اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسرعارف خان کوگرفتارکرلیا گیا۔ترجمان نیب کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسرعارف خان کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات پرگرفتارکرلیا۔ گرفتاری کے بعد عارف خان کونیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عارف خان میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کیس کے انتہائی اہم کردارہیں اوروہ اومنی کے چیف فنانشنل آفیسر اسلم مسعود کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
Monthly Archives: April 2019
عمران خان کا بنی گالہ وا لا گھر بڑی تبا ہی سے بچ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے پاس سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 18 گولیاں برآمد ہونے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے پاس ایک خالی پلاٹ میں بچے کھیل رہے تھے جنہیں اینٹی ایئر کرافٹ گن کا ایک راﺅنڈ ملا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے سرچنگ کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 18 گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ عمران خان کے گھر کے پاس خالی پلاٹ سے ملنے والے راﺅنڈز کا جائزہ لے رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ مارنے کی شدید مذمت
لاہور ( صدف نعیم ) مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ مارنے کی شدید مذمت۔ عنیزہ فاطمہ نے قرار داد جمع کرادی۔ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔حکومت کی یہ تمام کاروائیاں ناکام معاشی پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے۔
نیب کا حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ
لاہور (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ چھاپہ گھر کی تلاشی کے لیے نہیں بلکہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے مارا گیا ہے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس چھاپے کے لیے نیب کے پاس وارنٹ موجود ہیں اور نیب مطلوب شخص کو بغیر اطلاع دیے گرفتار کرسکتا ہے۔دوسری جانب اس بارے میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب حکام نے حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ مارا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے گھر میں آنے والے نیب حکام کے پاس نہ کوئی وارنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی اجازت لی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے کس قانون کے تحت مارے جارہے ہیں، کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیا دہشت گرد ہیں، موجودہ حکومت خوفزدہ ہے کہ وہ اس ہتھکنڈے پر اتر آئے۔مسلم لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم کے چھاپے کے وقت حمزہ شہباز گھر میں موجود تھے اور نیب کی ٹیم نے ان سے سوالات کیے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب کے اختیارات کو بڑھاتے ہوئے انہیں پیشگی اطلاع دیے بغیر گرفتاری کی اجازت دے دی تھی۔عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا تھا کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع دیے بغیر ہی گرفتار کر سکتا ہے، اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو اسے گرفتاری کا مکمل اختیار ہے۔تاہم اعلیٰ عدالت نے ساتھ یہ تنبیہ بھی کی تھی کہ عدالت کو امید ہے کہ نیب اپنے ان اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔
بھٹو سے رشتہ داری اور بینظیر کا نام کب تک بیچ کر کھاتے رہیں گے؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی والے محض ذوالفقار علی بھٹو سے رشتہ داری اور بینظیر بھٹو کا نام کب تک بیچ کر کھاتے رہیں گے؟سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا حکومت گرانے کی تحریک چلانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج بھٹو صاحب حیات ہوتے تو وہ بھی اس پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف احتجاج مارچ کا اعلان کر دیتے۔انہوں نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اگر عدالتوں کا احترام کرتی ہے تو پھر احتجاج کس کےخلاف اور کیوں کرنے کا اعلان کرتی ہے؟انہوںنے کہا کہ اس پیپلز پارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کا قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلم لیگ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے تو آپ کو کرپشن کے لیے نہیں کہا تھا پھر ان کا نام استعمال کر کے کرپشن کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟انہوں نے تجویز دی کہ پیپلز پارٹی کے لیے بہتر ہوگا کہ اپنی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے۔ان کا کہنا تھا کہ جب کرپشن کے نشے کے عادیوں کا علاج ہو تو وہ مزاحمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تقاریر، چیخ وپکار اور دھمکیاں ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتیں، آپ سڑکوں پر ضرور آئیں قوم آپ کا حساب خود لے گی۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے کراچی سے لاڑکانہ تک کے ٹرین مارچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ابو بچاﺅ مارچ ناکام ہوچکا ہے اور اب عوام کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسے کاروان بھٹو کا نام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں لگانا اسلامی اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے
لاہور (ویب ڈیسک ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا اسلامی شریعت اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل ملزم کی میڈیا کے سامنے ہتک اسلام اور تکریم انسانیت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس جانچنے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون کون سا نیب قانون شریعت کے خلاف ہے۔
غلام فرید صابری اپنی آواز سے یادوں میں زندہ
لاہور( ویب ڈیسک ) تاجدارِ حرم جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے گزرے آج 25 برس بیت گئے۔
غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔
فرید صابری 1930 کو ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا اور 1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی گائی اور ان کے انداز قوالی کو بہت پسند کیا گیا۔
قیام پاکستان کے بعد لاکھوں مسلمانوں کی طرح غلام فرید صابری کا خاندان بھی ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوگیا۔
ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، جس کی قوالی ‘میرا کوئی نہیں تیرے سوا’ نے مقبولیت کی تمام حدیں توڑ دیں۔
غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر قوالی گایا کرتے تھے۔
ستر اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، اسی زمانے میں انھوں نے ‘بھر دو جھولی میری یا محمد’ جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔
اس کے علاوہ معروف نعت (بلغ العلی بکمالہ) بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلی تخلیق کی تھی۔
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر عطائ اللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہوں کی حقیقت معروف گلوکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خود ہی بیان کردی ہے۔عطائ اللہ عیسیٰ خیلوی کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عطائ اللہ عیسیٰ خیلوی انتقال کرگئے ہیں۔ جب یہ خبر وائرل ہوئی تو گلوکار نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔عطائ اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ وہ کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد گھر آچکے ہیں اور روبصحت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیماری کی حالت میں بھی ملتان میں کنسرٹ کیا جبکہ 13 اپریل کو وہ دبئی جارہے ہیں۔
جسٹن بیبر نے اپریل فول پر مداحوں سے کئے مذاق پر معافی مانگ لی
کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کے ممکنہ پلیئزز سے عمر اکمل کی چھٹی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سلیکٹرز اہمیت نہیں دے رہے اور ٹورنامنٹ کے تیسرے روز ہی سلیکٹرز نے فٹنس کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ورلڈ کپ کی فلائٹ مس کر چکے ہیں۔ سلیکٹرز نے ان کی سلیکشن پر غور نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت کے بعد پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے محمد حفیظ سمیت 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا جب کہ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق میڈیا کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ عمر اکمل نے پاکستان کپ کے پہلے میچ میں 136 رنز ناٹ آوٹ اور دوسرے میچ میں99 رنز بنائے۔ اچھی کارکردگی کے باوجود دبئی کے آخری ون ڈے سے قبل عمر اکمل نے ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی۔ ٹیم مینیجر کی طرف سے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو دی گئی جس کے بعد عمر اکمل کوڈسپلن توڑنے پر میچ فیس کے 20 فیصد حصے سے بھی محروم ہونا پڑا اور ساتھ میں وارننگ بھی دی گئی۔فٹنس ٹیسٹ 15، 16 اپریل کو قومی اکیڈمی لاہور میں ہوں گے۔ ٹیسٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
پی سی بی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور(نیوزایجنسیاں) ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پی ایس ایل کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ میڈیاکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پی ایس ایل کا ریکارڈ پبلک کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کو تین ہفتوں میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا جب کہ احسان مانی کرکٹ بورڈ کی پچھلی کرپشن کو چھپا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی کرکٹ کو کرپٹ مافیا نے دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، پی ایس ایل کی کرپشن کو چھپانا احسان مانی اور نجم سیٹھی کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس عائشہ اے ملک 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر سماعت سے معذرت چکے ہیں۔
کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا
لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک کے حوالے سے اکثر صارفین کی پرائیویسی کے اسکینڈل سامنے آتے رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر ایسا ہوا ہے۔درحقیقت کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکا?نٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکا?نٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔
دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کے پاس ورڈ بھی سادہ ٹیکسٹ میں وہاں موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا۔
اس بارے میں فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم کریں گے، ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔
آسان الفاظ میں فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سننے میں جتنا خوفناک لگ رہا ہے یہ واقعی اتنا خوفناک معاملہ ہے۔
اشتہاری ملزم پرویز مشرف دفاع کا حق کھوچکے، سپریم کورٹ کا حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف دفاع کا حق کھو چکے ہیں۔ عدالت عظمی کی یہ آبزرویشن پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے تحریری حکمنامے میں سامنے آئی ہے۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے یکم اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے لکھا کہ 2014 سے اب تک ملزم کی غیر موجودگی کے باعث مقدمے کو طوالت دی گئی۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق رجسٹرار خصوصی عدالت کا جواب افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ نے لکھا سنگین غداری کے جرم سے بڑا جرم کوئی نہیں ہو سکتا۔ سنگین غداری ایک آئینی جرم ہے۔ آرٹیکل چھ کے مطابق آئین شکنی یا آئین معطل کرنا سنگین غداری ہے۔آئین وہ بنیادی قانون ہے جو عوامی منتخب کردہ نمائندوں نے بنایا ہے۔پاکستان کے ہر شہری پر آئین پاکستان پر عمل کرنا لازم ہے۔


















