پاکستا ن میں کرونا سے ایک ہی دن میں 28 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی

 

 

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں  کورونا سے مزید  28 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1225ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59850 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 380 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بھارت نے چین کیخلاف بھی محاذآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش

نئی دہلی، بیجنگ (صبا ح نیوز) بھارت نے چین کیخلاف بھی محاذآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔ متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھارتی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی لداخ میں جھیل پینگانگ سو کے قریب دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کو گرفتار کرلیا اور ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم بھارتی فوج کی ہائی کمان کی جانب سے بات چیت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔یہ معاملہ اتنا سنگین تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم مودی کو اس پر بریفنگ دیتے ہوئے اسے شدید جھٹکا قرار دیا۔دوسری جانب بھارتی فوجی ترجمان نے اپنے فوجیوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب میڈیا اس طرح کی خبریں شائع کرتا ہے تو اس سے ہماری قومی مفادات کو ٹھیس پہنچی ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج لداخ میں اپنی نفری میں اضافہ کررہی ہے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کئی مقامات پر خیمے نصب کردیے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے گالوان میں ایک سڑک اور پل کی تعمیر شروع کی جس پر چین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔5 اور 9 مئی کو بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف سے اسلحہ کی بجائے مکوں اور آہنی سلاخوں کا استعمال کیا گیا تھا جس میںکئی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں دونوں افواج کے درمیان تکرار دیکھی جاسکتی ہے۔بھارت کا چین کے ساتھ سرحدی جھگڑے کے ساتھ نیپال کے ساتھ بھی سرحدی تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی نے نیپال کا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا، لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا جس پر بھارت اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ انہوں نے نیپال میں کرونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار بھی بھارت کو قرار دیا۔

مئی میں کرونا سب سے زیادہ خطرناک‘41 ہزار نئے مریض شہبا ز شریف کے ایڈوائزر،چیف سیکر ٹری کے پی کے،وزیر لٹریسی کو کرو نا،کر کٹر تو فیق عمر ،نہا ل ہا شمی ،وجیہ اکر م بھی وا ئرس کا شکا ر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلا روز بروز تیز ہوتا جا رہا ہے اور آج سندھ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید 1250 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 577، سندھ میں 573، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسز سامنے آئے۔اس کے علاوہ مزید 22 مریضوں کے زندگی کی بازی ہار جانے سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 202 ہوگئی جبکہ اب تک 18 ہزار 314 افراد اس بیماری سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اس وبا کو آج 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔اس عرصے میں وبا کے پھیلا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا خصوصا مارچ تک صورتحال خاصی قابو میں دکھائی دے رہی تھی تاہم اپریل سے اس میں تیزی آئی اور اب روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز سامنے آتے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز پر نظر دوڑائی جائے تو فروری اور مارچ کے آخر تک ملک میں 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی۔اپریل کے آغاز میں وائرس کے کیسز میں خاصی تیزی آئی اور یہ مہینے کے آخر تک تقریبا 2 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اسی دوران اموات بھی 385 تک پہنچ گئیں۔تاہم رواں ماہ مئی اس وائرس کے لیے اب تک سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے اور اس دوران کووِڈ19 کے کیسز میں دگنا اضافہ دیکھا گیا اور کیسز میں 41 ہزار جبکہ اموات میں 817 کا اضافہ ہوا۔آج (26 مئی) کو اب تک پاکستان میں کورونا وبا کے ایک ہزار 250 کیسز اور 22 اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں 832 کا اضافہ ہوا۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 577 نئے کیسز سامنے آئے یوں صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد20 ہزار 654 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی کل تعداد 352 تک جا پہنچی ہے۔صوبے میں وائرس کی تشخیص کےلیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبائی بیماری سے اب تک 6 ہزار 124 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 573 کیسز سامنے آگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔صوبے میں سامنے آنے کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 573 مثبت آئے۔وزیراعلی سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک لاکھ 61 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 23 ہزار 507 کیسز کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اس صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹوآگیااورقرنطینہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میری 15 روز کے دوران مجھ سے ملنے والے ان تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔کچھ روز قبل مجھے علامات محسوس ہوئیں تو ٹیسٹ کروانے پر مثبت آگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دئیے گئے عوامی بہبود سے متعلق فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل رہاہوں اورانشا ءاللہ رہوں گا۔ وحید اکرم وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کو بھی کرونا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمانہال ہاشمی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کراچی رہنما اور سنیٹر نہال ہاشمی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، طیبعت کی خرابی پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید 68 کوروناوائرس کے مریضوں کااضافہ‘ لاہورسمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد557ہوگئی ،لاہورپولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبرپر ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیااب تک کروائے گئے ٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد557ہوگئی ہے اب تک 146پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوچکے جبکہ 390مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر بدرشہباز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بدرشہباز مسلم لیگ (ن)کی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں۔بدرشہباز نے کروانا وائرس کی تشخیص ہونے پر خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کرونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہے اور اس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کرونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

پنجاب، عید کے بعد صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان

 

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالےسے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور مزارات پر ہر طرح کی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عید سے قبل حکومت نے عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کے بعد تمام پابندیاں بھی ختم کر دی تھیں۔ اس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا۔ اس ریلیف کے بعد اب پنجاب حکومت نے بازاروں کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کو لاک ڈاو¿ن میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد تاجروں کو ہفتے میں 4 دن کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تا ہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورے ہفتے کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن یہ فیصلے اس وقت کیا گیا جب عید میں صرف کچھ دن ہی باقی تھے۔ چونکہ عید سے کچھ دن قبل مکمل کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس لئے اب پنجاب حکومت نے تاجروں کے لئے کاروبار کرنے کے اوقات میں دوبارہ تبدیلی کر دی ہے جس کے مطابق صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی بڑی تعداد ہونے کے بعد بھی عید کے موقع پر لاک ڈاو¿ن میں نرمی کر دی گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نےبازاروں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پنجاب میں کاروباری اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالفطر پر فلم ریلیز ہوئی نہ کوئی اسٹیج ڈرامہ شو ہو سکا

لاہور(ویب ڈیسک)عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے، اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا بزنس کھڑکی توڑ ہوا کرتا ہے جبکہ اسٹیج ڈراموں کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد تھیٹروں کا رخ کرتی ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نہ ہوا اور کورونا وائرس نے فلمی دنیا کی رونق اور رنگینی کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن کسی نے ایک نہ سنی اور تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی حالانکہ مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور دیگر مقامات کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، یونس خان

دبئی(ویب ڈیسک): سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، میں نے ملک کے لیے صلاحیتوں کے مطابق 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرز کی ایک گروپ کی نشاندہی کردی تھی۔خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ 6 یا 7 کرکٹرز کے اس گروپ کی نشاندہی کی جو میدان میں ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال نہیں کررہے تھے۔یونس خان نے کہا کہ بعد ازاں ان کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہم اکٹھے کھیلتے بھی رہے، میں جانتا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ میں نے اپنے والد سے یہی سیکھا کہ ہمیشہ سچ بولو اور عاجزی سے پیش آﺅ۔

کراچی طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)کراچی طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جارہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے حاصل کیا جائے گا۔ اس سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی، نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، ترکی سے حاصل ہونے وا لے جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے کی موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔

مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاو¿ن کرسکتے ہیں: وزیر اطلاعات سندھ

 

کرا چی (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی دوبارہ لاک ڈاو¿ن لگانے کا عندیہ دے دیا۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صرف مخصوص اوقات میں طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں کو ریل اور جہاز کی سفری آزادیاں نقصان پہنچارہی ہیں، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاو¿ن کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھارہے ہیں، کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں، عوام کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور موجودہ حالات میں انسانیت کی بقائ میں مصروف مسیحا ہمارا فخر ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے عوام سے اپیل کہ کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی کورونا کیسز بڑھنے پر عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاو¿ن لگانے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1200 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج کے ہا تھوں سورماﺅں کی پٹائی

بیجنگ (ویب ڈیسک)بھارت نے چین کیخلاف بھی محازآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔

اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشحالی اورکامیابیاں لائے، جوہی چاولہ کاعید پرٹویٹ

 

ممبئی: (ویب ڈیسک)عید کے موقع پربالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ خدا ہماری زندگیوں میں خوشیاں اورکامیابیاں لائے۔بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ جوہی چاولہ نے عید کے پرمسرت موقع پرسب کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشیاں، محبت اورخوشحالی لائیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے اورسب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہوجائیں۔

طیارہ حادثہ: فرانس سے آنے والی طیارہ ساز کمپنی کی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ

 

کراچی: (ویب ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیر بس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم آج صبح کراچی پہنچی جس نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے اور ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ائیربس کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس کے جنوبی شہر ٹولاو¿س سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور ماہرین نے خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1888 میں پاکستان کا سفر کیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو لانے والی ائیر بس اے 330 نے صبح 6:35 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے حکام، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے افسران نے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کا استقبال کیا جس کے بعد ٹیم کراچی ائیرپورٹ پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوئی ہے۔ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے، ماہرین طیارہ حادثہ کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان کراچی ائیرپورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے جہاں پائلٹ نے اس پرواز کو گئیر کھلے بغیر لینڈ کرانے کی کوشش کی تھی۔جب کہ تحقیقات کے لیے جائے حادثہ سے تباہ شدہ ائیربس کی باقیات کی منتقلی پہلے ہی روکی جا چکی ہے، ٹیم طیارے کا بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ لے جائے گی، ائیر بس انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

بھارتی سرحدی محافظین کاایک اور ’پاکستانی جاسوس کبوتر‘ پکڑنے کا دعویٰ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’کبوتر کے اوپر گلابی رنگ کا واضح نشان اور ایک ٹانگ پر ٹیگ لگا ہوا تھا‘ جسے ’مشتبہ پاکستانی جاسوس‘ کے طور پر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کبوتر کو مشتبہ طور پر ’پاکستان کی جانب سے جاسوسی کی کوشش‘ کہا جارہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا بھی ا?غاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کبوتر چڈوال کے علاقے میں ایک خاتون گیتا دیوی کے گھر میں اڑ کر پہنچا تھا جنہوں نے اسے پکڑ کر بارڈر سیکیورٹی فورس کو دے دیا تھا۔بعدازاں کبوتر کو مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس نے خاتون کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ کبوتر کے ایک پیر میں ایک رنگ ہے جس پر کچھ نمبرز کنندہ ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے کسی کبوتر پر پاکستان کا جاسوس ہونے کا الزام لگایا ہو۔سال 2015 میں بھی پاک بھارت سرحد پر پٹھان کوٹ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک کبوتر پکڑا تھا جسے پاکستان کا جاسوس قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا، ‘مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے‘۔بعدازاں ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پولیس نے ‘مشتبہ کبوتر کے پَر اس وجہ کاٹے گئے تاکہ وہ دوبارہ پاکستان نہ جاسکے’۔2017 میں بھی بھارتی پولیس نے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ایک کبوتر کو پکڑا تھا، جس کے ساتھ مبینہ طور پر ‘5547 جانباز خان’ کا ٹیگ لگا ہوا تھا جبکہ ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا۔تاہم پولیس کی لاپروائی کے باعث سرحد کی مخالف سمت سے بھارت میں ‘دراندازی’ کرنے والا جاسوس کبوتر اڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

’سادگی سے عید منائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں‘، شوبز ستاروں کا پیغام

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کریں اور کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ملک بھر میں امسال کی عید کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی سے منائی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شوبز ستارے بھی سادگی سے عید مناتے ہوئے مداحوں کو اپنے پیغام میں طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے دعا اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو سادگی سے عید منانے کے ساتھ جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ ویسی عید نہیں جیسی ہوا کرتی ہے، ابھی ہم کووڈ 19 سے ہی لڑ رہے تھے کہ جمعةالوداع کو ایک حادثہ پیش آگیا، یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا دکھ ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا دکھ ہے‘۔اداکارہ عائزہ خان نے عید پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں ہم عید منا رہے ہیں، وہیں ہم نے خوشی کے موقع پر بیٹوں، بیٹیوں، ماو¿ں اور والدین کو بھی کھویا ہے۔ہمایوں سعید نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح ہم پورا رمضان عبادت کرتے رہے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے، اسی طرح عید کے دن بھی یہی جاری رکھیں تو بہتر ہے اور اس عمل کو معمول بنالیں۔ہمایوں سعید نے سب کے لیے نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا۔اداکارہ میرا نے لکھا کہ ’ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘۔ میرا نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے دعا کی تلقین کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم سب ہی پہلے سے مختلف انداز میں اس سال کی عید منا رہے ہیں، اللہ تمام انسانوں کو محفوظ رکھے‘۔