ورلڈکپ2019: سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

لندن:(ویب ڈیسک)ورڈکپ 2019 کا 39 واں مقابلہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چسٹرلی اسٹریٹ کے گراﺅنڈ میں ہوگا۔ کھیل معمول کے مطابق 2:30 پر شروع ہوگا اور ٹاس کا سکہ 30 منٹ قبل اچھالا جائے گا۔آج کے مقابلے میں شریک ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہیں لیکن ان کے دو، دو میچز باقی ہیں۔سری لنکا نے تین مقابلے جیتے ہیں اور اس کے دو اہم میچز بارش سے متاثر ہوئے لیکن یہ ٹیم ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارت نے ایک اہم میچ سری لنکا سے ابھی کھیلنا ہے جس میں لنکن ٹیم کی فتح پوائنٹس ٹیبل پر بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔ اس ٹیم نے ابھی تک تین مقابلے جیت کر چھ پوائنٹ حاصل کیے ہیں اور دو میں شکست ہوئی۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم نے افغانستان، آسٹریلیا، اور انگلینڈ کو مات دی ہے کہ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ مقابلے برابر رہے۔آج کےمقابلے میں شریک دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈکپ 2019 میں شاندار آغاز کیا تھا لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔مسلسل ناکامیوں نے اس ٹیم کو جنوبی افریقہ سے بھی ایک درجہ نیچے نویں پوزیشن پر دکھیل دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سات مقابلوں میں حصہ لیا اور پانچ میں مات کھائی جب کہ ایک بارش سے متاثر ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے صرف پاکستان کو مات دی ہے اور ایک نمبر اسے بارش کی وجہ سے ملا۔ مجموعی طور پر اس ٹیم نے تین نمبر حاصل کے ہیں۔