تازہ تر ین

”مک مکا “2ارب سے زائد مالیت کے فونز کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے صرف 40کروڑ میں اونے پونے داموں فروخت کر نے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اربوں کے کیو موبائل فون سمگلنگ سکینڈل میں ملوث ڈیجی کام ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور اسکے مالکان کیخلاف درج مقدمات ختم اور ضبط شدہ فون اونے پونے دام پر ریلیز کرنیکی تیاری مکمل کرلی گئی۔2ارب سے زائد کے موبائل فون کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے صرف 40کروڑ روپے کی ادائیگی پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ فراڈ، دھوکہ دہی،خزانے کو بھاری نقصان اور ملکی سکیورٹی کو سنگین خطرات سے دوچار کرنیوالی کیوموبائل کمپنی نے دوبارہ سمگل شدہ موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کرنیکی تیاری شروع کر دی۔ ڈیجی کام ٹریڈنگ کمپنی نے 31اکتوبر2017 کو گرین چینل کے ذریعے ایل ای ڈی لائٹس کے نام پر کیو موبائل فون کے کنٹینزر کلیئر کروائے۔ کیوموبائل فون پی ٹی اے کی منظوری اور آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کروائے بغیر فراڈ کے ذریعے پاکستان لائے گئے۔ ڈیجی کام ٹریڈنگ کمپنی نے کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے سمگلنگ کے دوران پکڑے گئے موبائل فون ریلیز کروانے اور درآمد کی دوبارہ اجازت حاصل کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر فراڈ کا سہارا لے لیا۔کیو موبائل کی دوبارہ فروخت سے لاکھوں موبائل فون صارفین، ڈسٹری بیوٹرزاور ریٹیلرز کو اربوں کے نقصان کا دوبارہ سامنا کرناپڑسکتا ہے۔ 92نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے یکم نومبرکو چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سمگل شدہ موبائل فون کا کنٹینر پکڑا گیا۔ یہ کنٹینرز 31اکتوبر2017کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے ڈیجی کام ٹریڈنگ نے گرین چینل سے کلیئر کروائے تھے۔ کسٹمز حکام نے مزید اطلاع ملنے پر کراچی کے مختلف علاقوں اور لاہور میں چھاے مار کر مجموعی طور پر 3 لاکھ 17ہزار موبائل فون قبضے میں لئے جن کی مالیت 2ارب سے زائد بتائی گئی۔ کیوموبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی نے چالاکی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2نومبر 2017کی تاریخ کا ایک لیٹر متحدہ عرب امارات سے حاصل کیا جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ شپر کی غلطی کے باعث کنٹینرز کی مس ڈیکلریشن فائل ہوئی۔ مس ڈیکلریشن کے باعث کنٹینرز میں موبائل فون کے بجائے ایل ای ڈی لائٹس ظاہر کی گئیں، ایل ای ڈی لائٹس ظاہر کرنے کا مقصد کروڑوں کے ٹیکس اور پی ٹی اے کی منظوری سے بچنا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق اگر ڈیجی کام ٹریڈنگ کے شپر سے غلطی سرزد ہوئی تھی تو 30اکتوبر کو کلیئر ہونیوالے کنٹینرز جوڈی ایچ میں ایک بنگلے میں کھول کر موبائل فون چھپائے گئے تھے ، ڈیجی کام کمپنی نے فوری طور پر متعلقہ کسٹمز حکام کو غلط ڈیکلریشن سے متعلق آگاہ کیوں نہ کیا۔ڈیجی کام کمپنی 7برس سے مختلف طریقوں سے فراڈ میں ملوث چلی آرہی ہے۔ اس سے قبل بوگس کلیم کے ذریعے کروڑوں کا انکم ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے میں ملوث کیوموبائل کمپنی نے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اربوں کا ٹیکس بچانے کیلئے کیوموبائل نے امپورٹر سے مینوفیکچرکا روپ اختیار کیا۔ انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیوموبائل کمپنی کی مینوفیکچرنگ رجسٹریشن منسوخ ، کمپنی کو بلیک لسٹ اورقومی ادارے کیساتھ فراڈ کرنے پر قانونی کاروائی کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کی انسپکشن رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی انسپکشن ٹیم نے کیوموبائل کی خزانے کو نقصان پہنچانے کی حکمت عملی بے نقاب کردی۔ کیوموبائل کمپنی امپورٹر سے مینوفیکچرنگ کا درجہ حاصل کرنے کی اہل ہی نہیں تھی۔ ایک انسپکٹر کے دورے سے کیوموبائل کو امپورٹرسے مینوفیکچرر کا درجہ دیدیا گیا۔ کیوموبائل کو 2009سے 2013تک کمرشل امپورٹر ڈکلیئر کیا گیا۔ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر عالمی معاہدے کے بغیراور انتہائی سخت کوالٹی کنٹرول کے معیار کے بغیر موبائل فون کی اسمبلنگ اور ویلیو ایڈیشن میں شریک نہیں کیا جاسکتا۔کیوموبائل کمپنی کے اقدامات کے باعث ٹیکس پر بھاری منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث لازم ہے کہ نہ صرف 2014 بلکہ دیگر سالوں کے ریکارڈ کی بھی سخت فزیکل تصدیق کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv