تازہ تر ین

کپتان 5حلقوں سے امید وار ،کس کس جگہ سے الیکشن لڑینگے ،کون کون مد مقابل ،خبر آ گئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان این اے 26 بنوں ، این اے 61 راولپنڈی ، این اے 95 میانوالی ،این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے امیدوار ہوں گے۔ لاہور میں عمران کا مقابلہ (ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق اوربنوں میں جے یو آئی کے اکرم درانی سے ہو گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنما ﺅ ں سے حلف لیا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی۔حلف اس وقت تک قائم رہے گا جب تک پارٹی کی جانب سے الیکشن کے لیے ٹکٹوں کے اجرا کا اعلان نہیں کیا جاتا۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے بہت سارے معاملات پر بورڈ کی کارروائی راز میں رکھی جائی گی۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان ا یک روز کیلئے موخرکردیا گیا اور امیدواروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ دریں اثنا عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے انتہائی شدید گرم موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے ، بجلی کے بحران کی براہ راست ذمہ داری نون لیگ پر عائد ہوتی ہے ، نواز شریف اور دیگر نون لیگی وزرا پانچ سال تک قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔ مزید برآں عمران خان نے سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہارکیا، اپنے مذمتی پیغام میں انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک اور سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمدسومرو کے مابین رابطہ ہوا ہے اس رابطے میں میاں محمد سومرو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو آیندہ چند روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv