تازہ تر ین

ایم ایم اے نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) نے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ ایم ایم اے کا 12 نکاتی منشور پیش کیا۔ایم ایم اے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کے منشور پر متفق ہیں۔ایم ایم اے نے اپنے انتخابی منشور میں ملک میں نظام مصطفی?، ختم نبوت و اسلامی دفعات کے تحفظ،آزادخارجہ پالیسی، ڈیمز کی تعمیر، تعلیم و علاج کی مفت فراہمی، روزگار کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزادنہیں۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ نئے صونے بنائے جائیں لیکن لسانی بنیادوں پر نہیں، پانی کا بحران اپنی جگہ مگر اس کا حل صرف کالا باغ ڈیم کوبنا کر پیش کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول اور سیکورٹی میں فرق ہوتا ہے ،چیف جسٹس اپنی سیکیورٹی کا میری سیکیورٹی سے تبادلہ کرلیں۔مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کی صورتحال پر کہا کہ آئی ایس پی آرکے مو¿قف کو ہی درست سمجھ لینا درست نہیں ،اگرآپریشن کامیاب ہوچکےتھے توپھر بتایا جائے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کونسا بارود رہ گیاتھا جو اب بھڑک اٹھا۔ یاد رہے کہ مذہبی جماعتوں نے ایم ایم اے کو گزشتہ برس نومبر میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل مذہبی جماعتوں نے 2002 میں بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پالیسیوں کے خلاف ایم ایم اے کے نام سے سیاسی اتحاد قائم کیا تھا۔ایم ایم اے نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنا سربراہ مقرر کیا تھا اور 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں ایم ایم اے نے 63 نشستیں حاصل کی تھیں اور قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری تھی۔2002 میں بننے والے اس مذہبی سیاسی اتحاد میں جمعیت علمائے پاکستان، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، تحریک جعفریہ پاکستان، جماعت اہلِ حدیث اور متحدہ دینی محاذ شامل تھے۔2002 میں بننے والا مذہبی سیاسی جماعتوں کا اتحاد 2005 میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں اختلافات کی وجہ سے 2008 میں باقاعدہ ٹوٹ گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv