لاہور(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کرکٹ سرکٹ میں واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شرجیل خان کی درخواست پر انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ شرجیل خان نے اس واقعے کے دو سال بعد اب اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
Monthly Archives: February 2019
نیب ٹیم کا سعد رفیق سے جیل میں تحقیقات کرنیکا فیصلہ
لاہور (آئی اےن پی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مزید تحقیقات اب جیل میں ہوں گی اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم جیل میں لوکو موٹیوز انجن کی مہنگے داموں خریداری پر تحقیقات کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل جانے کے بعد بھی نیب سے جان نہ چھوٹ سکی، نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55لوکو موٹیوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب کی تفتیشی ٹیم سعد رفیق سے جیل میں تفیتش کی اجازت کے لیے جلد ہی احتساب عدالت میں درخواست کرے گی ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے بطور وزیر ریلوے 55لوکوموٹیوز انجن مہنگے داموں خریدنے کی منظوری دی تھی، 55میں سے صرف 10لوکوموٹو انجن استمعال میں ہیں جب کہ 45لوکو موٹیو انجن اضافی خریدے گئے جس کی وجہ سے اضافی لوکو موٹیوز خریدنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
چیف جسٹس پاکستان آج لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کریں گے
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ آج لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ودیگر ججز کی ملاقات ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلوں سے متعلق ہدایات جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فاضل چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے آج دبئی روانہ ہونگے
اسلام آباد( این این آئی )وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم کی دعوت پر حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے کل ( اتوار)دبئی روانہ ہوں گے۔دفترخارجہ کے بیان کے مطابق سربراہان مملکت،حکومت، پالیسی سازوں اورماہرین کے سالانہ اجتماع میںاصلاحات ،جدت اورٹیکنالوجی کے ذریعے نظم ونسق بہتربنانے کے طریقوں پر غور کرنے کاموقع ملے گا۔سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت سے علم پرمبنی معیشت نے سرسبزترقی اور ترقی کے لئے جدت کی اہمیت کے حوالے سے پاکستان کی گہری دلچسپی کااظہار ہوگا۔سربراہ اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعظم مضبوط اورخوشحال پاکستان کے لئے اپناوژن اجاگر کرنے سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
حضرت سیدہ فاطمة الزہراؓکا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
احمد یار(صباح نیوز ) نبی آخرالزماں حضرت محمد عربی کی لخت جگر ، حضرت امام حسنؓ اور امام حسین ؓ کی والدہ ماجدہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمة الزاہرا ؓکا یوم وصال آج 3جمادی الثانی بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں احمد یار سمیت ملک بھر کی مساجد ، دینی مدارس اور امام بارگاہوں میں محافل و تقریبات کا انعقاد ہوگا، جس میں علماءکرام و ذاکرین شہزادی کونین کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمائیں گے۔
سوتیلے بھائی نے بہن کے گھر پر قبضہ کر لیا ، خاتون انصاف کیلئے ” خبریں ہیلپ لائن “ کے آفس پہنچ گئی
لاہور (خصوصی ر پو رٹر )بہا لپور کی ر ہا ئشی خاتون سوتیلے بھا ئی کی جا نب سے گھر پر مقامی پو لیس کی ملی بھگت سے مبےنہ طو ر پر قبضہ کروانے کا الزا م عا ئد کیا ہے ۔ 50سالہ شمشاد بی بی نے خبر یں آفس دار رسی کے لئے پہنچ گئی ، متاثر ہ خاتون کا الزا م ہے کہ اسکے سوتلے بھا ئی نے د لبر نا می نے اپنے د یگر تین ساتھیو ں جاوید اور عبد العزایزکے ہمرا ہ چا ر روز قبل تھا نہ مندرسہ کے پو لیس اہلکا رو ں کی ملی بھگت سے زبر دستی گھر پر قبضہ کر لیا ہے اور گھر کا سارا سامان گھر سے با ہر پھینک دیاہے ،متا ثر ہ کا کہنا ہے کہ اسکا گھر لاکھو ں رو پے ما لیت کا ہے جو صر ف اسکی ملکیت ہے جس پر بھا ئی نے چا ر روز قبل قبضہ کر لیا ہے ۔ متاثر ہ خاتون کا کہنا ہے کہ اپنے بچو ں کے ہمرا ہ کھلے آسما ن تلے بے یا ر ومد گا ر ر ہنے پر مجبو ر ہو ں ۔متاثر ہ خاتون نے اعلی ٰ پو لیس حکام سے اپیل کی ہے کہ انصاف دلوایا جا ئے ۔
پانامہ لیکس اورمنی لانڈرنگ کیسوں میں بڑی گرفتاریاں ہونگی:راجہ عامر، عمران خان کی پنجاب میں ٹیم کام نہیں کرسکی، شیخ رشید، لالو پرشاد ان کی باتوں کا نوٹس نہیں لیتا: احمد رضا ، اشرف غنی افغانستان میں اکیلے رہ گئے، مداخلت کرکے اپنی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں: جان اچکزئی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اور منی لانڈرنگ کیسز میں نیب بڑی گرفتاریاں کرے گا۔ کرپشن کیسزمیں آصف زرداری، انکی بہن، وزیراعلیٰ سندھ، اور سندھ کے بڑے بیوروکریٹس کو نیب یقینا گرفتار کرے گا،وگرنہ نیب پر سوالیہ نشان مزید گہرا ہوجائے گا۔شہباز شریف کوبھی نظر آرہا ہے کہ گرفت سخت ہوتی جارہی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانا نیب کے بس کی بات نہیں ،حکومت کوقدم اٹھانا ہوگا۔ نیب بطور ادارہ شفاف اور مضبوط نہیں ہوگا تو انگلیاں اٹھتی رہیں گی۔ سینئر ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ عمران خان رموز سلطنت سے بالکل ناآشنا ہیں،انکی کارکردگی وزیراعظم کی سی نہیں۔ عمران خان اب تک خود کو بطوروزیراعظم بہترین پارلیمینٹیرین، معاشی اورانتظامی منتظم ثابت نہیں کر پائے ۔عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات، فواد چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات، عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے غلط فیصلے لیے ۔ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا بھی انکے غلط فیصلوں میں سے ایک ہے۔ شہباز شریف کا اپنا دامن صاف نہیں ، کسی کا احتساب کیسے کریں گے۔شیخ رشید پاکستان کے لالو پرشاد ہیں، انکی باتوں کو نوٹس نہیں لیتا۔پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں، عمران خان کو فوکس کرنا پڑے گا، مہنگائی سے غریب آدمی پِس رہا ہے۔ 50لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے بنے ہوئے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں 6ماہ سے کوئی قانون پاس نہیں ہوسکا اور پروڈکشن آرڈر جاری کر کے گرفتار شخص کو اپنی صفائیاں پیش کرنے دی جاتی ہیں ، ہاﺅس میں گالیاں دی جاتی ہیں بجائے کہ ملکی مسائل پر بات ہو۔پی اے سی میں موجود ناموں کے ہوتے ہوئے الزام تراشیوں اور دست و گریبان ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔ پروگرام میں افغان صدر کے ٹویٹ اور پاکستان کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارجان اچکزئی نے کہا کہ اشرف غنی افغانستان میں سیاسی تنہا ہوچکے ہیںاور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے توجہ اپنی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ افغان صدر کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں انہیں امریکی پاسپورٹ لیکر واپس امریکا جانا پڑے گا۔ جان کیری فارمولا کے تحت منتخب ہونے والے صدر کو پاکستان کا امن مذاکرات میں کرداراور خطے میں امن قبول نہیں۔ اشرف غنی بھارتی آرگنائزیشن این ڈی ایس کی ذہنیت کے تحت یرغمال ہیں، انکے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ۔پاکستان کے افغانستان سے تحفظات کی ضمانت امریکا نہیں طالبان دے سکتے ہیں۔ پاکستان نے اپنے تحفظات طالبان کے سامنے رکھے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان میں آئی ایس ایف ، بلوچ علیحدگی پسنداور دیگر سپانسر گروپس ختم کیے جائیں گے۔ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے افغان صدر کے پاکستان مخالف ٹویٹ پر شکریہ کا ٹویٹ کرنے پر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایک ایم این اے افغانستان کیساتھ سیاسی رومانس کر سکتا ہے مگر پشتونوں کی نمائندگی نہیں کر سکتا، پشتون پاکستان کیساتھ ہیں۔
پی آئی او میاں جہانگیر اقبال کے والد سیالکوٹ میں سپردخاک، چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد ،ایڈیٹر امتنان شاہد اور سی پی این ای کے عہدیداروں کا میاں جہانگیر سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمد اقبال مختصر علالت کے بعد سیالکوٹ میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات ادا کردی گئی اور سیالکوٹ کے محلہ کوٹلی بہرام کے مقامی قبرستان میں مرحوم کو سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں‘ وکلائ‘ رشتہ داروں کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر کے صدر جناب عارف نظامی‘ سینئر نائب صدر امتنان شاہد‘ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک‘ نائب صدور اکرام سہگل‘ ایاز خان‘ رحمت علی رازی‘ طاہر فاروق‘ عارف بلوچ‘ جوائنٹ سیکرٹری عامر محمود‘ فنانس سیکرٹری حامد حسین عابدی اور انفارمیشن سیکرٹری عدنان ملک سمیت سٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمد اقبال کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ جبکہ چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد نے میاں جہانگیر اقبال سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
پانامہ لیکس میں آنیوالوں کی صرف تلاش نہیں لوٹی دولت بھی واپس لینا ہو گی : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں جو انکشافات ہوئے تھے اس پر اس کے بعد مزید تحقیق نہیں ہوئی بلکہ معاملہ وہیں ٹھپ ہو گیا۔ کافی دیر خاموشی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اب اس کا دوبارہ نوٹس لیا ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پانامہ میں جتنے لوگ تھے وہ کہاں گئے۔ کوئی وجہ نہیں خود عمران خان کے پاس بھی نہیں ہو گی کہ یہ پانچواں چھٹا مہینہ چل رہا ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی۔
عمران خان صاحب نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس جو نام آئے تھے ان کی تحقیقات کی جائے۔ سوال یہ ہے کہ سب لوگ نوازشریف کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے باقی جو نام تھے ان کی طرف کیوں توجہ نہیں دی گئی۔ ضیا شاہد نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ صرف نشاندہی کر دی جائے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ پیسہ واپس خزانے میں آنا چاہئے۔ صرف فہرستیں چھاپ دینے یا رپورٹس سامنے لانے سے کچھ حاصل نہیں اس ملک کا پیسہ لوٹا گیا اور لوٹ کر لوگ باہر لے گئے۔ جو لئے گئے وہ بھی آرام سے بیٹھے ہیں ایک وزیراعظم نااہل ہوئے وہ بھی بڑے ٹھاٹ باٹھ سے اس ملک میں جو حشر ایک شخص جو مجرم ہوتا ہے یا اس سے پہلے جب اس پر الزام لگتا ہے تو کیا واقعی اس کے اتنے ٹھاٹ باٹھ ہوتے ہیں۔ جو نوازشریف صاحب کے ہیں۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ سب ادارے اس بات سے بہت متاثر ہیں کہ وہ سابق وزیراعظم ہیں حالانکہ کسی شخص کا سابق وزیراعظم ہونا کوئی کوالیفکیشن نہیں ہے۔ شیخ رشید کی شہباز شریف کو 8 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں بارے ضیا شاہد نے کہا کہ شہبازشریف مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں اس کا میں کچھ نہیں کہتا اس کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے پاکستان میں کوئی شخص استعفے کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیتا ہے۔ البتہ یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ شیخ رشید صاحب کی تو نوٹیفکیشن ہی اب تک نہیں ہوا اور آج وہ چیخ اٹھے ہیں کہ یہ اچھا سپیکر ہے جو ان کا نوٹیفکیشن ہی نہیں کرتا۔ حالانکہ اتنی سی بات ہے کہ ریاض فتیانہ کو ہٹا کر ان کو تبدیل کر کے ان کو کوئی اور ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ بہرحال اس کمیٹی سے ریاض فتیانہ کا نام ہٹا کر شیخ رشید صاحب کا نام دیا بھی گیا تو سپیکر صاحب اس کا نوٹیفکیشن نہیں کرتے۔ ان کو اس سے کیا پریشانی ہے اس میں کون سی آئینی رکاوٹ ہے۔
ضیا شاہد نے شیخ رشید سے پوچھا کہ عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے اور آپ نے (شیخ رشید) بھی اس وقت بھرپور ساتھ دیا سراج الحق صاحب نے اس معاملہ کو بہت اٹھایا اس وقت جتنا پانامہ لیکس پر زور دیا گیا یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ آج ملک کا وزیراعظم جو خود عمران خان ہیں اتفاق ہے وقت کی گردش ہے کہ آج وہ شخص 6 ماہ کی حکومت گزر چکی ہے اور اب یہ کہہ رہا ہے کہ 155 جتنے بھی نام ہیں ان کی باری باری تحقیقات کی جائے۔ یہ حکومت کیا کر رہی ہے اور جن باتوں پر تحریک انصاف کا بنیادی طور پر سٹینڈ تھا اور اس دور کی اپوزیشن کا آپ بھی اس اپوزیشن میں شامل تھے معلوم یہ ہوتا ہے کہ اس طرف سے کچھ پہلوتہی کی گئی ہے اور اس پر سنجیدہ بات نہیں کی جا رہی اب لاہور میں 4,3 دیکھتا رہا ہوں کہ سروسز ہسپتال کے سامنے ساری ڈی این جی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور ایک شخص جس کو سزا ہو چکی ہے اور جس کو جیل میں بند کیا گیا ہے وہ ملزم نہیں مجرم ہے اس وقت اور اس کے لئے کون اسے ملنے آتا ہے اور کون اسے ملنے جاتا ہے ہم تو بے غیرتوں کی قوم لگتے ہیں کہ ہم یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں کہ ایک شخص جو ہے وہ اس پر جرم ثابت ہو چکا اور اس پر الزامات لگ چکے لیکن اس کے ناز نخرے ہی دیکھنے کے قابل ہیں۔ اور جو ان کی سیاسی جماعت ہے وہ اس طرح سے کہہ رہی ہے جس طرح سے کوئی پیر صاحب آئے ہوئے ہیں کہ سب ان کی زیارت کو باری باری جا رہے ہیں خط لکھ دیا ہے جو کہ انن کے وکیل خواجہ حارث صاحب نے عدالت میں پیش کر دیا ہے جس میں ڈاکٹر نے کہا کہ نوازشریف کو دل کی تکلیف ہے ان کو واپس لندن بھیج دیا جائے یہ کس قسم کا مریض ہے کہ پاکستان کا میڈیکل بورڈ کہتا ہے کہ ان کو دل کی تکلیف کوئی نہیں ہے اور وہ مُصر ہے کہ وہ دل کے مریض ہیں۔
ضیا شاہد نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا تحقیقات پر کیا اعتراض کیا ہے اور اس کا جواب عدالت کو دینا ہے۔ پاکستان کے عوام ان سوالات کا جو جے آئی ٹی نے پہلے نے کی اس کے بعد جتنی تحقیقات ہوئی جتنی کمیٹیاں بنی ہیں جتنے انکشافات ہوئے اس کے جواب میں جو بات کہنی چاہئے بلاول صاحب کو کہ ان کے والد کس طرح سے منی لانڈرنگ میں شامل تھے اور خود ان کا نام کس طرح سے آ رہا ہے کہ ان کے اکاﺅنٹس بھی استعمال ہوئے اورجو صنعت کاروں کا ایک گروپ ان کے زیر نگرانی بنا تھا اور وہ جس طرح سے بنکوں کی لوٹ مار کی ہے جواب تو دینا ہے بلاول صاحب کو اس قوم کو عوام کو جواب دیں جو ان پر الزامات ہیں اب ایک نقطہ نکال دیا ہے اس کا جواب عدالت جانے وہ جانیں۔ جواب تو اس بات کا دینا چاہئے کہ کیا ان پرمنی لانڈرنگ کے الزامات درست ہیں۔ کیا درست ہے فریال تالپور صاحبہ بھی اس منی لانڈرنگ میں شریک ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ بلاول بھٹو صاحب بھی اس منی لانڈرنگ میں شریک ہیں سے ان سوالوں کا جواب کون دے گا۔ پاکستان کی پوزیشن یہ ہے کہ جس طرح کے سیاستدانوں پر الزامات لگ رہے ہیں وہ جواب دینے کی بجائے یا وہ عدالتوں کو چیلنج کر رہے ہیں یا وہ غیر متعلقہ گفتگو کر رہے ہیں۔
حکومت نے جو وعدے کئے تھے 50 لاکھ گھر بنانے کا معاملہ کیا ہوا۔ ایک برادر ملک اور ایک مصری سرمایہ کار نے 15 ہزار گھر بنانے کی آفر کی کیا وجہ ہے کہ حکومت حامی نہیں بھرتی اور کام شروع نہیں کر رہی۔ پنجاب میں ایک کروڑ ہیلتھ کارڈ کیسے دیں گے اب عوام صرف وعدہ فردا پر نہیں بیٹھ سکتے وہ عملی طور پر کام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ق لیگ کا پہلا مطالبہ منظور کر لیا گیا۔ اب مزید مطالبات بھی کئے جائیں گے اور ق لیگ اقتدار میں مزید حصہ لینے کیلئے کوشش کرتی رہے گی۔ سیاسی جماعتوں کے اختلافات پالیسیوں پر ہونے چاہئیں افراد یا عہدوں پر نہیں ہونے چاہئیں شیخ رشید کیخلاف حکومتی صفوں میں کچھ لوگ فعال ہیں ان میں سپیکر قومی اسمبلی بھی نظر آتے ہیں۔ وزیراعظم نے جب ممبر پی اے سی کیلئے نام دے دیا تو سپیکر کیوں اس فائل کو دبائے بیٹھے ہیں۔ ملتان سکھر موٹر وے کے منصوبہ پر احسن اقبال کے دستخط سامنے آئے ہیں جو بڑے دانشور بنے پھرتے ہیں اور کاغذی باتوں کے ماہر ہیں ان کا کچا چٹھا سامنے آیا ہے اب جواب دیں۔
جماعت علی شاہ 15 سال انڈس واٹر کمشنر رہے تمام متنازعہ ڈیم انہی کے دور میں بنے مگر کسی نے انہیں پوچھا:میاں افضل ، شہبازشریف کو اپنے خلاف کیسز سے فارغ ہونے تک چیئرمین پی اے سی نہیں بننا چاہئے:خالد فاروقی ،پاکستان میں بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا نہ کبھی ہوگا ان سے باز پرس نہیں کی گئی: خالد چودھری، وزیراعظم عمران خان کو احتساب ایک حد تک کرنے دیا جائیگا، شیخ رشید کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں:اسد مفتی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کار میاں افضل نے کہا کہ پاکستان معاشی امداد خرچ نہیں کر سکتا، وہ شوکیس میں پڑی ہے۔ خواجہ برادران کا علیم خان کی گرفتاری پر کہنا ہے کہ اب انکا راستہ لمبا ہوگیا ہے، معاملہ کومتوازن کر دیا گیا ہے۔ جماعت علی شاہ 15سال انڈس واٹر کمشنر رہے اور تمام متنازعہ ڈیم انہی کے دور میں بنائے گئے مگر انہیں کسی نے نہیں پوچھا۔ بھارت ہماری خامیوں کا فائدہ اٹھاتا ہے۔کشن گنگا اور بلگہیار ڈیم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ کالم نگاراسد مفتی نے کہا کہ70سال سے اس ملک میں احتساب ہورہے ہیں، جنکا میرٹ ایک لطیفہ ہے۔ عمران خان کا اپنا سنگھاسن ڈانواڈول ہے۔ جنکے ہاتھ میں تنابیں ہیںوہ عمران خان کو احتساب ایک حد تک کرنے دیں گے۔ پاکستان میں خود کو وزیراعظم سمجھنے والا زیادہ دیر نہیں رہ سکتا، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ شیخ رشید نے سات سال قبل جہاز میں ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کی ، پولیس نے رپورٹ درج کی اور انہوں نے جرمن پولیس کو خط میں تسلیم کیا اور معذرت کی۔ جسکے بعد سفارتخانے کی مداخلت پر انہیں چھوڑا گیا ، شیخ رشید کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ پاکستان عالمی عدالت سے آج تک کوئی کیس نہیں جیتا۔ کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں جانے پر گھپلے ہوں گے اور کیس پاکستان کے حق میں نہیں جائے گا۔کالم کار خالد فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرون ملک دورے ایک ہی کڑی کا حصہ ہیں، ہمیں بڑی معاشی مدد مل رہی ہے۔ پاکستان میں سعودی طرز پر مخالفین کے احتساب اور ان سے ریکوری کا معاملہ چل رہا ہے تاکہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ شہباز شریف کو اپنے خلاف کیسز سے سبکدوش ہونے تک چیئرمین نہیں بننا چاہئے تھاتاہم شیخ رشید،شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے والے سے شکایت کریں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب علیم خان کی حمایت کرے گی تاکہ بات انکی طرف نہ آئے۔ کلبھوشن کیس میں پاکستان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ عدالتوںاور اداروں کی مداخلت سے منصوبوں کا تخمینہ بڑھ جاتا ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ، لاہور میٹروٹرین پراجیکٹس جیسے کیسز میں ٹھیکے لینے والے اور انکے عزیز و اقارب فراڈ میں ملوث ہوتے ہیں۔ تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، نہ کبھی ہوگا۔اوجڑی کیمپ واقعے کے دور کے وی وی آئی پیزکی اولادیں کوئی کام نہیں کرتیںاور کروڑ پتی ہیں، انکو کوئی نہیں پوچھتا۔ 2013ءکے الیکشن میں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلائی گئی جسکے بعد اندازہ ہوا کہ کسی کو اتنی طاقت نہیں دینی کہ ہمیں ہی للکارے۔ بگلہار ڈیم کیس کو پاکستان نے ٹھیک پیش ہی نہیں کیا تھا، بھارت کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت میں گیا ہے،پاکستان کو اپنا جواب دینا ہوگا۔ پارلیمنٹ لاجز کے غسل خانوں کی صفائی پر 56لاکھ خرچ کو کیا روئیںیہاں ناشتوں پر کروڑوں خرچ ہوتے رہے۔
میری رنبیر کپور سے شادی کے لئے انتظار کریں،عالیہ بھٹ
ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کی رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے لئے انتظار کرنا چاہیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے فلم گلی بوائے کی تشہیر کے دوران اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کب شادی کرنے کے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال لوگوں نے فلم انڈسٹری کی 2 بڑی شادیاں دیکھیں اب لوگوں کو بریک لینا چاہیئے ۔
، ابھی ہمیں کام کرنا چاہیئے اس کے بعد دیکھا جائے گا۔واضع رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ساتھ دوستی کی خبریں اب زبان زد عام ہیں ،اور وہ آج کل فیملی ایونٹس سمیت ہر جگہ ساتھ نظر آتے ہیں۔
دیوار پھلانگنے پر اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا
ممبئی(شوبزڈےسک) اکشے کمارنے اپنے ہی مداح کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے ہریانہ سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان انکیت گواسوامی بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر اکشے کمار کے گھر میں داخل ہوگیا، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اسے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کرلیانوجوان نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکشے کمار کا بہت بڑا مداح ہے۔ اور ان سے ملنے ہریانہ سے ممبئی آیاتھا۔ اس نے اکشے کمار کے گھر جاکر ان سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ملنے نہیں دیا گیا بعد ازاں وہ رات کے وقت بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اکشے کمار کے گھر کاپتہ سرچ انجن گوگل سے حاصل کیاتھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرم جیت سنگھ داھیا کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اسی لیے اکشے کمار سے ملنا چاہتاتھا لیکن اسے گرفتارکرادیا گیا تاہم نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
مصباح نے پی ایس ایل میں کچھ کردکھانے کی ٹھان لی
لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے ہر سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھاتی نظر آئی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا پشاور زلمی کی پرفارمنس ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے 2 مرتبہ پی ایس ایل فائنل جگہ میں جبکہ بنائی جس میں سے ایک میں کامیابی بھی ملی پروگرام کی میزبان کی جانب سے مصباح سے سوال کیا گیا کہ ان کے لیے اس مرتبہ کونسی ٹیم ان کے لیے سب سے خطرناک ہوگی۔ تو سابق کپتان نے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے برابر قرار دیا۔مصباح نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں تمام ٹیموں کے خلاف ہی کھیلنے میں مزا آتا ہے اور تمام ہی ٹیمیں خطرناک ہیں۔خیال رہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔گزشتہ 3 ایونٹس کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رہنے والے مصباح الحق پشاور زلمی کے کپتان تو نہیں ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ان کی موجودگی ہی ٹیم کے لیے اہم قرار دی جاری ہے۔یاد رہے کہ مصباح الحق کی کپتانی میں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 میں پی ایس ایل اپنے نام کیا تھا، 2018 میں بھی پی ایس ایل کا تاج اپنے سر پر سجانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی بھی مصباح الحق نے کی تھی تاہم وہ فائنل سے قبل ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے تھے


















