تازہ تر ین

آج سے رم جھم ،پہاڑوں پر برفباری ، لاہور ، سرگودھا سمیت کہاں کہاں بارش ہو گی ، دیکھئے خبر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی والے بھی بارش کیلئے تیار ہوجائیں۔کراچی والوں مزید سردی کیلئے تیار ہوجاو۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی والوں کیلئے سال کی پہلی بارش جمعہ سے شروع ہوگی۔ جمعرات سے ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد محمود کا کہنا ہے کہ جمعرات سے بارش کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، پہاڑوں پر برف باری اور سردی میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں دو روز تک برف باری جاری رہے گی، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے بھی سال کی پہلی بارش کی خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعے سے ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج سے ہفتے کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوئٹہ، ژوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے،جہاں گزشتہ روز سے اب تک 6 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ پارا چنار میں برف باری کے بعد جہاں ایک طرف علاقے کے مناظرمیں نکھر گئے ہیں، وہیں عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سرد ہواں کے باعث درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv