تازہ تر ین

سپریم جوڈیشنل کونسل میں دائر ریفرنسز پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید مسترد

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے، موجودہ حکومت قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتی ہے، ایسسٹس ریکوری یونٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد شکایت وزارت قانون کو بھجوائی گئی، وزارت قانون نے دوبارہ تصدیق کے بعد سمری کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق صدر مملکت کو بھجوائی ہے،ور اس معاملہ میں بھی قانون کی عملداری کو پوری طرح ملحوظ خاطر رکھا جائے گا وفاقی کابینہ نے اس معاملہ پر اپوزیشن اور بار کونسلز کی سیاست چمکانے کے عمل کی مذمت کی، عدلیہ کی شکایت عدلیہ ہی سن رہی ہے اس میں عدلیہ پر حملہ کہاں سے آ گیا، وفاقی کابینہ نے 2511 چائنیز کے ویزوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع، جامع بنوریہ کے غیر ملکی طالب علموں کے اوور سٹے پر عائد جرمانہ معاف کرنے، کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریڑری سنگل اکا?نٹ پالیسی 2019ئ، راجہ جواد عباس کو انسداد دہشت گردی اسلام آباد کا جج، عتیق احمد کو سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب بالخصوص او آئی سی میں خطاب کے دوران کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا معاملہ اٹھانے اور پسے ہوئے طبقات کو آگے بڑھانے کے عزم پر خراج تحسین پیش کیا۔۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر قانون کی جانب سے کابینہ کو اعلیٰ عدلیہ کے دو معزز ججز کے بارے میں ریفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت قانون کی عملداری پرمکمل یقین رکھتی ہے اور اس معاملے میں بھی قانون کی عملداری کو پوری طرح ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 30 مئی 2019ئ میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ کو گندم کی فصل اور حالیہ بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ بارشوں اور طوفان کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں تقریباً 1.3 ملین ٹن کا نقصان پہنچا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نقصانات کے باوجود اس سال پیداوار 24.3 ملین ٹن رہے گی۔ گزشتہ سال کے موجودہ سٹاک 3.7 ملین ٹن اور اس سال کی پیداوار ملکی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو چاول، گنے اور گندم کے اچھے دام ملے ہیں۔ گندم کی مد میں کسانوں کو 1300 روپے فی من سے بھی زیادہ ریٹ ملا ہے۔ اسی طرح گنے کا سرکاری ریٹ 180 روپے فی من مقرر تھا لیکن پہلی دفعہ کسانوں کو سرکاری ریٹ سے بھی زیادہ ریٹ ملا ہے۔ کابینہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک سندھ میں گندم کی حکومتی خریداری کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں سندھ میں گندم کے حوالے سے ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گندم کی بوریوں میں گندم کی بجائے مٹی اور پتھر نکلے ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں گندم کی خرید کے حوالے سے پاسکو کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ کابینہ نے عتیق احمد کو سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے (Cash management & treasury single account 2019) کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریڑری سنگل اکا?نٹ پالیسی 2019ئ کی بھی منظوری دی۔ اس پالیسی کا مقصد وفاقی حکومت کے کیش/ٹریڑری اور قرضے کی موثر مینجمنٹ ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک موجود کیش کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں تھی اور نہ ہی حاضر کیش کے حوالے سے مکمل معلومات ہوتی تھیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی تھی کہ ایک ایسا نظام بنایا جائے تاکہ موجودہ کیش کے بارے میں مکمل معلومات میسر ہوں اور ضرورت کے وقت موجود کیش بروئے کار لایا جا سکے۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ اس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ہفتہ واررپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے۔کابینہ نے پبلک فنانس مینجمنٹ بل کی بھی اصولی منظوری دی۔ کابینہ نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور افراد کے ویزوں کے وزٹ ویزوں کوورک ویزوں میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی تاہم یہ منظوری صرف ایک دفعہ کیلئے ہو گی۔ اس رعایت کا مقصد سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو سہولت پہنچانا ہے تاکہ منصوبوں پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔ کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ سی پیک کے مختلف منصوبوں میں پاکستانی ورکرز اور ہنر مندوں کو ان کی اہلیت کے مطابق نوکریوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی جائے۔ کابینہ نے جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم ان تمام غیر ملکی طالب علموں پر عائد جرمانہ معاف کرنے کی بھی منظوری دی جن کے ویزے زائد المیعاد ہو چکے ہیں۔ اس مد میں ساڑھے چار لاکھ ڈالر جرمانہ معاف کیا گیا ہے۔ کابینہ نے راجہ جواد عباس حسن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جج سٹیشل کورٹ (اینٹیٹیررازم۔I) اسلام آباد تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2018ئ کو قومی و صوبائی مقننہ کے سامنے پیش کرنے کی بھی منظوری کے حوالے سے کابینہ نے وفاقی وزرائ محمد اعظم سواتی، چوہدری فواد حسین، مراد سعید اور ڈاکٹر شیریں مزاری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تاکہ کابینہ کی منظوری سے پہلے رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ کابینہ کو سرکاری املاک کی فروخت کے حوالے سے مرتب کردہ مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن سٹرٹیجی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ کو ہدایت کی کہ معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنائی جانے والی پالیسی اور اس کے تحت تجویز کردہ مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان اقدامات کو احساس پروگرام کے تحت اٹھایا جا سکے اوران کیلئے مالی وسائل مختص کئے جا سکیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت لاڑکانہ میں ایڈز کے مرض سے متاثرہ افراد کومدد فراہم کر رہی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں Essential Assistive Policy کے تحت لسٹ مرتب کی جا چکی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے معذ ورافراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ اسلام آباد میں واقع تمام عمارتوں میں معذور افراد کیلئے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ اس لحاظ سے سی ڈی اے کی جانب سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، معذور افراد کیلئے نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، معذور افراد کیلئے نیاپاکستان ہا?سنگ منصوبے میں دو فیصد کوٹہ مختص کیا جانا، خصوصی افراد کیلئے مفت آلات سماعت، مفت وہیل چیئرز کی فراہمی، ہیلتھ انشورنس کارڈز کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معذور افراد کیلئے تمام اقدامات کو احساس پروگرام کے تحت لایا جائے تاکہ متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں پہلی دفعہ سحر اور افطار کے وقت بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق 99.3 فیصد فیڈرز پر سحر و اوقات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ کابینہ نے سحرو افطار میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، بجلی چوری کی روک تھام کیخلاف کامیاب مہم اور ٹرانسمیشن سسٹم میں بتدریج بہتری لانے کے سلسلے میں اقدامات پر وزیر توانائی کو سراہا۔ کابینہ کو بتایاگیا کہ تعطیلات کے دوران بھی ملک بھر میں کسی مقام پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ کابینہ کوحج پالیسی کے تحت ملنے والے اضافی کوٹے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اضافی کوٹے کا ساٹھ فیصد سرکاری سکیم کو جبکہ چالیس فیصد رجسٹرڈ شدہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر منصوبہ، ترقی و اصلاحات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایسا میکنزم بنائیں جس سے مقامی ورک فورس، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی خدمات سی پیک کیلئے لی جائیں، صرف چین سے ان ماہرین کو بلایا جائے جو پاکستان میں موجود نہیں ہیں تاکہ مقامی ورک فورس کو بھی اس کا فائدہ مل سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو ہدایات دیں کہ وہ جامع بنوریہ کے غیر ملکی طالب علموں کی فہرست کی چھان بین کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ حکومت کی جانب سے جرمانہ معافی کا فائدہ صرف اہل طالب علم ہی اٹھا سکیں اور عالمی سطح پر بھی اس اقدام کا اعتراف ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق، وزارت قانون و انصاف، وزارت پارلیمانی امور اور سماجی تحفظ و غربت مٹا? وڑن کو ہدایات دیں کہ وہ بجٹ سے پہلے معذور اور خصوصی افراد کیلئے جامع پالیسی بنائیں تاکہ اس طبقہ کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وفاقی کابینہ نے وزیر توانائی عمر ایوب کو لوڈ شیڈنگ فری رمضان المبارک مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ عیدالفطر کے دوران بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں کو بھی 10 گھنٹے بجلی فراہمی کی پالیسی میں ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ باور کرایا کہ عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحقینوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے بتایا کہ کئی سالوں کی بندش کے بعد برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان میں اپنی پروازوں کا آغاز شروع کر دیا ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے، یہ تاثر زائل ہو رہا ہے کہ پاکستان ایک سکیورٹی رسک ملک ہے، پاکستان کو سیاحت دوست ملک بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، برٹش ایئرویز پروازوں کا آغاز بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیر مذہبی امور نے خود سعودی عرب کا دورہ کیا اور حاجیوں کی رہائش گاہوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیں کہ حاجیوں کا اضافی ایک بھی پیسہ ہو تو وہ حاجیوں کو واپس کیا جائے، یہ ہے تبدیلی حکومت کی واضح پالیسی، سابقہ حکومتوں نے تو حاجیوں کے احراموں کو بھی کرپشن زدہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت افراتفری نہیں چاہتی، وکلائ برادری کا کالا کوٹ آئین و قانون کی پاسداری کا نشان ہے اور یہ آئین کے محافظ بھی ہیں، بعض وکلائ آئین و قانون کا ساتھ دینے کی بجائے دوسری طرف کھڑے ہیں، جوڈیشل کونسل کے معاملہ پر بار کونسل کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے، حکومت نے کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی کام نہیں کیا، وزارت قانون انصاف وکلائ برادری اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بیٹھے اور ان کی بات سنے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv