لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے
کہ جنوبی پنجاب میں آندھی اور بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسانوں کے لئے آزمائش ہے کہ ان کی کھڑی فصلیں ہی وہ تباہ ہو گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ایک پرانی ضرب المثال مشہور ہے کہ اس موسم میں تو سونے کی بھی بارش ہو تو وہ بھی فصلوں کی تباہی ہے۔ بارش کھڑی فصل کو تباہ کر دیتی ہے آج لاہور سے شہر میں ہم اپنے دفتر سے باہر دیکھ رہے تھے کہ ژالہ باری ہوئی۔ اگر کسی بھی جگہ گندم کی فصل ژالہ باری سے دانے جو ہیں وہ خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے اور ہمارا بہت بڑا علاقہ جو ہے زرعی علاقے ہیں 39 سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں اور 180 سے زائد لوگ زخمی ہیں اور کھڑی فصل تباہ ہو چکی ہے۔ جہاں تک میں سمجھ سکتا ہو ںکہ یہ بہت شور مچتا ہے کہ جب سے 18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبوںکے پاس مراعت کا شعبہ منتقل ہوا ہے اس وقت سے سنٹر لائز تو کوئی محکمہ نہیں محکمہ خوراک اور زراعت کا موجود نہیں ہے لہٰذا صوبوں کو اب اندازہ کرنا پڑے گا کہ صوبوں میں سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا ہے۔ فصلیں تباہ ہونے کا سب سے زیادہ اثر گندم پر پڑے گا کیونکہ گندم کسان نہ صرف اپنے لئے اگاتے ہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑی جنس بھی ہے جس سے بیچ کر کسان سارا سال گزر بسر کرتا ہے تباہی کی وجہ سے جس طرح سے چودھری انور نے کہا ہے کہ جو معروف کاشتکار رہنما ہیں انہوں نے کہا تھا کہ اب کسانوں کے پاس شاید اپنی ضرورت کے لئے بھی گندم نہیں بچے گی۔ کروڑوں ایکڑ گندم کی تباہی ہوئی ہے اس کا اندازہ دو چار دن کے بعد لگے گا۔ حکومت کو چاہئے کہ کم از کم فوری طور پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے جو یہ اندازہ کر سکے کہ جو تباہی ہوئی ہے اس کے برعکس حکومت کے پاس کون سے ایسے اقدامات ہیں جن سے وہ تباہی کو کم از کم اور بربادی کو کم از کم محدود کرنے کے لئے اور کسان کو ریلیف پہنچانے کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اگر اس موقع پر کسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا جاتا ہے تو ان کی امیدیں دم توڑ جائیں گی۔ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتوں میں توسیع ہوتی رہے گیا یا واقعی کوئی پیش رفت سامنے آئے گی اس حوالہ سےے گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ لوگوں میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ضمانت میں بے اندازہ قسم کی توسیع کی وجہ سے لگتا یہی ہے کہ شاید کسی پکڑ دھکڑ متوقع نہیں ہے اور عمران خان صاحب کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکے کہ زرداری صاحب کو بہرحال جیل جانا پڑے گا کیونکہ لگتا ہے کہ ان کی جو اوپر نیچے ضمانتیں ہو رہی ہیں اس کی وجہ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں شاید ان پر کوئی حتمی پکڑ نہ ہو سکے۔ لگتا ہے کہ زرداری صاحب، بلاول اور پیپلزپارٹی کے دوسرے انتہا پسند لیڈر جو ہیں ان کی پکڑ دھکڑ کے دن قریب ہیں اس لئے کبھی وہ 18 ویں ترمیم کا ذکر کرتے ہیں کبھی سندھ کارڈ کی بات کرتے ہیں کبھی صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں اور کبھی یہ کہتے ہیں کہ چار وزراءجو ہیں دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں لگتا یہی ہے کہ انتہا پسندانہ مطالبے کر کے توجہ اپنی طرف مبذول کرانا چاہتے اور براہ راست الزام جو ہے حکومت کے ساتھ منڈنا چاہتے ہیں۔ بظاہر تو کوئی ایسی شکل نظر نہیں ااتی کہ صدارتی نظام کی کوئی تحریک چلی ہو یا حکومت نے کہا ہو یا حکومت کے زیر اثر کسی پارٹی نے اب تک اس کا مطالبہ کیا ہو لگتا یہی ہے کہ الزام برائے الزام ہے۔ نیب کی طرف سے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔
ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ابھی تو اس باتت پر بحث شروع ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے جو لوگ دھڑا دھڑ پاکستان سے باہر پیسے منگوا رہے ہیں ان کا ذریعہ آمدنی کیا ہے جو یہ باہر کاروبار کرتے ہیں۔ یہ کون سی ان کی کمپنیاں ہیں اور یہ کام کرے ہیں۔ چنانچہ آنے والے دنوں میں یہ کھوج لگائی جائے گی کہ ان کو پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔ پاکستان کے صف اول کے ایک اخبار نے ایک کالم شائع کیا ہے ارشاد بھٹی جو رپورٹر ہیں ان کے اس میں انہوں نے جتنی منی لانڈرنگ کی ہے نوازشریف کی فیملی نے اس کے اوپر انہوں نے اعداد و شمار جمع کئے ہیں میں یہ سمجھتتا ہوں کہ اب آہستہ آہستہ بات اس طرف آ رہی ہےکہ نوامشریف اور ااصف علی زرداری کی فیملیوں کی طرف سے جو بھی مالی بدعنوانی کے جو معاملات زیر بحث ہیں ان کو کہاں تک سچے اور کس طرح سے پتہ چلے گا کہ ان خاندانوں کے افراد نے پاکستان سے باہر کہاں کہاں سے پیسے منگوائے اور کتنے منگوائے۔ یہ چیزیں اگلے دو تین ہفتوں میں سامنے آ جائیں گی اس لئے ن لیگ کی ترجمان کی طرف سے تردید کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ایمنسٹی سکیم روکنےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم بارے کل دو بجے تک کا وقت لیا گیا ہے اور غالباً اس لئے روکی گئی ہے کہ اس پر بہت اعتراضات تھے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کے بارے میں آپ یہ کہتے تھے کہ لوگوں کو ایمنسٹی کے ذریعے ایسی چھوٹدی گئی تھی کہ جو شخص اتنی مدت میں اتنے پیسے جمع کروا لے وہ بہت سی چھوٹی دی جائے گی۔ اور اس پر اندازہ کیا جائے گا کہ اگر یہ ایمنسٹی دی جاتی ہے تو پچھلے ادوار میں جو چھوٹ دی جاتی تھی اس میں اور اس چھوٹ میں کیا فرق ہے۔ میرا خیال ہے کہ وقتی طور پر لگتا ہے کہ یہ روک دی جائے گی۔ یا کم از کم مزید شرائط لگا دی جائیں گی۔ کل سیکرٹریٹ میں چیئرمین نیب نے جو لیکچر دیا ہے اس میں بیورو کریسی کو کچھ سہولتیں دی گئی ہیں کہ کسی 19 گریڈ کے افسر کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین سے منظوری لی جائے گی اس طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف الزام کی بنیاد پر کسی افسر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی، یہ سمجھتا ہوں کہ چیئرمین نیب کی طرف سے کوشش ہو رہی ہے کہ ایک کانفی ڈینس رویہ اختیار کر کے افسروں کو اعتماد میں لیا جائے۔چیئرمین نیب نے سیکرٹریٹ میں جو لیکچر دیا اس کے ذریعے بیوروکریسی کے دل جیتنے کی کوشش کی ان کی کوشش تھی کہ افسروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ نیب بطور ادارہ اپنے طریقہ کار میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
الطاف حسین کو واپس لانے کے دعوے پچھلی حکومتیں بھی کرتی رہی ہیں تاہم کسی کو بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اب بھی بانی متحدہ کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ باقی افراد کو حکومت واپس لانے کی کوشش ضرور کرے گی۔ برطانیہ نے ایک عرصہ سے پاکستان کے بھگوڑوں کو پناہ دے رکھی ہے جس کا اس پر بھی دباﺅ آ رہا ہے۔ حکومت کوشش کرے گی کہ برطانوی حکومت پر مزید دباﺅ ڈال کر بھگوڑوں کو واپس لایا جائے بلوچ باغی، ایم کیو ایم کے بھاگے ہوئے رہنما سب برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک میں پناہ گزین ہیں جہاں انہیں ہر طرح کی سہولت حاصل ہے۔ برطانیہ نے ماضی میں بھی کشمیر کے معاملہ پر بھارت کا ساتھ دیا تھا وادی کو جانے والے تمام راستے اس کے حوالے کر دیئے تھے۔ ایک وقت آئے گا، برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہو گا، ماضی کی غلطیوں کی بھی تلافی کرنا ہو گی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مسلمانوں کے خلاف تعصب کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں انہوں نے مظلوم مسلمان خاندانوں کے ساتھ جس طرح اظہار یکجہتی کیا ان کے طرز عمل نے دنیا میں ایک مثال قائم کر دی اور مسلم غیر مسلم تمام عوام میں ان کی عزت اور قدرومنزلت میں اضافہ ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جو راستہ اختیار کیا۔ وزیراعظم جیسنڈرا نے اس کے الٹ چل کر عزت اور وقار پایا۔
ساہیوال میں جنوں کو نہ مانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا نام کاٹ دینا افسوسناک واقعہ ہے۔ قرآن میں جنوں کا ذکر آیا ہے۔ شیطان ابلیس بھی پہلے ایک جن تھا۔ مسلمانوں کے لئے جنوں کے وجود پر اعتقاد رکھنا ضروری ہے تاہم ضروری نہیں کہ کوئی کہے کہ جن تنگ کرتے ہیں تو اس کی بات مان لی جائے۔ فورٹ عباس میں بھی ایک خاتون نے جعلی پیر کے کہنے پر اپنی بچی کو آگ میں جلنے پر مجبور کیا اور زخمی کر دیا۔ پھراسے نادیدہ قوتوںکی کارستانی قرار دیا۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ صاحبہ نے ہمارے ہیومن رائٹس پروگرام میں وعدہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا اور جعلی پیر کو گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ بچی کو جلانے میں پیر کا بھی کردار ہے۔
Monthly Archives: April 2019
چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراض کو مسترد کردیا
بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین نے بھارت کے سی پیک پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے بھارت کے پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراضات کو بہانہ بنا کر ’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘ کے ہونے والی دوسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کے عمل کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے بھارت کو جلد بازی میں فیصلہ کرنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ بھارت نے 2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے پہلے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کنگ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بی آر آئی ایک معاشی پروجیکٹ ہے جس میں جنوب ایشیائی، خلیجی ممالک اور یورپی ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گے اور تجارتی فوائد حاصل کریں گے۔ اس پروجیکٹ کا کسی بھی زمینی تنازع یا ملکیت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اس لیے بھارت اپنی بے جا ضد چھوڑ دے۔
واضح رہے کہ چین میں 25 اپریل سے 27 اپریل کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا دوسرا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان، ترکی اور روس کے سربراہان سمیت 40 ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی پیک پر بلا جواز اعتراض کی آڑ میں اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
حکومت نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کیسز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا، ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ پورا کیا اور انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کی منظوری دے دی ہے، شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی، پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارے قانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز پاکستان کے برطانیہ کو دیے گئے تحفے ہیں جنہیں واپس لانا ہے تاکہ وطن میں ان سے تفتیش مکمل کی جائے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔
طالبان اور کابل حکومت کا افغان امن مذاکرات میں خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان
دوحہ(ویب ڈیسک ) قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ دوسری جانب کابل انتظامیہ نے بھی 150 اراکین پر مشتمل مذاکراتی وفد تشکیل دیا ہے جس میں درجنوں خواتین شامل ہیں۔
افغان امن مذاکرات کے طویل دور میں یہ پہلا موقع ہوگا جب فریقین کی جانب سے خواتین کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہو۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں خواتین کو شامل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ قطر طالبان اور امریکی نمائندے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہی دوحہ پہنچ گئے تھے جہاں ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تاہم باقاعدہ طور پر امن مذاکرات کے عمل کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔
منی لانڈرنگ کی ہوشربا تفصیلات آنے والی ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید کیسزکی تفصیلات سامنےآئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا، شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارےقانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔
سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں۔
سپریم کورٹ میں نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ والدین کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسکولز کو صرف سالانہ پانچ فیصد اضافے کی اجازت دی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ نجی کاروبار پر حکومت مناسب پابندیاں لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا نجی کاروبار میں بنیادی حقوق کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟۔ والدین کے وکیل نے کہا کہ تعلیم بنیادی آئینی حق ہے، چند لوگوں کے مفاد کیلئے معاشرے کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ کئی سرکاری اسکولز میں تو اساتذہ ہی نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تعلیم اور صحت کبھی بھی حکومتوں کی ترجیح نہیں رہے، نجی اسکولز بند ہوئے تو تعلیمی نظام ہی بیٹھ جائے گا تاہم انہیں جائز منافع لینے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ سارا معاملہ سرکار کی وجہ سے ہے، سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں، ہم نے سرکار سے اس حوالے سے بہت کچھ پوچھنا ہے، ہمیں گلی محلوں میں قائم سرکاری اسکولوں کے اعداد و شمار چاہیں، گلی محلوں میں کتنے سرکاری اسکول ہیں اور ان میں کتنے ٹیچر ہیں،اب سرکاری اسکولوں کا وہ معیار نہیں رہا، ٹیچر گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں۔
والدین کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہوگئے جس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
اصل ملک دشمن وہ ہیں جو کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے خاندان نے بھی ہزارہ برادری کی طرح دکھ اور مشکلات دیکھی ہیں، اتنی لاشیں گرنےکےباوجودبھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، حکومت کوفیصلہ کرناہوگاقاتلوں کےساتھ ہےیا مظلوم کے ساتھ، ملک میں کب تک یہ دوغلی پالیسی چلتی رہےگی؟۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک دوغلی پالیسی چلتی رہے گی انصاف نہیں ملے گا، ایک وزیرکہتاہےقاتلوں کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی بات کریں توغدارقراردیتےہیں، میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، میری جدوجہد کا محور ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، نفرت اور انتہا پسندی نے ہمیں بہت سے دکھ دیئے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت یہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ وہ قاتل کے ساتھ ہے یا مظلوم کے، ایک جانب وزیر داخلہ کہتے ہیں وہ مظلوموں کے ساتھ ہیں اور دوسری جانب قاتلوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کالعدم تنظیموں کے خلاف قومی اسمبلی میں بات کرتا ہوں تو ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، متاثرین کوقومی دھارےمیں لائیں دہشت گردوں کونہیں۔
اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں کینیڈین خاتون سیاح ہراسانی کا شکار
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینیڈا سے آئی خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنادیا۔
اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینڈین خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی شکایت بھی درج کرادی ہے تاہم ان کے مطابق ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب نوجوانوں نے مجھ سے بدتمیزی کی تو میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ آپ تھانے میں فون کریں اور درخواست دیں، اوباش نوجوان میرے ڈرائیور سے میری رہائش کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، اور دوگھنٹے تک پیچھا کرتے رہے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے کوئی مدد نہ کی، اور ان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی، سٹیزن پورٹل پردرج شکایت ایک روز بعد آئی جی اسلام آباد کو بھجوادی گئی، تاہم شکایات پورٹل پر درج ہونے کے باوجود تاحال کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا۔
پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن 16 گھنٹوں بعد مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک
پشاور(ویب ڈیسک ) حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 16 گھنٹے بعد مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پشاور پولیس نے گزشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حیات آباد میں واقع 3 منزلہ مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، آپریشن کے دوران مکان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد آپریشن میں پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز بھی شامل ہوگئے، اطراف کی عمارتوں میں موجود عام شہریوں کی جان و مال بچانے کی غرض سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے لیے انتہائی احتیاط برتی۔آپریشن کے دوران علاقے کا مکمل محاصرہ کیا گیا اور کسی بھی شخص کو آپریشن کی جگہ جانے کی اجازت نہیں تھی۔ کارروائی کی نگرانی سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن نے کی جب کہ کور کمانڈر پشاور نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ عمارت کلیئر کئے جانے کے بعد عمارت کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا۔کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ پولیس اہلکار قمر عالم شہید ہوا۔ جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہید اہلکار کے ورثا کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور آئی جی خیبر پختونخوا محمد نعیم نے بھی شرکت کی۔
حمزہ شہباز کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی…..
کشمیری نوجوان اپنے ناموں کے ساتھ مجاہد لکھیں، میئرسرینگر کی اپیل
سری نگر (آئی این پی) سری نگر کے ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے ناموں سے پہلے مجاہد لکھیں، ہر مسلمان مجاہد ہے اور اسے فخر کے ساتھ اس لقب کو استعمال کرنا چاہیے، بھارت کے چند سیاست دان جب اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار کا لفظ لکھ سکھتے ہیں تو ہم مسلمانوں کو اپنے ناموں کے ساتھ مجاہد لکھنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہونی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں ڈپٹی میئر سری نگر نے لفظ مجاہد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اگر وہ جہاد کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ناموں سے پہلے مجاہد لکھیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ یہ مجاہد ہیں جن کا دہشت گردی سے کو ئی تعلق نہیں ہے، نوجوان بھی اپنے ناموں کے ساتھ فخر سے اس نام کو استعمال کریں کیونکہ اسلام میں مجاہد کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔شیخ محمد عمران نے کہا کہ بھارتی میڈیا مجاہدین کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتا ہے مگر مجاہدین حریت پسند ہیں جو اپنے حق کے لیے بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہیے جہاں بھی جا ﺅ ں اپنے نام کے ساتھ مجاہد لگاتا ہوں تاکہ اس کا مثبت چہرہ دنیا اور بالخصوص بھارت کو دکھا سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے چند سیاست دان جب اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار کا لفظ لکھ سکھتے ہیں تو ہم مسلمانوں کو اپنے ناموں کے ساتھ مجاہد لکھنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہونی چاہیے، میں نے اپنا فیس بک اور ٹویٹر کا نام تبدیل کر کے اس کے ساتھ مجاہد شیخ محمد عمران لکھ لیا، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی اسی طرح کریں۔شیخ محمد عمران کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری امن کے خواہش مند ہیں اور یہاں کے نوجوان عالمی برادری کی قرارداد کے تحت مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں لہذا کٹھ پتلی انتظامیہ کو اسی پر عمل کرنا ہوگا۔
دو سال گزر گئے میلانیا ٹرمپ میگزین کے سرورق کی زینت نہ بن سکیں
نیویارک (این این آئی) امریکی خاتون اول اور سابق ماڈل میلانیا ٹرمپ یوں تو آئے دن عالمی اخبارات، جرائد اور میگزین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں اور ان کی تصاویر سرورق پر بھی شائع ہوتی ہیں۔لیکن وائٹ ہاو¿س میں آئے ہوئے 2 سال گزر جانے کے باوجود وہ شہرہ آفاق فیشن میگزین ’ووگ‘ کے سرورق کی زینت نہیں بنیں۔اگرچہ ماضی میں میلانیا ٹرمپ 2005 میں ’ووگ‘ کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں، تاہم امریکی صدر کی اہلیہ ہونے کے ناتے اب تک ’ووگ‘ میں ان کی تصاویر سرورق پر شائع نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے مطابق حال ہی میں ووگ کی ایڈیٹر ان چیف 69 سالہ اینا وانتور کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کے بعد میلانیا ٹرمپ اور ووگ کی ایڈیٹر ان چیف کے درمیان سرد جنگ شروع ہوئی۔اینا وانتور نے دراصل امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی صحافی کرسٹین امانپور کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ان سیاسی خواتین کو ہی ’ووگ‘ کے سرورق کی زینت بناتی ہیں جن کا کوئی اہم کردار ہوتا ہے۔سی این این کی صحافی نے ووگ کی ایڈیٹر ان چیف سے سوال کیا تھا کہ وہ سیاسی خواتین اور سماجی رہنماو¿ں کو فیشن میگزین کے سرورق کی زینت کیوں بناتی ہیں؟صحافی کے سوال پر اینا وانتور کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا سوال سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور ہلیری کلنٹن کو سرروق کی زینت بنائے جانے پر ہے تو میں واضح کردوں کہ انہوں نے متعدد مسائل پر اہم کردار ادا کیا۔اینا وانتور کا کہنا تھا کہ مشعل اوباما اور ہلیری کلنٹن سمیت سینیٹر کمالا ہارس کو فیشن میگزین کے سرورق کی زینت اس لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ انہوں نے خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات میں اپنا کردار ادا کیا اور ایک مثال قائم کی۔فیشن میگزین کی ایڈیٹر کے مطابق عالمی سیاسی رہنما اور سماجی کارکنان دنیا بھر کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہوتی ہیں، اس لیے انہیں ووگ کے سرورق کی زینت بنایا جاتا ہے۔ساتھ ہی اینا وانتور نے کہا تھا کہ میلانیا ٹرمپ کو اس لیے اب تک ووگ کے سرورق کی زینت نہیں بنایا گیا، کیوں کہ انہوں نے کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا اور وہ فیشن میگزین کی اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔
ثانیہ مرزا کا خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ
نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارت میں خواتین کھلاڑیوں کو مزید بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اگرچہ میری کوم، سائنا نیہوال اور پی وی سندھو نے ملک کے وقار کے لیے کافی خدمات انجام دیں تاہم اب بھی یہاں پر اسپورٹس میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔


















