انگریزی رے انگریزی تیری کون سی کَل سیدھی

لاہور( ویب ڈیسک ) انگریزی زبان یوں تو جگ بھاتی ہے لیکن اس کی ادائیگی اور ہجے من بھاتے ہیں۔ اس کی مثال کچھ اونٹ کے جیسے ہوتی ہے جس کی کوئی کَل سیدھی نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگ یہاں تک کہ انگریزی زبان کے بولنے والے بھی انگریزی لفظوں کے ہجوں کے لیے تلفظ کا سہارا لیتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ الفاظ جن کے املا میں عام طور سے لوگ غلطیاں کر بیٹھتے ہیں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ پڑھیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں:

کھولنا : Dilate

صرف چھ الفاظ کے ساتھ ‘dilate’ کے ہجے کرنا کچھ مشکل کام نہیں ہے لیکن عام طور سے لوگ اس کے تلفظ اور ہجے میں غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ اسے تین ٹکروں میں ہجے کرتے ہیں’di-a-late’۔اس لفظ کو لکھتے ہوئے ایک ‘a’ کا اضافہ کر دیتے ہیں۔

فرد جرم عائد : Indict

آج کل کے بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پر ‘indict’ کا لفظ بہت سنائی دیتا ہے۔ یہ لفظ اکثر و بیشتر غلط تلفظ کے ساتھ ادا ہوتا ہے۔ یہ ایک قانونی اصطلاح ہے جس کا استعمال 1620 سے ملتا ہے۔ یہ ایک لاطینی لفظ ہے جو indite سے مماثلت رکھتا ہے۔ لوگ دونوں لفظوں میں غلطی فہمی کا شکار ہو کر indict کی جگہ indite کا لفظ استعمال کرتے ہیں جب کہ indite کے معنی لکھنا یا تحریر کرنا ہے اور یہ ابھی تک رائج ہے۔

گستاخانہ : Sacrilegious

‘sacrilegious’ایسا عمل ہےجس میں کسی مذہب کے حوالے سے گستاخی کی جائے۔

اس کا ہجے بہت آسان ہو سکتے ہیں لیکن نجانے کیوں لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے اس میں’ i’ کی جگہ ‘e’ لکھ دیتے ہیں۔

ہوشیار : Ingenious

‘ingenious’ کا مطلب ہے بہت ذہین، بہت ہوشیار۔ لوگ اسے لفظ genius سے نکلا ہوا سمجھ کر اس کے ہجے کرتے ہوئے اس میں سے ‘o’نکال دیتے ہیں۔

چھوٹی : Minuscule

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام
minuscule کا مطلب ہے چھوٹا یا حقیر۔ شاید اس لفظ کے مطلب کو ہی لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے u کی جگہ کا استعمال کرتے ہیں۔mini-scule کا لسانی تعلق mini یا miniature سے نہیں ہے۔ یہ لاطینی لفظ minusسے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کم less۔

جگہ دینا یا انتظام کرنا : Accomodate

ایسے الفاظ جن میں ایک حرف دو بار آئے لوگوں کو الجھا دیتا ہے۔جیسا کہ necessary،embarrassingاور millennium۔لوگ Accommodate کے ہجے recommend کے ہجوں پر کرتے ہوئے اس میں سے ایک c نکال دیتے ہیں۔

باضمیر : Conscientious

Conscious اور conscience دو ایسے انگریزی الفاظ ہیں جن کے ہجے کرنے میں تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ sh کی آواز بھی مختلف حرفوں سے ادا ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے t کی بجائے c کا استعمال کرتے ہیں۔

بدھ : Wednesday

Wednesday کے ہجے کرتے ہوئے پہلے تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس میں d کیا کر رہا ہے۔ d خاموشی سے موجود ہے۔ یہ لفظ لکھتے ہوئے لوگ اس میں سے e نکال دیتے ہیں۔Wednesday قدیم انگریزی لفظ W?dnesdæg یا Woden’s Day سے آیا ہے۔

منظوری : Acquiesce

یہ ایک آسان سا لفظ ہے۔اس کا مطلب ہے بغیر کسی سوال کے ماننا یا منظوری کے ہیں۔لوگ c کو اضافی سمجھ کر اسے لفظ میں سے نکال دیتے ہیں۔

اٹلی کا قدیم شہر : Bologna

bologna کو لوگ صرف ایک یا دو حرف تبدیل نہیں کرتے یا حذف نہیں کرتے بلکہ تمام کے تمام ہجے ہی تبدیل کر دیتے ہیں اور اسے baloney لکھ دیتے ہیں۔bologna لفظ bologna ، اٹلی سے یکساں قسم کے ساسجز سے کی وجہ سے ماخوذ ہے۔

جامنی رنگ : Fuchsia

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام
scاور sh سے ایک ہی طرح کی آواز نکلتی ہے جو کہ fuchsia کا حصہ ہے لیکن لسانی مجبوری ہے کہ اس میں ش کی آواز کے لیے ch استعمال ہوتا ہے۔یہ ایک پودے کا نام ہے اور اسی پودے کا رنگ اسی پودے کے نام پر مشہور ہے اور یہ پودا جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر نباتیات لیون ہارڈ فوش پر ہے۔

انسان نما بندر : Orangutan

Merriam-Webster ڈکشنری کے مطابق یہ لفظ orang یعنی آدمی اور hutan جنگل کا جوڑ ہے۔کئی لوگ اس لفظ کا تلفظ آخر میں g کے ساتھ کرتے ہیں اور اسی طرح لکھتے بھی ہیں۔

متلی : Nauseous

لوگ اس لفظ کو conscious سے مماثل سمجھتے ہوئے لکھتے ہیں اور اسی لیے nauseous لکھتے ہوئے eکی جگہ c کا استعمال کرتے ہیں۔

ذاتی اسباب : Paraphernalia

paraphernalia کی ادائیگی اور لکھتے ہوئے لوگ اکثر اس میں سے ایک r نہیں لکھتے۔یہ لفظ لاطینی لفظ paraphern?lia سے مما ثلت رکھتا ہے جس کے معنی ہیں دلہن کی ذاتی استعمال کی اشیا۔ وقت کے ساتھ اس لفظ کا استعمال صرف دلہن کی اشیا سے وسیع ہو کر ہر طرح کے ذاتی اسباب کا ہو گیا۔

اس لیے سیانے کہ گئے ہیں کہ زبان کوئی بھی ہو اسے سننے اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی آنا چاہیے تاکہ مشق ہوتی رہے اور ہجے درست رہیں۔

وزیراعظم کے فوٹو شاپ جوتے کے چرچے مگر کس ملک کا ؟

کینبرا (این این آئی) آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کھنچوائی تاہم ان کے محکمے نے اس تصویر میں ان کا ایک جوتا فوٹو شاپ کردیاجس پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیااوربالاآخر وزیراعظم کو وضاحت پیش کرنی پڑگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ویب سائٹ کے لیے لی گئی تصویر میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو آرام دہ انداز میں اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے دائیں پاو¿ں میں فوٹو شاپ کرکے فٹ کیا گیا سفید جوتا نہ بچ پایا، جو دراصل بائیں پاو¿ں کا جوتا تھاجس کے بعد لوگوں کی جانب سے تنقید اور تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے لکھاکہ ہمارے وزیراعظم نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے سفید جوتے اپنے پاو¿ں میں فوٹوشاپ کیے، ہمارے ٹیکس ڈالرز سخت کام کر رہے ہیں۔بعدازاں وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے جوتوں کی اصل تصویر ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں ہلکے پھلکے انداز میں لکھاکہ اپنے محکمے کے نام میرا پیغام، میں نے جوتوں کی چمک بڑھانے کے لیے نہیں کہا تھا، لیکن اگر آپ کو فوٹوشاپ کرنا ہی ہے تو براہ مہربانی میرے پاو¿ں کے بالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں، پاو¿ں پر نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھاکہ جب بھی میں سوٹ کے علاوہ کچھ پہنتا ہوں تو یہ میرا انتخاب ہوتے ہیں۔

آج سے رم جھم ،پہاڑوں پر برفباری ، لاہور ، سرگودھا سمیت کہاں کہاں بارش ہو گی ، دیکھئے خبر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی والے بھی بارش کیلئے تیار ہوجائیں۔کراچی والوں مزید سردی کیلئے تیار ہوجاو۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی والوں کیلئے سال کی پہلی بارش جمعہ سے شروع ہوگی۔ جمعرات سے ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد محمود کا کہنا ہے کہ جمعرات سے بارش کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، پہاڑوں پر برف باری اور سردی میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں دو روز تک برف باری جاری رہے گی، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے بھی سال کی پہلی بارش کی خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعے سے ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج سے ہفتے کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوئٹہ، ژوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے،جہاں گزشتہ روز سے اب تک 6 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ پارا چنار میں برف باری کے بعد جہاں ایک طرف علاقے کے مناظرمیں نکھر گئے ہیں، وہیں عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سرد ہواں کے باعث درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

’لڑکی نے میرا دل چرایا ہے‘: سرپھرا عاشق مقدمے کیلئے تھانے جا پہنچا

مہاراشٹرا (ویب ڈیسک ) ناگپور میں سرپھرا عاشق ایک ایسا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے جا پہنچا جس سے پولیس بھی چکرا گئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کےشہر ناگپور میں ایک نوجوان عجیب و غریب شکایت لے کر تھانے پہنچا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکی نے ’اس کا دل چرایا ہے‘ اب پولیس لڑکی سے اس کا دل واپس کرائے۔

نوجوان عاشق کی اس شکایت پر پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اعلیٰ حکام سے اس حوالے قوانین جاننے کے لیے رابطہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔

پولیس کی جانب سے نوجوان کو سمجھایا بجھایا گیا اور اس کے مسئلے کا کوئی حل نہ ہونے کا کہہ کر نوجوان کو تھانے سے روانہ کردیا۔

رجسٹریشن میں کمی پر حکومت کا بڑی گاڑیوں پر ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور(وائس آف ایشیا) پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، بڑی گاڑیوں پر 3 سے 4 لاکھ روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، تاہم نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہونے کے بعد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے پنجاب حکومت کے محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بدھ کے روز وزیر ایکسائز پنجاب کی زیر صدارت محکمے کے افسران کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد کیے گئے نئے ٹیکس کے بعد سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے سے لے کر 4 لاکھ روپے تک کا ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ تاہم اب وزارت ایکسائز نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کر دیا جائے۔ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

کیا شہباز شریف ویل چیئر استعمال کیا کرینگے ، ڈاکٹرز نے سر جوڑ لئے

لاہور(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر دردٹھیک نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) جمعرات کو دوبارہ معائنہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) دوبارہ طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔

آئی فون خریدنے کے لیے گردہ فروخت کرنے والا نوجوان مستقل معذور ہوگیا

بیجنگ (ویب ڈیسک ) نت نئے آلات اور فون خریدنے کا جنون ایک نوجوان کو عمربھر کے لیے گردے کا مریض بنا کر معذور کرگیا۔ چین سے آنے والی خبر کے مطابق ایک نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنا گردہ بیچا جس کے کچھ عرصے بعد وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوکر ڈائلیسِس کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے۔آٹھ سال قبل چینی نوجوان ڑیاو¿ وینگ کی عمر 17 برس تھی جب آئی فون فور ریلیز ہوا اور اس غریب نوجوان نے اسے خریدنے کے لیے بلیک مارکیٹ میں اپنا گردہ فروخت کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ آٹھ برس سے گردے کے مریض ہوچکے ہیں اور ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کروارہے ہیں۔
2011 میں آئی فون فور کا شہرہ تھا جو اسٹیٹس کی علامت بن چکا تھا۔ تاہم یہ فون اسکول کے ایک غریب طالب علم ڑیاو¿ وینگ کی پہنچ سے باہر تھا جس کے بعد اس نے گردہ بیچ کر فون خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انسانی اعضا کے ایک اسمگلر کے ہاتھوں اس نے 3200 ڈالر میں اپنا صحت مند عضو فروخت کردیا لیکن اس کے بعد اس کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی۔اسے کہا گیا کہ تھا کہ وہ ایک گردے پر زندہ رہ سکتا ہے لیکن گردہ فروش اسمگلر اسےجہاں لے گئے وہاں کے غیرقانونی آپریشن تھیئٹر میں صفائی کا انتظام نہ تھا اور اس کے زخم میں انفیکشن ہوگیا۔ وینگ نے یہ خبر گھر والوں کو نہیں دی تھی اور یہ ہوا کہ آخر کار اس کی خراب صحت سب کے سامنے عیاں ہوگئی۔انفیکشن پھیل کر اس کے دوسرے گردے کو متاثر کرگیا اور وہ مستقل ڈائلائسِس کا محتاج ہوچکا ہے۔ لیکن کمزوری کی وجہ سے وہ بستر سے اٹھ بھی نہیں سکتا اور بہت مشکل سے دوچار ہے۔ تاہم اس کے والدین نے گردے فروخت کرنے میں معاون مڈل مین کو تلاش کرکے اس پر مقدمہ کردیا جس نے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہرجانے کے طور پر دیئے جو اب اس نوجوان کے علاج پر خرچ ہورہے ہیں۔چینی سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد لوگوں نے زیادہ تر اس نوجوان کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا برقی مصنوعات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں جن کی قدر کی جانی چاہیے۔

آئی ایم سوری ، خورشید شاہ کی ثنااللہ زہری سے حکومت گرانے کے معاملے پر معذرت

کوئٹہ ( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے بلوچستان میں ان کی حکومت گرانے پر معذرت کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی جام مدت کے بیٹے کی شادی میں آمنا سامنا ہوا جس پر خورشیدشاہ نے نواب ثناءاللہ زہری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت گرانے پر شرمندہ ہیں اور خورشیدشاہ نے نواب ثناءاللہ زہری سے حکومت گرانے کے معاملے پر معذرت بھی کی تاہم نواب ثناءاللہ زہری نے اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا ۔

خبردار ، ہوشیار ، آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو تھانے بند کرنیکا حکم

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ چلائی جانے والی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹ نہ پہنے ان کی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کو پٹرول فراہم کرنے والے پٹرول پمپوں کو بھی سیل کر دیا جائے اور ہیلمٹ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

نئے پنجاب کی سریلی آواز کون ؟ 16 فروری سے تلاش کا سفر ،فیاض الحسن چوہان نے اعلان کر دیا

لاہور ( صدف نعیم ) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ گلوکاری کے شوقین تمام نوجوان تیار ہو جائیں کیونکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب 16فروری کونئے پنجاب کی سب سے سریلی آواز کی تلاش میں نکل رہی ہے ، تلاش کا آغاز ملتان سے کیا جا رہا ہے ، دور دراز علاقوں سے سر تال کے شوقین اپنے اڈیشنز کے لیے محکمے کی جانب سے جاری کردہ ٹیلی فون نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے اپنی آوازیں بھیج سکتے ہیں ،چاروں ریجنز سے منتخب شدہ 20آوازوں کو لاہور میں گراینڈ فینالے سے پہلے موسیقی کے نامور فنکاروں سے تربیت کا موقع دیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے ریجنل آرٹس کونسلز کے ڈائریکٹرز کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ کونسل میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخاب کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کے تعصب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا پروجیکٹ کے مالیاتی امور کی بھی مکمل نگرانی کی جائے گی۔کامیاب ہونے والے پہلے تین امیدواروں کو بالترتیب 5،3 اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ حتمی مقابلے کے لیے منتخب ہونے والے20 کے 20 امیدواروں میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ حتمی مقابلے میں ہر ریجن سے پانچ پانچ امیدواروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وائس آف پنجاب کے تحت بہترین گلوکار کے انتخاب کے لیے مقابلے ہر سال کروائے جائیں گے ۔ ججز کا اعلان کمیٹی میں مجوزہ ناموں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد ضروری کاروائی کی تکمیل کے بعد پروگرام کی تشہیری مہم اور فون نمبرز کے اعلان کا آغاز کریں ۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ، ایگزیکٹو ڈائیریکٹر الحمرا آرٹ کونسل اطہر علی خان ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عامر اور متعلقہ افسران شامل تھے۔

برائے اطلاعات سینیٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی اخبارات کو خوشخبری دیدی ، سینیٹر فیصل جاوید خان کا ” خبریں “ کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد )سےنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشرےات کے چےئر مین سےنےٹر فےصل جاوےد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی وزےراعظم عمران خان مےڈےا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائےں گے حکومت کی مجوزہ نئی اشتہاری پالیسی پر ہماری کمیٹی کو شدےد تحفظات ہیں وزےر اطلاعات و نشرےات فواد حسےن چوہدری نے پالیسی کا مسودہ ہماری کمیٹی کے ساتھ شےئر کر دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہےں الیکڑانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کو کسی ایک اتھارٹی میں ضم کرنا بلکل مناسب نہیں ہے کیونکہ ان تےنوں میڈیا کا تعلق الگ الگ شعبوں سے ہے ،ہم نے وزارت اطلاعات و نشرےات کو کہا ہے کہ اس معاملے پر کمیٹی کو تفصےلی برےفنگ دےکر قائل کیا جائے کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو ہفتوں کے اندر طلب کیا جائےگا ہم نے حکومت کو تجوےز دی ہے کہ تمام اداروں کا مارکیٹنگ بجٹ مختص کیا جائے تاکہ عوامی آگاہی کی مہم شروع کی جائے علاقائی اخبارات کا کوٹہ ختم نہ کیا جائے کیونکہ علاقائی اخبارات اطلاعات کی فراہمی او ر رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہےں ان خیالات کا اظہار انہوںنے خبرےں کو انٹروےو دےتے ہوئے کیا سےنےٹر فےصل جاوےد نے کہا کہ وزےر اطلاعات و نشرےات فواد حسےن چوہدری بہترےن کام کر رہے ہےں اور ان کو ہماری کمیٹی نے اپنے ان پٹ دےدےا ہے اور ہماری کمیٹی کی سفارشات انتہائی قابل عمل ہیں اس لئے ان کو نئی مجوزہ پالیسی میں شامل کیاجائے پوری دنےا مےں یہ ایک حقےقت ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا الگ الگ فےلڈ ہے ہم نے نئی اشتہاری پالیسی کےلئے وزرات اطلاعات و نشرےات کے حکام کو دس نکات دئےے ہیں پروڈکشن ہاﺅسز میڈیا پلان نہیں بنا سکتا وزارت اطلاعات و نشرےات کے حکام سے ہم نے کہا ہے کہ اگر مجوزہ میڈیا رےگولےٹر ی اتھارٹی میں پیمرا ، پرےس کونسل آف پاکستان اور دےگر اداروں کو ضم کرنا مقصود ہے تو اس کا پلان ہمارے ساتھ شےئر کیا جائے کیونکہ یہ قابل عمل نہیں ہے تمام اداروں کو ایک اتھارٹی میں ضم نہیں کیا جا سکتا ماضی کے حکمران ذاتی تشہیر کےلئے اشتہارات دےتے رہے ہےں ہم ذاتی نمود و نمائش کے خلاف ہیں لیکن اشتہارات دےنا انتہائی ضروری ہے اور اس کی تےن بنےادی وجوہات ہےں ایک عوام الناس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا، دوسرا مےڈیا کی گروتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے جب ان سے پوچھا گےا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے غےر اعلانیہ چار ماہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کےلئے اشتہار کی بندش سے بڑی تعداد مےں مےڈےا ورکر بے روزگار ہو رہے ہےں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا شدےد مالی مشکلات کا شکار ہے اس سوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشرےات پاکستان مےں مےڈےا کی گروتھ اور اشتہارات میرٹ پر ریلیز کرنے کے حق میں ہیں اور مےری اس سلسلے مےں وزےراعظم عمران خان سے بھی بات ہوئی ہے وہ آزادی اظہار رائے اور مےڈےا کی ترقی پر کوئی قدغن نہیں لگنے دےں گے ہم نے اطلاعات تک رسائی کے حوالے سے قانون سازی کی ہے اور پہلی مرتبہ انفارمےشن کمیشن قائم کر دےا گےا ہے نئی اشتہاری پالیسی اور مجوزہ مےڈےا رےگولےٹری باڈی کے حوالے سے اخباری تنظےموں اور دےگر سٹےک ہولڈر کے ساتھ مشاورت ضروری ہے تاکہ باہمی مشاورت سے ایک ایسا لائحہ عمل تربےت دےا جا سکے جس پر تمام فرےقےن آمادہ ہو سکےں ۔

پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن گیا ، ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا ، کون کونسے ارکان بد دل ہوئے ، کس کس نے رابطہ کیا ؟ تہلکہ مچ گیا

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا فاورڈ بلاک بننے کی افواہیں درست ثابت ہوئیں، پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ گوجرانوالہ کے لیگی اراکین اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جبکہ لیگی ارکان اسے ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا تھا اور چھ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیگی ممبران اسمبلی کی بجائے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو اہمیت دی جارہی ہے، جس کے بعد اب یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے جس میں گوجرانوالہ سے ن لیگ کے ممبران اسمبلی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ دوسری طرف لیگی ممبران اس کو سازش قرار دے رہے ہیں۔

مائرہ، فواد کا بھارتی فلموں میں کام کرنا بالی ووڈ کیلئے اعزاز ،ادیتی سنگھ

کراچی(شوبز ڈےسک ) پاکستانی فلم چھا جا رے میں جلوے بکھیرنے والی بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا کہ مائرہ اور فواد خان کا بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنا بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے اعزاز کی بات ہے۔بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ پاکستانی فلم چھا جا رے کی فلم بندی کے لیے پاکستان آئی ہیں، وہ فلم میں اپنے کردار کے علاوہ ایک ڈانس آئٹم بھی کر رہی ہے جس کے لیے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ ادیتی اس سے قبل پاکستانی فلم وجود میں بھی کام کرچکی ہیں۔ڈی ڈبلیو کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ ادیتی سنگھ نے پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں پابندی کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائرہ اور فواد کا بالی ووڈ میں کام کرنا خود بھارتی انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ہے، میں مائرہ کی دیوانی ہوں اور رئیس میری پسندیدہ فلم ہے۔ڈانس آئٹم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ادیتی سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس پاکستان میں ڈانس کی صنعت کو ایک نئی جہت دے گی جس کے کوریو گرافر وہاب شاہ ہیں۔ ڈانس آئٹم تین مختلف انداز سے فلم بند کیا گیا ہے اور اس سے قبل کسی اور گانے میں ایسا تجربہ نہیں کیا گیا۔آئٹم نمبر کو فلمی صنعت میں منفی نظر سے دیکھے جانے پر ادیتی سنگھ نے اعتراض اٹھایا کہ آئٹم نمبر کو اگر ڈانس نمبر کہا جائے تو بہتر ہے۔
، آئٹم نمبر منفی لفظ ہے اس لیے سب اس کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔چھا جا رے میں کام کرنے سے حوالے سے ادیتی سنگھ نے بتایا کہ ممبئی میں جاوید شیخ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے کردار کی پیشکش کی جس پر میں نے ہامی بھرلی، یہاں آکر مجھے اپنے فیصلے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور جو چیز سب سے اچھی لگی وہ پاکستانی لوگ ہیں۔فلم چھا جا رے کے پروڈیوسر طلحہ جمیل خان اور ڈائریکٹر جبران بشیر ہیں۔ یہ فلم تعلیم، کھیل اور قومی یکجہتی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔ فلم کا ٹریلر 2 جنوری کو ریلیز ہوا تھا جب کہ فلم کے رواں برس میں سینما کی زینت بننے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ فلم پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔