کریں ،یا الٹا لٹک جائیں ،ڈاکوﺅں کو این آراو نہیں ملے گا:عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرامودی کو ایک بار پھر مذاکرات سے تنازع کشمیر کے حل کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کریں ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے ،مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،اللہ کی غلامی کرنے والے کسی کے سامنے ،سارا پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا یہاں آنے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ دنیا نے 1948 میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا تھا، دنیا کو یاد کرانے آیا ہوں کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے ۔ اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور جہاں عیسائی اکثریت میں تھے انہیں فوری طور پر ریفرنڈم کے ذریعے آزادی دی ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی یاددہانی کرائی اور ہمیشہ انہیں یاددلاؤں گا کہ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ کشمیریوں کو یہ پیغام ہے کہ جب بھی انہیں حق خودارادیت ملے گا اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے تو ان شائاللہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے ، اس کے بعد ہم انہیں پورا اختیار دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے مسلم دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اگر مسلمان حکومتیں کسی وجہ سے حمایت نہیں کرتیں تو وہاں کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انصاف پسند غیرمسلم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ۔ کشمیری ماؤں کے اس کرب کا احساس ہے جب انہیں اپنے بچے کے لاپتا،شہید یا گرفتار ہونے کی اطلاع ملتی ہے ۔ ہمیں احساس ہے کہ کشمیری کس قسم کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں اور اس کے سامنے کھڑے ہیں ۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا میں ہرجگہ کشمیر کا سفیربنوں گا ۔ ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ اقوام متحدہ ،عالمی رہنماؤں اورمیڈیا سمیت ہرجگہ پر ان کیلئے آواز بلند کی ہے ۔ سابق امریکی صدر سے مسئلہ کشمیرحل کرانے کے حوالے سے تین مرتبہ بات کی۔ جب پاکستان میں ہماری حکومت آئی تو ہم نے پوری کوشش کی کہ بھارت کے ساتھ دوستی کریں۔ ان پر یہ باور کرایا کہ کشمیر کا مسئلہ ان کے ظلم سے حل نہیں ہوگا۔ دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ جہاں بھی کوئی قوم کھڑی ہوجائے تو بڑی سے بڑی فوج بھی ناکام ہوجاتی ہے ۔ امریکا سپر پاور ہونے کے باوجود ویتنام میں نہیں جیت سکا۔ تیس لاکھ قربانیاں دے کر ویتنام آزاد ہوا افغانستان میں بھی سپرپاور کامیاب نہیں ہوسکی۔ الجیریا میں فرانس ظلم کے باوجود کامیاب نہیں ہوا ، کشمیریوں نے غلامی قبول نہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ، یہاں پیدا ہونے والے بچوں میں بھی آزادی کا جذبہ ہے ، ایک لاکھ کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ،ہندوستان کشمیر میں مزید فوج بھی لے آئے تب بھی وہ ان سے کبھی نہیں جیت سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مودی سے بات چیت سے تنازعات کے حل کی کوشش کی ،پھر کہتا ہوں کہ بات چیت کے علاوہ تنازعات کے حل کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہمیں شروع میں یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بھارت کیوں مذاکرات نہیں کرتا، پھر پلوامہ کا واقعہ ہوا اوران کے جیٹ طیاروں نے ہمارے درخت شہید کئے ، مجھے درختوں سے خاصا لگاؤ ہے تو جب انہوں نے درخت شہید کردئیے تو مجھے خاصی تکلیف ہوئی ، تب علم ہوا کہ یہ بات چیت نہیں چاہتے بلکہ یہ انتخابات جیتنا چاہتے تھے ۔ گوسوامی واٹس ایپ لیکس سے ان کے عزائم بے نقاب ہوئے کہ یہ طے شدہ منصوبہ تھا کہ انتخابات جیتنے کیلئے یہ حربہ استعمال کرنا ہے ۔یورپی یونین ڈس انفولیب نے بھارت کی طرف سے پاک فوج اور میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے کیلئے 600 جعلی اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوڑا ۔ ہم ان سے دوستی کیلئے کوشاں تھے اوروہ ہماری جڑیں کاٹ رہے تھے ۔ آر ایس ایس کا مودی نظریہ بے نقاب ہوچکا ہے ، یہ نظریہ جس ملک میں بھی پروان چڑھا اس نے ملک کا نقصان کیا۔ سٹیزن شپ ایکٹ سے بھارتی مسلمان تنگ جبکہ کسان بھی ان سے تنگ ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کو دعوت ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ ملکر کشمیر کا تنازع حل کریں۔ بھارت 5 اگست 2019 کا متنازعہ اقدام واپس لے ،کشمیریوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق دے ،پھر ہم بھارت سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں گے ۔ پاکستان لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر بنا اور ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکنے والے نہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، اللہ کی غلامی کرنے والا کسی اور کی غلامی نہیں کرسکتا، ہم کشمیریوں کا حق چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی زندگیاں جمہوری اورانسانی حقوق کے ساتھ گزاریں سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاہم نبی کریم ﷺ کی سنت پر چلنے والے ہیں، سارے صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے وہ لوگ جو بمباری کی وجہ سے اپنے گھربار چھوڑ چکے ہیں ، مشکلات میں ان کی پوری مدد کریں گے ، ان کیلئے جامع پیکیج تیار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں ہر قسم کی سوچ اورنظریے کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہوں تاہم بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آر او نہیں دوں گا ،یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور کیلئے الگ اور کمزور کیلئے الگ قانون ہو، اگر ان چوروں نے لانگ مارچ کرنا ہے ، کریں میں ان کی مدد کروں گا لیکن یہ الٹا بھی لٹک جائیں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام اور ٹویٹ میں کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی اور اس سے جوابدہی کرنی چاہیے ، بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کو سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے مقبوضہ کشمیر میں جانے کے لئے رسائی فراہم کرے ۔انہوں نے کہا بھارت اگر مخلص ہے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو بھی ہماری امن و استحکام کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ۔ بھارت سات عشروں سے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے اور جبر کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی اور حق خودارادیت کیلئے ان کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا اور اب کشمیریوں کی نئی نسل ان کی جدوجہد کو ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے لئے وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کی حق خود ارادیت کی منزل اب زیادہ دور نہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن کے فروغ کے لئے کام کیا ہے لیکن سازگار فضا قائم کرنے کا بوجھ اب بھارت پر ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے سرگودھا سے تعلق رکھنے و الے رہنمائوں کے وفد نے ملاقات کی جن میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم میلہ شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے ۔عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ آج ملک میں گنے ، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے جس سے دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی ملاقات کی ۔لاہور، اسلام آباد ، مظفر آباد(سیاسی رپورٹر سے ، وقائع نگار، نیوز ایجنسیاں ) ملک بھر میں جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ،مختلف شہروں میں تقریبا ت، ریلیوں کا انعقاد ہوا، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں جبکہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر مقامات پر پاکستانی پرچم والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، مظفرآباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیمینارز اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے وزرا نے خصوصی شرکت کی۔ ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔جلسوں ، سیمینارز اور مظاہروں میں اس بات کا عزم کیاگیا کہ کشمیریوں کی ہرمحاز پر حمایت جاری رکھی جائے گی ،کشمیربن کر رہے گا پاکستان اور آزادی کشمیرکی منزل قریب تر ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اوربربریت کی تصاویر بھی جگہ جگہ آویزاں کی گئیں ۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی ہوئی اور شہدا ئے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کیا جاتا رہا ۔ مظفرآباد میں یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب کوہالہ پل پر ہوئی جس میں طلباو طالبات، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس کے بعد منعقدہ تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی جبکہ ہندوستانی مظالم کی شدید مذمت کی گئی ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے قراردادیں پیش کی گئیں ۔ ضلع نیلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش وجذبہ کیساتھ منایاگیا۔سائرن بجاکر 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ریلی نکال کر شہدائے بن تل چوک پر انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی گئی ۔ کوٹلی میں ہولاڑکے مقام پر دونوں اطراف کے عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بناکرمقبوضہ کشمیرکے بھائیوں سے بھرپوراظہاریکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں ریلی نکالی گئی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ریلی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پوری کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے ۔بھارتی قابض افواج پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں، کشمیری پر امن احتجاج بھی نہیں کر سکتے ،مذہبی آزادی پر بھی پابندی ہے ،سری نگر کی جامع مسجد میں تالے ہیں ،انہیں خوف ہے کہ جہاں چند لوگ جمع ہونگے ان کی پالیسی کے خلاف نفرت کا اظہار کرینگے آزادی کے خلاف نعرے بلند ہوئے تو دنیا کی توجہ حاصل کرینگے ،پورے ملک میں کشمیر کی آزادی کے خواہشمند یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں ۔کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ اسلام آباد دفتر کے باہر بھی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شہدا ئے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیا ،انہوں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے ۔ دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جاری،سنگین صورتحال اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے پاکستان کے خلاف دشمنانہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے قانونی اور اخلاقی اختیار کا استعمال کرے ۔ خط میں نشاندہی کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو تاکید کرے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور غیرقانونی و یکطرفہ کارروائیوں کو ختم کرے ،مواصلات، نقل و حرکت اور پرامن اجتماع پر پابندیاں ختم کرے ، قید کشمیری سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرے اور انہیں کشمیری عوام کی خواہشات کا اظہار کرنے کی اجازت دے ۔تمام غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کو آزاد کرے ۔مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے ڈیزائن کیے گئے نئے ڈومیسائل قوانین اور پراپرٹی قوانین کو ختم اور تبدیل کرے ۔جعلی انکاؤنٹرز اور ماورائے عدالت قتل پر معافی مانگے اور قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے قوانین کو ہٹائے ۔اقوام متحدہ کے مبصرین، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ علاقے تک رسائی کی اجازت دے ۔ لاہور میں چیئرنگ کراس پر جلسے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ منعقد کیا۔ اعجاز احمد چودھری ، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ و دیگر نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے ریلی مسلم لیگ ہاؤس سے ڈیوس روڈ تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت کامل علی آغا نے کی ۔ اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں کے علما ،خاکسار تحریک کے کارکنوں نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ لاہور عجائب گھر میں کشمیری ہنرمندوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کیا۔کشمیری ہنرمندوں کے بنائے مختلف نمونوں کی نمائش نے اپنا رنگ جمایا۔نمائش میں کشمیری شال، قرآن پاک کے خوب صورت قلمی نسخے اورظروف رکھے گئے ہیں جو کشمیری ہنرمندوں کی مہارت کا کھلا ثبوت ہیں۔ کراچی میں مختلف مقامات پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد تک واک کی قیادت کی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جناح انٹرنیشنل، علامہ اقبال، باچا خان سمیت تمام ایئرپورٹس پر کشمیر ڈے کے موقع پربینرز آویزاں کئے گئے اور کشمیر و پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے ۔ پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری نگر کے نام سے منسوب گھڑی آویزاں کی گئی ۔پشاور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے گورنر ہاؤس تک کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واک کی قیادت کی۔ کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں ہو ئی، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا، مشیر اور دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوئیں،کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکا لی گئی۔

ٹک ٹاک کا 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے تیرہ سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

گزشتہ ماہ اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں موت واقع ہوئی تھی ، جس کے بعد اس کیس کے تفتیشی افسر پیلیرمو نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔

اٹلی کی ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک 9 فروری سے 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کردے گا۔ٹک ٹاک کے یورپ میں تعینات سربراہ برائے الیگزینڈرا نے کہا کہ ہم ایک اٹلی کے صارفین کے لیے ایسا بٹن بھی متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے ذریعے وہ تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ رپورٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کی زیر ملکیت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن جنوبی ایشیا میں تو مقبول ہے ہی مگر مغرب میں بھی اس کے صارفین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

سعودی عرب: تمام دعوتی سرگرمیاں معطل، مساجد نماز کے 10 منٹ بعد بند کرنے کا حکم

سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی اور نمازوں کے دوران مساجد کے اوقات مقرر بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے۔

وزیر اسلامی امور  نے بتایا کہ مساجد اذان کے وقت کھلیں گی، اذان اور تکبیر کے درمیان 10 منٹ سے زیادہ کا وقفہ نہیں ہو گا، البتہ صرف فجر میں نماز اور اذان کے درمیان 20 منٹ تک کا وقفہ رہے گا اور نماز کے 10 منٹ بعد مساجد بند کر دی جائیں گی۔

ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے 15 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ مساجد، وضو خانوں اور طہارت خانوں کی سینٹائزنگ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر کروائیں۔

کوئٹہ: ڈی سی آفس کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڑ پر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڈ پر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ثبوت اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ شرپسند عناصر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے ہی شہر سبی میں لونی چوک پر گرینیڈ دھماکے میں 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سبی میں دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور یوم یک جہتی کشمیر کی ریلی گزرنے کے بعد ہوا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان گزشتہ چند سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10 کان کنوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا جس کے نتیجے میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

سال 2020 کے آخری مہینے میں بھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، دھماکے سمیت لوگوں کی لاشیں بھی ملیں تھیں۔

27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل 26 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکا مقامی گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران ہوا تھا جس سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

23 دسمبر کو صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا تھا۔

22 دسمبر کو آواران میں ہی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 21 دسمبر کو ضلع آواران کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

مزید برآں دسمبر کے اوائل میں لیویز فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں 2 مختلف مقامات سے 5 گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کی تھی۔