تازہ تر ین

تھریسا مے کی یورپی یونین سے بریگزٹ میں 30 جون تک تاخیر کی درخواست

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ بریگزٹ میں تاخیر کو بڑھا کر 30 جون کردیا جائے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 29 مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ یورپی یونین کے رہنماﺅں سے کیا گیا معاہدہ مسترد کرنے کے بعد بریگزٹ کی موجودہ تاریخ 12 اپریل ہے۔تھریسا مے نے یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو کی گئی باقاعدہ درخواست میں کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ بریگزٹ میں تاخیر کی مدت 30 جون 2019 کو ختم ہو۔گزشتہ ماہ یورپی یونین میں ہونے والے اجلاس میں بھی انہوں نے یہی مہلت مانگی تھی۔تھریسا مے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ برطانیہ 23 مئی کو شروع ہونے والے انتخاب تک بلاک کا حصہ رہا تو وہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کی تیاری کرے گا۔برطانوی وزیر اعظم کے خط میں معاہدے کے ساتھ علیحدگی کو ’بہترین نتیجہ‘ قرار دیا گیا۔موجودہ صورتحال میں تھریسا مے برسلز اجلاس سے قبل تجاویز منظور کروانے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ برطانیہ، یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔برطانوی شہری یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند نہیں کیونکہ انہوں نے 2016 میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے یونین سے علیحد گی کے لیے ووٹ دیا تھا۔تاہم مہلت میں تاخیر کے لیے یورپی یونین کے دیگر 27 ممالک کی متفقہ حمایت ہونی چاہیے۔برطانوی وزیراعظم نے ٹین ڈاو¿ننگ اسٹریٹ سے جاری کیے گئے خط میں لکھا کہ ’اگر فریقین اس تاریخ سے قبل توثیق کرنے میں کامیاب رہے تو حکومت تجویز دیتی ہے کہ اس دورانیے کو قبل از وقت ختم کردیا جائے‘۔اس سے قبل یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ کو بریگزٹ کے لیے 12 ماہ کی توسیع دیئے جانے کی تجویز دی تھی۔یورپی یونین کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹسک کی جانب سے برطانیہ کو 12 ماہ کی دینے کی تجویز کو آج رکن ممالک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کہہ چکے ہیں کہ وہ بریگزٹ میں تاخیر کی واضح وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ایمانوئیل میکرون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک اور تاخیر پر غور کرنا ’قبل از وقت‘ ہے۔برطانوی حکومت کی ٹیم، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنماو¿ں سے مذاکرات کررہی ہے تاکہ سیاسی ڈیڈلاک کا حل نکالا جاسکے تاہم مذاکرات اب تک ناکام رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv