تازہ تر ین

وہ کون جو زمین پر چلے تا پاﺅں 2مگر اُڑے تو 3؟قیمتی انعام کون جیتا ؟

کراچی (ویب ڈیسک)ایک مرتبہ ایک پروفیسر اور کسان ایک ساتھ ریلوے سے سفر کررہے تھے۔ سفر کی بوریت دورکرنے کیلئے اورکچھ رقم ابٹورنے کیلئے پروفیسر نے کسان سے کہاکہ چلو ہم ایک کھیل کھیلتے ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے سوال پوچھیں گے۔جس کوسوال کا جواب معلوم نہ ہوگا۔(وہ ہزار روپیہ دے گا۔ )پروفیسر کو یقین تھا کہ یہ بیچارہ کسانمیرے مقابلے میں کیاجانتاہوگا۔کسان نے کہا ٹھیک ہے لیکن میری گزارش ہے کہ آپ پروفیسر ہیں۔بہت کچھ جانتے ہیںمیں غریب کسان ہوں اگر آپ کوکسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا توآپ ہزار روپے دیں گےاور اگر مجھے کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا تو میں پانچ سو روپے دوں گا۔پروفیسر نے منظورکرلیا۔پہلا سوال کسان نے کیاکہ وہ کون سی چیز ہےجو زمین پر چلتی ہے تو دوٹانگ پر۔ اورہوا میں اڑتی ہے تو اس کے تین پیر ہوجاتے ہیں۔پروفیسر نے بہت سوچا انٹرنیٹ پر تلاش کیا لیکن جواب نہ ملا اور اس کے بعد خاموشی سے ایک ہزار روپیہ کسان کی طرف بڑھادیا اور کہا کہ مجھے جواب نہیں آتا کسان نے ہزار روپیہ لے کر رکھ لیا ،پروفیسر نے کہا کہ اب تم تو جواب بتاو¿،کسان نے پانچ سو روپے پروفیسر کی طرف بڑھادیئے اور کہا کہ اس سوال کا جواب مجھے بھی نہیں آتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv