سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ سمیت دیگر مساجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں

ویب ڈیسک :  خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے آج سے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔

کورونا وبا کے باعث بند کیے جانے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد مسجد نبوی ﷺ نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

مسجد نبوی سے آنے والی آج فجر کی اذان معمول سے ہٹ کر تھی، اذان سے پہلے ہی نمازی جوق در جوق مسجد پہنچے جہاں طبی عملے نے مسجد میں داخلے سے پہلے نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا۔

حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد کی مجموعی گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے، جائےنماز ساتھ لانے اور وضو گھر سے کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے ساتھ آج سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔

اب سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔

ادھر دو ماہ کی بندش کے بعد مقبو ضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی، جہاں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے نمازیوں کو ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث مارچ میں مسجد اقصی ٰ نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے چینی پر سبسڈی نہیں بلکہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے  احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شاہد  خاقان عباسی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے چینی پر سبسڈی نہیں بلکہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جس وقت وزیراعظم نے  چینی برآمد کی اجازت دی اس  وقت ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے 2018-2017ء میں سلیمان شہباز کے کہنے پر 24 گھنٹوں کے اندر 20 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ شاہد خاقان کے لیے چارج شیٹ ہے، انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا احتساب کیا جارہا ہے،جو بھی پکڑا جاتا ہے کہتا ہے انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ماضی میں ایسا کون سا کمیشن بنا ہے جس میں وزراء پیش ہوئے ہوں؟

‘چینی ڈاکے کے ذمہ دار عمران خان، اسد عمر اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں’

خیال رہے کہ آج راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے لیے آنے سے قبل شاہد خاقان عباسی دکان سے چینی خرید کر لائے اور کہا کہ چینی کی موجودہ قیمت 90 روپے کلو ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکے کے ذمہ دار عمران خان، اسد عمر اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، چینی برآمد سے پہلے اس کی قیمت 55 روپے 47 پیسے تھی اور اب چینی کی قیمت 60 فیصد بڑھ گئی ہے، اس کا جواب عمران خان دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن اس لیے بنا تھا کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھی تعین کیا جائے لیکن کمیشن کی رپورٹ میں برآمد کی اجازت دینے والے اصل ذمہ داران، وزیراعظم اور اسد عمر کا نام شامل نہیں، چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا تھا، وفاقی کا بینہ کی سربراہی وزیرا عظم کرتے ہیں تو ذمہ دارعمران خان ہیں۔

لیگی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ چینی کی ایکسپورٹ پر میں نے بھی سبسڈی دی تھی، اگر پرچہ درج کرنا ہے تو مجھ پر اور عمران خان دونوں پر کیا جائے گا، 200 ارب کا ڈاکہ ڈال کر حکومت کے لوگ معصوم ہیں؟ عثمان بزدار سب سے زیادہ معصوم ہیں۔

بھارت نے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث نافذ کیا گیا ملک گیرلاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلےمرحلے میں عبادت گاہیں، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کھولےجائیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ نے دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

سیکڑوں جرمن شہری چین کیوں جارہے ہیں؟

ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد چین میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔
چین میں موجود ملٹی نیشنل کمپنیاں دوبارہ کھلنا شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد جرمنی سے تعلق رکھنے والے چار سو کے لگ بھگ منیجر اور کارکنان اپنے خاندانوں سمیت چارٹر پروازوں کے ذریعے چین واپس جارہے ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کے مطابق پہلی پرواز 200 افراد کو لے کر جمعہ کی رات کو فرینکفرٹ سے تیآنجن پہنچی۔جمعرات کو ایک اور پرواز شنگھائی جائے گی۔چین میں 5200 سے زیادہ جرمن کمپنیاں ہیں اور ان میں دس لاکھ سے زیادہ افراد ملازمت کرتے ہیں۔شمالی چین میں جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جینس ہلڈبرینڈ کا کہنا تھا ’ہمیں معلوم ہے کہ جرمن کاروباری برادری کا مطالبہ ہے کہ مزید غیر ملکی ملازمین کو چین واپس لایا جائے۔‘

سینٹر ل کنٹریکٹ نہیں ملک کے لیے کھیلنا ترجیح ہے: وہاب ریاض

 

لاہور (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ا ن کے لیے سنٹر ل کنٹریکٹ نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلنا ترجیح ہے۔
وہاب ریاض اور محمد عامر نے گزشتہ برس ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔محمد عامر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس کے بعد وہاب ریاض کے بارے میں بھی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں اور پھر ایسا ہی ہوا اور وہاب ریاض نے ریٹائر منٹ کا اعلان تو نہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔محمد عامر کے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد میں سنٹر ل کنریکٹ میں ایک درجے تنزلی کر دی گئی جب کہ وہاب ریاض نے چونکہ ریٹائر منٹ کا اعلان نہیں کیا اس لیے وہ سنٹر ل کنٹریکٹ کی بی کٹگری میں ہی رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2020۔21 کے لیے سنٹر ل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے سے قبل ہی یہ خبریں سامنے آ گئی تھیں کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سنٹر ل کنٹریکٹ نہیں ملے گا اور ایسا ہی ہوا اور جب اعلان ہوا تو فاسٹ بولرز کا فہرست میں نام ہی شامل نہیں تھا۔

بریسٹ کینسر کی مریضہ اداکارہ نادیہ جمیل کی دوست نے دوستی کا حق ادا کر دیا

 

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نادیہ جمیل میں رواں سال اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج شروع ہوا۔اداکارہ نادیہ جمیل ان دنوں کینسر کے علاج کے لیے کیموتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنا سر بھی منڈوایا۔کینسر کی جنگ کے خلاف اس سفر کے حوالے سے اداکارہ نادیہ جمیل تمام تر چیزیں اپنے مداحوں سے بھی شیئر کر رہی ہیں۔اس ضمن میں نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل اور جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی قریبی دوست جس سے ان کی25 سال سے دوستی ہے، انہوں نے نادیہ کی طرح اپنا سر بھی منڈوالیا ہے۔نادیہ نے اپنی پوسٹ میں دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اظہار یکجہتی کے لیے میرے ساتھ اپنا بھی سر منڈوالیا۔واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے ان کے مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی انہیں خوب دعائیں دی گئیں۔

درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے:عا ئشہ عمر کی انو کھی منطق

کر اچی (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کریں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا، کسی نے ان کا اکاﺅنٹ ہیک کر کے نازیبا ویڈیو کو لائیک کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وقار یونس اپنے اکاونٹ سے نازیبا ویڈیو لائک کرنے پر خاصے بد دل دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میرا اکاو¿نٹ ہیک کر کے ایک نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا جو میرے اور میری فیملی کیلئے دکھ کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلے بھی ہو چکا لہذا مسئلے کا حل یہی ہے کہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ دوں، انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 317 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 658، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 جبکہ آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 22 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فریال محمود اور دانیال راحیل نے شا دی بارے خا مو شی تو ڑ دی

لا ہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور اب ایک اور پاکستانی جوڑے نے بھی سادگی سے شادی کرلی۔حنا الطاف اور آغا علی کے بعد اب خبریں ہیں کہ اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے بھی خاموشی سے شادی کرلی۔خبریں ہیں کہ دانیال راحیل اور فریال محمود نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سادگی کے ساتھ اپنے قریبی اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کردی۔دانیال راحیل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں فریال محمود سے تعلقات اور محبت کے حوالے سے بتاتے ہوئے اپنے والدین اور رشتہ داروں کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کرلی لیکن انہوں نے اپنی پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی ایک ہونے والے ہیں۔دانیال راحیل نے فریال محمود کو پوسٹ میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ایک ہونے والے ہیں اور ساتھ ہی انہیں دلہن کے طور پر لکھتے ہوئے فوٹوگرافر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تصاویر لینے کے لیے تیار رہیں۔اسی طرح دانیال راحیل نے اپنی فیس بک پروفائل تصویر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے فریال محمود کے ساتھ عروسی لباس میں کھچوائی گئی تصویر لگائی، جس پر انہیں کئی قریبی دوستوں اور مداحوں نے مبارک باد دی۔

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری ، زرداری کی11جون کو طلبی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ آصف زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ احتساب عدالت میں جعلی اکاو¿نٹس کیس میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو 11 جون کو طلب کرلیا۔ جج احتساب عدالت نے کہا آصف علی زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنی دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر آصف علی زرداری ہر صورت عدالت پیش ہوں۔قومی احتساب بیورو نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا نواز شریف، آصف زرداری کو ان کی رہائشگاہوں پر سمن وصول کرائے، انور مجید ہسپتال میں زیر علاج ہیں، وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کے ملزمان کو 11 جون کو پھر طلب کرلیا۔ جج نے کہا نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدا ربھارت میںبھوک و افلاس سے لوگ مردار جانور کا گوشت کھانے پر مجبور

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں لاک ڈاو¿ن کے دوران بھوک و افلاس کا عالم دیکھ کر انسانیت شرما گئی، کوئی ننگے پیر سیکڑوں میل پیدل سفر کرکے گھر پہنچا تو کسی کو بھوک نے مردار کھانے پر مجبور کر دیا۔چلچلاتی دھوپ، تپتی زمین اور ننگے پیر میلوں کا سفر، ایسے میں عورتوں اور بچوں کا بھی ساتھ ہو تو غربت کا کیا عالم ہوگا، لاک ڈاو¿ن میں مودی کی ناکام منصوبہ بندی نے غریبوں کو دربدر رلنے پر مجبور کر دیا۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود مودی سرکار غریبوں کی پروا کے بجائے ہندوتوا کے پرچار اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں لگی ہوئی ہے۔لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے پردیس میں روزگار چھوٹا تو بے آسرا مزدوروں نے جیسے تیسے آبائی علاقوں کا رخ کیا، گود میں بچے لیے مائیں پیدل سفر کرتی نظر آئیں، کھانا پینا تو کیا ملتا یہ جہاں سے گزرے وہاں انہیں دھتکار دیا گیا۔اس سے بھی بدتر یہ ہوا کہ راجستھان میں ایک شخص سڑک پر مردار جانور کا گوشت کھاتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے سے گزرے ایک شخص نے مردار کھانے والے کو روکا اور کھانا پیش کیا۔بھارت میں ان افسوس ناک واقعات کی وجہ بغیر منصوبہ بندی اچانک لاک ڈاو¿ن بنا، نریندر مودی نے لاک ڈاو¿ن لگاتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن اس کے بعد غربیوں کو بھوکا مرنے پر چھوڑ دیا۔

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

3

لاہور،اسلام آباد،کراچی(نمائندگان خبریں) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام آباد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616، گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380، پنجاب میں 381، کے پی کے میں 425، گلگت بلتستان 9، آزاد جموں و کشمیر میں 5، اسلام آباد میں 19 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 96 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4700 مریض زیر علاج ہیں۔ 457 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سرکاری دفاتر کے سرکاری ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے۔ ایڈمن،فنانس،ڈرائیورز،سکیورٹی ونگ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے۔متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے سپرے بھی کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب پلاننگ ونگ کے 2 ڈپٹی سیکرٹریز میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے 2 ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر اور سینئر کلرک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا وائرس نے محکمہ بلدیات میں بھی پنجے گاڑھ لیے۔محکمہ فنانس پنجاب بورڈ کے افسر رضوان شاہد کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،گھر پر ہی خود کوقرنطینہ کرلیا۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیس، تعداد22037 ہو گئی۔ لاہور میں 580،ننکانہ 3، قصور 2، شیخوپورہ 10،جہلم 17گوجرانوالہ 38سیالکوٹ میں 23نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال میں 10، گجرات12، حافظ آباد 7، منڈی 6، ملتان 13، خانیوال 4، وہاڑی 4، فیصل آباد 95، جھنگ 6 اور رحیم یار کان میں 13 نئے کیس سامنے آئے۔سرگودھا 7، میانوالی 5، خوشاب 19، بہاولنگر 3، بہاولپور5، لودھراں 27، ڈی جی خان 3، لیہ 1، ساہیوال اور اوکاڑہ تین تین، پاکپتن میں 5 نئے کیس سامنے آئے۔کورونا وائرس سے 19مزید اموات، کل تعداد381 ہو چکی ہیں۔ اب تک217726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6326 ہو چکی ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا شعبہ نیوروریڈیالوجی بھی کورونا کے باعث بند کردیا گیا ۔نیوروریڈیالوجی شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمیر رشید سمیت 5 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،چند روز پہلے سب اسٹینڈرڈ حفاظتی اقدامات کے باعث نیوروسرجری یونٹ 2 کے 7 سات ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے دھمکی دی ہے کہ آج تک اگر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز انتظامیہ کی طرف سے ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت، قرنطینہ سہولیات کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہ کئے گئے تو کل طے شدہ پریس کانفرنس میں سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاں بحق ہو نے والے صدر کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آگئی تفصیل کے مطا بق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صد سید ناصر ناصر حسین شاہ سانس کی شدید تکلیف کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے 2دن پہلے انتقال کر گئے تھے بعد از مرگ انکی کوویڈ19رپورٹ مثبت آگئی وہ ایک عرصہ سے جماعت اسلامی سے منسلک تھے ۔شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ دیگر ارکان میں پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔صوبے میں اب تک 8 میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پولیس ملازمین کے کورونا سکریننگ ٹیسٹ کے نمونے لئے۔اسٹیبلشمینٹ برانچ، ریڈرز برانچ،سکیورٹی برانچ،پی آر او برانچ،پولیس خدمت مرکز،اکاو¿نٹس برانچ، ایچ آر ایم سمیت مختلف شعبوں کے افسران و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سٹاف کی بھی کورونا سکریننگ عمل میں لائی گئی۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے 100 سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے سکریننگ ٹیسٹ کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کی کورونا سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص اور احتیاطی اقدام ہے۔ کورونا سکریننگ ٹیسٹ سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں ڈس انفکشین سپرے بھی کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہو گئے، وزیرآباد کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کو مزید حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد سندھ بھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹر کی گنجائش ختم ہوگئی، ڈاکٹرعمرسلطان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہاتھا لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق عید کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے وارڈز بھرگئے، بیشتر نجی وسرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا مریض لینے سے انکار کردیا۔جناح، سول، انڈس اسپتال، ڈا و¿اوجھا کیمپس اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں مریضوں کا رش ہیں ،جناح اسپتال میں ایچ ڈی یوکے انیس بستروں اور آئی سی یو کے سترہ بستروں پر مریض موجود ہیں، سول اسپتال میں مختص بارہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں جبکہ انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹرز، اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈزاور 16 وینٹی لیٹرز، ضیا الدین اسپتال کے مخصوص51 بیڈز اور چھ وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کی تعداد میں ایکدم اضافہ عید کی چھٹیوں کے بعد سامنے آیا ہے تاہم سندھ حکومت اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرزکی تعدادمیں اضافہ نہ کرسکی۔چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر محمد عمر سلطان نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں وینٹی لیٹر،بیڈ کی گنجائش ختم ہوچکی ہے جبکہ اسپتالوں میں کوروناکے مختص آئسولیشن وارڈمیں بھی جگہ ختم ہوچکی ہے۔ڈاکٹرعمرسلطان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہاتھا لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کریں، لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ، وینٹی لیٹراور آئسولیشن بیڈ فراہم کرنا ڈاکٹرزکی ذمہ داری نہیں ہے۔انھوں نے کہا ڈاکٹرز پر تشدد کرنے سے گریز کیا جائے، حکومت ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم نہ کرسکی تو شٹ ڈاو¿ن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔خیال رہے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعدادکےساتھ طبی سہولیات کی کمی، شہری اپنے پیاروں کے علاج کے لئے اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جگہ کی کمی کےباعث نجی، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ورثا اور عملے میں تلخ کلامی کے واقعات پرتشویش ہے۔