ٹورنٹو(شوبزڈےسک ) کینیڈا میں انتقال کرنے والے اداکار قادر خان کے نمازِ جنازہ میں بالی ووڈ کی کسی بھی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار قادر خان کا نماز جنازہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی مسجد میں بدھ کے روز ادا کیا گیا جس میں ان کے مداحوں اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے سرفراز خان نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے والد نے ہمیشہ دوسروں کا احترام اور عزت کرنے کا درس دیا، قادر خان اپنے مداحوں سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔ اداکار کی تدفین ٹورنٹو شہر میں واقع قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ میں کسی بھی شوبز شخصیت کی عدم شرکت پر سرفراز کا کہنا تھا کہ میرے والد نے بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے بہت کام کیا، وہ اپنے ساتھی فنکاروں اور انڈسٹری سے مخلص تھے۔
Monthly Archives: January 2019
رنبیر کپور سے 11برس کی عمر میں ہی محبت ہوگئی تھی‘ عالیہ بھٹ
ممبئی (شوبزڈےسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کانام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم بلیک کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔
زیرو کی ناکامی کا دباﺅ‘ شاہ رخ خان جلد نئی فلم پر کام شروع کردینگے
ممبئی (شوبزڈےسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم زیرو کی ناکامی کے بعد اگلی نئی آنے والی فلم سارے جہاں سے اچھا جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی شاہ رخ خان کی فلم زیرو کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے اس ناکامی کا دباﺅ کم کرنے کیلئے نئی فلم سارے جہاں سے اچھا جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام سلوٹ سے تبدیل کرکے سارے جہاں سے اچھا کردیا گیا تھا ۔
جس میں شاہ رخ خان سے قبل عامر خان کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔
پنجابی فلموں کی بحالی کیلئے عملی طور پر قدم اٹھاناا ہو گا :صائمہ نور
لاہور(شوبزڈےسک )اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اس وقت اردو فلم انڈسٹری فروغ پا رہی ہے جبکہ پنجابی نئی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہو چکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب کو مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیکر پنجابی فلموں کا تسلسل شروع کرنا ہو گا اور کم از کم سالانہ دس سے بارہ فلموں کی نمائش سے پنجابی فلموں کا دور واپس آسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈائریکٹر موجود ہیں جو کسی بھی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں مگر اس کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک قدم آگے آنا ہو گا ،خالی باتوں سے کبھی منصوبے مکمل نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک عملی طور پر قدم نہیں اٹھایا جائے گا تب تک اسی طرح کنارے پر کھڑے رہیں گے۔
‘انتخابی مہم میں ہندو انتہا پسندی کو بڑھاوا، مسلمانوں کی تقسیم کی سازش کریں گے’
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اوراپنے اندرونی دباو¿، تقسیم اور خراب پرفارمنس پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول پرجھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پاکستان کیخلاف جنگی جنون ابھارنے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے اپنے رہنما سبرامنیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتخابات کارکردگی پر نہیں بلکہ جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔سبرامنیم نے مودی سرکار کو انتخابی مہم میں کارکردگی کے بجائے ہندو اِزم ابھارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو اور بڑھاوا دیں گے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں برس اپریل مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے کیوں کہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں پارٹی کو لے ڈوبی ہے۔ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہےاور وہاں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن قریب آتے ہیں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف بیان بازیوں میں تیزی آجاتی ہے اور مذہبی انتہاپسندی کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
مسکراتی ہوئی یہ خوبصورت خاتون دراصل کون ہے ، اس نے کتنے سو افراد کو قتل کر رکھا ہے ، دنیا کی سب سے خطرناک ترین عورت قرار دی جانیوالی یہ خاتون اس وقت کس ملک میں داخل ہو چکی ہے؟ انتباہ جاری
لندن (ویب ڈیسک)برطانوی انٹیلی جنس کو چند روز قبل دنیا کی سب سے خطرناک خاتون کے حوالے سے نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا نے باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کے پاس 35 سالہ دہشت گرد برطانوی خاتون کے متعلق بہت سی معلومات ہیں۔سابقہ معلومات کے مطابق وہ کبھی کینیا اور کبھی صومالیہ میں روپوشی اختیار کرتی رہی ہے۔معلومات کے مطابق دنیا کی نمبر ایک دہشت گرد خاتون جس نے غالبا 400 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا، شاید یمن میں موجود ہے جہاں یقینی طور پر اس کے تعلقات ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ سمانتھا دہشت گرد تنظیم حرکت الشباب کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے جس نے کئی برس تک کینیا اور صومالیہ میں موجودگی کے دوران برطانوی خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔یاد رہے کہ سمانتھا لیوتھویٹ ایک برطانوی فوجی کی بیٹی ہے۔ اس نے 15 برس کی عمر میں اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ وہ مغربی اور افریقی ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کی نظر میں ایسی شخصیت سمجھتی جاتی رہی ہے جو اپنے شوہر جیرمن لینڈسی کی طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ معلومات کے مطابق دنیا کی نمبر ایک دہشت گرد خاتون جس نے غالبا 400 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا، شاید یمن میں موجود ہے جہاں یقینی طور پر اس کے تعلقات ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ سمانتھا دہشت گرد تنظیم حرکت الشباب کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے جس نے کئی برس تک کینیا اور صومالیہ میں موجودگی کے دوران برطانوی خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔یاد رہے کہ سمانتھا لیوتھویٹ ایک برطانوی فوجی کی بیٹی ہے۔ اس نے 15 برس کی عمر میں اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ وہ مغربی اور افریقی ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کی نظر میں ایسی شخصیت سمجھتی جاتی رہی ہے جو اپنے شوہر جیرمن لینڈسی کی طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔جیرمن نے 7 جولائی 2005 کو لندن کی میٹرو ٹرینز کو نشانہ بنانے کے لیے ہونے والے 4 حملوں میں خود کو 3 دیگر خود کش بم باروں کے ساتھ دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ ان حملوں میں 52 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
وہ کون جو زمین پر چلے تا پاﺅں 2مگر اُڑے تو 3؟قیمتی انعام کون جیتا ؟
کراچی (ویب ڈیسک)ایک مرتبہ ایک پروفیسر اور کسان ایک ساتھ ریلوے سے سفر کررہے تھے۔ سفر کی بوریت دورکرنے کیلئے اورکچھ رقم ابٹورنے کیلئے پروفیسر نے کسان سے کہاکہ چلو ہم ایک کھیل کھیلتے ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے سوال پوچھیں گے۔جس کوسوال کا جواب معلوم نہ ہوگا۔(وہ ہزار روپیہ دے گا۔ )پروفیسر کو یقین تھا کہ یہ بیچارہ کسانمیرے مقابلے میں کیاجانتاہوگا۔کسان نے کہا ٹھیک ہے لیکن میری گزارش ہے کہ آپ پروفیسر ہیں۔بہت کچھ جانتے ہیںمیں غریب کسان ہوں اگر آپ کوکسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا توآپ ہزار روپے دیں گےاور اگر مجھے کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا تو میں پانچ سو روپے دوں گا۔پروفیسر نے منظورکرلیا۔پہلا سوال کسان نے کیاکہ وہ کون سی چیز ہےجو زمین پر چلتی ہے تو دوٹانگ پر۔ اورہوا میں اڑتی ہے تو اس کے تین پیر ہوجاتے ہیں۔پروفیسر نے بہت سوچا انٹرنیٹ پر تلاش کیا لیکن جواب نہ ملا اور اس کے بعد خاموشی سے ایک ہزار روپیہ کسان کی طرف بڑھادیا اور کہا کہ مجھے جواب نہیں آتا کسان نے ہزار روپیہ لے کر رکھ لیا ،پروفیسر نے کہا کہ اب تم تو جواب بتاو¿،کسان نے پانچ سو روپے پروفیسر کی طرف بڑھادیئے اور کہا کہ اس سوال کا جواب مجھے بھی نہیں آتا۔
دنیامیں وزن کم کرنے کاآسان ترین طریقہ جوماڈلزسے لے کراداکاراﺅ ں تک سب استعمال کرتے ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک)خوبصورت نظر آنے کی خواہش ہر عورت میں ہوتی ہے۔ زمانہ حال میں جسم کو خوبصورت رکھنے کے لیے لوگ جتنے جتن کرتے ہیں وہ اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی اپنی ظاہری خوبصورتی اور فٹنس کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ بعض اوقات تو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ معاشرے میں ایک دوسرے سے بڑھ کر خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو خوبصورتی صرف گوری رنگت اور پرکشش نقوش کا ہی نام نہیں بلکہ ان سب سے اہم اور بنیادی اہمیت کی حامل چیز ہے انسان کا متناسب جسم اور خوبصورت سراپا۔ خالی میک اپ کر لینے سے جسم کا حقیقی حسن اجاگر نہیں ہوتا بلکہ اصل خوبصورتی حسین سراپے کی مرہون منت ہوتی ہے۔ویسے تووزن کم کرنے کے بے شمار طریقے ہیں لیکن سب سے آسان اورمقبول طریقہ لیموں اورچکوترے کااستعمال ہے۔ دنیاکی مشہور ماڈلزاورادکارا?ں سے جب ایک سروے میں یہ پوچھاگیاکہ وہ اپنے آپ کوجسمانی طورپرفٹ رکھنے کے لئے کیااستعمال کرتے ہیں تو90فیصد نے متوازن غذاکے ساتھ ساتھ گرم پانی ،لیموں اورچکوترے کی چائے کااستعمال بتایا۔لیموں جس کی پیدائش دنیاکے ہرحصے میں ہوتی ہے اپنے گوناں گو فوائد سے قیمتی پھلوں کابادشاہے مگرہماری ناقدری کی وجہ سے اسے معمولی سبزی سمجھاجاتاہے۔قدرت نے اس میں سٹرک ایسڈ،کیشلیم ،پوٹاشیم ،فولاد ،فاسفورس اوربی وٹامن کاخزانہ ہوتاہے۔یہ گوشت بنانے والے نشاستہ داراورروغنی اجزائ کانادر مجموعہ اوروٹامن سی کاخزانہ ہے۔ آپ گرم پانی ،لیموں اورچکوترے کی چائے گھرپربھی تیارکرسکتے ہیں اورباآسانی بازارسے بھی بنی بنائے چائے خریدسکتے ہیں .پاکستان میں یہ ہربل چائے مشہورفارماکمپنی ”سوئس فارما“ نے متعارف کروائی ہے اور یہ پاکستان کی نمبر1سلمنگ ٹی بن گئی ہے۔+
اگر آپ کو خوبصورت چہرے کی خواہش ہے تو اس پوز یشن میں ہر گز مت سوئیں
کراچی (ویب ڈیسک)چہرے کی خوبصورت جلد کے لئے سب لوگ ہی بڑے بڑے پاپڑ بیلتے ہیں۔کبھی کسی کریم کا استعمال کیا جاتا ہے تو کبھی کوئی ٹوٹکا آزمایا جاتا ہے لیکن اگر آپ کو بھی خوبصورت جلد کی خواہش ہے تو رات کو سوتے وقت ایسی پوزیشن میں ہرگز نہیں سونا چاہیے جس میں آپ کے بال آپ کے چہرے پر آتے رہیں۔بیوٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ سر میں تیل یا لوشن لگا کر سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بال جب چہرے پر آتے ہیں تو وہ تیل یا لوشن چہرے کی جلد پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہماری چہرے کی جلد خراب ہونے لگتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی رات کو سوئیں تو ہمیشہ اپنے بالوں کو ڈھیلے انداز میں کسی بھی ہلکی چیز کے ساتھ پیچھے کی جانب باندھ لیں۔ اسی طرح کریمیں لگاتے ہوئے ان کی ترتیب کا بھی دھیان رکھیں۔ ایسی کریمیں جن میں مائع کی مقدار زیادہ ہو کو پہلے لگانا چاہیے اور گاڑھی کریموں کو بعد میں لگانا بہتر ہے۔
دنیاکاایساسردترین گائوں جس کادرجہ حرارت اتنازیادہ گرجاتاہے کہ جان کرآپ حیران رہ جائینگے
ماسکو(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیابھرمیں اگردرجہ حرارت 10 سینٹی گریڈسے نیچے گرجائے توشہریوں کےلئے زندگی بسرکرنامشکل ہوجاتی ہے تفصیلات کے مطابق روس میں ایک ایساگاﺅں بھی ہے جہاں درجہ حرارت منفی2 سے 71سینٹی ڈگری گریڈتک گرجاتاہے جس کی وجہ سے اس کودنیاکاسردترین گاﺅں قراردیاگیاہے اس گاﺅں کانام اومیان ہے اورموسم سرمامیں اس گاﺅں میں موبائل سروس بھی کام کرناچھوڑجاتی ہے۔ مرنے والے تومرجاتے ہیں لیکن ان کےلئے لواحقین کےلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوجاتی ہے کہ اس گاﺅں کی زمین اتنی ٹھنڈی ہے کہ یہاں پرزمین کوکوئلے سے گرم کرکے قبرکھودی جاتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس گاﺅں کادرجہ حرارت صرف منفی 2 سینٹی گریڈہی رنہیں رہتاہےبلکہ بعض اوقات منفی 50 تک پہنچ جاتاہے اسی لئے اس گاﺅں کوپول ا?ف کولڈکانام دیاگیاہے۔اس گاﺅں کی ا?بادی 500افراد پرمشتمل ہے اس گاﺅں کے باسی اپنی گاڑیوں کودوبارہ سٹارٹ کرنے کے بجائے تمام دن دوڑاتے رہتے ہیں کیونکہ ٹھنڈک کی وجہ سےگاڑیوں کی بیٹریاں کام نہیں کرتی ہیں جس کےلئے گاڑیوں کوسٹارٹ کرنےکےلئے گرم کوئلہ استعمال کیاجاتاہے۔اس علاقے میں قطبی ہرن زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے 1920 میں یہاں لوگوں نے ا?بادہوناشروع کر دیااورپھراس علاقے کوہی کواپنا مستقل مسکن بنالیا۔اس گاﺅں اومیان کے نام کامطلب نہ جمنے والاپانی ہے۔اس دورجدید میں بھی یہاں کے شہری گھروں میں لکڑی اورکوئلہ ایندھن کے طورپراستعمال کرتے ہیں اوران کی غذاقطبی ہرن اوربرفیلی مچھل کاگوشت ہے۔طبی ماہرین کاکہناہے کہ اس گاﺅ ں کے شہری اس لئے سردی سے زیادہ بیمارنہیں ہوتے ہیں کہ گوشت استعمال کرنے سے ان کی کلوریزکم نہیں ہوتی ہیں اوروہ توانارہتے ہیں۔اس گاﺅں میں سکول میں چھٹیاں نہیں ہوتی ہیں صرف چھٹی اس وقت ہوتی ہے جب درجہ حرارت منفی50 ڈگری سینٹی گریڈہوجائے۔سیاح بھی زیادہ سردی کی وجہ سے اس گاﺅں کارخ نہیں کرتے ہیں۔
امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم تیار کر لیا
چین (ویب ڈیسک)امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کرلیا۔چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبور‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔اس غیرجوہری بم کو چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔امریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو ‘بموں کی ماں’ کہا گیا تھا۔چینی ماہرین کا کہنا کہ چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے ’فادر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا۔
پاک فوج کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ شامل
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اے 100 راکٹ کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ راکٹ کی آرٹلری کور میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں سائنسدانوں اور انجینیئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مقامی سطح پر اے 100 راکٹ تیار کیا جو بلاشبہ پاک فوج کی دفاعی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
دولت کے خواہشمند حضرات کچھ بھی نہ کریں بس یہ پودا گھر لے آئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سب ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے پاس ڈھیروں دولت ہواور اس کے لئے وہ دن رات محنت بھی کرتے ہیں لیکن اب چینی ماہرین نے ایسا آسان طریقہ بتادیا ہے کہ دولت خودبخود آپ کے گھر میں آئے گی۔ معروف چینی علم فینگ شوئی کے مطابق اگر گھر میں کراسولا(Crassula )نامی پوداموجود ہوتو دولت دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہونے لگتی ہے۔اس پودے کے پتے نرم،چکنے اور چمکدار ہوتے ہیں اور اسے بآسانی گملوں میں بھی لگایاجاسکتا ہے۔اس کا رنگ ہلکا سبز اور اس کا تنا شروع میں پتوں جیسااور نشوونما کے بعد برا?ن ہوجاتا ہے۔اس کی دیکھ بھال کی بھی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی اور اسے ایک بار لگادیا جائے تو یہ خودبخود ہی بڑھنے لگتا ہے۔اگر اسے سورج کی روشنی میں رکھا جائے تو اس کی نشوونما مزید تیز ہوجاتی ہے اوراسے پانی بھی کم دینا چاہیے۔قدیم چینی روایت کے مطابق اسے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دائیں جانب رکھنا چاہیے اور یہ گھر کے شمال میں رکھا جائے تو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کی موجودگی میں کچھ ایسی توانائی نکلتی ہے جس سے انسان کا دماغ تیز کام کرتا ہے اور اس کے جسم میں طاقت بھی زیادہ رہتی ہے۔جیسے جیسے اس کی جڑیں مضبوط ہوتی جاتی ہیں ویسے ہی گھر میں دولت آنے کے امکانات بڑھتے جاتے ہیں۔


















