ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

مظفر آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جواب میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پربھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے چری کوٹ کے گاو¿ں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شبنم، 13 سالہ کاشان، 6 سالہ فیضان، 14 سالہ نشا، 10 سالہ آصفہ اور چفر گاﺅں کا 28 سالہ شاہد حسین بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر مو¿ثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج رواں ماہ مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سب اب تک پاک فوج کے 3 جوانوں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب سمیت 4 افراد شہید ہوچکے ہیں، اور متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ انہی دنوںمیں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

اداکارہ ریما کا شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ

مقبوضہ بیت القدس(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ریما نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔اداکارہ ریما کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اور صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو اپنے شیریں لہجے کے باعث اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ اداکاہ ریما نے حال ہی میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کے سامنے لی گئیں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے انہیں مسجد اقصیٰ جانے کا اور سنہرے گنبد کے نیچے عبادت کرنے کا موقع دیا۔اداکارہ ریما نے مقبوضہ بیت المقدس کو صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے بھی مقدس مقام قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی ریما نے شب معراج کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت محمد کے مسجد اقصیٰ میں قیام کے بارے میں بتایااور کہا کہ کس طرح ہمارے نبی حضرت جبرائیل کے ساتھ آسمانوں کے سفر پر گئے اوراس رات انہوں نے خدا کے معجزے دیکھے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کی کارکردگی اہم ہوگی، اظہر علی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کمزور حریف خیال نہیں کیا جاسکتا۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹراظہر علی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو باصلاحیت کرکٹرز کی خدمات میسر ہیں، پاکستان کی بولنگ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں اس کی جھلک بھی نظر آئی، ورلڈ کپ میں بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ ہوں گی لیکن ٹاپ آرڈر کو بڑے اسکور کیلیے اچھی بنیاد فراہم کرنا ہوگی تاکہ بولرز کو اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، کیویز بھی اکثر چھپے رستم ثابت ہوتے ہیں، گرین شرٹس ردھم میں آ گئے تو حریفوں کو زیر کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق جیسے اوپنرز سامنے آنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا، پوری توجہ ٹیسٹ میچز پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے زلمی خلیل زاد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی مصالحت کے لیے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھیں گے۔اس سے قبل وزارت خارجہ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

تھریسا مے کی یورپی یونین سے بریگزٹ میں 30 جون تک تاخیر کی درخواست

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ بریگزٹ میں تاخیر کو بڑھا کر 30 جون کردیا جائے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 29 مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ یورپی یونین کے رہنماﺅں سے کیا گیا معاہدہ مسترد کرنے کے بعد بریگزٹ کی موجودہ تاریخ 12 اپریل ہے۔تھریسا مے نے یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو کی گئی باقاعدہ درخواست میں کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ بریگزٹ میں تاخیر کی مدت 30 جون 2019 کو ختم ہو۔گزشتہ ماہ یورپی یونین میں ہونے والے اجلاس میں بھی انہوں نے یہی مہلت مانگی تھی۔تھریسا مے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ برطانیہ 23 مئی کو شروع ہونے والے انتخاب تک بلاک کا حصہ رہا تو وہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کی تیاری کرے گا۔برطانوی وزیر اعظم کے خط میں معاہدے کے ساتھ علیحدگی کو ’بہترین نتیجہ‘ قرار دیا گیا۔موجودہ صورتحال میں تھریسا مے برسلز اجلاس سے قبل تجاویز منظور کروانے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ برطانیہ، یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔برطانوی شہری یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند نہیں کیونکہ انہوں نے 2016 میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے یونین سے علیحد گی کے لیے ووٹ دیا تھا۔تاہم مہلت میں تاخیر کے لیے یورپی یونین کے دیگر 27 ممالک کی متفقہ حمایت ہونی چاہیے۔برطانوی وزیراعظم نے ٹین ڈاو¿ننگ اسٹریٹ سے جاری کیے گئے خط میں لکھا کہ ’اگر فریقین اس تاریخ سے قبل توثیق کرنے میں کامیاب رہے تو حکومت تجویز دیتی ہے کہ اس دورانیے کو قبل از وقت ختم کردیا جائے‘۔اس سے قبل یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ کو بریگزٹ کے لیے 12 ماہ کی توسیع دیئے جانے کی تجویز دی تھی۔یورپی یونین کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹسک کی جانب سے برطانیہ کو 12 ماہ کی دینے کی تجویز کو آج رکن ممالک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کہہ چکے ہیں کہ وہ بریگزٹ میں تاخیر کی واضح وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ایمانوئیل میکرون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک اور تاخیر پر غور کرنا ’قبل از وقت‘ ہے۔برطانوی حکومت کی ٹیم، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنماو¿ں سے مذاکرات کررہی ہے تاکہ سیاسی ڈیڈلاک کا حل نکالا جاسکے تاہم مذاکرات اب تک ناکام رہے ہیں۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم پر فرد جرم عائد، دماغی معائنے کا بھی حکم

کرائسسٹ چرچ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی عدالت نے مساجد حملے کے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر 50 افراد کو شہید کرنے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزم کا دماغی معائنہ بھی کرانے کا حکم دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے مقدمے کی دوسری سماعت آج ہوئی۔ جج کیمرون مینڈرز نے ملزم پر 50 افراد کو قتل اور 39 کو زخمی کرنے پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے ملزم کے دماغی اور ذہنی حالت کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا، 28 سالہ آسٹریلوی کی ذہنی اور دماغی حالت جانچنے کے لیے ماہرین کو اس بات کا تعین کرنے کی تجویز دی گئی ہے کہ ملزم عدالت کا سامنا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے یا اسے دماغی مریض قرار دیا جائے۔آج کی سماعت میں ملزم برینٹن ٹیرینٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے شامل کیا گیا،سفید فام قدامت پسند آسٹریلوی شہری اس وقت انتہائی سخت سکیورٹی میں آ کلینڈ جیل میں قید ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر ملزم کو عدالت لانے کے بجائے آڈیو اور ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت دیکھنے اور سننے کا موقع دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے دو مساجد میں خود کار اسلحے سے حملہ کردیا تھا اور اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر فائرنگ کو براہ راست نشر کیا تھا۔ اس واقعے میں 50 افراد شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔

راولپنڈی کور ، پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو دینے کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کور میں پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 2 افسران ، 24 جونیئر کمیشنڈ افسران اور21 شہدا کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا ، شہدا کے رشتہ داروں نے اعزازات وصول کیے۔ تقریب میں 85 افسران کو تمغہ امتیاز اور63 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں آرمی افسران اور سویلین افراد نے شرکت کی۔

حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں، اور اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

سام سنگ کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اب صارفین کے لیے دستیاب

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) سام سنگ نے اپنا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی سپورٹ کرنے والا فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے مگر یہ فی الحال صرف ایک ملک میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون کو 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جہاں 5 جی موبائل نیٹ ورکس نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔سام سنگ کے مطابق یہ فون فوری طور پر جنوبی کوریا میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تاہم دیگر ممالک میں اس کی ریلیز کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔یہ بنیادی طور پر دنیا کا پہلا فائیو جی ٹیکنالوجی سپورٹ کرنے والا اسمارٹ فون ہے جو فروخت کے لیے پیش کیا گیا مگر موٹرولا نے امریکا میں 48 گھنٹے پہلے فور جی موٹوزی تھری کے لیے فائیو جی موڈیولر متعارف کراکے جنوبی کورین کمپنی کا اعزاز چھیننے کا دعویٰ کیا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 فائیو جی کو امریکا میں 18 اپریل سے پری آرڈر میں فروخت کیا جائے گا اور یہ 16 مئی کو باقاعدہ طور پر پیش کردیا جائے گا۔یہ ڈسپلے کے لحاظ سے سام سنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا فون ہے جس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اسکرین بڑی ضرور ہے مگر اس کا حجم نوٹ 9 جتنا ہی ہے یعنی بیزل کم کرکے اسکرین کو بڑا کیا گیا ہے۔اس فون میں بیٹری بھی سب سے بڑی ہے جو 4500 ایم اے ایچ ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔باقی فیچرز کے لحاظ سے یہ ایس 10 پلس جیسا ہی ہے یعنی فاسٹ چارجنگ، فاسٹ وائرلیس چارجنگ 2.0، وائرلیس پاور شیئر، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، ہیڈفون جیک وغیرہ۔مگر اس فون میں بیک پر 4 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے ہیں یعنی مجموعی طور پر 6 کیمروں والا فون ہے۔اس کے فرنٹ پر 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔اس کے بیک پر ایک 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل اور دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے جبکہ تیسرا کیمرا سپر وائیڈ اینگل 16 میگا پکسل شوٹر ہے۔چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ تھری ڈی ڈیپتھ کیمرا ہے جو ڈیپتھ انفارمیشن اکھٹی کرنے کا کام کرے گا اور اس سے پورٹریٹ یا لائیو فوکس فوٹوز بہتر ہوں گی۔جنوبی کوریا میں اس فون کو 12 سو ڈالرز (ایک لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کا پہلا ایٹمی پلانٹ تیاری کے قریب پہنچ چکا: امریکی میڈیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے دارالحکومت ریاض کے قریب پہلا ایٹمی پلانٹ مکمل کرنے والا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیاروں کی تصاویر نے سعودی ایٹمی پلانٹ کی موجودگی ثابت کر دی ہے۔سعودی عرب نے ابھی تک ایٹمی تنصیبات کو کنٹرول کرنے والے بین الاقوامی ضوابط پر دستخط نہیں کئے ہیں، اس تناظر میں مذکورہ اقدام نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔امارات سے نشر ہونے والے نیوز چینل العربیہ اور سعودی اخبار عکاظ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پہلا سعودی ایٹمی پلانٹ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی ریاض کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔گوگل ارتھ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ پلانٹ مکمل ہونے کے قریب ہے، یہ ایٹمی ایندھن والے عمودی ٹینک کے قریب بنایا جا رہا ہے۔

وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان پر اب سچ بولے،بھارت اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا : ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی جریدے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان پر اب سچ بولے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے معروف امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ کی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے لیے وقت ہے کہ وہ اپنے جھوٹے دعوے پر سچ بولے اور دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاً کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں، بھارت کے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔

حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ ا?صف زرداری جیل جارہے ہیں، وزیراعظم

جمرود(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پہلا شخص تھا جس قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی، فوج کو بھیجنے کی وجہ سے فوج اور قبائلی عوام دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، 1948 میں قبائل نے کشمیریوں کا ساتھ دیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔پوری کوشش کریں گے کہ قبائلی علاقوں میں جو نقصان ہوا اس کو پورا کریںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جو نقصان ہوا ہے اس کا کسی کو اندازہ نہیں ہوا، پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے کاروبار چلیں اور آپ کا نقصان پورا ہو، نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے ملیں تاکہ وہ اپنے کاروبار چلاسکیں۔خیبر میں پانی کی فراہمی کے لیے جبہ اور باڑہ ڈیم بنائیں گےوزیراعظم نے کہا کہ ہم خیبر میں پانی کی فراہمی کے لیے جبہ ڈیم بنائیں گے، اس ڈیم سے 10 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی ملے گا، کاشت کاروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے باڑہ ڈیم بھی بنائیں گے، واٹرسپلائی اسکیم بھی بنائیں گے اور خیبر میں 12 بائی پاس بناکردیں گے جب کہ طورخم کی بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دی ہے۔افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں ہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں افغانستان میں امن کیلئے دعا گو ہوں، میرا مشورہ افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے، تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ افغانستان میں عبوری حکومت سے الیکشن کرایا جائے کیوں کہ اگر کسی جماعت نے الیکشن کا نتیجہ نہ مانا تو وہاں پھر انتشار ہوگا، عبوری حکومت سے الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔سابق حکمرانوں کو منی لانڈرنگ اور چوری کرنے کا تجربہ تھاوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا میرے بس میں ہے میں وہ چیزیں آپ کو دوں گا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل معاشی مرحلہ آج ہے، جب ہمارے 5 سال پورے ہوں گے تو ہمارا دیگر حکومتوں سے موازنہ ہوگا، 2008 میں پی پی حکومت آئی تو قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا۔ ان کو کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے سابق حکمرانوں کو معاشی حالات کا تجربہ تھا تاہم انہیں تو منی لانڈرنگ اور چوری کرنے کا تجربہ تھا، ان کے دو ادوار میں پاکستان کا قرضہ6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپے پہنچ گیا۔ا?صف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل مخالفین نے پیسے دیکر لوگوں کو جلسے کے لیے بلایا، جلسے میں 200 اور 500 روپے دے کر لوگوں کو لایا گیا، ا?صف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں، یہ ملین مارچ کریں کنٹینر میں دوں گا جب کہ روز کہا جارہا ہے کہ حکومت جارہی ہے، حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح حکومت گرادی جائے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ملین مارچ کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی تو الیکشن میں وکٹ اڑ گئی تاہم وہ بارہویں کھلاڑی بنے ہوئے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح حکومت گرادی جائے اور ان کی باری آجائے لیکن مولانا صاحب آپ کی حکومت نہیں آئے گی۔

بھارت نے پاکستان کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا، امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کو انتخابات سے ایک ہفتہ قبل اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کومار گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا۔ امریکا کے 2 دفاعی اہلکاروں نے فارن پالیسی میگزین کو دئیے گئے انٹرویومیں بھارتی حکام کے دعویٰ کوجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا صرف دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی دعوے پرامریکا کو ایف 16 طیارے گننے کی پیشکش کی تھی، امریکی حکام نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے اورتمام طیارے موجود ہیں۔میگزین کے مطابق امریکا نے تمام ایف 16 طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ایف 16 طیارہ غائب نہیں، پاکستانی ایف 16 طیارے کے متعلق بھارتی دعویٰ مشکوک ہے۔ بھارتی مگ 21 کا ایف 16 کو گرادینا ناقابل یقین ہے جب کہ امریکی اہلکار کے مطابق ایف 16 طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی کوئی شرط نہیں۔