انوکھے لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو

سکھر(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک اور لاڈلہ میدان میں اتارا گیا ہے جو کہ انوکھا لاڈلہ ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا تو پورا اسے ملک دے دیا گیا۔سکھر میں ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آمروں نے جعلی اقتدار کو طول دینا چاہا تو مذہب کو آلے کے طور پر استعمال کیا جس کا نتیجہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں، آج ملک جل رہا ہے تو یہ آگ آمروں نے لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن پرستی کا مذہب ہے لیکن اس کو دہشت گردی کے نام سے بدنام کیا گیا اور اب وہ انتہا پسندی کی آگ ہمارے گھروں کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے جس نے سارے سماج کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے، اس آگ کو اس وقت تک بھجانے میں کامیاب نہیں ہوں گے جب تک ملک کا وزیر اعظم اس جنگ کو اپنی جنگ تسلیم نہیں کرے گا، ملک کا وزیر اعظم یوم شہدائ پر یہ کہے کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تو شہداء کے ورثا پر کیا گزری ہوگی؟ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا خان صاحب میں پوچھتا ہوں کہ بہادر افواج اور پولیس کی قربانیاں کس لیے تھی؟ خان صاحب آپ مانیں یا نا مانیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کا مقابلہ غیر جمہوری قوتوں اور ان کے لاڈلوں سے رہا ہے لیکن ایک اور لاڈلہ میدان میں اتارا گیا ہے جو انوکھا لاڈلہ ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا تو پورا ملک اس کے حوالے کر دیا گیا۔پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا لاڈلہ ہے جو چوری بھی کرتا ہے اور سینا زوری بھی کرتا ہے لیکن اس لاڈلے کا نتیجہ بھی پہلے لاڈلوں سے مختلف نہیں ہو گا، یہ لاڈلہ دن کو کچھ رات کو کچھ کہتا ہے، اپنی باتوں سے مکر جاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ یوٹرن کے بغیر لیڈر نہیں بن سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتا ہے، لیڈر بننا ہے تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے سیکھو جس نے آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام 100 دن میں نئے پاکستان سے تنگ آچکے ہیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن یہ حکومت کنٹینر سے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہی، احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور خود کے پی کے میں احتساب کمیشن کو بند کر دیا، بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی کی فائل بندکر دی اور مقدمات کا سامنا کرنے والے کو وزیر بنا دیا۔ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب، آپ نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن ا?پ نے گائے کے مقدمے میں ا?ئی جی کو گھر بھیج دیا، ڈی پی او اور ا?ئی جی پنجاب کا تبادلہ کر دیا، ا?پ سیاسی مداخلت میں مصروف تھے تو اس وقت اسلام آباد سے ایس ایس پی پشاور اغوا ہوتا ہے جس کی لاش افغانستان سے مسخ شدہ ملتی ہے۔بلاول کا خطاب میں کہنا تھا کہ 100 دن میں انقلاب لانے کی بات کی تھی لیکن انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا، جنوبی پنجاب کا سہانا خواب چند وزارتوں کیلئے بیچ دیا گیا اور یہ صوبائی خود مختاری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر وفاق اور 18 ویں ترمیم پر حملہ ہوا تو بھرپور مخالفت کریں گے اور اس کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غربت مکانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو غریب مکاو¿ پر کام کر رہے ہیں، کیا یہی ہے تمہارا نیا پاکستان، جواب دو عمران خان، آپ لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کر رہے ہیں، اگر یوٹرن لینا ہے تو مہنگائی اور مہنگی بجلی پر یوٹرن لو، اگر یوٹرن لینا ہے تو مہنگے پیٹرول پر یوٹرن لو اور یوٹرن لینا ہے تو عوام دشمن پالیسیوں پر یوٹرن لو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ تو بیرونی سرمایہ کاری کرنے آئے تھے، 100 دن میں کمی کیوں آئی اور سرکلر ڈیٹ پچھلے سارے ریکارڈ کیوں توڑ گیا؟ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کے عوام کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، ہم اس یوٹرن حکومت کا راستہ روکیں گے اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو سیاست کا مرکز بنائیں گے، اقتدار کوئی بھی کرے اسے ملک کو آگے لےجانا پڑے گا۔

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان؛ شرح سود 10 فیصد کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاکستان میں شرح سود کافی عرصے بعد ڈبل فیگر میں داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے سے سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے تاریخ کا بلند ترین اضافہ ہواہے۔ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 55 ہزار 298 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 122 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہےکہ ا?ج انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138.50 روپے پر بند ہوا۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا اشتہار جاری ،جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی بولی دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کی فروخت کا اشتہار جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد 14 دسمبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ 18 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپرلیگ چھٹی ٹیم کی بولی ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی بولی دیں گے۔
یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ماہ قبل ملتان سلطانز کو واجبات عدم ادائیگی پر برطرف کردیا تھا۔ ٹیم خریدنے والا شخص اپنی مرضی سے شہر کا نام رکھ سکے گا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا کہ اگر ہم نے یہ بولی جیت لی تو ٹیم کا نام ملتان برقرار رکھیں گے۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے تصدیق کی تھی کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں آفیشلز سے دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
علی ترین کا کہناتھا کہ کہ وہ پی ایس ایل فور کے ٹینڈر کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کے لئے ابتدائی کام مکمل کر چکے ہیں۔جہانگیر ترین کے فرزند علی ترین اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر انہیں پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم لینے کا موقع ملا تو وہ اس کا نام ملتان ہی برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے حوالے سے اب بھی کام کر رہا ہوں اور اس اقدام کے بعد مزید بہتر انداز میں ڈومیسٹک سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ڈالر کو لگ پتہ گیا ،دھڑا م سے نیچے آ گرا

کراچی (ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین کمی سے امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کو چھونے کے بعد واپس 137 روپے 70 پیسے پر آگیا۔ اوپن بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 142 روپے تک جا پہنچا جبکہ کچھ بینکوں میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے کے ساتھ 144 روپے تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 138 روپے میں خرید جبکہ 144 روپے میں فروخت ہوا۔تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے، جس کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر واپس 137 روپے 70 پیسے پر آگی۔

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو ، دو روپے کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو ، دو روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے مٹی کے تیل میں تین روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔اکتوبر میں ہی عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔اکتوبر میں جتنی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں حکومت نے آدھی قیمت بڑھائی۔ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51روپے کی۔ ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اب نومبر میں پٹرولیم پرائس انٹرنیشنل طور پر کم ہونا شروع ہوئی. نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی چار شپس آئیں۔

پائلٹ نے دورانِ پرواز اپنے استاد کو ایسا خراج تحسین پیش کیاکہ سب گن گن گا نے لگے

استنبول (ویب ڈیسک) :سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکش ائیر لائن کے ایک پائلٹ نے دورانِ پرواز اپنے استاد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ اِسی پرواز میں ا±ن کے استاد بھی سفر کر رہے ہیں تو ا±س نے اپنے ٹیچر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔پائلٹ نے جہاز کے عملے کو گلدستہ دے کر استاد کی نشست پر بھیجا اور خود کاک پٹ سے مائیک پر ان کو مخاطب کر کے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ بھی استاد کو دیا۔اپنے طالب علم کی جانب سے تشکر کا اظہار سن کر استاد کی آنکھوں میں بھی پانی آبو¿گیا اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔اس موقع پر جہاز میں موجود مسافر بھی جذباتی نظر آئے۔آخر میں پائلٹ خود بھی اپنے استاد کے پاس آئے اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صحافی نے شئیر کی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔اس سے قبل بھی جہاز سے کئی ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں۔