سندھ میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضہ، ’پی پی رہنما خورشید شاہ کا نام آرہا ہے‘

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے شہر سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے میں اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا نام آرہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سندھ میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران رکن صوبائی اسمبلی رمیش کمار پیش ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے عدالت کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا نام آرہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ ہیں؟جس پر رمیش کمار نے کہا کہ ‘جی سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے’، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن لوگوں نے قبضہ کیا، انہیں نوٹس جاری کرتے ہیں۔دوران سماعت عدالت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور ان پر 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔سماعت کے دوران رمیش کمار نے بتایا کہ سندھ میں ڈومکی، مزاری اور شاہ برادری سبھی نے ہندو برادری کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا، ان کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟اس پر رمیشن کمار نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویڑن کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے اور لاڑکانہ کی دھرم شالہ، گٹو شالہ پر قبضہ ہے جبکہ شمشان گھاٹ پر بھی قبضہ کیا گیا ہے۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھگوان داس کی زمین پر قبضہ غیر رجسٹر پاور آف اٹارنی کے ذریعے ہوا۔بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے بعد سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت نے اس معاملے پر التوا کی درخواست کی ہے، جس کی کوئی وجہ نہیں۔خیال رہے کہ 12 اکتوبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ میں ہندو برادری کی جائیداد پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کا نوٹس لیا تھا۔ہ بھی پڑھیں: ہندو برادری کیلئے ملک کا پہلا قانون سینیٹ سے منظور

سوشل میڈیا نے ایک اور جوڑی بنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) : غیر ملکی خواتین کا پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے کا رجحان تاحال جاری ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا نے ایک اور جوڑی بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر کی محبت میں گرفتار ہو کر ایک امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔جس کے بعد ان کی دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی اور بریٹنی اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بہاولپور پہنچ گئی۔ امریکی خاتون بریٹنی بھی بصارت سے محروم ہیں۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر مجیب الرحمان اور امریکی خاتون بریٹنی کے نکاح کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔واضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 3 امریکی لڑکیاں پاکستانی شہریوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچیں اور پاکستان پہنچتے ہیں شادیاں رچا لیں۔س سے قبل 21 سالہ کاشف کی محبت میں مبتلا 41 سالہ امریکی خاتون نے اپنا گھر بار اور ملک چھوڑا اور پاکستان پہنچ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ کاشف سے شادی بھی کر لی۔ جس کے بعد امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی۔23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی اور شادی کر لی۔ جبکہ آن لائن گیم ”پوکر” کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاو¿الدین کے 26 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔امریکی خاتون نے اپنی محبت کی خاطر امریکہ سے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر ان شادیوں کے حوالے سے کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کیک میں بیٹھی دلہن کے چرچے ، دیکھ کر شنیرا کی وسیم اکرم سے دوبارہ شادی کی خواہش

لاہور (ویب ڈیسک ) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ”دلہن کیک ” کی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو بنانے والی کی قابلیت اور صلاحیت کی خوب تعریف کی۔ لیکن لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب کا کیک سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب دلہن اپنے شادی کے کیک میں ہی بیٹھ کر اسٹیج تک پہنچ گئی۔اس شادی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کیک میں بیٹھی دلہن کی ویڈیو شئیر کی اور اپنے شوہر وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کیاہے؟ جب ہماری شادی ہوئی تب آپ نے مجھے ہرگز نہیں بتایا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہوتا ہے۔ساتھ ہی شنیرا اکرم نے دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ چلیں دوبارہ شادی کرتے ہیں۔ جس پر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کو نہایت پیار سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں؟

عمران خان کو تقریر میں”کٹے” والا آپشن کس نے لکھ کر دیا تھا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیراعظم ابھی تک کنٹینر سے نیچے نہیں اترے۔ کٹے، جھینگے یہ کوئی بات ہے کرنیوالی؟۔عمران خان نے جو باتیں الیکشن سے پہلے عوام کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے کی وہ ابھی وہی باتیں دہرا رہے ہیں۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس طرح کی باتیں اب نہیں کرنی چاہئے۔عمران خان کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہئیے کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔عمران خان نے جس سے بھی تقریر لکھوائی ہے یا پھر جس نے بھی ان کو تقریر میں “کٹے” والا آپشن لکھ کر دیا وہ انہیں صحیح سمت میں لے کر نہیں جا رہے جن میں وزیراعظم عمران خان کے اکنامکل ایڈوائز شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو کوئی کارنامہ نہیں بتانا تھا صرف یہ بتانا تھا کہ انہوں نے کیا سمت طے کی ہے۔عمران خان نے ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے گذشتہ روز اسلام کنوکشن سنٹر میں 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر تفصیلی خطاب کیا وہیں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کی بھینسیں بیچنے کے پیچھے چھپا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ بھینسیں بیچنے پر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں اور طنز کے طور پر کہتے ہیں کہ ہم نے بھینسیں بیچ دی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ لوگ مذاق کرتے ہیں مجھے خدا کا خوف آتا ہے کہ اس ملک میں جہاں لوگوں کے پاس دو وقت کا کھانا نہیں ہے انکے وزیراعظم ہاوس میں بھینسیں موجود ہوں جن کا دودھ وزیراعظم استعمال کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھینس کی بچی کو تو دودھ دیا جاتا ہے کیونکہ اس نے دودھ دینا ہوتا ہے لیکن اس کے بچے بچھڑے کو دودھ نہیں دیا جاتا اور اسے حلال کر دیا جاتا ہے۔

بھارت کی مہنگی ترین فلم ‘پوائنٹ ٹو زیرو’ کی پہلے دن حیران کن کمائی

ممبئی (ویب ڈیسک ) اگرچہ بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم کا اعزاز عامر خان اور امیتابھ بچن کی رواں ماہ 8 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو حاصل ہے۔تاہم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ کو حاصل ہے، جسے 29 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔اس فلم کا شائقین کئی ماہ سے انتظار کر رہے تھے، اطلاعات تھیں کہ یہ فلم رواں برس کے آغاز سے مکمل تھی اور اسے کسی بھی وقت ریلیز کیا جاسکتا ہے۔شائقین کے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم کی ٹیم نے اسے 29 نومبر کو ایک ایسے موقع پر ریلیز کیا، جب اس کے مد مقابل بھارت کی کوئی اور بڑی اور اچھی فلم نہیں تھی۔خیال کیا جا رہا تھا کہ رجنی کانت کی یہ فلم ’باہو بلی‘ سمیت تمام فلموں کی کمائی کے ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی، کیوں کہ بھارت بھر میں لوگ رجنی کانت کی فلموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔تاہم ایسا نہیں ہوا اور تمام تجزیہ نگاروں کے تجزیے بھی غلط ثابت ہوئے۔حیران کن طور پر ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ بڑی فلموں کا تو دور کی بات ہے، کئی چھوٹی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں بھی ناکام گئی اور اس نے انتہائی کم کمائی کی۔توقع کی جا رہی تھی کہ ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ پہلے ہی دن 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے نئے ریکارڈ بنائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔حیران کن طورپر فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن صرف اور صرف 20 کروڑ روپے بٹورے، جو نہ صرف ٹھگس آف ہندوستان اور باہو بلی بلکہ کئی چھوٹی فلموں سے بھی کم کمائی ہے۔ٹائمز ناو¿ کے مطابق خیال کیا جا رہا تھا کہ ’پوائنٹ ٹو زیرو’ ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا اور فلم نے پہلے دن انتہائی کم کمائی کرکے سب کو مایوس کردیا۔رپورٹ کے مطابق ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کے ہندی ورڑن نے بھارت بھر سے صرف 20 کروڑ روپے کمائے، جو عامر خان کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی پہلے دن کی کمائی سے پورے 30 کروڑ روپے کم ہے۔ٹھگس آف ہندوستان کے ہندی ورڑن نے پہلے ہی دن صرف بھارت سے 50 کروڑ روپے بٹورے تھے، جب کہ اس فلم کے دیگر زبانوں کے ورڑنز نے بھی قریبا 2 کروڑ روپے بٹورے تھے۔

”یہ آلو ہے ، یہ ٹماٹر ہے اور۔۔“ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر ااکرم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ٹیبل پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان سبزیوں کا نام اردو میں لے کر انہیں پہنچانے کا چیلنج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم کے سامنے بیٹھے اس شخص کا نام جارج فلٹن ہے اور دونوں سبزیوں کے علاوہ کچھ مزید جملے میں بھی اردو میں بول رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اردو زبان سے کافی زیادہ واقف ہو چکی ہیں اور مستقبل میں روانی کے ساتھ بولنے لگیں گی۔یہ ویڈیو جارج کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور شیئر کر رہے ہیں۔ویڈیو میں آ پ دیکھ سکتے ہیں کہ شنیرا اور جارج کامیابی کے ساتھ سبزیوں کے نام لے کر انہیں پہنچان رہے ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ برابر ہو جاتاہے لیکن دونوں ہی جیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

گود میں بیٹی اٹھائے ڈیوٹی نبھانے والی خاتون افسر نے 45 افراد کو گرفتار کروا دیا

پشاور(ویب ڈیسک) : ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر سارہ تواب نے سرکاری امور کے ساتھ ساتھ ماں کی ذمہ داریاں نبھانی بھی شروع کر دیں۔ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں اپنی 5 ماہ کی بیٹی عروہ کو اٹھائے نظر آئیں۔سارہ تواب کا کہنا ہے کہ وہ پشاور اندرون شہر میں تجاوازت کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔جس میں ہم نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہت ساری تجاوازت ہٹائی ہیں اور کافی بندے بھی گرفتار کیے ہیں۔سارہ تواب نے شہر میں مخلتف دکانوں کا بھی جائرہ لیا اور غیر معیاری اشیائ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی صورتحال،تجاوازت اور قیمیتوں میں زیادتی پر 45 افرد کو گرفتار کیا۔خیال رہے پشاور کی ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اپنے شیر خوار بچے کو ا±ٹھا کر نوکری کے فرائض انجام دیتی رہیں۔سارہ تواب کو حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کا ممبر بنایا جس کے بعد انہوں نے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ان کارروائیوں کی وجہ سے کئی دکانوں کو ختم کروایا گیا جن کے مالکان شام کو حکومتی اراضی پر تجاوزات قائم کر کے مہنگے داموں اشیا فروخت کرتے تھے۔ ان میں سے کئی دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد کو تجاوزات ہٹانے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی تلقین کی گئی۔ڈلزک روڈ، فقیر آباد اور ہشت نگری میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی اس مہم کے دوران سارہ تواب اپنی شیر خوار بیٹی ماہم کو گود میں ا±ٹھائے رکھتی ہیں۔سارہ تواب کی بیٹی ماہم محض پانچ ماہ کی ہے، جسے وہ ہر روز گود میں ا±ٹھا کر نہ صرف شہر میں ہونے والے آپریشن کا جائزہ لیتی ہیں بلکہ مختلف دکانوں پر اشیائے خوردو نوش کے قیمتوں اور ان کے معیار کا بھی جائزہ لیتی ہیں۔جس پر پاس سے گزرنے والے افراد اور آس پاس موجود شہریوں نے فرائض کی انجام دہی میں کوئی غفلت نہ برتنے اور شیر خوار بیٹی کو ا±ٹھا کر اپنا فرض نبھانے والی سارہ تواب کے اس اقدام کو خوب سراہا۔سارہ تواب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سارہ تواب اپنی گھریلو اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں۔

خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد مسجد کو مکمل طور پر بند کر نے کیخلاف درخوا ست کی سما عت

لاہو ر (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سنگل بینچ نے جامع مسجد رحمتہ للعالمین کو بند کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔مسجد کی بندش کے خلاف مذکورہ درخواست شہری طارق عزیز کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جن کی جانب سے وکیل طاہر منہاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے درخواست میں حکومتِ پنجاب ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے مسجد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جہاں نہ اذان دی جارہی ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ مسجد کے پانی، بجلی اور گیس کے کنیکشن بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اس کو کسی جماعت یا گروہ سے منسوب نہیں کیا جائے۔