تازہ تر ین

مصباح نے پی ایس ایل میں کچھ کردکھانے کی ٹھان لی

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے ہر سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھاتی نظر آئی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا پشاور زلمی کی پرفارمنس ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے 2 مرتبہ پی ایس ایل فائنل جگہ میں جبکہ بنائی جس میں سے ایک میں کامیابی بھی ملی پروگرام کی میزبان کی جانب سے مصباح سے سوال کیا گیا کہ ان کے لیے اس مرتبہ کونسی ٹیم ان کے لیے سب سے خطرناک ہوگی۔ تو سابق کپتان نے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے برابر قرار دیا۔مصباح نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں تمام ٹیموں کے خلاف ہی کھیلنے میں مزا آتا ہے اور تمام ہی ٹیمیں خطرناک ہیں۔خیال رہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔گزشتہ 3 ایونٹس کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رہنے والے مصباح الحق پشاور زلمی کے کپتان تو نہیں ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ان کی موجودگی ہی ٹیم کے لیے اہم قرار دی جاری ہے۔یاد رہے کہ مصباح الحق کی کپتانی میں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 میں پی ایس ایل اپنے نام کیا تھا، 2018 میں بھی پی ایس ایل کا تاج اپنے سر پر سجانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی بھی مصباح الحق نے کی تھی تاہم وہ فائنل سے قبل ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے تھے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv