ویمنز ایشیا ٹی 20:بنگالیوں کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

کوالالمپور (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت اور سری لنکا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے، ثناءمیر 21 اور ندا ڈار 17 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، جویریہ خان 18، ناہیدہ خان 13، منیبہ علی 7 کپتان بسمعہ معروف 11 اور کائنات امتیاز 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ناہیدہ اختر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، نیگر سلطانہ 31 اور فہمیدہ خاتون 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، انعم امین، ناشرہ اور ندا نے ایک، ایک وکٹ لی، ایک اور میچ میں بھارت ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 66 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، سری لنکا ویمن نے میزبان ملائیشیا ویمن کو 90 رنز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ کل مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ بنگلہ دیش اور بھارتی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

مریم نواز ریحام خان سے ملاقات کا سوال گول کر گئیں

اسلام آباد (صباح نیوز) مریم نوا ز نے ریحام خان سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور صحافی کی جانب سے کئے گئے سوال کو گول کر گئیں ۔ پیر کو احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر جب مریم نوازعدالت سے باہرآئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاریحام خان سے کبھی آپ کارابطہ ہوا ہے؟۔صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق ، جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیںجس کے بعد وہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھیں اور چلتی بنیں ۔صحافی کی جانب سے یہ سوال تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد کیا گیا تھا جس میںانہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ، سوشل میڈیا پرپیغام میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ، ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا۔

شہزاد نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت اور ڈومینی کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈیرہ ڈن (اے پی پی) افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی اور بھارتی بلے باز روہت شرما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ڈومینی نے 1822 اور روہت شرما نے 1852 رنز بنا رکھے تھے جبکہ محمد شہزاد نے 61 میچز میں 1856 رنز بنا لئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ہی برینڈن میک کولم 2140 رنز بنا کر دوسرے، بھارت کے ویرات کوہلی 1983 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فیفا ورلڈکپ کےلئے آسٹریلیا نے سکواڈکااعلان کردیا

سڈنی(آئی این پی) رواں ماہ ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور یوراگوئے نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹم کاہل کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا 16 جون کو فرانس کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔عالمی کے لیے آسٹریلیا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بریڈ جونز، میٹ ریان، ڈینی ویووک، عزیز بائچ، میلوس، میتھیو جورمن، جیمز مریڈتھ، جوش رسڈن، ٹرینٹ سینس بیوری، جیکسن ایرون، مائل جیڈینک، روبی کروز، ماسیمو لونگو، مارک ملیگن، ایرون موئے، ٹام روجک، ٹم کاہل، ڈینل ارزانی، ٹومی جیورک، میتھیو لیکی، اینڈریو نابوٹ، دمتری پیٹراٹوس اور جیمی میک لارین شامل ہیں۔ یورا گوئے نے بھی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔2014 میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔گیسٹن ریمیرز ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فل بیک گوئلرمو واریلا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔اعلان کردہ اسکواڈ مارٹن کمپانا، فرنینڈو مسلیرا، مارٹن سلوا، مارٹن کاسریز، سیبسٹیان کوٹس، جوز ماریا، ڈائیگو گوڈن، میکسی میلیانو، گیسٹن سلوا، گوئلرمو جیورگن، روڈریگو، ڈائیگو، ناہیتن نندیز، کرسٹین روڈریگائز، کارلوس سانچز، لیوکاس ٹوریرا، متھیاس ویسینو، جوناتھن، ایڈنسن کوانی، میکسی میلیانو گومز، لوئس سواریز اور کرسٹین اسٹونی پر مشتمل ہے۔یوروگوئے کو گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب اور مصر کا چیلنج درپیش ہو گا۔

فیڈریشن عامر کی پاکستان باکسنگ لیگ سے لا علم

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر نے عامر خان کی جانب سے باکسنگ لیگ سے لا عملی کا اظہار کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن نے باکسنگ لیگ کے انعقاد کیلئے عامر خان کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق میڈیاکے بعض حصوں میں پہلی پاکستان باکسنگ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے خبریں گردشکر رہی ہیں جسکا باکسنگ فیڈریشن نے نوٹس لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کسی انفرادی شخصیت یا ادارے کو باکسنگ لیگ کرانے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ باکسر عامر خان نے لیگ کروانے کیلئے فیڈریشن کو کوئی درخواست نہیں دی، جب درخواست ہی نہیں آئی تو این او سی کیسے جاری کر سکتے ہیں جبکہ عامر خان کو باکسنگ لیگ کروانے کیلئے این او سی جاری کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے، کرنل ناصر ٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ لیگ کے کسی نقصان کی فیڈریشن ذمہ دار نہیں ہو گی جبکہ پی بی ایف اپنے آئین کے مطابق باکسنگ لیگ منعقد کروائے گا ۔

سکاٹ لینڈ سے سیریز :قومی ٹی 20ٹیم کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اسکاٹ لینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔قومی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان ، احمدشہزاد، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ٹی 20سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز 55 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی ہے۔واضح رہے کہ یہ وہی سکواڈ ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں ہونے والی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابراعظم کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جون کو اور دوسرا ٹی 20 میچ 13 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔

انتخابات بروقت کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام فنڈز دئیے جائیں

اسلام آباد(این این آئی‘ اے پی پی)نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہاہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کےلئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو پیر کے روز خارجہ امور اور معیشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور وزارت کے سینئر حکام نے نگران وزیر اعظم کو خارجہ پالیسی سے متعلق امور کے برے بریفنگ دی ، دریں اثناءنگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیراعظم آفس میں معیشت بارے بریفنگ کی بھی صدارت کی،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل مجادہ انور خان نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی، ایئرچیف نے ناصر الملک کو نگران وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پاکستان ایئرفورس سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری نثار ناراض ضرور ، مانگیں یا نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ ضرور دینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے‘ وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی وہ ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ ضرور دیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ محمد شہبازشریف نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام اور قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور او رموثر جواب دے رہی ہے اور پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ مودی سرکار خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہےں۔ غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی خواہ کسی بھی قسم کی ہو، اس سے انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ قدرتی وسائل کے تحفظ اور عوام میں آگاہی کے ذریعے ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماحول کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے آگاہی مہم کو تسلسل کےساتھ جاری رکھنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میرپور کے علاقے پیر گلی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

نگران وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں 10سے 12 وزراءکو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل صبح 11بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ممنون حسین کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔

نواز شریف کو فوج نے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم بنایا

بنی گالہ(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، پاکستانی ادارے کمزور ہیں، ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے ، الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے ، تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں،ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی ادارے کمزور ہیں اور الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے تاہم انہیں مضبوط کرنا ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، ریاستی ادارے کمزور ہونے کے باعث ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے جو انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکیں اور یہ دو بنیادی مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 بڑی پارٹیوں کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو غریب تر بنا دیا ہے، گزشتہ 30 سالوں کے دوران امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت بڑھ گیا ہے۔عام انتخابات سے قبل سروے پر عمران خان نے کہا کہ سروے اکثر گمراہ کن ہوتے ہیں، ووٹر جب ووٹ دینے کے لیے ذہن بناتا ہے تو اصل تبدیلی تب آتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہے جب تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جیسے بھی مکان میں رہوں، وہ میری جائز کمائی سے بنایا گیا ہے، اگر میں ایسے رہتا ہوں جیسے میرا دل چاہتا ہے تو یہ میرا حق ہے۔عمران خان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے جب کہ میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹیوں کی مقبولیت سے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں، ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی فتح حاصل کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا، پاکستان میں امیروں کے جزیرے اور غربیوں کا سمندر ہے۔سربراہ پی ٹی آئی نے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے، جو اداروں کی تعمیر کرسکتی ہے، جس ادارے کی تعمیر سب سے زیادہ مشکل ہے وہ پولیس ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں پولیس کو سیاسی دباو سے آزاد کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بنی گالا کاگھرلندن کے فلیٹس فروخت کرکے خریدا، لندن فلیٹس کرکٹ کے دورکی کمائی سے خریدے تھے اور میں نے یہ بات سپریم کورٹ میں ثابت بھی کی ہے۔آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، جنرل باجوہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کاپیپلزپارٹی کے چیئرمین سے متعلق کہنا تھا کہ بلاول کو پتا نہیں پاکستانی سیاست میں کیا ہورہا ہے، بلاول پیراشوٹ سے پاکستانی سیاست میں اترے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کہا کہ ہماری ذاتی زندگیوں میں بہت کچھ ہورہا ہوتا ہے، میری تیسری شادی ہے،خیال نہیں اس سے کسی کا کچھ لینا دینا ہے۔

عام انتخابات ، کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ( صباح نیوز ، این این آئی ) ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجرا ءشروع کردیا۔ کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزارروپے رکھی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزارروپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔ آٹھ جون کو ہی امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائینگی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چودہ جون تک کی جائے گی، ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کے خلاف اپیلیں انیس تاریخ تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل ان اپیلوں پر فیصلہ اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک کریں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست ستائیس تاریخ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک اپنے نام واپس لے سکیں گے اوراسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات اس ماہ کی انتیس تاریخ کو دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قراردے دیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی ایاز صادق نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی، سپریم کورٹ نے اپیل منظورکرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔انتخابات 2018 کےلئے پیر سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل شروع ہوگیا اور یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔ تمام صوبوں کے صوبائی الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی فارم وصول کیے جاسکتے ہیں اور ابتدائی طور پر نامزدگی فارم حاصل کرنے میں سب سے تیزی سندھ میں دیکھی گئی۔الیکشن کمیشن کے کراچی میں واقع صوبائی دفتر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کےلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کےلئے نامزدگی فارم حاصل کیے ۔ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اویس شاہ نے این اے 244 اور سابق ایم پی اے پنجومل بھیل نے اقلیتی نشت پر فارم حاصل کرلیا۔جماعت اسلامی کے ہارون سرفراز نے این اے 241 جب کہ محمد خان اعوان نے پی ایس 96 کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔تحریک انصاف کے سیف الرحمان نے این اے 242 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔فنکشنل لیگ کے سابق ایم پی اے لکشمن داس، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمار اور تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر پہلاج رام نے اقلیتی نشست پر فارم حاصل کیے۔کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کھیل داس کوہستانی ¾ رہنما پیپلز پارٹی ثریا جتوئی کے بیٹے نے اپنی والدہ کے لیے خواتین کی مخصوص نشت پر فارم حاصل کیا۔حیدرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 کےلئے تحریک انصاف کے کیو حاکم اور این اے 225 کے لیے ذوالفقار ہالیپوٹو نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔صوبائی حلقے 67 پر تحریک انصاف کے علی جونیجو اور پی ایس 65 پر پاک سرزمین پارٹی کے نواب راشد نے نامزدگی فارم حاصل کیے۔الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی فارم کا اجرا پیر شے شروع کر دیا گیا ¾ سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست 8 جون تک جمع کراسکتی ہیں۔لاہور کی سیشن عدالت کے 14 ججز بطور آر اوز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے طاہر سندھو نے این اے 130 کےلئے پہلا فارم حاصل کیا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے کاعذات نامزدگی وصول کیے گئے۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125 کےلئے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیا، انہوں نے میاں زاہد باٹا ایڈووکیٹ کی وساطت سے آر او آصف بشیر کی عدالت سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے این اے 154 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، اسی حلقے کے لیے شہزاد مقبول بھٹہ اور احمد حسین ڈیہر نے بھی نامزدگی فارم حاصل کیے۔این اے157 سے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم زین قریشی نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے این اے 182، 183 اور 184 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ¾ انہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 276 کے لیے بھی نامزدگی فارم وصول کیے۔مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر زین بھٹی نے این اے 80 گوجرانولہ کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے ¾ عام لوگ پارٹی کے نسیم صادق نے این اے 81 کے لیے نامزدگی فارم وصول کیا۔ این اے 53 اسلام آباد کےلئے آل پاکستان تاجرایسوسی ایشن کے صدراجمل بلوچ نے کاغزات نامزدگی وصول کیے، این اے 54 سے پی ٹی آئی گلالئی جماعت سے میمونہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔پشاور میں الیکشن کمیشن کے دفتر سے انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا ¾پشاور میں پہلے امیدوار عبدالاکبر خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 75 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، انہوں نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پشاور میں 20 ریٹرننگ افسران فرائض انجام دے رہے ہیں ¾ سیشن جج انور علی خان ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 8 جون تک وصول اور جمع کرا سکتے ہیں۔بلوچستان کے ضلع چمن میں ریٹرنگ افسر کے دفتر سے اے این پی کے اصغر خان اچکزئی نے این اے 263 اور پی بی 23 کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرلیے ¾ اے این پی کے ہی زمرک اچکزئی اور امین اللہ کاکڑ نے حلقہ پی بی 21 حاصل کیے، دونوں امیدواروں کے درمیان مذکورہ حلقہ سے انتخاب لڑنے پر اختلاف رائے پایہ جاتا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالخالق اچکزئی نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 23 کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔الیکشن کمیشن نے طے کیا کہ کاغذات نامزدگی ویسے ہی رہیں گے جیسے الیکشن ایکٹ میں طے کیے گئے تھے تاہم کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔امیدواروں کو بیان حلفی میں غیر ملکی پاسپورٹ،دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلز نادہندہ اور زیرسماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل بھی دینی ہو گی۔الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کےلئے اسکروٹنی سیل قائم کردیا گیاہے، چاروں صوبوں کے نامزدگی فارم وصولی کے لیے الگ الگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جب کہ سیل میں ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینگ کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال کا عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا اور ریٹرننگ افسران فیکس کے ذریعے کاغذات نامزدگی بھجوائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن اختر نذیر نے اسکروٹنی سیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ¾سپریم کورٹ کاغذاتِ نامزدگی کی تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرچکی ہے۔عدالت عظمیٰ گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور سردار ایاز صادق کی اپیلیں باضابطہ سماعت کےلئے منظور کرچکی ہے۔سپریم کورٹ نے اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اور انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم جون کو کاغذات نامزدگی فارم میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ الیکشن شیڈول جاری کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کردیا ہے لہٰذا کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق برقرار رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے ¾ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

 

 

زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ ، ڈاکٹر اعجاز کا ریحام کو نوٹس

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی، لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ تاہم اب ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناو¿نے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا۔ ریحام خان کی کتاب نے نیا پنڈوراباکس کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے۔ چاروں نے ریحام خان کو ہتک عزت کے نوٹس بھجواءدئیے ہیں ۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے انکے ساتھ نکاح کو چھپاکر 2ماہ تک جھوٹ بولا، ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے پیسے لینے اوران سے یا سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کیخلاف عدالت جائیں گی، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سلمان احمد نے الزام لگایا کہ ریحام خان نے شہبازشریف سے اایک لاکھ پاو¿نڈ لئے ہیں، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ریحام ان کے خلاف عدالت جائیں اور اگر ریحام عدالت جاتی ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پی ٹی آئی رکن اور اداکار حمزہ علی عباسی کو الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریحام خان ایک معزز خاتون ہیں، انکے ساتھ ظلم ہوا تھا ، اسی لئے مں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ کتاب لکھیں گی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ میں نے محض ایک پیش گوئی کی تھی جو پوری ہوگئی، ایک اور پیش گوئی کرتا ہوں کہ عمران خان الیکشن 2018کیلئے نااہل ہو جائینگے، رمضان کے مہینے میں ایک قابل عزت خاتون ریحام پر کیچڑ اچھالا جارہاہے جس کی مذمت کرتا ہوں، سابق قومی کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ریحام خان پیسوں کیلئے کسی کو بھی رگڑا دے سکتی ہیں، میری مرحومہ بیوی ایک زبردست عورت تھی جس پر الزام لگایا گیا ہے ، وسیم اکرم نے کہا کہ الزامات بھی اس پر لگائے جارہے ہیں جو اس وقت دنیا میں موجود نہیں اور ان الزامات کا جواب نہیں دے سکتی، اگر کوئی میرے اوپر الزام لگائے تو معاف کرسکتا ہوں لیکن اپنی بیوی اور بچوں کے پیچھے آنے والے کو معاف نہیں کرونگا، تحریک انصاف کے رہنما حمزہ عباسی اور گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن کا کردار ہے، کتاب کی زبان انتہائی گھٹیا اور خواتین پر بے ہودہ الزامات لگائے ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا ے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن سے پہلے خواتین کو استعمال کیا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 1988ءمیں بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کیخلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا اور انکی جعلی تصاویر بنواکر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار بھی حسین حقانی اور ریحام خان کی تصاویر ساری کہانی بتارہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ، فواد چوہدری نے کاہ کہ اسلام میں منکوحہ عورت اور مرد ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور کسی بھی معاشرے میں طلاق کے بعد اپنے خانگی معاملات پر بات کرنا ناصر تہذیب کے خلاف ہے بلکہ بدتہذیبی ہے ، ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں تین سال تک کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا، الیکشن سے پہلے ہی کتاب لکھنے کا خیال کیوں آیا ، ظاہر ہے وہ الیکشن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔

سندھ کے شہری لوگوں کو اپنا صوبہ مانگنا ہوگا، فاروق ستار

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری لوگوں کو اپنا صوبہ مانگنا ہوگا، جنوبی سندھ کی تحریک بنانی ہوگی۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنا ہوگا، ہم ریفرنڈم بھی کرائیں گے اور مزار قائد پر بیٹھ جائیں گے، بانی قائد کے مزار سے تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارا حق پورا نہ ہو۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے، داخلوں پر پابندی، پانی اور بجلی کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے گا؟دستخطی مہم شروع کریں،جنوبی صوبہ آپ کا ہوگا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمیں ختم اور مٹانے کی کوشش کی گئی، ہم نے پاکستان بنایا اور اپنے حقوق کے لیے ایم کیو ایم بنائی۔فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بدترین بلدیاتی نظام ہے، بلدیاتی نظام صرف دکھاوا اور خانہ پوری ہے، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل کیا ہے، پاکستان کے ا?ئین میں اختیار اور وسائل کی تقسیم کا فارمولا موجود ہے۔پاکستان میں وفاقی اورصوبائی حکومت کے پاس اختیارات ہیں ہے، بلدیاتی نظام صرف دکھاوا اور خانہ پری ہے، بلدیہ ٹاو¿ن میں تین ماہ میں ایک بار پانی ا?تا ہے، پانی کے لیے ذرائع تلاش نہ کیے گئے توساری چیزیں دھری رہ جائیں گے۔