آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب نے امیر مقام کو طلب کرلیا

پشاور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔خیبرپختونخوا نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر کو کل (2 اگست کو) پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ادارہ امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پہلے بھی 2 مرتبہ طلب کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، تاہم اب انہیں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ راوں ماہ اپریل میں نیب نے خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس کے دوران 4 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور ترقیاتی فنڈز میں خورد برد پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا، ان افراد میں امیر مقام، مولانا امیر زمان، عبدالمالک کاکڑ اور پشاور ڈسٹرکٹ ناظم عاصم خان کے نام شامل تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نیب کو درخواست دی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ امیر مقام گزشتہ 15 برس سے بڑی کرپشن میں ملوث رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ امیر مقام گزشتہ 10 برس سے سوات بشام روڈ کی تعمیر کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے ضلع میں ترقیاتی کام کرانے کے بجائے ملک بھر کے شہروں میں اپنے لیے محلات تعمیرکرائے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے علاوہ سابق وزیرِاعلیٰ شہباز شریف، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی کرپشن کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔

ریحام کی سوشل میڈیا پر کراری دحلائی،جب جواب نہ بن پایاتو چپکے سے نکل گئیں

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا ”طوفان “ ابھی تھما نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابات میں کامیاب ہوتے ہی ریحام خان نے ٹویٹر پر ایک اور پیغام جاری کر کے ہنگامہ برپا کر دیا تاہم اس صورتحال میں معروف کامیڈین زید علی نے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا سوشل میڈیا پر طوفان سے آ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جلد ہی کچھ پیغامات جاری کرنے جا رہی ہوں۔“ ریحام خان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان سا آ گیا۔عارفہ ریحام نامی صارف نے ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ سیاست چھوڑ کر قوم کی خدمت کیوں نہیں کرتی ، کچھ فلاح و بہبود کا کام کریں ، تو آپ کی کوششیں کو سراہا جائے گا۔“ریحام خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں تین سال سے فلاح و بہبود کا ہی کام کرر ہی ہوں ، آپ کو غلط معلومات دی جارہی ہیں۔“
اس بہتی ہوئی گنگا میں معروف کامیڈین زید علی نے بھی ہاتھ دھوئے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں رات کو سونے سے پہلے ایک ہی دعا مانگتاہوں کہ مجھے ریحام خان جیسی سابقہ بیوی کبھی نہ ملے۔“تاہم بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ریحام خان نے بھی زید علی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میری سچے دل سے دعا ہے کہ آپ کو کبھی بھی منشیات استعمال کرنے والے اور دغا باز کے ساتھ زندگی نہ گزار نی پڑے ، میں نے اپنی خاموشی اس وقت توڑی جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہاہے جنہوں نے اسے ووٹ دیاہے ، پاکستان سب سے پہلے ہے۔“زید علی کے اس ٹویٹ پر مہرین نامی صارف میدان میں آئی اور کہا کہ ” آمین لیکن آپ کی بیوی بہت اچھی لڑکی ہے ، اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔“عالیہ نامی صارف نے کہا کہ ” آپ کو جمائمہ جیسی خاتون ملی ہے بس اسے خوش رکھیں۔“صدام خان کا کہناتھا کہ صرف تم؟ میری دعا ہے کہ کسی بھی انسان کو ایسی عورت نہ ملے، حتیٰ کے میرے دشمنوں کو بھی۔ابو حلیمہ کا کہناتھا کہ ریحام خان تمام شوہروں کیلئے ’ وکی لیکس ‘ کی طرح ہے جوکہ سکون دہ زندگی کی خواہش رکھتے ہیں۔“

یوسف رضا گیلانی اور دیگر بھی نیب کے کڑے کٹہرے میں،چیئرمین نیب نے منظوری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جاویداقبال نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہو ا۔چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ہے،ملزموں نے اشتہاری مہم کاغیرقانونی ٹھیکہ دیااور قومی خزانے کو12کروڑکانقصان پہنچایا۔اس کے علاوہ سابق وزیرسندھ اویس مظفرٹپی اوردیگرکیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے اور ملزموں پرملیرمیں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی سندھ منظورکاکاکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، منظورکاکانے سرکاری کاغذات میں جعل سازی کرنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو 3ارب کانقصان پہنچایا۔

لندن میں چھٹیا ں منا تی نور اور بھارتی ہدایتکا ر را ج ہیرانی کی ایسی تصا ویر جن کی سو شل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لندن (ویب ڈیسک) لالی ووڈ اداکارہ نور بخاری شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں اور باقاعدہ حجاب کرتی ہیں۔ ان کا حجاب صرف عوام کو بیوقوف بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ جہاں کہیں بھی جاتی ہیں ان کے سر پر سکارف نظر آتا ہے جو واقعی خوش کن ہے۔اداکارہ نور بخاری حال ہی میں چھٹیاں منانے لندن گئیں تو وہاں بھی انہوں نے دیگر اداکاراﺅں کی طرح ’ کپڑوں سے باہر‘ ہونے کی بجائے اپنے حجاب کو برقرار رکھا۔انسٹا گرام پر نور بخاری نے اپنی لندن کی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ معروف مقامات پر باحجاب سیاحت کرتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے معروف بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے بھی لندن میں ملاقات کی اور انہیں اپنا پسندیدہ ڈائریکٹر قرار دیا۔

میشا شفیع گورنر پنجا ب کی جا نب سے بھی نا ک آﺅٹ،علی ظفر کیخلا ف اپیل مسترد

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی تاہم اب گورنر پنجاب نے بھی اپیل مسترد کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ سول عدالت یکم اگست کو اس دعوے کی سماعت کرےگی تاہم میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

بیرون ملک ملازمتیں ، کیاقانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا؟چیف جسٹس ثا قب نثار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے دہری شہریت کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون کے مطابق 2 سال تک کوئی افسر ملازمت اختیار نہیں کرسکتا اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) شجاع پاشا بیرون ملک چلے گئے جب کہ اسی طرح جنرل (ر) راحیل شریف صاحب نے بھی بیرون ملک ملازمت اختیار کی، کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا؟سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت کےکیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا بیرون ملک چلے گئے، کیسے ریٹائرمنٹ کے فوری بعد شجاع پاشا نے ملازمت اختیار کرلی؟ قانون کے مطابق 2 سال تک کوئی افسر ملازمت اختیار نہیں کرسکتا، اسی طرح جنرل (ر) راحیل شریف صاحب نے بھی بیرون ملک ملازمت اختیار کی، کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا؟سیکریٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ میری اطلاعات کےمطابق دونوں افسران این او سی لے کر باہر گئے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور سربراہان کےپاس حساس معلومات ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کو تو حفاظت دینی چاہیے۔سیکریٹری دفاع نے مو¿قف اپنایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل پاشا اور جنرل راحیل شریف کو اجازت دی گئی، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کا کوئی ملازم ریٹائرمنٹ کے 2 سال تک بیرون ملک ملازمت نہیں کرسکتا، کیا 2 سال کی پابندی کا اطلاق جنرل پاشا اور جنرل راحیل شریف پر نہیں ہوتا؟ ان افراد کو کابینہ سے اجازت لےکر بیرون ملک نوکریاں کرنی چاہیے تھیں، اس پر سیکریٹری دفاع نے کہا کہ مجھے اس 2 سال کےعرصے کے بارے میں ٹھیک سے معلوم نہیں۔چیف جسٹس نے سیکریٹری دفاع سے مکالمہ کیا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں کہ یہ اجازت کس طرح کی تھی، اس کی نوعیت اور معیاد کیا تھی۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سیکرٹری دفاع یہ بتائیں کتنے افسران نےبیرون ملک شادیاں کر رکھی ہیں، اس پر ضمیر الحسن نے بتایا کہ آرمڈ فورسزکے افسران بیرون ملک شادیاں متعلقہ فورس کے چیف کی اجازت سےکرسکتے ہیں، اگر کوئی اجازت نہیں لیتا تو سخت سزا دی جاتی ہے۔ضمیر الحسن نے عدالت میں بتایا کہ کسی دہری شہریت والے شخص کو آرمڈ فورسز میں ملازمت نہیں دی جاتی، دہری شہریت سے متعلق یہ بات ملازمت کے اشتہار میں بھی لکھی جاتی ہے، اگر کوئی دہری شہریت کاحامل ہو تو اسے اپنی دوسری شہریت چھوڑنی پڑتی ہے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری دفاع کو ہدایت کی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ سب لکھ کر دیں، اپنے طور پر چیک کریں کے آرمڈفورسز میں کوئی دہری شہریت کا حامل افسر تو نہیں ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 22 رنز بنا لیے

برمنگھم (ویب ڈیسک )انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 22 رنز بنا لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جس پر جیننگز اور الیسٹر کک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔انگلینڈ آج بھارت کے خلاف اپنا 1000 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہاہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کیجانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت بارے بیان پرجسٹس شوکت عزیز کو شوکازنوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق بیان پرجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت کے بیان پراسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس شوکت صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریرکا نوٹس لیا تھا اورپاک فوج نے بھی جسٹس شوکت عزیزکے الزامات کوریاستی اداروں کے لیے انتہائی سنگین قراردیتے ہوئے تحقیقات اور کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پرشوکت صدیقی نے چیف جسٹس کواپنے خط میں کہا تھا کہ جوحقائق بیان کیے اس پرکمیشن بنایا جائے۔واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف وجبرکی فضا کی ذمہ دارعدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہوچکی ہے۔