اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 10 ہزار ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست پر زیادہ تنقید اور طعنے نہیں دینے چاہئے بلکہ اپنی ٹیم کی ہمت بڑھانی چاہئے۔واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو 349 رنز کا ہدف دیا اور انگلینڈ کی ٹیم مقرر اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے انگلینڈ کوآئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں 14 رنز سے ہرایا ہے۔میچ کے بہتری کھلاڑی کا ایوارڈ آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے نام رہا جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی بدولت 84 رنز بنائے اوراہم وکٹ بھی حاصل کی قومی ٹیم کیلئے10ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا گیا
Monthly Archives: June 2019
آج شوال کا چاند نظر آنیکا قومی امکان
لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاندآ ج نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔
کے پی میں عید ، علما ءکرام میں شدید اختلا ف
پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخواہ میں عید الفطر منانے کے سرکاری اعلان کو معروف علمائے کرام نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں صرف 28 روزوں کے بعد عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد صوبہ بھر میں جگہ جگہ نماز کے اجتماعات ادا کئے گئے۔ تاہم ملک کے معروف اور ممتاز علمائے کرام نے صوبائی حکومت کے اس اعلان پر اعتراض ا±ٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔مفتی زبیرکا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ہوتے ہوئے ایک مسجد کی انتظامیہ کے کہنے پر صوبائی حکومت نے کیسے اعلان کردیا؟ مفتی نعیم نے کہا کہ ریاست کی قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں عید کا اعلان کر کے صوبائی حکومت کیا ریاست میں اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہے؟ ایبٹ ا?باد کی جامع مسجد صدیق شریفی کے خطیب علامہ سعیداللہ ہزاروی نے کہا کہ آج ہزارہ ڈویڑن میں 29 واں روزہ ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ مسجد قاسم علی خان کو 112 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کے روز عید منانے کا اعلان کیا۔ پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ اور مسجد مہابت خان میں بڑے اجتماع ہوئے، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بھی فرض ادا کرلیا۔خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔ ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شمالی وزیرستان سمیت قبائلی اضلاع میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے، پارہ چنار کے شہریوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا۔ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویڑن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا۔ ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھنے میں آئی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی وفاق ناکام رہی اور پاکستانیوں نے دو عیدیں منائیں۔
قوم اب دو عیدوں سے نکلے ، حکومت ہی پوپلزئی کو دیدو
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام کرنے کا موقع دے کر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئر مین بنایا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اطلاعات شوکت یو سف زئی کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین کے اکثر فیصلے درست ہوتے ہیں ، عیدیں اور رمضان تقسیم ہونے پر افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزے اور عید پر قوم تقسیم ہونےکاحل نکلناچاہیے، مفتی شہاب کو موقع دے کر رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی لانی چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو بھی حل کےلیے موقع دیناچاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی منیب الرحمان کواب کو آرام کرنے دیا جائے۔شوکت یوسف زئی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ چاند دیکھناجن کا کام ہے انھیں ہی دیکھنےدیناچاہیے۔شوکت یوسفزئی اچھےاورحقیقت پسندآدمی ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے یہ بھی کہا کہ شوکت یوسف زئی کے اس کلیے کے تحت پشاور کا بی آرٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دےدیناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پوپلزئی پرکنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت پوپلزئی کے حوالے کردیں۔
امریکی صدر کی برطانیہ آمد پر مظاہرے
لندن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے، ان کے ہمراہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکہ برطانیہ کی دعوت تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، امریکی صدر کا برطانیہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ٹرمپ کے برطانیہ پہنچنے پر شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا بعدازاں صدر ٹرمپ اور ملکہ برطانیہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔امریکی صدر کے دورے میں بریگزٹ ڈیل کے علاوہ خطے میں تبدیل ہوتی سیاسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شام سے اتحادی افواج کی واپسی، خلیج فارس میں ایرانی مداخلت اور دیگر امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں برطانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یورپی یونین سے علیحدگی کے امور طے نہیں ہوتے ہیں تو برطانیہ نہ صرف بنا ڈیل کے علیحدہ ہوجائے بلکہ وہ 50 ارب ڈالرز کی رقم دینے سے بھی معذرت کرلے۔واضح رہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی صورت میں 50 ارب ڈالرز کی خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے دورہ برطانیہ سے محض دو روز قبل اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں میگھن مرکل پر تنقید کی تھی اور لندن آتے ہوئے دوران سفر میئر لندن صادق خان کو نااہل کہا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے مئیر صادق خان کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی لندن آمد کے فورا بعد صادق خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس سے قبل صادق خان برطانیہ کی وفاقی حکومت پر ٹرمپ کو دورے کی دعوت دینے پر سیخ پا تھے۔امریکی صدر نے لندن آمد کے بعد مئیر لندن کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں “ہزیمت خوردہ پتھر دل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر توجہ دینا چاہتی ہے۔ وہ بطور مئیر لندن اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہے ہیں اور برطانیہ کے سب سے قریبی اتحادی امریکا کے صدر کے سابق نامناسب رویہ اپنا رہے ہیں۔”ڈونلڈ ٹرمپ کا لندن کے میئر صادق خان کو ‘مکمل ہارا ہوا’ کہنے کہ چند گھنٹوں بعد صادق خان نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آپ کی اقدار اور جن چیزوں کے لیے آپ کھڑے ہیں، لندن کی اقدار اور اس ملک کی اقدار سے مختلف ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے خیال میں تنوع کوئی کمزوری نہیں، بلکہ یہی قوت ہے، ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں اور انہیں مردوں کے برابر سمجھتے ہیں اور ہمارے لیے تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ اہم ہے بالخصوص جن کو خطرات کا سامنا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم امریکا میں خواتین کے حقوق کو مجروح ہوتے دیکھ رہے ہیں، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ امریکا کی چند ریاستیں خواتین کے اسقاط حمل کے مرحلے کو انتہائی مشکل بنا رہی ہیں، تاریخ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کو ان کے جسم کا اختیار نہ دینے کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں، ہم اب چوری چھپے اسقاط حمل کرنے کی جانب نہیں جاسکتے ہیں اور ہم یہ نہیں دیکھ سکتے جو گزشتہ دہائیوں میں آپ نے خواتین سے ان کے جسم کا اختیار چھینا ہے’۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی آمد کے خلاف کئی مظاہرے بھی سامنے آئے۔ملکہ برطانیہ الیزبتھ دوئم نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کا بکنگھم پیلس میں استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے آمد کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے صادق خان پر شدید تنقید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘صادق خان نے ہر طرح سے کام خراب کیا ہے اور برطانیہ کے دیرینہ اتحادی امریکا کے صدر کے استقبال کے لیے بے وقوفانہ انداز میں گھٹیا کام کیا ہے، وہ مکمل طور پر ہارا ہوا انسان ہے جسے میری جگہ لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے’۔
پاک امریکہ تعلقات کشیدگی ، شاہ محمود کا وفد کو ملنے سے انکار
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی، زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے پر پاکستان کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا زلمے خلیل زاد سمیت وفد سے ملنے سے انکار کردیا۔ زلمے خلیل زاد نے دورے کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور جنوبی ایشیائ زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وطن واپس روانگی پر زلمے خلیل زاد نے ٹویٹر اکا?نٹ پر جاری ایک پیغام میں حالیہ دورے کو مثبت پیش رفت قراردیا ہے، جبکہ پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے پاکستانی قیادت سے افغان امن عمل میں پیش وفت پر تبادلہ خیال کیا، وہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاب کھوکھر سے ملے اورگزشتہ ماہ افغان امن عمل میں پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے پاکستان مزید کچھ اقدامات اٹھاسکتا ہے جبکہ امریکا پاکستان اور افغانستان میں روابط اور تعاون بڑھانے میں مدد دینے کو تیارہے۔ جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے کا مثبت جواب نہیں دیا او ر پاکستان کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وفد کے ساتھ ملاقات نہیں کی۔ واضع رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق ٹویٹ کرنے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں۔
سپریم جوڈیشنل کونسل میں دائر ریفرنسز پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید مسترد
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے، موجودہ حکومت قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتی ہے، ایسسٹس ریکوری یونٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد شکایت وزارت قانون کو بھجوائی گئی، وزارت قانون نے دوبارہ تصدیق کے بعد سمری کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق صدر مملکت کو بھجوائی ہے،ور اس معاملہ میں بھی قانون کی عملداری کو پوری طرح ملحوظ خاطر رکھا جائے گا وفاقی کابینہ نے اس معاملہ پر اپوزیشن اور بار کونسلز کی سیاست چمکانے کے عمل کی مذمت کی، عدلیہ کی شکایت عدلیہ ہی سن رہی ہے اس میں عدلیہ پر حملہ کہاں سے آ گیا، وفاقی کابینہ نے 2511 چائنیز کے ویزوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع، جامع بنوریہ کے غیر ملکی طالب علموں کے اوور سٹے پر عائد جرمانہ معاف کرنے، کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریڑری سنگل اکا?نٹ پالیسی 2019ئ، راجہ جواد عباس کو انسداد دہشت گردی اسلام آباد کا جج، عتیق احمد کو سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب بالخصوص او آئی سی میں خطاب کے دوران کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا معاملہ اٹھانے اور پسے ہوئے طبقات کو آگے بڑھانے کے عزم پر خراج تحسین پیش کیا۔۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر قانون کی جانب سے کابینہ کو اعلیٰ عدلیہ کے دو معزز ججز کے بارے میں ریفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت قانون کی عملداری پرمکمل یقین رکھتی ہے اور اس معاملے میں بھی قانون کی عملداری کو پوری طرح ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 30 مئی 2019ئ میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ کو گندم کی فصل اور حالیہ بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ بارشوں اور طوفان کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں تقریباً 1.3 ملین ٹن کا نقصان پہنچا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نقصانات کے باوجود اس سال پیداوار 24.3 ملین ٹن رہے گی۔ گزشتہ سال کے موجودہ سٹاک 3.7 ملین ٹن اور اس سال کی پیداوار ملکی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو چاول، گنے اور گندم کے اچھے دام ملے ہیں۔ گندم کی مد میں کسانوں کو 1300 روپے فی من سے بھی زیادہ ریٹ ملا ہے۔ اسی طرح گنے کا سرکاری ریٹ 180 روپے فی من مقرر تھا لیکن پہلی دفعہ کسانوں کو سرکاری ریٹ سے بھی زیادہ ریٹ ملا ہے۔ کابینہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک سندھ میں گندم کی حکومتی خریداری کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں سندھ میں گندم کے حوالے سے ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گندم کی بوریوں میں گندم کی بجائے مٹی اور پتھر نکلے ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں گندم کی خرید کے حوالے سے پاسکو کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ کابینہ نے عتیق احمد کو سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے (Cash management & treasury single account 2019) کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریڑری سنگل اکا?نٹ پالیسی 2019ئ کی بھی منظوری دی۔ اس پالیسی کا مقصد وفاقی حکومت کے کیش/ٹریڑری اور قرضے کی موثر مینجمنٹ ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک موجود کیش کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں تھی اور نہ ہی حاضر کیش کے حوالے سے مکمل معلومات ہوتی تھیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی تھی کہ ایک ایسا نظام بنایا جائے تاکہ موجودہ کیش کے بارے میں مکمل معلومات میسر ہوں اور ضرورت کے وقت موجود کیش بروئے کار لایا جا سکے۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ اس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ہفتہ واررپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے۔کابینہ نے پبلک فنانس مینجمنٹ بل کی بھی اصولی منظوری دی۔ کابینہ نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور افراد کے ویزوں کے وزٹ ویزوں کوورک ویزوں میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی تاہم یہ منظوری صرف ایک دفعہ کیلئے ہو گی۔ اس رعایت کا مقصد سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو سہولت پہنچانا ہے تاکہ منصوبوں پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔ کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ سی پیک کے مختلف منصوبوں میں پاکستانی ورکرز اور ہنر مندوں کو ان کی اہلیت کے مطابق نوکریوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی جائے۔ کابینہ نے جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم ان تمام غیر ملکی طالب علموں پر عائد جرمانہ معاف کرنے کی بھی منظوری دی جن کے ویزے زائد المیعاد ہو چکے ہیں۔ اس مد میں ساڑھے چار لاکھ ڈالر جرمانہ معاف کیا گیا ہے۔ کابینہ نے راجہ جواد عباس حسن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جج سٹیشل کورٹ (اینٹیٹیررازم۔I) اسلام آباد تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2018ئ کو قومی و صوبائی مقننہ کے سامنے پیش کرنے کی بھی منظوری کے حوالے سے کابینہ نے وفاقی وزرائ محمد اعظم سواتی، چوہدری فواد حسین، مراد سعید اور ڈاکٹر شیریں مزاری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تاکہ کابینہ کی منظوری سے پہلے رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ کابینہ کو سرکاری املاک کی فروخت کے حوالے سے مرتب کردہ مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن سٹرٹیجی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ کو ہدایت کی کہ معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنائی جانے والی پالیسی اور اس کے تحت تجویز کردہ مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان اقدامات کو احساس پروگرام کے تحت اٹھایا جا سکے اوران کیلئے مالی وسائل مختص کئے جا سکیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت لاڑکانہ میں ایڈز کے مرض سے متاثرہ افراد کومدد فراہم کر رہی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں Essential Assistive Policy کے تحت لسٹ مرتب کی جا چکی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے معذ ورافراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ اسلام آباد میں واقع تمام عمارتوں میں معذور افراد کیلئے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ اس لحاظ سے سی ڈی اے کی جانب سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، معذور افراد کیلئے نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، معذور افراد کیلئے نیاپاکستان ہا?سنگ منصوبے میں دو فیصد کوٹہ مختص کیا جانا، خصوصی افراد کیلئے مفت آلات سماعت، مفت وہیل چیئرز کی فراہمی، ہیلتھ انشورنس کارڈز کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معذور افراد کیلئے تمام اقدامات کو احساس پروگرام کے تحت لایا جائے تاکہ متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں پہلی دفعہ سحر اور افطار کے وقت بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق 99.3 فیصد فیڈرز پر سحر و اوقات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ کابینہ نے سحرو افطار میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، بجلی چوری کی روک تھام کیخلاف کامیاب مہم اور ٹرانسمیشن سسٹم میں بتدریج بہتری لانے کے سلسلے میں اقدامات پر وزیر توانائی کو سراہا۔ کابینہ کو بتایاگیا کہ تعطیلات کے دوران بھی ملک بھر میں کسی مقام پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ کابینہ کوحج پالیسی کے تحت ملنے والے اضافی کوٹے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اضافی کوٹے کا ساٹھ فیصد سرکاری سکیم کو جبکہ چالیس فیصد رجسٹرڈ شدہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر منصوبہ، ترقی و اصلاحات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایسا میکنزم بنائیں جس سے مقامی ورک فورس، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی خدمات سی پیک کیلئے لی جائیں، صرف چین سے ان ماہرین کو بلایا جائے جو پاکستان میں موجود نہیں ہیں تاکہ مقامی ورک فورس کو بھی اس کا فائدہ مل سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو ہدایات دیں کہ وہ جامع بنوریہ کے غیر ملکی طالب علموں کی فہرست کی چھان بین کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ حکومت کی جانب سے جرمانہ معافی کا فائدہ صرف اہل طالب علم ہی اٹھا سکیں اور عالمی سطح پر بھی اس اقدام کا اعتراف ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق، وزارت قانون و انصاف، وزارت پارلیمانی امور اور سماجی تحفظ و غربت مٹا? وڑن کو ہدایات دیں کہ وہ بجٹ سے پہلے معذور اور خصوصی افراد کیلئے جامع پالیسی بنائیں تاکہ اس طبقہ کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وفاقی کابینہ نے وزیر توانائی عمر ایوب کو لوڈ شیڈنگ فری رمضان المبارک مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ عیدالفطر کے دوران بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں کو بھی 10 گھنٹے بجلی فراہمی کی پالیسی میں ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ باور کرایا کہ عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحقینوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے بتایا کہ کئی سالوں کی بندش کے بعد برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان میں اپنی پروازوں کا آغاز شروع کر دیا ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے، یہ تاثر زائل ہو رہا ہے کہ پاکستان ایک سکیورٹی رسک ملک ہے، پاکستان کو سیاحت دوست ملک بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، برٹش ایئرویز پروازوں کا آغاز بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیر مذہبی امور نے خود سعودی عرب کا دورہ کیا اور حاجیوں کی رہائش گاہوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیں کہ حاجیوں کا اضافی ایک بھی پیسہ ہو تو وہ حاجیوں کو واپس کیا جائے، یہ ہے تبدیلی حکومت کی واضح پالیسی، سابقہ حکومتوں نے تو حاجیوں کے احراموں کو بھی کرپشن زدہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت افراتفری نہیں چاہتی، وکلائ برادری کا کالا کوٹ آئین و قانون کی پاسداری کا نشان ہے اور یہ آئین کے محافظ بھی ہیں، بعض وکلائ آئین و قانون کا ساتھ دینے کی بجائے دوسری طرف کھڑے ہیں، جوڈیشل کونسل کے معاملہ پر بار کونسل کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے، حکومت نے کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی کام نہیں کیا، وزارت قانون انصاف وکلائ برادری اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بیٹھے اور ان کی بات سنے۔
قومی ٹیم کی فتح ، سرینگر میں کشمیری نوجوان پاکستانی پرچم لیکر سڑکوں پر
ناٹنگھم (نیٹ نیوز) پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا سب بڑا اسکور 348 رنز اسکور کیا لیکن ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے گزشتہ میچ کی بدترین کارکردگی سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ بابراعظم، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا بڑا اسکور اس سے قبل پاکستان نے 2007 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 349 رنز بنائے تھے تاہم 348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور محمد حفیظ نے میچ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری 39 گیندوں پر بنائی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل 1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور قومی ٹیم کو فتھ سے ہمکنار کرایا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کی سنچری کے بغیر پاکستان کا کسی میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔انگلش ٹیم کے کپتان اون مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا اور بین اسٹوکس کو 13 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ 118 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم جوس بٹلر اور جوئے روٹ وکٹ پر ڈٹ گئے۔پانچویں وکٹ کے لیے جوئے روٹ اور جوس بٹلر کے درمیان 130 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں تاہم جوئے روٹ 107 پر شاداب خان اور جوس بٹلر 103 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے۔آخری لمحات نے معین علی اور کرس ووکس نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندوں پر پہلے معین علی کو 19 اور پھر ووکس کو 21 رنز پر چلتا کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 اور شاداب خان، محمد عامر نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو 82 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، فخرزمان 36 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر اسٹمپ آٹ ہوگئے اور امام الحق بھی 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا ہی شکار بنے۔بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، بابراعظم 63 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 55 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ آصف علی صرف 14 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے، وہاب ریاض 4 اور شعیب ملک 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنائ وزیر اعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم اگر خود اعتمادی حاصل کرلے تو کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔قومی ٹیم کی مسلسل 12 ون ڈے میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 14 رنز سے فتح پر وزیر اعظم عمران خان نے مبارباد دی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وارم اپ میچز اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس فارم میں واپس آرہے ہیں۔انہوں نے قومی ٹیم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ، آپ کو صرف خود اعتمادی کی ضرورت ہے اور جب آپ خود اعتمادی حاصل کرلو گے تو ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہو۔دوسری جانب پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر سری نگر میں کشمیریوں نے جشن منایا اور پاکستان کی ٹیم کے کامیابی کے فوراً بعد پاکستانی پرچم اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔
بی بی سی نے پاکستان کیخلاف کمر کس لی ہے : میجر آصف غفور
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بی بی سی میں گزشتہ روز پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) میں گزشتہ روز پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دو جون کو بی بی سی کی شائع کردہ خبر میں شائع مواد جھوٹ پر مبنی، حقائق اور صحافی آداب کے منافی ہے، بی بی سی نے گزشتہ روز خبر شائع کرنے سے پہلے ہمارا موقف نہیں لیا اور پاک فوج پر بنا ثبوت الزام لگا دیا، صحافتی اقدار کے منافی خبر شائع کرنے پر بی بی سی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اس معاملے پر باضابطہ شکایت بھی کر دی گئی ہے۔
خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز ایک نکتے پر پہنچیںگے تو زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات ہوگی: عبدالباسط،لگتا ھا چیئرمین نیب استعفےٰ دیدیں گے مگر انہوں نے کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کا بیان دیدیا: آغا باقر ،اپوزیشن سمجھتی ہے نواز شریف ، زرداری کو بچانے کیلئے واحد حل افراتفری پیدا کرنا ہے : اشرف عاصمی، احتساب کا نعرہ استعمال کیا گیا قانون میں سقم ہے احتساب نہیں ہوسکتا: شاہد بھٹی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے خلاف سکینڈل پر نہ کوئی بات کی اور نہ اپنے فرائض پر کمپرومائز کیا۔ عمران خان کے آنے سے احتساب اور ملزمان کا قید ہونا مفروضہ اور خام خیالی تھی۔مجرم اور بڑی مچھلیاں زیادہ سمجھدار ہیں، انہوں نے حفظ ما تقدم کے طور پر پہلے سے اپنا انتظام کر رکھا ہے۔ بڑی مچھلیاں سیاستدان ہیں انہیں پکڑنے سے جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ سیاستدان نیب کو مختلف طریقے سے دھمکاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کھلے عام کہا کہ میں چیئرمین نیب کو کیا سمجھتا ہوں۔ عدلیہ کے موجود ہوتے ہوئے اللہ کرے کڑا احتساب ہو اور عوام کی امیدوں کے مطابق لوٹی ہوئی رقم واپس آسکے۔مریم نواز ، وزیراعظم پر جو الزامات لگا رہی ہیں وہ ڈھکوسلے ہیں۔اس ملک میں احتساب کا عمل ختم نہیں ہوگا یہ طے ہے۔ خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز جب ایک نقطے پر پہنچیں گے توہی زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات ممکن ہے۔ عمران خان او آئی سی میٹنگ میںسب کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ لگتا تھا چیئرمین نیب استعفیٰ دیدیں گے مگر انہوں نے میگا کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کا نیا بیان دیا ہے۔ نواز شریف کو سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں۔ پیپلز پارٹی خود کہتی رہی کہ ن لیگ انجینئرنگ کرپشن کرتی ہے۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم عمران خان کے پیچھے ہے اور عمران خان ان سے ملاقات سے اجتناب پاکستان کے مفاد میں کر رہے ہیں۔ کالم نگارشاہد بھٹی کا کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ استعمال کیا گیا، قانون میں سکم ہے احتساب نہیں ہو سکتا۔فوج کا احتساب کر کے میڈیا پر بیان دینا احتساب کی مثال ہے۔سالوں سے حکومت کرنے والی موجودہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو دھکیلنے پر حکومت کوشدید ردعمل ملے گا۔ نیب مکمل ثبوت ملنے تک اپنی کاروائی منظر عام پر نہ لائے۔ پاکستانی معیثت 70ارب ڈالر سے نیچے آگئی ہے، عمران خان کی ساری توجہ معیثت پر ہونی چاہیئے۔نواز، زرداری کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ اپنی لیڈرشپ ختم کر کے اس ملک سے چلے جائیں۔ تجزیہ کار اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وعدوں کا کوئی عملی ثبوت نہیں دیا،عمران خان کے پاس ٹیم نہیں جو انکے ساتھ چل سکیں۔ عمران خان احتساب کی گردان کا عملی مظاہرہ نہ ہونے پر اپوزیشن اور ہمارے اداروں کیخلاف لوگ عید کے بعد ایک ہورہے ہیںجو انتہائی خطرناک ہے۔اپوزیشن سمجھتی ہے کہ نواز شریف اور زرداری کو بچانے کے لیے واحد حل ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کی جائے۔ میڈیا رپورٹس ہیں کہ اپوزیشن کی عید کے بعد کی مہم میں پاکستان مخالف ممالک بھی شامل ہیں جو پاک فوج کیخلاف اپنے مقاصد سیاسی طور پر حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جسے کوئی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کرے گا۔او آئی سی میں وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کو اتحاد، کشمیر، فلسطین اوراسلام فوبیا کے حوالے سے اہم پیغام دیا ہے۔امریکی اسٹیبلشمنٹ کی زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ایسے موقع پر عمران خان کو پی ٹی ایم اور افغانستان کے ایشو پر مینج کرنے کے لیے ہے۔ او آئی سی میں عمران خان کے کلیدی خطاب سے پاکستان نے دنیا میں عزت پائی ہے۔ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک امریکا کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتے ، انہیں مسلم امہ سے نہیں اپنی بادشاہتوں سے محبت ہے۔
محمد حفیظ کو چوتھے نمبر پر کھلانے کا تجربہ درست ثابت ہوا: عابد حسین کی ” گگلی “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”گگلی “میں ورلڈ کپ 2019ءمیںپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم کرکٹ میچ پر جی ایم میڈیا ایل سی سی اے لاہور عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے میچز میں فخر الزمان اور امام الحق کا کمبینیشن بہترین ہے۔ دونو ں کھلاڑی اس سے پہلے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ پر کھڑے ہوکر 313رنز کا ریکارڈ بنایا تھا جو عام بات نہیں۔ انگلینڈ کیخلاف میچ میں ان دونو ں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی بنا پر پاکستان ٹیم 348 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی۔ بڑے ٹارگٹ کا انگلینڈ پر بڑا پریشر تھا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ عبدالر?ف نے کہا ہے کہ فخر الزمان اور امام الحق واحد دو کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے تمام میچز کھیلنے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس اور کوئی اوپنر بیٹسمین نہیں۔ دونوں کھلاڑیوں پر بہت ذمہ داری ہے۔ اوپنرز ہی نیچے والی ٹیم کا حوصلہ بنتے ہیں۔ امام الحق کو اچانک ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، چیف سلیکٹر انکے چچا جان ہیں۔ ان جیسے درجنوں پلیئرز پاکستان کے پاس پڑے ہیں۔ ورلڈ کپ میں امام الحق پر دبا? ہے اور انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ چچا کیوجہ سے نہیں اپنی کارکردگی پر سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز نے پچھلے میچ میں جو تجربہ کیا وہ ناکام رہا تاہم آج کے میچ میں محمد حفیظ کو چوتھے نمبر پر کھلا کر بہترین فیصلہ لیا۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
افغان طالبان کا بڑا مطالبہ حکومت میں شمولیت کا ہے:جنرل (ر) امجد شعیب، آصف زرداری کے خلاف 2015ءکی انکوائری چل پڑی ہے:لطیف کھوسہ کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے بیانات کیوجہ سے انتہائی متنازعہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے میگا احتساب کرنا ہے تو پشاور کے بی آر ٹی منصوبے ، عمران خان ہیلی کاپٹر سکینڈل سے شروع کریں تاکہ وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے پر انکی ساکھ پروان چڑھے۔ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان ، وزیر دفاع، علیم خان ، مالم جبہ اور جہانگیر ترین کا احتساب پہلے کریں۔ پیپلز پارٹی تو ایسی کاروائیاں بھگتتی رہتی ہے۔ نیب پر اعتبار ہوتا تو ہم خوشی سے مر جاتے، نیب عمران خان کیطرح جھوٹے بیان نہ دے،عمل کرے۔ وزیراعظم جھوٹ کا مجسمہ ہیں۔ آصف زرداری کیخلاف 2015ئ کی انکوائری چل رہی ہے، عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کر ضمانت دی ہوئی ہے اس پر نیب کیسے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتا ہے۔ 10جون کو اسکا جواب دیں گے کہ نیب کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنا بدنیتی ہے۔ میگا کرپشن کیس میں اے ون انٹرنیشنل اکا?نٹ اومنی گروپ کا ہے۔ انور مجید کے 4گنے کی ملز ہیں اور ہم چینی اور گنے کے کاشتکار ہیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے جسکی پاداش میں بجلی ، گیس ، پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ جون بجٹ میں اربوں روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیسہ وصولی کر کے دکھانے پر قرضہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ عوام کی چیخیں نکلیں گی، عام آدمی کچن کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا،ہر ماہ ایک لاکھ افرادبے روزگار ہورہے ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیے بغیر قرضہ بڑھا دیا ہے کیونکہ روپے کی قیمت بہت گرگئی ہے۔تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان افغان معاملے سے منسلک ہے اور پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ امریکا کو افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی، معاملہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے ، افغان طالبان کا بڑا مطالبہ حکومت میں شمولیت کا ہے۔
برٹش ایئرویز پروازوں کی بحالی کا کریڈٹ عمران حکومت کو جاتا ہے:امدادحسین کی چینل ۵ کے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیورو چیف لندن خبریں امداد حسین شہزاد نے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد برٹش ایئرویز کی فلائٹ لندن سے اسلام آباد اور پھر لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی، فلائٹ میں 240 مسافروں کے ساتھ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی لندن پہنچے، مسافروں میں بڑا جوش و خروش اور خوشی کی لہر نظر آئی، اب برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد جایا کریں گی جس سے برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سمیت خوشی ہے۔ پروازوں کی بحالی سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہت بہتری آئے گی بالی کا سارا کریڈٹ عوام تحریک انصاف کی حکومت کو دے رہے ہیں۔ نوٹنگھم میں پاکستان اور برطانیہ کے میچ دیکھنے کیلئے پاکستانی بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچے، پاکستانی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈھول ڈھمکے اور بھگنڑے ڈالتے نظر آئے۔


















