اسلام آباد(ویب ڈیسک)اربوں کے کیو موبائل فون سمگلنگ سکینڈل میں ملوث ڈیجی کام ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور اسکے مالکان کیخلاف درج مقدمات ختم اور ضبط شدہ فون اونے پونے دام پر ریلیز کرنیکی تیاری مکمل کرلی گئی۔2ارب سے زائد کے موبائل فون کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے صرف 40کروڑ روپے کی ادائیگی پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ فراڈ، دھوکہ دہی،خزانے کو بھاری نقصان اور ملکی سکیورٹی کو سنگین خطرات سے دوچار کرنیوالی کیوموبائل کمپنی نے دوبارہ سمگل شدہ موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کرنیکی تیاری شروع کر دی۔ ڈیجی کام ٹریڈنگ کمپنی نے 31اکتوبر2017 کو گرین چینل کے ذریعے ایل ای ڈی لائٹس کے نام پر کیو موبائل فون کے کنٹینزر کلیئر کروائے۔ کیوموبائل فون پی ٹی اے کی منظوری اور آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کروائے بغیر فراڈ کے ذریعے پاکستان لائے گئے۔ ڈیجی کام ٹریڈنگ کمپنی نے کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے سمگلنگ کے دوران پکڑے گئے موبائل فون ریلیز کروانے اور درآمد کی دوبارہ اجازت حاصل کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر فراڈ کا سہارا لے لیا۔کیو موبائل کی دوبارہ فروخت سے لاکھوں موبائل فون صارفین، ڈسٹری بیوٹرزاور ریٹیلرز کو اربوں کے نقصان کا دوبارہ سامنا کرناپڑسکتا ہے۔ 92نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے یکم نومبرکو چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سمگل شدہ موبائل فون کا کنٹینر پکڑا گیا۔ یہ کنٹینرز 31اکتوبر2017کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے ڈیجی کام ٹریڈنگ نے گرین چینل سے کلیئر کروائے تھے۔ کسٹمز حکام نے مزید اطلاع ملنے پر کراچی کے مختلف علاقوں اور لاہور میں چھاے مار کر مجموعی طور پر 3 لاکھ 17ہزار موبائل فون قبضے میں لئے جن کی مالیت 2ارب سے زائد بتائی گئی۔ کیوموبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی نے چالاکی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2نومبر 2017کی تاریخ کا ایک لیٹر متحدہ عرب امارات سے حاصل کیا جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ شپر کی غلطی کے باعث کنٹینرز کی مس ڈیکلریشن فائل ہوئی۔ مس ڈیکلریشن کے باعث کنٹینرز میں موبائل فون کے بجائے ایل ای ڈی لائٹس ظاہر کی گئیں، ایل ای ڈی لائٹس ظاہر کرنے کا مقصد کروڑوں کے ٹیکس اور پی ٹی اے کی منظوری سے بچنا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق اگر ڈیجی کام ٹریڈنگ کے شپر سے غلطی سرزد ہوئی تھی تو 30اکتوبر کو کلیئر ہونیوالے کنٹینرز جوڈی ایچ میں ایک بنگلے میں کھول کر موبائل فون چھپائے گئے تھے ، ڈیجی کام کمپنی نے فوری طور پر متعلقہ کسٹمز حکام کو غلط ڈیکلریشن سے متعلق آگاہ کیوں نہ کیا۔ڈیجی کام کمپنی 7برس سے مختلف طریقوں سے فراڈ میں ملوث چلی آرہی ہے۔ اس سے قبل بوگس کلیم کے ذریعے کروڑوں کا انکم ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے میں ملوث کیوموبائل کمپنی نے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اربوں کا ٹیکس بچانے کیلئے کیوموبائل نے امپورٹر سے مینوفیکچرکا روپ اختیار کیا۔ انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیوموبائل کمپنی کی مینوفیکچرنگ رجسٹریشن منسوخ ، کمپنی کو بلیک لسٹ اورقومی ادارے کیساتھ فراڈ کرنے پر قانونی کاروائی کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کی انسپکشن رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی انسپکشن ٹیم نے کیوموبائل کی خزانے کو نقصان پہنچانے کی حکمت عملی بے نقاب کردی۔ کیوموبائل کمپنی امپورٹر سے مینوفیکچرنگ کا درجہ حاصل کرنے کی اہل ہی نہیں تھی۔ ایک انسپکٹر کے دورے سے کیوموبائل کو امپورٹرسے مینوفیکچرر کا درجہ دیدیا گیا۔ کیوموبائل کو 2009سے 2013تک کمرشل امپورٹر ڈکلیئر کیا گیا۔ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر عالمی معاہدے کے بغیراور انتہائی سخت کوالٹی کنٹرول کے معیار کے بغیر موبائل فون کی اسمبلنگ اور ویلیو ایڈیشن میں شریک نہیں کیا جاسکتا۔کیوموبائل کمپنی کے اقدامات کے باعث ٹیکس پر بھاری منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث لازم ہے کہ نہ صرف 2014 بلکہ دیگر سالوں کے ریکارڈ کی بھی سخت فزیکل تصدیق کی جائے۔
Monthly Archives: June 2018
کپتان 5حلقوں سے امید وار ،کس کس جگہ سے الیکشن لڑینگے ،کون کون مد مقابل ،خبر آ گئی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان این اے 26 بنوں ، این اے 61 راولپنڈی ، این اے 95 میانوالی ،این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے امیدوار ہوں گے۔ لاہور میں عمران کا مقابلہ (ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق اوربنوں میں جے یو آئی کے اکرم درانی سے ہو گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنما ﺅ ں سے حلف لیا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی۔حلف اس وقت تک قائم رہے گا جب تک پارٹی کی جانب سے الیکشن کے لیے ٹکٹوں کے اجرا کا اعلان نہیں کیا جاتا۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے بہت سارے معاملات پر بورڈ کی کارروائی راز میں رکھی جائی گی۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان ا یک روز کیلئے موخرکردیا گیا اور امیدواروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ دریں اثنا عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے انتہائی شدید گرم موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے ، بجلی کے بحران کی براہ راست ذمہ داری نون لیگ پر عائد ہوتی ہے ، نواز شریف اور دیگر نون لیگی وزرا پانچ سال تک قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔ مزید برآں عمران خان نے سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہارکیا، اپنے مذمتی پیغام میں انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک اور سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمدسومرو کے مابین رابطہ ہوا ہے اس رابطے میں میاں محمد سومرو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو آیندہ چند روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔
اس عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی ،جان کر آپ بھی کہہ دینگے واہ بھئی واہ
لاہور(ویب ڈیسک )لاہور سمیت ملک بھر میں عید الفطر پر 5تعطیلات ہوں گی، وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے سمری تیارکر لی، جو آج منظوری کے لئے بھجوائی جائے گی ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر 14جون جمعرات سے 18جون سوموار تک تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن سمری کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
یو ٹیوب پر جذباتی ،ہمت اور حوصلے والی تقریر کر نے والا 11سالہ ننھا پروفیسر بڑوں کا حوصلہ بڑھانے لگا
پشاور(ویب ڈیسک ) ہمت اور حوصلے دینے والی پاکستانی 11 سالہ بچے کی تقاریر نے بڑوں کو حیران کردیا، یوٹیوب پر جذبہ و حوصلہ بڑھانے والی تقاریر سے مقبولیت حاصل کرنے والا حماد صافی اب یونیورسٹی سطح کے طلبہ میں بھی بڑے شوق سے سنا جا رہا ہے۔ پشاور میں یونیورسٹی آف سپوکن انگلش میں تقاریر کرتے ہوئے حماد صافی کو بڑی تعداد میں نوجوان غور سے سنتے ہیں، حماد صافی یوٹیوب پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کی تقاریر دیکھ کر اپنے الفاظ کو درست کرتے ہیں، چہرے پر مسکراہٹ لئے حماد صافی وائرلیس مائیکروفون پر انتہائی پر اعتماد انداز میں تقریر کرتے ہیں۔ اس ننھے کا لہجہ اور دلیرانہ انداز کو یوٹیوب پر زبردست پذیرائی ملی ہے اور لاکھوں لوگوں نے ان کی تقاریر سنی ہیں اور انہیں سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ”ہر سیکنڈ ایک چیلنج ہے اورہر ناکامی اگلی کامیابی کی بنیاد ہے “ حماد صافی کے الفاظ سب خاموشی سے سنتے ہیں، حماد سے دوگنا زیادہ عمر والے پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم بلال خان نے بتایا ان پر حماد کی تقاریر کا بڑا اثر ہوا ہے۔ ایک وقت آیا میں ناکامیوں اور بے روزگاری کے باعث خودکشی کا سوچ رہا تھا۔ پھر میں نے حماد صافی کو دیکھا تو سوچا ایک 11 سالہ لڑکا کچھ بھی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ حماد صافی کی تقاریر پر آن لائن تبصروں میں انہیں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ، سابق انگلش ٹیچر سمیع ا? نے کہا لوگ اسے پسند کر رہے ہیں کیونکہ وہ صرف بات نہیں کرتا بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر بھی اجاگر کرتا ہے اورببانگ دہل سامعین کو اپنی بات سناتا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام او ر کام سے متاثر حماد صافی اپنے خطابات میں علامہ اقبال کے جذبہ کو واضح کرتے ہیں، یونیورسٹی کی فیکلٹی انہیں ننھا پروفیسر کہتی ہے جو ایک دن بڑا کام کرے گا۔ حماد صافی ایک روایتی سکول میں پڑا رہا تھا ، ساتھ ہی یونیورسٹی میں انگلش کی کلاسز کیلئے داخلہ لیا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرلی، بعد ازاں اس نے سکول چھوڑ دیا اور انگلش کی تعلیم جاری رکھی۔ اور ننھے پروفیسر اب ہر ہفتے یونیورسٹی میں حوصلہ افزائی کرنے والے لیکچرز دیتے ہیں۔ پشاور میں حماد صافی کے 48 سالہ والد عبد الرحمن خان ایک بزنس مین ہیں، انہوں نے کہا حماد ایک عالم لڑکا نہیں، لوگوں نے اس کے اندر کچھ دیکھا ہے ، میں بھی اس میں بڑی قابلیتیں دیکھ رہا ہوں، اسی لئے میں نے اس کے لئے خصوصی ٹیچر کا بندوبست بھی کیا ہے۔ حماد صافی کے کمرے میں اس کی چینی سفیر اور عمران خان کیساتھ تصاویر موجود ہیں، کارٹونوں اور کھلاڑیوں کی تصاویر موجود نہیں بلکہ علامہ اقبال، بل گیٹس، البرٹ آئن سٹائن کی تصاویر بھی دیواروں پر آویزاں ہیں۔ یونیورسٹی کے پروفیسر بخت زمان نے بتایا حماد اب بچہ نہیں ، اس میں سے بچپن رخصت ہوگیا ہے ، یہ تحریک دینے والا ایک کوچ ہے لیکن ابھی اسے دانشورانہ گہرائی حاصل کرنا ہے ، یہ اصل کرنے میں وقت لگے گا۔
کیا آپ بغیر کھڑکیوں کے جہاز پر سفر کرنا پسند کریں گے ؟ایمریٹس ائیر لائن میدان میں آگئی
دبئی (ویب ڈیسک)دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے نئے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی سفر کے دوران ہر انسان کوشش کرتا ہے کہ اسے ’ونڈو سیٹ‘ ملے تاکہ وہ سفر کے ساتھ ساتھ بیرونی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتا رہے جب کہ اکثر اوقات ’ونڈو سیٹ‘ نہ ملنے پر لوگ احتجاج بھی کرتے ہیں اور کبھی کبھار ساتھ بیٹھے شخص سے اپنی نشست بدلنے کی درخواست بھی کرتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اب اپنے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے کھڑکیوں کے بغیر جہاز لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ جہاز کی رفتار میں تیزی لانا ہے جب کہ یہ فیصلہ جہاز کے وزن میں کمی اور اس کی توانائی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے اپنے حالیہ انٹریو میں اس بات کا اشارہ دیا کہ جدید ترین جہاز کھڑکیوں کے بغیر ہوسکتے ہیں اور مسافروں کو مجازی کھڑکیوں (ورچوئل ونڈوز) کی سہولت فراہم کی جائے گی جو انہیں ایک کیمرے کی مدد سے باہر کے مناظر ہو بہو اسکرین پر دکھائیں گی۔واضح رہے کہ ایئرلائن نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے بوئنگ طیارے 777 کے فرسٹ کلاس کیبن میں ورچوئل ونڈوز لگانے کا پلان ظاہر کیا تھا جو اب لگادی گئی ہیں، جن کی مدد سے فرسٹ کلاس کے مسافر اصلی کھڑکی کے بغیر بھی باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
آسمانی بجلی کی تصاویر لینے والے شخص کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ سب ششدر رہ گئے
تامل ناڈو(ویب ڈیسک) بھارتی میں ایک شخص آسمان پر بجلی چمکنے کی تصویر لینے کے چکر میں جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھرولر میں 43 سالہ شخص نے آسمان پر بجلی چمکتی دیکھی تو جلدی سے موبائل نکال لیا اور آسمانی بجلی چمکنے کے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچانک گر گیا، ساتھ کھڑے دوستوں نے جب اسے اٹھانے کی کوشش کی تو اس کے چہرے اور سینے پر زخم کے نشانات تھے اور موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ ایچ ایم رمیش چنئی کا رہائشی تھا اور یہاں اپنے ایک دوست کو ملنے آیا تھا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو ورثا کو حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آسمانی بجلی کی تصویر لینے کی کوشش نہ کریں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کریگی یا نہیں ،اندر کی خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کیلیے پی سی بی کی نگاہیں کیویز پر مرکوز ہیں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر بتدریج جاری ہے،ہم راتوں رات کسی بہت بڑے قدم کی توقع نہیں کر سکتے تاہم درست ٹریک پر ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ حوصلہ افزا بات چیت ہوئی لیکن بہت سارے معاملات کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے، ایف ٹی پی میں فی الحال دونوں ٹیموں کیلیے باہمی مقابلوں کی کوئی گنجائش ہی نظر نہیں آ رہی، اس صورتحال میں مناسب ترین پالیسی یہی ہے کہ یو اے ای یا ملائیشیا میں ہم سے ہوم سیریز کھیلنے کیلیے ا?نے والی ٹیموں کو 2یا 3 میچز کھیلنے کیلیے پاکستان بلائیں، ایک ایک کرکے ٹیموں کی پاکستان آمد ہو گئی تو دوسروں کو بھی قائل کرنا آسان ہوتا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہیں۔ ان میں سے کیویز سے پاکستان آنے کیلیے درخواست کی ہے، انھوں نے حوصلہ افزا جواب بھی دیا البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مکمل مطمئن کرنا ہو گا، آئی سی سی کی نامزد کردہ ایسٹرن اسٹار کمپنی پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کیلیے آئے گی،ہماری طرف سے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے چند میچز کھیل لیے تو آسٹریلیا کو بلانے کیلیے بھی کیس مضبوط ہو جائے گا، اس کے بعد ہم انگلینڈ سے بھی زیادہ پ±ر اعتماد انداز میں بات کر سکیں گے،پی ایس ایل کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہی ہے، امید ہے کہ فرنچائزز پوری کوشش کرینگی کہ کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں کھیلنے کیلیے بھی ذہنی طور پر تیار کریں۔
غریب کسان نے شوشل میڈیا پر روبینہ ٹنڈن کو شادی کی آفر کر دی ، اس کے بعد جو ہوا جان کر آپ بھی خیران رہ جائیں گے
ممبئی (ویب ڈیسک )ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انڈسٹری کو دل والے، موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، زدی، اور بڑے میاں چھوٹے میاں سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں، اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اکثر سماجی معاملات اور مسائل پر بھی بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہتی ہیں۔معروف اداکارہ رونا ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی
اسلام آبا د(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔نئے انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، اس سے قبل کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 9 جون مقرر کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 14 جون رکھا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق 19 جون تک کردیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور اپیلوں کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی اور امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی اور ملک بھر میں پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی۔
بھارتی فوجیوں کیجانب سے جیپ کے آگے باندھے جانے والے نوجوان نے 50لاکھ کے عوض انڈین شو میں شرکت کی پیشکش ٹھکرادی
کشمیر( ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھراو¿ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔فاروق ڈار کو بھارتی فوج نے انسانی ڈھال بناکر کئی علاقوں میں گھمایا تھا جب کہ قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار نوجوان پتھراو¿ میں ملوث تھا۔بھارتی فوج نے پتھراوسے بچنے کیلئے کشمیری کو ڈھال بنالیااب اسی کشمیری نوجوان کی جانب سے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شو’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں شرکت کی پیش کش ٹھکرانے کی خبر سامنے آئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ ’بگ باس‘ کے پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی لیکن انہوں نے کسی بھی صورت شو میں شرکت سے انکار کردیا۔
وادی نیلم ، خونی پُل سے گزرنے والے ایک اور طالب علم کی لاش کئی ہفتوں بعد مل گئی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش مل گئی۔ میت آج آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی۔13مئی کو دریائے نیلم پرپل ٹوٹنے کے حادثہ میں 5طالب علم ڈوب گئے تھے جن میں سے3 کی لاشیں مل گئی تھیں جبکہ آج(جمعہ)کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش بھی مل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طالب علم معظم کی میت آج ان کے آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی۔واضح رہے کہ دریائے نیلم میں ڈوبنے والے طالب علم احمد کی لاش تاحال نہیں ملی ہے۔
فریج میں رکھا انار کھانے کے بعد خاتون دم توڑ گئی آخر اس انار میں کیا تھا
لاہور (ویب ڈیسک )یسے تو انار کو صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے، یہ پھل نہ صرف پروسٹیٹ بلکہ بریسٹ کینسر سمیت کئی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔تاہم آسٹریلیا میں حیران کن طور پر ایک خاتون فریز (برف میں جمے ہوئے) کیے گئے انار کے دانے کھانے سے ہیپاٹائیٹس اے میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئیں۔خیال رہے کہ ہیپاٹائٹس اے کو جگر کا انفیکشن بھی کہا جاتا ہے، اس مرض میں انسان کا جگر ناکارہ ہوجاتا ہے، اس مرض کے وائرس عام طور پر منہ کے ذریعے انسان میں داخل ہوتے ہیں۔یہ انفیکشن قابل علاج ہے، اگر اس مرض کی بروقت تشخیص ہوجائے تو عام طور پر چند ہفتوں میں اس کا علاج ہوجاتا ہے، تاہم اگر یہ بیماری ابتدائی اسٹیج سے بڑھ جائےتو یہ خطرناک ہوسکتی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا زیادہ تر عمر رسیدہ افراد جگر اور گردوں کے شدید درد سمیت دیگر تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔جنوبی آسٹریلیا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 64 سالہ خاتون ن فریز کیے ہوئے انار کو کھانے کے بعد ہیپاٹائس اے میں مبتلا ہونے کے فوری بعد ہلاک ہوگئیں۔جنوبی آسٹریلیا کے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار نے خاتون کی فریز کیے گئے انار کھانے سے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آسٹریلیا میں فریز کیے گئے انار کھانے سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔
اگلے جمعہ کو عید ہوگی یا روزہ اسلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعة الوداع،یوم القدس منایا جارہا ہے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعة الوداع اور یوم القدس منایا جارہا ہے۔ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو جمعة الوداع کے طور پر منایا جاتا ہے، آج چونکہ رمضان المبارک کا چوتھا جمعہ ہے جبکہ اس بارے میں واضح نہیں ہے کہ اگلے جمعہ کو عید ہوگی یا روزہ ، اس لیے آج ہی دنیا بھر میں جمعة الوداع منایا جارہا ہے۔ آج مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ملک کی ترقی، خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔علاوہ ازیں آج ہی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور القدس کی آزادی کے عزم کے ساتھ یوم القدس منایاجارہا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں القدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔


















