تازہ تر ین

جماعت علی شاہ 15 سال انڈس واٹر کمشنر رہے تمام متنازعہ ڈیم انہی کے دور میں بنے مگر کسی نے انہیں پوچھا:میاں افضل ، شہبازشریف کو اپنے خلاف کیسز سے فارغ ہونے تک چیئرمین پی اے سی نہیں بننا چاہئے:خالد فاروقی ،پاکستان میں بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا نہ کبھی ہوگا ان سے باز پرس نہیں کی گئی: خالد چودھری، وزیراعظم عمران خان کو احتساب ایک حد تک کرنے دیا جائیگا، شیخ رشید کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں:اسد مفتی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کار میاں افضل نے کہا کہ پاکستان معاشی امداد خرچ نہیں کر سکتا، وہ شوکیس میں پڑی ہے۔ خواجہ برادران کا علیم خان کی گرفتاری پر کہنا ہے کہ اب انکا راستہ لمبا ہوگیا ہے، معاملہ کومتوازن کر دیا گیا ہے۔ جماعت علی شاہ 15سال انڈس واٹر کمشنر رہے اور تمام متنازعہ ڈیم انہی کے دور میں بنائے گئے مگر انہیں کسی نے نہیں پوچھا۔ بھارت ہماری خامیوں کا فائدہ اٹھاتا ہے۔کشن گنگا اور بلگہیار ڈیم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ کالم نگاراسد مفتی نے کہا کہ70سال سے اس ملک میں احتساب ہورہے ہیں، جنکا میرٹ ایک لطیفہ ہے۔ عمران خان کا اپنا سنگھاسن ڈانواڈول ہے۔ جنکے ہاتھ میں تنابیں ہیںوہ عمران خان کو احتساب ایک حد تک کرنے دیں گے۔ پاکستان میں خود کو وزیراعظم سمجھنے والا زیادہ دیر نہیں رہ سکتا، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ شیخ رشید نے سات سال قبل جہاز میں ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کی ، پولیس نے رپورٹ درج کی اور انہوں نے جرمن پولیس کو خط میں تسلیم کیا اور معذرت کی۔ جسکے بعد سفارتخانے کی مداخلت پر انہیں چھوڑا گیا ، شیخ رشید کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ پاکستان عالمی عدالت سے آج تک کوئی کیس نہیں جیتا۔ کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں جانے پر گھپلے ہوں گے اور کیس پاکستان کے حق میں نہیں جائے گا۔کالم کار خالد فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرون ملک دورے ایک ہی کڑی کا حصہ ہیں، ہمیں بڑی معاشی مدد مل رہی ہے۔ پاکستان میں سعودی طرز پر مخالفین کے احتساب اور ان سے ریکوری کا معاملہ چل رہا ہے تاکہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ شہباز شریف کو اپنے خلاف کیسز سے سبکدوش ہونے تک چیئرمین نہیں بننا چاہئے تھاتاہم شیخ رشید،شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے والے سے شکایت کریں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب علیم خان کی حمایت کرے گی تاکہ بات انکی طرف نہ آئے۔ کلبھوشن کیس میں پاکستان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ عدالتوںاور اداروں کی مداخلت سے منصوبوں کا تخمینہ بڑھ جاتا ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ، لاہور میٹروٹرین پراجیکٹس جیسے کیسز میں ٹھیکے لینے والے اور انکے عزیز و اقارب فراڈ میں ملوث ہوتے ہیں۔ تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، نہ کبھی ہوگا۔اوجڑی کیمپ واقعے کے دور کے وی وی آئی پیزکی اولادیں کوئی کام نہیں کرتیںاور کروڑ پتی ہیں، انکو کوئی نہیں پوچھتا۔ 2013ءکے الیکشن میں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلائی گئی جسکے بعد اندازہ ہوا کہ کسی کو اتنی طاقت نہیں دینی کہ ہمیں ہی للکارے۔ بگلہار ڈیم کیس کو پاکستان نے ٹھیک پیش ہی نہیں کیا تھا، بھارت کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت میں گیا ہے،پاکستان کو اپنا جواب دینا ہوگا۔ پارلیمنٹ لاجز کے غسل خانوں کی صفائی پر 56لاکھ خرچ کو کیا روئیںیہاں ناشتوں پر کروڑوں خرچ ہوتے رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv