تازہ تر ین

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک کے حوالے سے اکثر صارفین کی پرائیویسی کے اسکینڈل سامنے آتے رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر ایسا ہوا ہے۔درحقیقت کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکا?نٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکا?نٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔

دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کے پاس ورڈ بھی سادہ ٹیکسٹ میں وہاں موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا۔

اس بارے میں فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم کریں گے، ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔

آسان الفاظ میں فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سننے میں جتنا خوفناک لگ رہا ہے یہ واقعی اتنا خوفناک معاملہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv