تازہ تر ین

یو ٹیوب پر جذباتی ،ہمت اور حوصلے والی تقریر کر نے والا 11سالہ ننھا پروفیسر بڑوں کا حوصلہ بڑھانے لگا

پشاور(ویب ڈیسک ) ہمت اور حوصلے دینے والی پاکستانی 11 سالہ بچے کی تقاریر نے بڑوں کو حیران کردیا، یوٹیوب پر جذبہ و حوصلہ بڑھانے والی تقاریر سے مقبولیت حاصل کرنے والا حماد صافی اب یونیورسٹی سطح کے طلبہ میں بھی بڑے شوق سے سنا جا رہا ہے۔ پشاور میں یونیورسٹی آف سپوکن انگلش میں تقاریر کرتے ہوئے حماد صافی کو بڑی تعداد میں نوجوان غور سے سنتے ہیں، حماد صافی یوٹیوب پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کی تقاریر دیکھ کر اپنے الفاظ کو درست کرتے ہیں، چہرے پر مسکراہٹ لئے حماد صافی وائرلیس مائیکروفون پر انتہائی پر اعتماد انداز میں تقریر کرتے ہیں۔ اس ننھے کا لہجہ اور دلیرانہ انداز کو یوٹیوب پر زبردست پذیرائی ملی ہے اور لاکھوں لوگوں نے ان کی تقاریر سنی ہیں اور انہیں سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ”ہر سیکنڈ ایک چیلنج ہے اورہر ناکامی اگلی کامیابی کی بنیاد ہے “ حماد صافی کے الفاظ سب خاموشی سے سنتے ہیں، حماد سے دوگنا زیادہ عمر والے پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم بلال خان نے بتایا ان پر حماد کی تقاریر کا بڑا اثر ہوا ہے۔ ایک وقت آیا میں ناکامیوں اور بے روزگاری کے باعث خودکشی کا سوچ رہا تھا۔ پھر میں نے حماد صافی کو دیکھا تو سوچا ایک 11 سالہ لڑکا کچھ بھی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ حماد صافی کی تقاریر پر آن لائن تبصروں میں انہیں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ، سابق انگلش ٹیچر سمیع ا? نے کہا لوگ اسے پسند کر رہے ہیں کیونکہ وہ صرف بات نہیں کرتا بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر بھی اجاگر کرتا ہے اورببانگ دہل سامعین کو اپنی بات سناتا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام او ر کام سے متاثر حماد صافی اپنے خطابات میں علامہ اقبال کے جذبہ کو واضح کرتے ہیں، یونیورسٹی کی فیکلٹی انہیں ننھا پروفیسر کہتی ہے جو ایک دن بڑا کام کرے گا۔ حماد صافی ایک روایتی سکول میں پڑا رہا تھا ، ساتھ ہی یونیورسٹی میں انگلش کی کلاسز کیلئے داخلہ لیا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرلی، بعد ازاں اس نے سکول چھوڑ دیا اور انگلش کی تعلیم جاری رکھی۔ اور ننھے پروفیسر اب ہر ہفتے یونیورسٹی میں حوصلہ افزائی کرنے والے لیکچرز دیتے ہیں۔ پشاور میں حماد صافی کے 48 سالہ والد عبد الرحمن خان ایک بزنس مین ہیں، انہوں نے کہا حماد ایک عالم لڑکا نہیں، لوگوں نے اس کے اندر کچھ دیکھا ہے ، میں بھی اس میں بڑی قابلیتیں دیکھ رہا ہوں، اسی لئے میں نے اس کے لئے خصوصی ٹیچر کا بندوبست بھی کیا ہے۔ حماد صافی کے کمرے میں اس کی چینی سفیر اور عمران خان کیساتھ تصاویر موجود ہیں، کارٹونوں اور کھلاڑیوں کی تصاویر موجود نہیں بلکہ علامہ اقبال، بل گیٹس، البرٹ آئن سٹائن کی تصاویر بھی دیواروں پر آویزاں ہیں۔ یونیورسٹی کے پروفیسر بخت زمان نے بتایا حماد اب بچہ نہیں ، اس میں سے بچپن رخصت ہوگیا ہے ، یہ تحریک دینے والا ایک کوچ ہے لیکن ابھی اسے دانشورانہ گہرائی حاصل کرنا ہے ، یہ اصل کرنے میں وقت لگے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv