تازہ تر ین

‘انتخابی مہم میں ہندو انتہا پسندی کو بڑھاوا، مسلمانوں کی تقسیم کی سازش کریں گے’

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اوراپنے اندرونی دباو¿، تقسیم اور خراب پرفارمنس پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول پرجھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پاکستان کیخلاف جنگی جنون ابھارنے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے اپنے رہنما سبرامنیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتخابات کارکردگی پر نہیں بلکہ جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔سبرامنیم نے مودی سرکار کو انتخابی مہم میں کارکردگی کے بجائے ہندو اِزم ابھارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو اور بڑھاوا دیں گے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں برس اپریل مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے کیوں کہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں پارٹی کو لے ڈوبی ہے۔ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہےاور وہاں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن قریب آتے ہیں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف بیان بازیوں میں تیزی آجاتی ہے اور مذہبی انتہاپسندی کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv