تازہ تر ین

خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز ایک نکتے پر پہنچیںگے تو زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات ہوگی: عبدالباسط،لگتا ھا چیئرمین نیب استعفےٰ دیدیں گے مگر انہوں نے کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کا بیان دیدیا: آغا باقر ،اپوزیشن سمجھتی ہے نواز شریف ، زرداری کو بچانے کیلئے واحد حل افراتفری پیدا کرنا ہے : اشرف عاصمی، احتساب کا نعرہ استعمال کیا گیا قانون میں سقم ہے احتساب نہیں ہوسکتا: شاہد بھٹی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے خلاف سکینڈل پر نہ کوئی بات کی اور نہ اپنے فرائض پر کمپرومائز کیا۔ عمران خان کے آنے سے احتساب اور ملزمان کا قید ہونا مفروضہ اور خام خیالی تھی۔مجرم اور بڑی مچھلیاں زیادہ سمجھدار ہیں، انہوں نے حفظ ما تقدم کے طور پر پہلے سے اپنا انتظام کر رکھا ہے۔ بڑی مچھلیاں سیاستدان ہیں انہیں پکڑنے سے جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ سیاستدان نیب کو مختلف طریقے سے دھمکاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کھلے عام کہا کہ میں چیئرمین نیب کو کیا سمجھتا ہوں۔ عدلیہ کے موجود ہوتے ہوئے اللہ کرے کڑا احتساب ہو اور عوام کی امیدوں کے مطابق لوٹی ہوئی رقم واپس آسکے۔مریم نواز ، وزیراعظم پر جو الزامات لگا رہی ہیں وہ ڈھکوسلے ہیں۔اس ملک میں احتساب کا عمل ختم نہیں ہوگا یہ طے ہے۔ خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز جب ایک نقطے پر پہنچیں گے توہی زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات ممکن ہے۔ عمران خان او آئی سی میٹنگ میںسب کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ لگتا تھا چیئرمین نیب استعفیٰ دیدیں گے مگر انہوں نے میگا کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کا نیا بیان دیا ہے۔ نواز شریف کو سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں۔ پیپلز پارٹی خود کہتی رہی کہ ن لیگ انجینئرنگ کرپشن کرتی ہے۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم عمران خان کے پیچھے ہے اور عمران خان ان سے ملاقات سے اجتناب پاکستان کے مفاد میں کر رہے ہیں۔ کالم نگارشاہد بھٹی کا کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ استعمال کیا گیا، قانون میں سکم ہے احتساب نہیں ہو سکتا۔فوج کا احتساب کر کے میڈیا پر بیان دینا احتساب کی مثال ہے۔سالوں سے حکومت کرنے والی موجودہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو دھکیلنے پر حکومت کوشدید ردعمل ملے گا۔ نیب مکمل ثبوت ملنے تک اپنی کاروائی منظر عام پر نہ لائے۔ پاکستانی معیثت 70ارب ڈالر سے نیچے آگئی ہے، عمران خان کی ساری توجہ معیثت پر ہونی چاہیئے۔نواز، زرداری کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ اپنی لیڈرشپ ختم کر کے اس ملک سے چلے جائیں۔ تجزیہ کار اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وعدوں کا کوئی عملی ثبوت نہیں دیا،عمران خان کے پاس ٹیم نہیں جو انکے ساتھ چل سکیں۔ عمران خان احتساب کی گردان کا عملی مظاہرہ نہ ہونے پر اپوزیشن اور ہمارے اداروں کیخلاف لوگ عید کے بعد ایک ہورہے ہیںجو انتہائی خطرناک ہے۔اپوزیشن سمجھتی ہے کہ نواز شریف اور زرداری کو بچانے کے لیے واحد حل ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کی جائے۔ میڈیا رپورٹس ہیں کہ اپوزیشن کی عید کے بعد کی مہم میں پاکستان مخالف ممالک بھی شامل ہیں جو پاک فوج کیخلاف اپنے مقاصد سیاسی طور پر حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جسے کوئی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کرے گا۔او آئی سی میں وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کو اتحاد، کشمیر، فلسطین اوراسلام فوبیا کے حوالے سے اہم پیغام دیا ہے۔امریکی اسٹیبلشمنٹ کی زلمے خلیل زاد کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ایسے موقع پر عمران خان کو پی ٹی ایم اور افغانستان کے ایشو پر مینج کرنے کے لیے ہے۔ او آئی سی میں عمران خان کے کلیدی خطاب سے پاکستان نے دنیا میں عزت پائی ہے۔ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک امریکا کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتے ، انہیں مسلم امہ سے نہیں اپنی بادشاہتوں سے محبت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv