بلو رانی کو کہا معافی مانگ لو بہتر ہو گا ، نواز شریف کی پتھری کا علاج لال حویلی میں دَم کرنے سے ختم ہو گا ، شیخ رشید کا اہم بیان

نارووال (اے این این ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں بلو رانی سے کہا ہے کہ معافی مانگ لے، اسی میں اس کا فائدہ ہے، گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں،پتھری کادم لال حویلی میں بھی کیا جاتا ہے،جس کا فوری افاقہ ہوتا ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں جلد سیاسی فیصلہ کریں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک واضح ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔انہوں نے نارووال سے لاہور سیالکوٹ ریل کار ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نارووال تا چک امرو ریلوے ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائے گا، ابھی ہمارے پاس کوچزنہیں ہیں، نئی کوچز کے لیے آج ہی ٹینڈر کیے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر سے انڈیا ٹرین چلانے کے لیے تیار ہیں، بھارت کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی طرف سے پٹری بچھائے ہم اپنی طرف سے بچھائیں گے۔وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کرتار پور ریلوے اسٹیشن کو سکھوں اور بابا گرونانک کی سوچ کے مطابق تاریخی ریلوے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوےز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے، عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں، ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی کلین، گرین مہم سٹیشنوں پر بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے۔ شیخ رشید احمد لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں،ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلویز کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کیلئے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے نارووال، سیاکوٹ سیکشن پر روانہ ہو گئے ۔شیخ رشید احمد نے نارنگ منڈی سٹیشن پر رک کر مسافروں اور اہل علاقہ سے ملے۔اس موق پر شیخ صاحب زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی گی اور بڑی تعداد میں عوام ارد گرد جمع ہو گئے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے میری ڈیوٹی لگائی ہے دعا کریں کہ ریلوے اپنے تاریخی مقام پہ پہنچ جائے ۔بڑی تعداد میں عوام ٹرین کے ساتھ شیخ رشید احمد کی جھلک دیکھنے کے لیے دوڑتے رہے۔وزیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچے ۔ انہوںنے نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے،پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔

نا اہلی کیس میں فیصل واوڈابارے عدالت کا بڑا فیصلہ

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں اپنی دائر درخواست پر قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ میں کیس دائر کرنا چاہتا ہوں اس لیے درخواست واپس لے رہا ہوں ،فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے،فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ،دبئی اور ملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی،اس سے قبل قادر خان مندوخیل کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے،اس غیرملکی جائیدادکی منی ٹریل نہیں دی گئی،ریٹرننگ افسرکے ریکارڈمیں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے،اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا،ریٹرننگ افسر نے فیصل کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مستردکی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑدی,ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

اب فضائی آلودگی میٹھے پانی سے ختم ہو گی

لاہور (ویب ڈیسک ) فضائی آلودگی اِس وقت بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔کہیں تو یہ مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اسی وجہ سے کئی ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔

ان ہی ممالک کی فہرست میں ایک نام ہے تھائی لینڈ کا۔تھائی لینڈ میں فضائی آلودگی اس قدر بری صورت اخیتار کر چکی ہے کہ ہوا سے گرد اور صحت کے لیے خطرناک ذرات کو صاف کرنے کے لیے حکام بالا روایتی طریقوں سے ہٹ کر طریقے آزما رہے ہیں۔

اس کی ایک مثال یہ ہے کہ حال ہی میں بینکاک کی مقامی سرکار نے حال ہی میں فضا میں عام پانی کی بجائے مٹھاس سے نفوذ کیا ہوا پانی اسپرے کرنا شروع کیا ہے۔

بینکاک میں فضائی آلودگی کم کرنے کے اس طریقے کو مقامی میڈیا انتہائی قدم قرار دے رہی ہے۔

فضائی آلودگی کم کرنے کے اس اچھوتے طریقے کے پیچھے یہ خیال پنہاں ہے کہ پانی کی چپچپاہٹ یا گاڑھا پن بڑھا کر فضا میں اسپرے کرنے سے صحت کے لیے نقصان دہ ذرات کو قابو میں کیا جا سکے گا۔تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر روایتی طریقے سے مثبت نتیجہ حاصل ہونے کی بجائے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔

کیسٹ سارٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے نباتاتی کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر ویرہ چائی نے عام پانی کے مقابلے میں مٹھاس والے پانی کے اسپرے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ان کے دعوے کے مطابق پانی کو گاڑھا کر دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسپرے کے لیے جو آلہ جات استعمال کیے جا رہے ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اس پانی کو آبی بخارات میں تبدیل کر سکیں جس پر گرد اور آلودگی کے ذرات چپک سکیں۔یہ ذرات حجم میں 2.5 مائیکرون کے ہیں۔

ان کے مطا بق اس وقت بننے والے بخارات صرف 10 مائیکرون تک کے ذرات کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس پانی کی وجہ سے ہوائی کثافت بڑھنے کے بھی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر ، ریلیاں ، مظاہرے

اسلام آباد/لاہور/مظفر آباد(اے این این ) ملک بھر میںآج ےوم ےکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، اس موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرانا اور یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانیوں کےلئے اظہار تشکر کا دن منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی (آج) مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے اور جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری تنظیمیں کشمیر ی بھائیوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے مختلف پروگرامز ترتیب دیں گی جن کے ذریعے عالمی طاقتوں اور رائے عامہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف دلائی جائے گی۔ اس موقع پر سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کے علا وہ پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے پلوں اور راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیری و پاکستانی عوام کی خوشحالی، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام، اخوت و ےگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کی خصوصی دعاں سے کیا جائے گا۔ اس دن صبح 10بجے تمام شہروں میں سائرن بجائے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ان کے ورثاسے اظہار ےکجہتی کےلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی۔اس موقع پر کشمیری ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی پروگرام اور فیسٹول بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی ظلم وبربریت بے نقاب کرنے کیلئے تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم رہنماو¿ں کی شرکت کا امکان ہے ۔۔پیرس میں پاکستانی اور سکھ برادری عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم سلطان محمود چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔دریں اثناءحکومت پاکستان نے کل یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا.وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یک جہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔دریں اثناءیوم یکجہتی کشمیر منانے پر مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کے زیر اہتمام کشمیری پاکستانیوں کے لئے اظہار تشکر کا دن منائیں گے۔ادھر صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ 05فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے۔ جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑا۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے۔ ہم بھارت پر واضح کرتے ہےں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق ،حق خودارادیت میں رکاوٹ بننے سے باز رہے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذرےعے اس مسئلہ کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔ دریں اثناءوزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پانچ فروری کا دن ریاست جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے مظلوم عوام ، خواہ وہ دنیا کے کسی خطے میں ہوں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ پاکستان کے عوام کی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ پر ان کا شکرگزارہوں ۔آج پاکستانی عوام ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کے بنیا دی حق،حق خودارادیت جس کا اقوام عالم نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھاکی تجدید اور ریاست جموں وکشمیر کے مقبوضہ حصے میں جہاں بھارتی افواج نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ انکے حق سے ان کو محروم کرنے کیلئے وہاں پر موجود ہیں، کشمیر کے بھائیوں،بہنوں ، بیٹوں، مجاہدین، سیاسی کارکنوں اوربزرگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیاں گزرنے کے باجود پاکستان کے عوام کشمیر یوں کے اس حق خوداردیت کے ساتھ اسی طرح قائم ہیں جس طرح ان کے ساتھ بانی پاکستان حضرت قائد محمد علی جناح جو وعدہ کیا تھا ۔ 19جولائی 1947کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قرارداد میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے اپنا فیصلہ کیا تھا کہ ان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہوگا اور جمہوری پراسس کے تحت رائے شماری کے ذریعے وہ اپنے اس حق کا استعمال کرینگے۔ سات دھاہیاں گزر جانے کے باوجود ہندوستان آج تک کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج، خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اور کٹھ پتلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے وہاں پر ایسے قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے وہاں پر لوگوں کے بنیادی حق سلب کیے گئے ہیں وہاں پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی مثال مہذب دنیا میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ قابض افواج، پولیس، بی ایس ایف دیگر قابض فورسزریاست جموں وکشمیر کے اندر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کررہی ہیں ، کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے ، پیلٹ گن کے استعمال سے ان کی آنکھوں کی بینائی چھینی جارہی ہے،ہزار ہا معصوم لوگ اس وقت جیلوں میں بند ہیں اور ہزار ہا لوگوں کو شہید کر گیا دیا ہے جن کا ان کے لواحقین کو بھی علم نہیں ہے ، بے شمار گمنام قبریں جنکا کوئی پتہ نہیں ہے اور اس طرح سے دیگر طریقہ کار جو ایک قابض افواج کے ہو سکتے ہیں جس سے وہ وہاں پر وہ اپنے ظلم کے نظام کو برقراررکھنا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے ان بھائیوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام آپ کی پشت پر کھڑے ہیں آپ اپنے کو اکیلا نہ سمجھیں ، ظلم کی یہ رات ڈھلنے والی ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ آزادی کا سورج جلد ی طلوع ہوگا۔

عاطف اسلم بنکاک میں رکشہ ڈرائیور بن گئے‘ وڈیو وائرل ہو گئی

بنکاک (شوبزڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم رکشہ ڈرائیور بن گئے۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے رکشہ چلایا اور اس کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا ۔یاد رہے کہ عاطف اسلم گلوکاری کی دنیا میں بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکار ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی اپنی آواز سے متاثر کیا اور بالی وڈ کی کئی فلموں کے گیت گائے ۔ان کا گایا ہر گیت معروف ہوا اور انہیں شہرت کی بلندیوں تک لے گیا۔

شاہ رخ خان کا کافی ود کرن میں شرکت سے انکار

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کافی ود کرن کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے کافی ود کرن کے شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کرن جوہر کے درمیان کچھ باتوں پررسہ کشی چل رہی ہے جبکہ شاہ رخ لگاتارفلاپ فلمیں دینے کے بعد اب نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شو کا حصہ بنیں اور انہیں اس کے متعلق سوالات کے جوابات دینا پڑیں۔

علیم ڈارپی ایس ایل کےلئے امپائرپینل کاحصہ نہیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نمبر ون امپائر علیم ڈار پی ایس ایل 2019ءمیں امپائرنگ نہیں کریں گے۔پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے جب کہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔یاد رہے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ڈیہرڈن کے اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراونڈ بنایا ہے جہاں وہ 15 مارچ سے آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز کے واحد ٹیسٹ میں مقابلہ کریگی اور یہاں بھی علیم سرور ڈار ہی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔123 ٹیسٹ میچو ں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار آئرلینڈ اور افغانستان کی ون ڈے سیریز میں اپنا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل سپر وائز کریں گے۔16فروری 2000 کو جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار نے پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔

ابھی تک بابرکی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی،مکی

جوہانسبرگ(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم کو بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے نوجوان بلے باز کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی۔ہیڈکوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف بولرز کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم کے علاوہ کسی بھی بولر نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور شارٹ پچ گیندوں پر 64 رنز دیئے اور ہماری بولنگ کا آخری اوور سب سے گندا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہمیشہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد رہا ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ دو سال پہلے جب میں نے بابراعظم کو نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھا تو کہا تھا کہ نوجوان بلے باز ویرات کوہلی کی طرح بہت آگے جائے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک بابراعظم کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک نوجوان کھلاڑی سے ایک تجربہ کار بلے باز میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہ بہت مضبوط اور فٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا مجھے پورا یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائے گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابراعظم اعظم دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے اوپر ایشیا سے باہر اچھا پرفارم نہ کرنے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کو ختم کر دیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 14 روپے لٹر اضافہ

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو 35 ارب روپے کا ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی22روپے ،پیٹرول14 روپے اور مٹی کے تیل پر7 روپے فی لٹر کردی گئی ۔185ارب روپے ریونیو شارٹ فال کے باعث وزارت خزانہ نے عوام سے اضافی وصولیاں کرنے کا فیصلہ کیا۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن سے جاری کرایا گیا مگر وزارت خزانہ سمیت کسی بھی متعلقہ ادارے نے نوٹیفکیشن پبلک نہیں کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس پر فروخت ہونیوالے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی 10 سے بڑھا کر 14روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر8 سے بڑھا کر 22روپے فی لٹر کردی گئی ہے ۔ پیٹرول کی بلک خریداری کرنے والی کمپنیوں پر پیٹرولیم لیوی 10 سے بڑھا کر 17روپے 47پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 8 سے بڑھا کر 22روپے فی لٹر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی ہدایت پر یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی دسمبر کے مقابلے میں 4تا16فیصد بڑھاتے ہوئے 17فیصد کی سطح پر لے جایا گیا۔ لیوی کی مد میں جمع ہونیوالی اضافی رقم صوبوں میں تقسیم ہونے کے بجائے وفاقی حکومت کے زیر استعمال آئے گی۔ حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 55ڈالر فی بیرل کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 65روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 73روپے فی لٹر مقرر ہوسکتی ہے ۔

زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ایک اور زینب سپرد خاک ، ہر آنکھ اشکبار

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے ڈیرہ مشیناں والہ میںگزشتہ روز مبینہ زیادتی کے بعد تشدد سے جان بحق ہونے والی 4سالہ معصوم بچی نورین کیس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلب کرلی ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں جن سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کیا جائے، دریں اثناءنورین کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور معصوم کلی کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق بچی کی ہلاکت کا واقعہ اتفاقیہ ہے اور وہ کھال میں گرنے سے جان بحق ہوئی جبکہ بچی کے لواحقین نے پولیس کے اس موقف کو تسلیم کرنے سے یکسر انکار کرتے ہوئے خبریں کو بتایا ہے کہ جس کھال سے بچی کی نعش ملی ہے وہ کیچڑ سے بھرا اور صرف وہاں 6انچ پانی چل رہا ہے اتنے کم پانی میں بچی کیسے ڈوب سکتی ہے جبکہ اسکے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان بھی تھے اور وقوعہ کے روز عینی شاہدین نے بچی کو ڈھونڈنے کے دوران بتایا کہ شادی پر ایک کار میں موجود تین افراد نے مقتولہ بچی کو کھانا کھلایا اور پھر وہ ساتھ لے گئے مقتولہ کے دادا محمد اسلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقتولہ نورنین کے مقدمہ کی تفتیش کیلئے ایماندار اور فرض شناس آفیسرز پر ٹیم تشکیل دیں اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

آسٹریلیا میں شدید بارشیں مگرمچھ اور سانپ رہائشی علاقہ میں آ گئے

کینبرا (این این آئی)آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک ہفتے سے جاری بارشیں وبال جان بن گئیں، سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر مگرمچھ اور سانپ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوگئے۔ متاثرہ شہر ٹاونز ویل کو آفت زدہ قرار دےدیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی۔ ادھر آسٹریلوی حکام نے بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوئنز ویل کے شہر ٹاﺅنز ویل میں بارشوں کے باعث بدترین صورت حال کا سامنا ہے،کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرالیے گئے۔ ٹاونزویل میں بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے سکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ٹاونز ویل میں شدیدبارشوں کے بعد ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ، سیلابی ریلے کے ساتھ رہائشی علاقے میں مگرمچھ اور سانپ بھی داخل ہو گئے ہیں جو لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔کئی علاقوں میں سانپ اور مگر مچھ دیکھنے میں آئے، ادھر آسٹریلوی حکام نے بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بابرکاآﺅٹ ہونامیچ کاٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا:طاہرشاہ، ٹی 20میںقومی ٹیم کو باﺅلنگ لائن اپ پرخاص توجہ دیناہوگی:سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ شنواری نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور میں29رنز کھا لئے ایسا لگتا تھا اس نے خود کو بیٹسمین کے آگے ڈھیرکر دیا تھا کہ جتنا مار سکتے ہو مار لو۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیو ں میں جیتنے کی کوئی امنگ نظر نہیں آ رہی تھی ۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے سوچے سمجھے بغیر شارٹس کھیلیں جو ہار کا سبب بنیں۔نوے سکور کے بعد بابر اعظم کو کریز پر ہی رہنا چاہئے تھا لیکن وہ بے اختیاطی کے باعث آﺅٹ ہو گئے جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا حالانکہ ساﺅتھ افریقہ کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے تھے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان کو باﺅلنگ کی جانب توجہ دینا ہو گی۔شنواری بہت زیادہ سکور کھا گیا تھا اس قسم کی باﺅلنگ قابل قبول نہیں۔حسن علی کی باﺅلنگ بھی بہتر نہیں تھی۔ میرے خیال میںاس ٹیم سے ورلڈ کپ جیتنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

چینل ۵ پروگرام نیوز ایٹ 7 کی ٹیم سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے گھر پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7کی ٹیم ساہیوال میں پولیس فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے گھر پہنچ گئی۔ اس موقع پر چاروں مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ سے خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے بتایا کہ ہم انصاف کے حصول کے لئے کھڑے ہیں جو ہمارے ساتھ ہونا تھا ہو چکا لیکن آئندہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ لگتا ہے حکومت کو درست رپورٹ نہیں دی جا رہی جنہوں نے مارا وہی تفتیش کر رہے ہیں اب رزلٹ کا اندازہ سب لگا سکتے ہیں ہم اس واقعے کی تفتیش کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام چاہتے ہیںانصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔فی الحال تو انصاف ہوتا نظر نہیں آتا۔خلیل کے بچے ا ب تک ڈپریشن میں ہیں وہ پوچھتے ہیں جنہوں نے ہماری ماں اور باپ کو مارا وہ کون تھے کیوں مارا اب وہ کہاں ہیں۔میڈیا سے اپیل ہے ملزمان کو سزا دلوانے تک ہمارا ساتھ دے۔خلیل کے چھوٹے بھائی عمران نے بتایا کہ ابھی تک ہمیں انصاف نہیں ملا لیکن ہم حکومت سے امید کرتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف ہو گا۔واقعے کے روز جب ہمارا خلیل اور دیگر افراد سے رابطہ منقطع ہوا تو ہم بہت پریشان ہوئے۔ہماری حکومت سے درخواست ہے جو بھی میرے بھائی اور ان کی فیملی کے قاتل ہیں انہیں کڑی سزا دی جائے۔پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی ذیشان کی والدہ نے کہا ایک تو میرا بیٹا مار دیا اوپر سے دہشت گردی کالیبل لگا دیا اگر دہشت گرد تھا تو پہلے کیوں نہ پکڑا۔ہمیں یقین ہے ملزمان کو سزا ملے گی ۔جاتے ہوئے بیٹا کہہ کر گیا تین دن بعد واپس آجاﺅں گا۔اس موقع پر اہل محلہ نے خلیل کی نیک نامی کی گواہی دی اور کہا پولیس نے بہت زیادتی کی ہے ان میں سے ذیشان سمیت کوئی بھی دہشت گرد نہیں تھا،ذیشان اپنی والدہ کی بہت خدمت کرتا تھا بچہ بچہ مقتولین کی نیک نامی کی گواہی دے گا ۔ ایک محلہ دار نے بتایا سب کچھ سامنے ہوتے ہوئے بھی ا نصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا تاخیر کا مطلب ہے اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے۔ افسوس شہری اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں۔ذیشان کے بہنوئی نے بتایا کہ ذیشان کو بڑی اچھی طرح جانتا ہوں وہ بے گناہ تھا لیکن پولیس نے انہیں بلاوجہ مار دیا۔