تازہ تر ین

حمزہ شہباز اور عائشہ احد میں صلح کی ”پراسرار“ شرائط

لاہور (احسان ناز) حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان صلح کا معاملہ پر اسرار حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ بہت سی افواہوں کے باوجود کوئی فریق چیف جسٹس کی موجودگی میں ہونے والی صلح کی شرائط بتانے کو تیار نہیں۔ حمزہ شہباز شریف اور انکی مبینہ بیوی عائشہ احد سال ہا سال سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے چیف جسٹس کی طرف سے عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کو عدالت میں طلب کیا گیا اور دونوں کی خواہش پر لاہور کے رجسٹری آفس میں کمرہ میں ان دونوں کو مل بیٹھ کر اپنے اختلافات ختم کرنے کا موقع دیا گیا 35منٹ تک ملاقات کے بعد دونوں نے یہ تاثر دیا کہ ان میں صلح ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک صلح کی شرائط پر عوام میں طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ عائشہ احد نے 10کروڑ یا 14کروڑ حاصل کر کے صلح کی ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اس موقع کے بعد آپس میں میاں بیوی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی طرف سے الیکشن2018کے لیے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا ہے عائشہ احد کا نام اس میں شامل نہیں ہے تو اس موقع پر پھر یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان فریقین کے درمیان کیا معاہدہ کروایا جبکہ حمزہ شہباز نے ابھی تک عائشہ احد کو کاغذات نامزگی میں اپنی بیوی تسلیم نہیں کیا اس مسئلہ پر خبریں نے عائشہ احد سے رابطہ کیا اور ان سے صلح کی شرائط دریافت کیں جس پر انہوں نے بتایا کہ میں سال ہا سال سے مطالبہ کر رہی تھی کہ اللہ تعالی نے مجھے اس میں سرخرو کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ اپکی بات درست ہے کہ آپ اپنے مطالبہ کو منوانے میں کامیاب ہوئی ہیں جو لیکن عوام کے حلقوں میں اپکو حمزہ شہباز شریف کی طر ف سے 10اور14کروڑ روپے ملنے کی افواہیں گزدش کر رہیں ہیں جس کے جواب میں عائشہ احد نے برجستہ کہا کہ میں نے کوئی رقم وصول نہیں کی یہ لغو اور جھوٹ ہے جب ان سے سوال کیا گیا تو پھر حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں آپکو اپنی بیوی ظاہر کیوں نہیں کیا تو جواب میں عائشہ احد نے یہ سوال آپ حمزہ شہباز سے کریں جبکہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد صاحب سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے عائشہ احد نے کہا کہ آپ مجھے اور حمزہ شہباز کو اپنے گھر بلوالیں اور ہمیں آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ لیں کہ ہم نے کن بنیادوں پر صلح کی ہے میں تو پہلے بھی آپکے گھر آتی رہی ہوں مجھے تو آنے میں اب بھی کوئی اعتراض نہیں خبریں کے استفسار پر حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی عمران احمد گورایا نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں مت ڈالیں میں آپکا شکر گزار ہونگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv