رواں سال 3 سورج اور 2 چاند گرہن ہونگے چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھے جاسکیں گے

اسلا م آباد(صبا ح نیوز)رواں سال دنیا بھر میں 3 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہونگے پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئیگا تاہم چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھے جاسکیں گے چاند گرہن 28 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا ۔جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 54 منٹ 33 سیکنڈ ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 13 جولائی بروز جمعہ اسی طرح تیسرا سورج گرہن 11 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا ۔سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیگا جبکہ چاند گرہن پاکستان میں دیکھے جاسکیں گے 2018 میں مجموعی طور پر 3 سورج اور 2 چاند گرہن ہونگے۔

بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافروں کو جہاز سے نکالنے کیلئے ‘اے سی’ فُل کردیا

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) ایک بھارتی ایئرلائن نے مسافروں کو 4 گھنٹے سے زائد تک انتظار کروانے کے بعد طیارے سے اترنے کا حکم دے دیا اور جب مسافر نہیں اترے تو جہاز کا ایئر کنڈیشن فل کردیا، جس سے کئی لوگوں کی حالت خراب ہوگئی۔ کلکتہ سے بگڈوگرا (Bagdogra) جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز کے لیے پہلے مسافروں کو ایئر پورٹ اور پھر طیارے میں تقریباً 4 گھنٹے تک انتظار کروایا گیا اور اس کے بعد حکم ہوا کہ جہاز سے اتر جائیں۔جب مسافروں نے جہاز سے اترنے سے انکار کیا تو طیارے کا اے سی ف±ل کردیا گیا، جس کے باعث طیارے میں دھند جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے کئی مسافروں کی طبیعت خراب ہوگئی۔مذکورہ پرواز میں 168 مسافر سوار تھے۔طیارے میں سوار ایک مسافر دیپانکار رائے نے بتایا کہ عملے کا رویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ اور خراب تھا۔ان کا کہنا تھا، ‘فلائٹ نے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا لیکن وہ آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، بورڈنگ کے بعد ہمیں ڈیڑھ گھنٹے تک طیارے میں بھوکا پیاسا بٹھایا گیا، جس کے بعد پائلٹ نے تمام مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ جہاز سے نیچے اتر جائیں اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔’

مریم نواز کا پاکستان آنے سے انکار

لندن‘ لاہور (خصوصی رپورٹ) مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کرنے فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے والدہ کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کرنے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ بیمار ہیں میں ان کی مکمل صحت یابی تک پاکستان نہیں جاﺅنگی۔ پاکستان جانے کا فیصلہ کلثوم نواز کی مکمل شفا یابی پر ہی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کی صحت کے پیش نظر پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 27 لاہور اور پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی اور اس حوالے سے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے منظوری بھی دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 127 کے ساتھ اپنے آبائی علاقے این اے 125 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

چانڈ کا اسپتال کے باہر گندگی ،چیف جسٹس لاڑکانہ میں بھی برہم

لاڑکانہ(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں واقع چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے دورے کے دوران یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر اور لیبارٹری کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ بھی جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے چانڈکا اسپتال میں داخل مریضوں سے دواو¿ں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے اسپتال کے باہر درخت کے سائے میں کھڑے ہو کر سائلین کی درخواستیں بھی سنیں۔بعدازاں چیف جسٹس شیخ زید اسپتال پہنچے اور ویمن او پی ڈی کا دورہ کیا۔اس سے قبل چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اور سائلین سے مقدمات سے متعلق معلومات لیں۔

نا اہل شخص سے میرا کیا مقابلہ : شاہ محمود قریشی ، جواب دینا پسند نہیں کرتا : جہانگیر ترین

ملتان‘ لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی، پارٹی کے دونوں سینئر رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر تیرین سے کوئی مقابلہ نہیں جوشخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اس سے مقابلہ نہیں بنتا جبکہ ردعمل میں جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا عام کارکن ہوں اورپارٹی کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑار ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا جہانگیر ترین کے ساتھ سرد جنگ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، مقابلہ سیاست میں ہوتا ہے، جو شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اور کسی گیم میں شامل ہی نہیں اس سے مقابلہ بنتا ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پاگل ہوں جو جہانگیر ترین سے مقابلہ کروں گا، بنی گالہ کے باہر احتجاج کارکنوں کا حق ہے لیکن بتایا جائے کہ سکندر بوسن کو کون سپورٹ کر رہا ہے؟ کون ہے جو کارکنوں کو احتجا ج پر اکسا رہا ہے ؟ اتنی اخلاقی جرات ہے تو سامنے آنا چاہیے۔ وہاڑی پی ٹی آئی رہنما نذیر جٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی میں اسحاق خاکوانی لے کر آئے لیکن عائشہ جٹ کو صوبائی ٹکٹ کس نے دلوایا؟ انہیں ضمنی الیکشن کس نے لڑوایا؟انہوں نے کہا کہ میں تو عائشہ جٹ کے ضمنی الیکشن میں بھی موجود نہیں تھا لیکن نذیر جٹ نے اگر بات کی ہے تو اپنے بل بوتے پر کی ہے، ان کی اپنی ایک سوچ، سیاسی حیثیت اور ایک نام ہے، میری اس میں کوئی شرارت نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہ بدنیت ہوں، نہ شرارتوں کا عادی ہوں اور نہ ہی سازشی مزاج کا بندہ ہوں، میرا ایمان ہے کہ اللہ دلوں کے راز جانتا اور حقائق پہچانتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے فریب کر سکتا ہوں لیکن کیا اللہ سے بھی کر سکتا ہوں؟ کیا میں اللہ سے جعلسازی کر سکتا ہوں؟ میں جعلسازی نہیں کر سکتا کیونکہ اللہ نیتوں کے حال جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی پر اعتراض نہیں، میں اپنے کسی رشتہ دار کو اپنے نظریے پر فوقیت نہیں دوں گا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اصول کی سیاست کی ہے، وزارت خارجہ اور قومی اسمبلی کی نشست نظریے کا سودا کرنے کے لیے نہیں ٹھکرائی۔ انہوں نے کہا کہ حق مانگنا ہر کسی کا حق اور فیصلہ کرنا پارٹی کا حق ہے، پارٹی فیصلہ کرے گی، عمران خان فیصلہ کریں گے خوا وہ میرے عزیز کے حق میں ہو یا خلاف۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست دینا، دلائل دینا ہر کسی کا حق ہے لیکن فیصلہ تسلیم کرنا پارٹی کا ڈسپلن ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لیے قربانی اور ایثار کا جذبہ ہونا چاہیے، خان صاحب کو وزیراعظم بنانے کے لیے خود کو قربانی کے لیے پیش کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اس وقت سب سے مقدم چیز نیا پاکستان اور آپ کی کامیابی ہے، خان صاحب، آپ خالصتا میرٹ پر فیصلے کریں، میری طرف سے کوئی دباو اور لالچ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی فیصلے کریں گے اس پر آمین کہوں گا۔ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے لودھراں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا لیکن جواب دینے کے قابل کوئی چیز بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے لیے کوئی دھرنا دینا چاہے تو اس کی مرضی ہے، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، اصول کی سیاست کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے ضلع اور شہر کے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر منصفانہ طریقے سے معاملات حل کریں کیونکہ دوسروں پر الزام لگانے سے بہتر تحفظات دور کرنا ہے۔ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے جو ہو سکا کروں گا، جہانگیر ترین پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے عون چوہدری جیسے کارکنوں کے تحفظات دور کریں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہے نہ میں کوشش کر رہا ہوں، عمران خان کو وزیراعظم بنانے اور تحریک انصاف کو برسراقتدار لانے کے لیے جو ہو سکا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست پی ٹی آئی نے شروع کی تھی، اب ہمیں دھرنوں پر برا نہیں ماننا چاہیے، ٹکٹوں کے بارے میں ضروری ہے کہ منصفانہ فیصلے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے زیادہ تر نشستوں پر اچھے امیدوار کھڑے کیے، میں ان میں سے نہیں جو پارٹی کے معاملات میڈیا پر اچھالے، میں باہر آ کر بھڑکیں نہیں مارتا، پارٹی کے اندر بات کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، میں پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب نے پارلمینٹری بورڈ میں عہد کیا کہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریںگے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں شروع کی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہم نے بہت محنت سے کام کیا ہے، 90فیصد ہمارے فیصلے ہوچکے ہیں، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں نے شاہ محمود کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، میں اس پریس کانفرنس کو ضرور دیکھوں گا، وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں، میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرکے استعفیٰ دے دیا، میں بحیثیت ورکر کام کررہا ہوں، مجھے کوئی مفاد نہیں، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب سے پارلمینٹری بورڈ میں عہد لیاکہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریں گے۔ اگر کوئی اس عہد کو توڑ رہا ہے وہ اس کی سزا خود بھگتے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں کی ہے، عمران خان خود ٹکٹوں کی رہنمائی کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے ٹکٹوں کیلئے ہم نے ایک علیحدہ لسٹ بنا کر بھیجی تھی۔ بہت سے اپنے حلقے ہیں جہاں تحفظات موجود ہیں، ہم الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنا، نواز شریف اور زرداری حکومتی وسائل استعمال کرکے لاکھوں روپے کا نقصان کرتے تھے، ٹکٹوں کیلئے اگر کوئی دھرنا دینا چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے، ہر حلقے صرف تحریک انصاف کو جیتا کر عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے۔

کائنات کا مذہبی مرکز (نعوذباللہ )مکہ مکرمہ نہیں ملتان ہے : ظہور دھریجہ کی شر انگیزی

لاہور (رپورٹ: ازھر منیر سے) مسلمان کی حیثیت سے ہمارا عقیدہ ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ کائنات کا مرکز اور مذہبی مرکز مکہ مکرمہ ہے جہاں خانہ کعبہ شریف ہے لیکن جنوبی پنجاب میں آکر آباد ہونےوالا سندھی آباد کار ظہور احمد دھریجہ یہ اعزاز مکہ مکرمہ سے چھین کر ملتان کو بخش رہاہے، اس کا کہنا ہے کہ کائنات کا مذہبی مرکز ہونے کا اعزاز (نعوذ باللہ) ملتان کو حاصل ہے، اسی طرح اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ پیدائش کے وقت اس کے کانوں میں اذان دی گئی تھی یا خواجہ فرید کی کافی سنائی گئی تھی، مشہور صوفی بزرگ حضرت شاہ شمس تبریزؒ کو وہ کوئی حقیقی مسلمان شخصیت نہیں بلکہ ہندوو¿ں کے سورج دیوتا کا ایک روپ قرار دیتا ہے، یہ باتیں سینئر صحافی ازھر منیر نے دھریجے اور اس کے ساتھیوں کی کتابوں میں درج باتوں کے حوالے سے اپنے تحقیقی مضمون میں بیان کی ہیں جو آج کے خبریں کے ادارتی صفحہ پر ملاخطہ کیا جاسکتا ہے ،ازھر منیر نے مزید بیان کیا کہ ظہور دھریجہ اصل میں سندھی آباد کار ہے ، جو جنوبی پنجاب میں آکر آباد ہوا اور لسانی تعصب پھیلانے اور اس علاقے کے لوگوں کو پنجابی اور سرائیکی کے نام پر لڑانے کے مشن پر مامور ہے، ظہور دھریجہ مسلمان فاتح محمد بن قاسم کو غیر مسلم سکندر کی صف میں رکھتے ہوئے حملہ آور اور لٹیرا قرار دیتا ہے جبکہ اسکے حواری اکرم مرانی راجہ داہر کو ہیرو اور ”سرائیکی وسیب“ کی آزادی اور بقا کی جنگ لڑنے والا قرار دیتے ہیں، جبکہ مسلمانوں کے اقتدار کو غلامی کا دور کہتے ہیں دھریجے نے اپنی کتابوں میں تحریر کیا ہے کہ 14اگست ہمارے لئے یوم آزادی نہیں یوم غلامی ہے، دھریجہ شاعر مشرق کو حقارت سے” انگریزوں سے سر کا خطاب حاصل کرنے والا “قراردیتا ہے اور اس بات پر دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ نصاب کی کتابیں علامہ اقبال ؒ کی تعریفوں سے بھری پڑی ہیں، یہی نہیں اسلامی تشخص کے حوالے سے وہ بہاولپور کے نواب کو علامہ اقبال سے برتر قرار دیتا ہے، اردو کے بارے میں دھریجے کا کہناہے کہ یہ قوم کو غلامی کے سواکچھ نہیں دے سکی، یہ چوں چوں کا مربہ ہے جس نے دوسری زبانوں سے لفظ خیرات کے طور پر لئے، یہ دشمن ملک کی زبان ہے، سندھی آباد کار ظہور دھریجہ کا شیخ مجیب الرحمن کے پیروکاروں سے اپنا رشتہ جوڑتے ہوئے کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان میں بنگالی اور مغربی پاکستان میں سرائیکی سے ظلم ہوا، قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے بارے میں وہ یہ شر انگیزی بھی کرتا ہے کہ انہوں نے بہاولپور کے نواب کو ”نوکری“ کیلئے درخواست دی تھی۔ازھر منیر نے تحقیق کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ 1962ءسے پہلے جنوبی پنجاب میں سرائیکی نام کی کوئی زبان نہیں تھی، یہ اصل میں سندھی زبان کی چھ بولیوں میں سے ایک بولی کا نام ہے، جس کا پودا جنوبی پنجاب کے لوگوں کو آپس میں لڑانے کیلئے سندھ سے لاکر یہاں لگایا گیا، تازہ مردم شماری میں پنجاب کے 69.67فیصد باشندوں نے اپنی زبان پنجابی لکھوائی جبکہ اسکے مقابلے میں فقط 20.68 فیصد نے اپنی زبان سرائیکی لکھوائی ۔

ایاز صادق کے جلسے میں کنڈے سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے جلسے میں کنڈے کے ذریعے بجلی چوری‘ حلقہ این اے 129‘ پی پی 157 میں ن لیگ کے جلسہ میں چوری کی بجلی کا استعمال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما سابق سپیکر ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقہ میں انتخابی جلسہ میں کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر کے استعمال کی گئی۔

حمزہ شہباز اور عائشہ احد میں صلح کی ”پراسرار“ شرائط

لاہور (احسان ناز) حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان صلح کا معاملہ پر اسرار حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ بہت سی افواہوں کے باوجود کوئی فریق چیف جسٹس کی موجودگی میں ہونے والی صلح کی شرائط بتانے کو تیار نہیں۔ حمزہ شہباز شریف اور انکی مبینہ بیوی عائشہ احد سال ہا سال سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے چیف جسٹس کی طرف سے عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کو عدالت میں طلب کیا گیا اور دونوں کی خواہش پر لاہور کے رجسٹری آفس میں کمرہ میں ان دونوں کو مل بیٹھ کر اپنے اختلافات ختم کرنے کا موقع دیا گیا 35منٹ تک ملاقات کے بعد دونوں نے یہ تاثر دیا کہ ان میں صلح ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک صلح کی شرائط پر عوام میں طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ عائشہ احد نے 10کروڑ یا 14کروڑ حاصل کر کے صلح کی ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اس موقع کے بعد آپس میں میاں بیوی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی طرف سے الیکشن2018کے لیے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا ہے عائشہ احد کا نام اس میں شامل نہیں ہے تو اس موقع پر پھر یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان فریقین کے درمیان کیا معاہدہ کروایا جبکہ حمزہ شہباز نے ابھی تک عائشہ احد کو کاغذات نامزگی میں اپنی بیوی تسلیم نہیں کیا اس مسئلہ پر خبریں نے عائشہ احد سے رابطہ کیا اور ان سے صلح کی شرائط دریافت کیں جس پر انہوں نے بتایا کہ میں سال ہا سال سے مطالبہ کر رہی تھی کہ اللہ تعالی نے مجھے اس میں سرخرو کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ اپکی بات درست ہے کہ آپ اپنے مطالبہ کو منوانے میں کامیاب ہوئی ہیں جو لیکن عوام کے حلقوں میں اپکو حمزہ شہباز شریف کی طر ف سے 10اور14کروڑ روپے ملنے کی افواہیں گزدش کر رہیں ہیں جس کے جواب میں عائشہ احد نے برجستہ کہا کہ میں نے کوئی رقم وصول نہیں کی یہ لغو اور جھوٹ ہے جب ان سے سوال کیا گیا تو پھر حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں آپکو اپنی بیوی ظاہر کیوں نہیں کیا تو جواب میں عائشہ احد نے یہ سوال آپ حمزہ شہباز سے کریں جبکہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد صاحب سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے عائشہ احد نے کہا کہ آپ مجھے اور حمزہ شہباز کو اپنے گھر بلوالیں اور ہمیں آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ لیں کہ ہم نے کن بنیادوں پر صلح کی ہے میں تو پہلے بھی آپکے گھر آتی رہی ہوں مجھے تو آنے میں اب بھی کوئی اعتراض نہیں خبریں کے استفسار پر حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی عمران احمد گورایا نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں مت ڈالیں میں آپکا شکر گزار ہونگا۔

الیکشن لڑنے کی سائنس جاننے والوں کو ہی ٹکٹ دیں گے، عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جو انتخابات لڑنے کی سائنس جانتے ہوں گے۔گزشتہ روز ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف بنی گالہ میں احتجاج کرنیوالے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ دھرنے سے بھی مشکل کام تھا یہ تین ہفتے مشکل میں گزارے، ساڑھے چار ہزار لوگوں نے درخواستیں دیں چند لوگوں کو ٹکٹ ملا اس پر مایوسی فطری بات تھی، ایک ہفتہ مزید بیٹھ کر فائلیں دیکھیں، کئی جگہ سروے کرائے، مجھے کسی کاڈر نہیں، ناانصافی کسی سے نہیں کرنا چاہتا،10 فیصد حلقوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کئی جگہ پر نئے آنیوالوں کے چانسز زیادہ نظر آرہے ہیں، یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے الیکشن جیتیں گے تو ہی تبدیلی لیکر آئیں گے، پرانے، نئے کی بات نہیں میرٹ کی بات ہے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے اسے ٹکٹ دیا جائیگا، اگلے تین دن میں لسٹیں جاری کرونگا، خواتین کو ٹکٹ دینا سب سے مشکل کام ہے، ہم سمجھتے ہیں اسمبلی میں ایسی خواتین آئیں جو قوانین جانتی ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے احتجاجی کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج پر کارکنوں کا شکر گزار ہوں، احتجاج ان کا حق ہے، دریں اثناءبنی گالہ میں پانچ روز دھرنا دیئے ہوئے ناراض کارکن چیئرمین کے خطاب کے بعد راضی ہوگئے اور دھرنا ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

مریم نواز کو این اے 127اور پی پی 173سے ٹکٹ مل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں لاہور کا ایک قومی اور دوسرا صوبائی حلقہ شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز این اے 127کے علاوہ پی پی 173سے بھی الیکشن لڑے گی۔

کلثوم نوازکی طبیعت بہتر،مکمل طورپر خطرے سے باہرنہیں: نوازشریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہترہے پر وہ خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیںسابق \وزیراعظم نوازشریف نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں جمعرات سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں، کلثوم نوازکی طبیعت اب قدرے بہترہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پرخطرے سے باہرنہیں ہیں۔ بی بی سے کے نامہ نگارسے بات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کے لیے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔ کلثوم نوازکے دونوں صاحبزادے حسن اورحسین مسلسل ان کے ساتھ ہیں تاہم نوازشریف اوربیٹی مریم نوازاسلام آباد کی احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جمعرات کولندن پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کوکینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ گذشتہ جمعرات کوان کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم” سنجو“ کا گاناروبی روبی ریلیز

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے ٹریلر کے بعد گانا روبی روبی ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے اسی کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سنجو کا گانا روبی روبی گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، گانے کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔فلم سنجو کا گانا روبی روبی اسی کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں ۔
۔جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلمسنجو رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سورن لتا پاکستانی دوسری فلم ”پھیرے“کی ہیروئن

لاہور(شہزاد فراموش سے)اداکارہ سورن لتا برصغیر کی فلمی دنیا میں بلاشبہ ایک بڑا نام تھا جو اپنے وقت کی سپر سٹار رہیں ۔انہوں نے فلمی سفر کا آغاز 1942ءسے کیا 1950ء اور 1960ءکی دہائی کی مشہور ترین پاکستانی اداکارہ تھیں۔ سورن لتا2 194ء میں ہندوستان کی فلموں میں قدم رکھا اوربہت جلد مقبولِ عام اداکارہ بن گئیں۔ پاکستان بنا تووہ یہاں کی فلمسازی اور اداکاری کے بانیوں میں شمار ہوئیں۔ انہیں پاکستان کی پہلی پنجابی فلم ” پھیرے“ میں کام کرنے کا شرف بھی حاصل ہے۔وہ1924ءمیں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اوران کا انتقال84سال کی عمر میں 8 فروری 2008ءکوہواگزشتہ دنوں ان کی آٹھویں برسی منائی گئی۔ انہوں نے اپنے مسلم نام سعیدہ بانو کے بجائے سورن لتا کے نام سے فلمی دنیا میں شہرت حاصل کی ۔سعیدہ20 دسمبر 1924ءکو راولپنڈی میں سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں ۔1940 ء کے اوائل میں سورن لتا کا خاندان ممبئی منتقل ہو گیا تھا۔ ابھی وہ نوجواں تھیں کہ ا±ن کے والدین کا سایہ سر سے ا±ٹھ گیا۔سورن لتا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنو¿ میں اکادمی موسیقی میں داخلہ لیا۔ ابتداءمیں وہ سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں۔ 1942ءمیں پہلی ہندی فلم”آواز“ میں دکھائی دیں۔ 1950ءمیں ہدایتکار نذیر احمد خان سے شادی کی جو بہت اچھے اداکار بھی تھے۔شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور نام سعیدہ بانو رکھا۔وہ پہلی بار بحیثیت اداکارہ 1942ء میں فلم ”آواز “میں جلوہ گر ہوئیں۔ 1944ء میں وہ ہندوستان کی مقبولِ عام شہرت یافتہ اداکارہ تھی۔سورن لتا نے1942ءسے 1948ء تک 16 برصغیر کی فلموں میں بحیثیتِ اداکارہ کام کیا۔12 اردو زبان کی فلموں اور 4 پنجابی زبان کی فلموں میں کام کیا۔ 1949ءمیںپاکستان میں انہوں نے پہلی اردو فلم ” سچائی“ میں کام کیا اور یہ سلسلہ 1971ءتک جاری رہا۔ 1949ءکی فلم” پھیرے“ سے ا±ن کی پاکستان میں شہرت زبانِ زد عام ہوئی اور اِس فلم نے سینماء پر 20 سال تک راج کیا۔ اِس کے علاوہ” لارے، نوکر، ہیر اور سوال “ا±ن کی مقبول فلمیں تھیں۔ان کی ایک یادگار فلم ا یور ریڈی کی فلم ” نور اسلام تھی جو اسلامی رنگ میں رنگی ہوئی تھی جس میں نعیم ہاشمی ‘ درپن اور نذر نے بھی کام کیا تھا۔اس فلم کو بنانے والے فلمسازجے سی آنند (جگدیش چند آنند) تھے جو اداکارہ کے ماڈرن بالوں کی طرف توجہ دینا شائید بھول گئے تھے یا شائید ہندو ہونے کی وجہ سے ان کا اس طرف دھیان ہی نہ گیا۔تاہم یہ سورن کی ہٹ فلم تھی جس کیایک نعت آج بھی مقبول ہے” شاہ مدینہ ‘ یثرب کے والی“اسی فلم کا یہ گیت بھی بہت مقبول ہوا”یارب تیرے بندے کہاں جائیں‘ بے درد بڑا ہے تیرا جہاں“ 1955ءمیںپاکستان کی پہلی فلم” ہیر“ سے ا±ن کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا اس میں ان کے ہیرو عنائت حسین بھٹی تھے اور یہ فلم زبردست کامیاب ہوئی۔ بعد ازاں لارے 1950ء، شہری بابو 1953ءاور بِلو جی 1962ءبھی پنجابی زبان میں ریلیز ہوئیں۔فلم نوکر میں ان کے ہیرو نذیر تھے جن کے ساتھ ان کی شادی ہوئی ۔26 اگست 1983ءکو نذیر کا لاہور میں انتقال ہوا تو سورن لتا نے ا±ن کے بعد 25 سال حالتِ بیوگی میں گزارے۔ 8 فروری 2008ءکو حالت کسمپرسی میں84 سال کی عمر میں لاہور میں ہی انتقال کرگئیں۔سورن لتا نے اپنے پیچھے تین بیٹیاں عصمت مرشد، عفت رشید، طلعت عباسی اور ایک بیٹا اسلم نذیر چھوڑا۔ان کی فلموں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔فلم”آواز (1942ئ‘تصویر 1943ء‘پرتگیا 1943ئ‘اشارہ 1943ئ‘ا±س پار1944ء‘رونق1944 ئ‘رتن (1944ئ‘گھر کی شوبھا 1944ئ‘ پریت 1945ئ‘لیلیٰ مجنوں1945ء‘پرتیما1945ئ‘ چاند تارا1945ئ‘وامق عذار1946ءشام سویرا1946ء‘عابدہ 1947ئ‘ گھربار 1948ئ“اورتقسیم کے بعد پاکستانی فلمیں”سچائی 1949ئ‘ پھیرے 1949ء‘لارے 1950ئ‘انوکھی داستاں 1950ئ‘بھیگی پلکیں 1952ئ‘شہری بابو 1953ئ‘خاتون 1955ئ‘نوکر 1955ئ‘ہیر 1955ئ‘سوتیلی ماں1956ئ‘صابرہ 1956ئ‘نورِ اسلام 1957ئ‘شمع 1959ئ‘بِلو جی 1962ئ‘عظمتِ اسلام 1965ئ‘سوال 1966ئ‘دنیا نہ مانے 1971ئ“ شامل ہیں۔