تازہ تر ین

دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر ، ریلیاں ، مظاہرے

اسلام آباد/لاہور/مظفر آباد(اے این این ) ملک بھر میںآج ےوم ےکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، اس موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرانا اور یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانیوں کےلئے اظہار تشکر کا دن منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی (آج) مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے اور جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری تنظیمیں کشمیر ی بھائیوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے مختلف پروگرامز ترتیب دیں گی جن کے ذریعے عالمی طاقتوں اور رائے عامہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف دلائی جائے گی۔ اس موقع پر سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کے علا وہ پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے پلوں اور راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیری و پاکستانی عوام کی خوشحالی، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام، اخوت و ےگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کی خصوصی دعاں سے کیا جائے گا۔ اس دن صبح 10بجے تمام شہروں میں سائرن بجائے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ان کے ورثاسے اظہار ےکجہتی کےلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی۔اس موقع پر کشمیری ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی پروگرام اور فیسٹول بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی ظلم وبربریت بے نقاب کرنے کیلئے تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم رہنماو¿ں کی شرکت کا امکان ہے ۔۔پیرس میں پاکستانی اور سکھ برادری عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم سلطان محمود چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔دریں اثناءحکومت پاکستان نے کل یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا.وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یک جہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔دریں اثناءیوم یکجہتی کشمیر منانے پر مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کے زیر اہتمام کشمیری پاکستانیوں کے لئے اظہار تشکر کا دن منائیں گے۔ادھر صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ 05فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے۔ جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑا۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے۔ ہم بھارت پر واضح کرتے ہےں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق ،حق خودارادیت میں رکاوٹ بننے سے باز رہے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذرےعے اس مسئلہ کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔ دریں اثناءوزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پانچ فروری کا دن ریاست جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے مظلوم عوام ، خواہ وہ دنیا کے کسی خطے میں ہوں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ پاکستان کے عوام کی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ پر ان کا شکرگزارہوں ۔آج پاکستانی عوام ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کے بنیا دی حق،حق خودارادیت جس کا اقوام عالم نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھاکی تجدید اور ریاست جموں وکشمیر کے مقبوضہ حصے میں جہاں بھارتی افواج نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ انکے حق سے ان کو محروم کرنے کیلئے وہاں پر موجود ہیں، کشمیر کے بھائیوں،بہنوں ، بیٹوں، مجاہدین، سیاسی کارکنوں اوربزرگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیاں گزرنے کے باجود پاکستان کے عوام کشمیر یوں کے اس حق خوداردیت کے ساتھ اسی طرح قائم ہیں جس طرح ان کے ساتھ بانی پاکستان حضرت قائد محمد علی جناح جو وعدہ کیا تھا ۔ 19جولائی 1947کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قرارداد میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے اپنا فیصلہ کیا تھا کہ ان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہوگا اور جمہوری پراسس کے تحت رائے شماری کے ذریعے وہ اپنے اس حق کا استعمال کرینگے۔ سات دھاہیاں گزر جانے کے باوجود ہندوستان آج تک کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج، خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اور کٹھ پتلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے وہاں پر ایسے قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے وہاں پر لوگوں کے بنیادی حق سلب کیے گئے ہیں وہاں پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی مثال مہذب دنیا میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ قابض افواج، پولیس، بی ایس ایف دیگر قابض فورسزریاست جموں وکشمیر کے اندر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کررہی ہیں ، کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے ، پیلٹ گن کے استعمال سے ان کی آنکھوں کی بینائی چھینی جارہی ہے،ہزار ہا معصوم لوگ اس وقت جیلوں میں بند ہیں اور ہزار ہا لوگوں کو شہید کر گیا دیا ہے جن کا ان کے لواحقین کو بھی علم نہیں ہے ، بے شمار گمنام قبریں جنکا کوئی پتہ نہیں ہے اور اس طرح سے دیگر طریقہ کار جو ایک قابض افواج کے ہو سکتے ہیں جس سے وہ وہاں پر وہ اپنے ظلم کے نظام کو برقراررکھنا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے ان بھائیوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام آپ کی پشت پر کھڑے ہیں آپ اپنے کو اکیلا نہ سمجھیں ، ظلم کی یہ رات ڈھلنے والی ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ آزادی کا سورج جلد ی طلوع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv