تازہ تر ین

مئی میں کرونا سب سے زیادہ خطرناک‘41 ہزار نئے مریض شہبا ز شریف کے ایڈوائزر،چیف سیکر ٹری کے پی کے،وزیر لٹریسی کو کرو نا،کر کٹر تو فیق عمر ،نہا ل ہا شمی ،وجیہ اکر م بھی وا ئرس کا شکا ر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلا روز بروز تیز ہوتا جا رہا ہے اور آج سندھ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید 1250 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 577، سندھ میں 573، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسز سامنے آئے۔اس کے علاوہ مزید 22 مریضوں کے زندگی کی بازی ہار جانے سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 202 ہوگئی جبکہ اب تک 18 ہزار 314 افراد اس بیماری سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اس وبا کو آج 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔اس عرصے میں وبا کے پھیلا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا خصوصا مارچ تک صورتحال خاصی قابو میں دکھائی دے رہی تھی تاہم اپریل سے اس میں تیزی آئی اور اب روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز سامنے آتے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز پر نظر دوڑائی جائے تو فروری اور مارچ کے آخر تک ملک میں 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی۔اپریل کے آغاز میں وائرس کے کیسز میں خاصی تیزی آئی اور یہ مہینے کے آخر تک تقریبا 2 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اسی دوران اموات بھی 385 تک پہنچ گئیں۔تاہم رواں ماہ مئی اس وائرس کے لیے اب تک سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے اور اس دوران کووِڈ19 کے کیسز میں دگنا اضافہ دیکھا گیا اور کیسز میں 41 ہزار جبکہ اموات میں 817 کا اضافہ ہوا۔آج (26 مئی) کو اب تک پاکستان میں کورونا وبا کے ایک ہزار 250 کیسز اور 22 اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں 832 کا اضافہ ہوا۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 577 نئے کیسز سامنے آئے یوں صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد20 ہزار 654 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی کل تعداد 352 تک جا پہنچی ہے۔صوبے میں وائرس کی تشخیص کےلیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبائی بیماری سے اب تک 6 ہزار 124 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 573 کیسز سامنے آگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔صوبے میں سامنے آنے کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 573 مثبت آئے۔وزیراعلی سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک لاکھ 61 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 23 ہزار 507 کیسز کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اس صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹوآگیااورقرنطینہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میری 15 روز کے دوران مجھ سے ملنے والے ان تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔کچھ روز قبل مجھے علامات محسوس ہوئیں تو ٹیسٹ کروانے پر مثبت آگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دئیے گئے عوامی بہبود سے متعلق فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل رہاہوں اورانشا ءاللہ رہوں گا۔ وحید اکرم وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کو بھی کرونا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمانہال ہاشمی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کراچی رہنما اور سنیٹر نہال ہاشمی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، طیبعت کی خرابی پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید 68 کوروناوائرس کے مریضوں کااضافہ‘ لاہورسمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد557ہوگئی ،لاہورپولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبرپر ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیااب تک کروائے گئے ٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد557ہوگئی ہے اب تک 146پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوچکے جبکہ 390مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر بدرشہباز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بدرشہباز مسلم لیگ (ن)کی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں۔بدرشہباز نے کروانا وائرس کی تشخیص ہونے پر خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کرونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہے اور اس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کرونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv