لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ امن و امان اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے ان کا دور ایک بہتر دور تھا لیکن بہت ساری چیزیں اب سامنے آ رہی ہیں جیسے پانی کی کمپنیوں پر وہ چیف جسٹس کے سوال کا جواب نہیں دے سکے۔ میری اور امتنان صاحب کی ان سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے کہا تھا کہ آپ کی حکومت کے بہت اچھے کام ہیں، لاہور میں بڑی بہتر صورتحال رہی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی سب بھی ٹھیک ہے۔ ہمیشہ کہا کہ آپ پر الزام عائد ہوتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین و میٹرو پر جو خرچ کیا انہی اخراجات سے اس سے بہتر فوائد حاصل کئے جا سکتے تھے۔ شہباز حکومت میں صرف ایک شہر قصور میں 300 لڑکوں کے ویڈیو سکینڈل 3 سال پہلے رانا ثناءنے کہا کہ زمینوںکا مسئلہ ہے، ایسے مسئلے میں بچے کہاں سے آ گئے؟ 2 ماہ سے زائد ہو گئے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک تحریری درخواست لکھی ہوئی ہے کہ آپ نے زینب قتل کیس پر از خود نوٹس لیا تھا، زینب کے بعد یہ تعداد اب 140 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر ایسے واقعات میں کمی آئی ہوتی تو چیف جسٹس و شہباز شریف کو سلیوٹ کرتا لیکن یہ سلسلہ تو بڑھتا جا رہا ہے۔ اپنے پروگرام کے ذریعے چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ سب سے بڑے مسئلے کو ایک دفعہ چھیڑ کر آپ توجہ دینے کو تیار نہیں، کوئی کمیشن یا کمیٹی بنائیں جو ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصغر خان کیس میں جونام آئے اور وہ جس قیمت پر بک گئے سن کر حیرت ہوئی۔ حیرت ہے صف اول کا لیڈر بھی 10 لاکھ میں بک جاتا ہے، جن ناموںکی لسٹ آئی ہے ان کی شان و شوکت، عزت، رتبہ و مقام دیکھیں پھر وہ رقم دیکھیں جتنے میں فروخت ہو گئے حیرانگی ہے۔ عابدہ حسین نے اچھا کیا رقم واپس ددے گئی لیکن پہلے پیسے لئے کیوں تھے۔ اتنے بڑے نام جن کے پاس پہلے ہی کسی چیز کی کمی نہیں، ایک چھوٹی سی رقم پر ان کے بک جانے پر شرم آتی ہے۔ الطاف حسین قریشی میرے استاد ہیں وہ 10 لاکھ میں بِک گئے۔ نواز شریف نے میری موجودگی میں کئی دفعہ طالبعلموں کی مختلف سہولتوں کے لئے 20,20 لاکھ دیے، لاکھوں روپے وہ خیرات میں دے دیتے تھے وہ خود 60 لاکھ میں بک گئے۔ اس کا مطلب کہ ہم اس قدر گھٹیا قسم کا بکاﺅ مال ہیں کہ کوئی بھی تھوڑی سے رقم میں خرید سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو بھی نگران وزیراعلیٰ آیا اچھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمودالرشید میں کوئی میچورٹی نہیں۔ عمران خان کو 2 دفعہ کہا کہ ان کی تربیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے وعدہ بھی کیا۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سرگرم اراکین تھے، محنتی تھے لیکن پنجاب میں نالائق ٹیم تھی، لوگوں کی موجودگی میں یہ بات عمران خان سے کہی۔ ان سے کہا کہ اگر اس قسم کے معیار کے لوگوں کے ساتھ اسمبلیوں میں جانا ہے تو پھر کوئی مستقبل نہیں۔ آج پنجاب حکومت کے جتنے بھی سکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں۔ تحریک انصاف کی 34ارکان کی ا پوزیشن کی طرف سے 5 سالوں میں کبھی کسی ایک سکینڈل کا نہیں سنا۔ پرانے لوگوں کو محنت کرتے دیکھا تھا وہ پوری تیاری کرتے تھے اور حکومتوں کو ٹف ٹائم دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی بیگم جمائما بہت اچھی و باوقار خاتون ہیں۔ ان کی شادی پر بہت مبارکباد بھی دی تھی اور یہ شادی ختم ہونے پر ذاتی طور پر دکھ ہواتھا۔ وقت نے ثابت کیا وہ ایک اچھی خاتون ہیں۔ طلاق کے باوجود مشکل وقت میں انہوں نے نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کی بلکہ عمران خان کی منی ٹریل میں بھی سب سے زیادہ محنت کی۔ دوسری شادی عمران خان کی واحد شادی ہے جس پر کبھی مبارکباد دی نہ ملنے گیا۔ ریحام خان سے آج تک نہیں ملا۔ ابھی شادی نہیں ہوئی تھی کہ جنرل(ر) حمید گل نے مجھے فون کر کے کہا کہ عمران خان کو منع کریں۔ میں نے کہا کہ عشق و مشک چھپائے نہیں چھپتے اوراس وقت عمران خان اس میں پھنسا ہوا ہے۔ بات کرنا فضول ہے۔ ریحام سے عمران خان کی شادی کے چھٹے روز مجھے برطانیہ سے خبر ملی ان کی شادی ختم ہو جائے گی۔ ریحام 6دنوں میں اپنے شوہر کی اتنی برائیاں کر رہی ہے حیران ہیں کہ شادی کیسے چلے گی۔ وہی ہوا دیکھتے دیکھتے شادی ختم ہو گئی۔ حمید گل نے مجھے بتایا کہ جب ریحام خان ان سے ملنے آئیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ فلاں شخص، ادارے کو جانتی ہیں، کیا یہ درست ہے کہ انہوں نے آپ کو یہاںبھیجا ہے اور میرے حساب سے عمران خان کو ٹریپ کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔ یہ ساری باتیں میرے پروگرام میں بھی نشر ہوئیں اور خبریں میں بھی چھپی تھیں۔ حمید گل اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔ دنیا کی حساس ایجنسیوں کے بارے میں بڑی معلومات رکھتے تھے۔ میں اب بھی متفق ہوں کہ ریحام خان سے عمران خان کو ٹریپ کیا۔ شادی کی اور پھر فوری ان کے فلم بنانے کی خبریں آنے لگیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ شادی کے 11ویں روز انہوں نے فلم بنانے کا ذکر چھیڑ دیا۔ ایک مہینے کے اندر اندر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے شروع کر دئیے۔ انہوں نے فیصل واڈا سے 3کروڑ، علیم خان سے1 کروڑ فلم بنانے کےلئے مانگے۔ وہ کروڑوں روپے اکٹھے کر کے فلم بنانا چاہتی تھیں، کیا انہوں نے پہلے کبھی کوئی فلم بنائی تھی؟ اس سے زیادہ خوفناک بات یہ کہ مجھے برطانیہ سے کسی نے ان کے پہلے شوہر کے ساتھ مقدمہ سازی کی دستاویزات بھیجیں۔ معلوم نہیں وہ درست تھیں یا غلط لیکن ان کے مطابق ان کی شوہر سے لڑائی یہ تھی کہ ان کی ایک بچی تھی جس پر شوہر نے الزام لگایا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے پھر اس پر کیس چلا، ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوا اور اسی وجہ سے طلاق ہوئی تھی۔ یہ سب بھی ہمارے اخبار میں چھپا تھا۔ برطانیہ میں جب طلاق ہوتی ہے تو اثاثوں کی تقسیم 50,50 فیصد ہوتی ہے۔ اس سے پہلے ان کے نام جانتا ہوں جنہوں نے سیتا وائٹ کیس پر ساری دستاویزات اکٹھی کیں۔ ان کے نام بھی جانتا ہوں جنہوں نے بہت پہلے یہ دعویٰ کیا تھا، انہی ایجنسیوں نے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا کر رکھے ہوئے تھے۔ عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ بنانے کےلئے پورے کیس تیار کر رہے تھے۔ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کا لٹیرا، میں اسے راولپنڈی میٹروبس کا لٹیرا کہتا ہوں۔
Monthly Archives: June 2018
ریحام کی کتاب سازش ، منصوبے امریکہ ، لندن بنتے ہیں : ناصر نقوی ،پاکستان کی اندرونی ، خطے کی صورتحال میں پاک فوج کا کردار ہے اور رہے گا : میاں حبیب ، عوام راحیل شریف کیطرح عمران کو نجات دہندہ دیکھ رہے ہیں : علی جاوید نقوی ،سابق حکمرانوں نے ملک میں بحران پیدا کیا : مریم ارشد چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ناصر نقوی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مکمل ہونے کی سب سے زیادہ خوشی فوج کو ہوئی کیونکہ ماضی میں انہی پر الزامات لگتے تھے ملک کی 70 سالہ تاریخ میں فوج کی سیاست میں مداخلت اگل رہی ہے اور فوج کو شب خون مارنے کی دعوت بھی سیاستدان رہتے رہے ہیں پاکستانی انتخابات میں فوج پر مداخلت کا الزام نیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام صرف کرپشن اور ملک کا لوٹا ہوا مال واپس لانے کی بات کر رہے ہیں۔ گزشتہ 40 سال سے ملک پر قابض گروپ نے ملک میں ایسی تباہی مچائی ہے جسے ٹدی دل فصل پر حملہ کرتا ہے۔ عوام دودھ کا دودھ پانی کا پانی چاہتا ہے۔ آنے والے انتخابات میں انٹرنیشنل میڈیا پر نظر رکھی جانی چاہیے وہ عوام کو مس گائیڈ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 70 فیصد لوگ ووٹ نہیں ڈالتے اس نظام کو پارلیمنٹ نے درست کرنا ہے مگر سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔ ناصر نقوی نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیم کی اشد ضرورت ہے مگر حکومتوں نے قوم کو ڈیم فول بنایا اور پوری قوم کےساتھ مذاق کیا۔ اب انہیں حساب دینا پڑے گا قوم بدھو نہیں بنے گی۔ جیساکہ شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کتابیں وہی شہرت حاصل کرتی ہیں جو لکھی نہیں لکھوائی جاتی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب پلان کی گئی سازش ہے۔ الیکشن کے دنوں میں عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لیے اور پاکستان میں سازشیں سی آئی پیٹا گون امریکہ اور لندن سے ہوتی ہیں پروگرام می شریک کالم نگار وتجزیہ کار علی جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کے انبار میں راحیل شریف کی طرح عمران خان میں نجات دہندہ دیکھ رہے ہیں۔ جعلی اکاﺅنٹ بنا کر افغانستان اور بھارت سوشل میڈیا پر انتخابات کے وقت میں پرایوگنڈا کی بات فوج نے کی ہے اور اس سے قبل فیس بک کے بانی امریکی کانگریس کمیٹی میں کہہ چکے ہیں کہ فیس بک پاکستانی انتخابات پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ملتوی کروانے کی بات کرنیوالوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے نوازشریف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے لوڈشیڈنگ کے جن کاملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں جبکہ ذمہ دار دعوے کرنے والے شاہد خاقان عباسی ہیں مگر (ن) لیگ ایسا پراپیگنڈہ کررہی ہے کہ جھوٹ بھی سچ لگنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ بیچ کر ایک ارب اکٹھا کرلیا ہے۔ پارٹیاں بدلنے والے کونسی تبدیلی لائینگے۔ سینئر تجزیہ نگار میاں حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی اور خطے کی صورتحال پاک فوج کا بنیادی کردار ہے اور رہیگا۔ سیاسی قائدین نقصان پہنچانے اور فائدہ اٹھانے کے لیے فوج کا نام استعال کرتے ہیں۔ قوم مشکل صورتحال میں فوج اور عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں اور سیاستدان بھی الیکشن فوج کی نگرانی میں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن قوم کی دانش کا امتحان ہیں۔ بدقسمتی سے روٹی کپڑا اور مکان پر الجھے 5سال دینے والے لوگ ایک پلیٹ بریانی آٹے گھی کے ڈؓبے پر بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5سال میں گونگے بہرے اسمبلی میں ایک لفظ نہ بولنے والے ممبران اسمبلی سے حرام پیسے کمائے ہیں۔ ضیا شاہد صاحب نوازشریف کے حوالے سے اہم تحریر لکھ رہے ہیں جو پڑھنے کے قابل ہے۔ قوم کو ایسے حکمران و ارکان چاہیئں جو سیاست میں کردار ادا کریں۔ حالات بدل چکے ہیں۔ حساب دینا پڑیگا۔ تجزیہ نگار مریم ارشد نے کہا کہ پاک فوج جاگتی ہے تو قوم چین کی نیند سوتی ہے۔ جمہوریت بیلٹ بکس سے آگے نہ آئی تو کیسے رائج ہوگی۔ ملک میں بحران کی کیفیت ہے ہماری 60فیصد معیشت کالا دھن ہے ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ان لوگوں کا حساب لینا ہے۔ 20,15ہزار کمانے والے کا گھر نہیں چلتا ٹیکس کیسے دے۔ نوازشریف نے ملکی خزانے میں کچھ نہیں چھوڑا کہ بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو دیا جائے۔ اور شہبازشریف نے رات 12بجے لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری سے انکار کا بیان دیدیا۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کے لوگ انہیں مس گائیڈ کررہے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب امیدوں کے ڈرائنگ روم میں ڈسکس ہوگی۔
فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر منچلے بڑی تعداد میں روس پہنچ گئے
ماسکو(آئی این پی)رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس 8دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018 کا جنون بھی عروج پر ہے۔منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے ذائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے آفیشل فٹ بال ٹیلسٹار 18کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔ٹیلسٹار فٹ بال پہلی بار 1970 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔یہ فٹ بال کلاسک فٹ بال کو جدید پینل ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے جرمن کی مشہور کمپنی ایڈیڈاس نے بنائی ہے۔1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈ اس فٹ بال فراہم کرتی ہے۔ فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔ 1970 میں استعمال کیے جانے والے فٹ بال میں 32 مختلف پینل تھے جن میں سے 12 کالے رنگ کے تھے۔ اس فٹ بال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی گیند تھی جو ٹی وی کے لیے بنائی گئی تھی۔اس کی 12 سیاہ پٹیوں کے باعث ٹی وی پر اس کو بہتر انداز سے دیکھا جا سکتا تھا۔اسپین میں 1982 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹینگو کے نام سے فٹ بال استعمال کیا گیاجو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ‘سری لنکا آج پنجہ آزما
کوالالمپور (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستانی ٹیم کو سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مسلسل دو میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے ایک میچ جیتا اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کو تیسرے میچ میں (آج) بدھ کو سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، اسی روز ملائیشیا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا۔
پروفیسر کو بورڈ سے معافی مل گئی
لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے متنازع انٹرویو پر کرکٹر کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا۔آل راﺅنڈر پی سی بی کی ڈسلپنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا، کمیٹی نے ان کی وضاحت قبول کرتے ہوئے اپنا موقف میڈیا کے سامنے بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔قومی کرکٹر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قوانین پر بات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جب کہ اس حوالے سے انہیں طلب بھی کیا گیا تھا۔میڈیاکے مطابق محمد حفیظ متنازع انٹرویو کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے حفیظ کی وضاحت قبول کرکے معاملہ ختم کردیا۔
دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ نے کمیٹی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا مقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں تھا، میں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی تھیں۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ فینز کے قانون سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے تجاویز دی تھیں، بدقسمتی سے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
لاہور(نیوزایجنسیاں) بولنگ ایکشن قوانین کے حوالے سے آئی سی سی پر تنقید کرنے والے محمد حفیظ کو پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی سے معافی مل گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں محمد حفیظ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا مقصد آئی سی سی کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے قوانین کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔اپنے انٹرویو میں کسی بھی کرکٹ بورڈ کا ذکر نہیں کیا، میرے بیان میں صرف بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے تجاویز دی گئیں تاکہ کسی شک و شبے کی گنجائش نہ رہے، بدقسمتی سے میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط رنگ دیا گیا۔
محمد نواز نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی
لاہور(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کے کیس میں محمد نواز پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہو گئے۔نواز نے ٹریبیونل کو بتایا کہ بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش تھی جس پر میں نے آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ آج ہونے والی اگلی سماعت میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے بطور گواہ پیش ہوں گے۔دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں، ناصر جمشید نے کوئی حکم عدولی کی ہے جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جو رواں سال فروری میں ختم ہو گئی۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ناصر جمشید انگلینڈ میں رہے، ٹیسٹ کرکٹر اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور تحقیقات میں تعاون بھی نہیں کیا تھا۔پی سی بی کے ٹربیونل نے فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ناصر جمشید پر فکسنگ کے الزامات پی سی بی نے ابھی تک نہیں لگائے۔تاہم اب پی سی بی نے ناصر جمشید پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.2، 2.1.3، 2.1.4 اور 2.4.4 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔پی سی بی نے کرکٹر ناصر جمشید کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج بھیجا تھا جس کا ناصر جمشید نے جواب دیتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
ایم ایم اے نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) نے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ ایم ایم اے کا 12 نکاتی منشور پیش کیا۔ایم ایم اے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کے منشور پر متفق ہیں۔ایم ایم اے نے اپنے انتخابی منشور میں ملک میں نظام مصطفی?، ختم نبوت و اسلامی دفعات کے تحفظ،آزادخارجہ پالیسی، ڈیمز کی تعمیر، تعلیم و علاج کی مفت فراہمی، روزگار کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزادنہیں۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ نئے صونے بنائے جائیں لیکن لسانی بنیادوں پر نہیں، پانی کا بحران اپنی جگہ مگر اس کا حل صرف کالا باغ ڈیم کوبنا کر پیش کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول اور سیکورٹی میں فرق ہوتا ہے ،چیف جسٹس اپنی سیکیورٹی کا میری سیکیورٹی سے تبادلہ کرلیں۔مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کی صورتحال پر کہا کہ آئی ایس پی آرکے مو¿قف کو ہی درست سمجھ لینا درست نہیں ،اگرآپریشن کامیاب ہوچکےتھے توپھر بتایا جائے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کونسا بارود رہ گیاتھا جو اب بھڑک اٹھا۔ یاد رہے کہ مذہبی جماعتوں نے ایم ایم اے کو گزشتہ برس نومبر میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل مذہبی جماعتوں نے 2002 میں بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پالیسیوں کے خلاف ایم ایم اے کے نام سے سیاسی اتحاد قائم کیا تھا۔ایم ایم اے نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنا سربراہ مقرر کیا تھا اور 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں ایم ایم اے نے 63 نشستیں حاصل کی تھیں اور قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری تھی۔2002 میں بننے والے اس مذہبی سیاسی اتحاد میں جمعیت علمائے پاکستان، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، تحریک جعفریہ پاکستان، جماعت اہلِ حدیث اور متحدہ دینی محاذ شامل تھے۔2002 میں بننے والا مذہبی سیاسی جماعتوں کا اتحاد 2005 میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں اختلافات کی وجہ سے 2008 میں باقاعدہ ٹوٹ گیا تھا۔
بیٹ پر نازیبا الفاظ : بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی تنبیہ
لیڈز (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے ہیرو جوز بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی جانب سے تنبیہ کی گئی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹ سے نازیبا الفاظ استعمال کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی کامیابی کو آئی پی ایل کا اسائنمنٹ قرار دیا ہے۔بٹلر کا لیڈز میں چار رنز پر حسن علی نے شاداب کی گیند پر کیچ ڈراپ کیا تھا۔ بٹلر نے پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں غیر معمولی بیٹنگ کی۔سوشل میڈیا پر یہ بات گرم ہے کہ جوز بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے بیٹ پر نازیبا الفاظ لکھ کر کھیلتے رہے اور میچ ریفری جیف کرو ان الفاظ کو نظر انداز کر گئے۔جوز بٹلر کو اس حرکت کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بٹلر کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ ٹیم میں بیٹسمین کی حیثیت سے آیا تھا اس لئے اپنی ہمت بڑھانے کے لئے ایسا کیا۔پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں جوز بٹلر نے 80ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے۔جوز بٹلر پاکستان کے خلاف دونوں میچوں میں بیٹ کے ہینڈل کے اوپر نازیبا الفاظ لکھ کر بیٹنگ کرتے رہے۔لیکن اسمارٹ واچ کی کہانیاں بنانے والے میڈیا نے بٹلر کی اس کہانی کو نظر انداز کردیا۔
پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پر±مسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر ا?سانی کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گے جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو ا?فیسر پاکستان ریلوے ا?فتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 19 جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔
حفیظ آئی سی سی مخالف متنازع انٹرویو کے معاملے میں کلیئر قرار
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے خلاف بیان کے معاملے میں کلئیر قرار دے دیا۔پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز دیتے ہوئے آج ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔آل راو¿نڈر تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی پر تنقید نہیں کی بلکہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کی تجویز دی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔کمیٹی نے حفیظ کو مو¿قف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا۔
چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی پر تشدد کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس نے لاہور میں طالبہ خدیجہ صدیقی کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا۔خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔خدیجہ حملہ کیس میں ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کے بیٹے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ماڈل مہرین سید کے وزن کم کرنے بارے ٹوٹکے ،مگر درمیان میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان بر پا ہو گیا
لاہور (ویب ڈیسک) سپرماڈل مہرین سید نے حالیہ انٹرویو میں چند سوالات کے انتہائی دلچسپ جواب دئیے جو ایک تصویر کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے بارے میں چند راز بتائے جیسے کہ وہ رمضان المبارک میں خود کو کیسے فٹ رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ کس بات سے چڑ ہے اور وہ روزے کے دوران اپنا دن کیسے گزارتی ہیں۔انہوں نے تمام ہی سوالوں کے بہت دلچسپ جوابات دئیے مگر ایک جواب نے ناصرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ اس پر طوفان بھی برپا ہو گیا اور پاکستانیوں کو غصہ بھی آ گیا۔مہرین سید نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے والوں کیلئے بہترین غذا کا جواب دیتے ہوئے کہا ”میں یہ تجویز کروں گی، سحری میں حد سے زیادہ کھانے سے پرہیز کریں! اس کے بجائے پورا دن تھوڑا تھوڑا کھانا کھائیں اور افطار کے بعد بھی ایسا ہی کریں، اس کے علاوہ آبیدہ رہنا انتہائی ضروری ہے!“جیسا کہ آپ سب نے پڑھا کہ آبیدہ رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ 16 گھنٹے کا روزہ ہے اور ہاں ”سارا دن روزے کے دوران وقفے وقفے سے کچھ کھانا مت بھولیں، سحری کے بعد بھی اور افطار سے پہلے بھی۔۔۔“جیسے ہی پاکستانیوں نے یہ پڑھا کہ ایک جانب وہ سحری کے وقت زیادہ نہ کھانے کی تلقین کر رہی ہیں تو دوسری جانب روزہ دار کو روزے کے دوران وقفے وقفے سے کچھ کھانے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین بھی کر رہی ہیں۔ اب انہوں نے یہ مشورہ دانستہ طور پر دیا ہے یا بے دھیانی میں، یہ تو وہ ہی بتا سکتی ہیں مگر پاکستانی اس وقت کافی آگ بگولہ ہیں۔
جیمز بانڈ کی 25ویں فلم میں انجلینا جولی ہیروئن کی جگہ ولن بنیں گی
لندن (ویب ڈیسک)معروف زمانہ جاسوس ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم یوں تو ا?ئندہ برس کے اختتام کو ریلیز ہوگی، تاہم شائقین کو اس فلم سے متعلق ہر خبر کا بے حد انتظار رہتا ہے۔اس سیریز کی 25 ویں فلم میں 5 ویں بار برطانوی اداکار ڈینیل کریگ جہاں جاسوس کا کردار ادا کریں گے، وہیں اس کے ہدایت کار کا اعلان بھی کردیا گیا۔جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ہدایت کاری ڈینی بوئلے دیں گے۔یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ جیمز بانڈ میں ولن کا کردار ایک خاتون ادا کریں گی اور اس کے لیے معروف اداکارہ انجلینا جولی کا نام لیا جا رہا تھا۔تاہم اب انجلینا جولی کی جگہ ایک اور اداکارہ کا نام جاسوس فلم کی طاقتور ولن کے طور پر سامنے ا?یا ہے۔برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے ایک اور نشریاتی ادارہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں 52 سالہ اداکارہ ہیلینا کارٹر ولن کے طور پر سامنے ا?ئیں گی۔تاہم ابھی اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے حتمی اعلان نہیں کیا، عین ممکن ہے کہ فلم کی ٹیم انجلینا جولی کو ہی ولن کے لیے کاسٹ کرے۔تاہم اب زیادہ تر امکان یہ ہے کہ ہیلینا کارٹر ہی جیمز بانڈ میں ولن بنتی نظر ا?ئیں گی۔ہیلینا کارٹر اس سے قبل معروف فنٹیسی سیریز ’ہیری پورٹر‘ کی 4 فلموں سمیت دیگر فلموں میں منفی اور ولن کے کردار ادا کرچکی ہیں۔’الائیس اور ونڈرلینڈ‘ جیسی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے خود کو منوانے والی ہیلینا کارٹر جلد ہی جیمز بانڈ 007 کے ساتھ الجھتی دکھائی دیں گی۔خیال رہے کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو نومبر 2019 میں ریلیز کیا جائے گا، ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کا نام کیا ہوگا۔اس سیریز کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اب 3 سال بعد اس کی 25 ویں فلم ریلیز کی جائے گی۔


















