دبنگ سلمان خان بھی مقرو ض نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک)سلمان خان کا شماربالی ووڈ کے سب سے زیادہ کماو¿ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جہاں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکارہیں وہیں وہ نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ظہیر اقبال ادا کریں گے۔سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ”زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا“

لیگی حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا 5سالہ سفر

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت کی مدت ختم ہو گئی ہے اس دوران اس نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے اور اس کے خلاف دھرنے سے شروع ہونے والا یہ سفر، ڈان لیکس سے ہوتے ہوئے نواز شریف کی نااہلی پر ختم ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب گذشتہ ایک دہائی کے دوران تسلسل سے ملک میں جمہوری دور رہا ہے۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت میں سول ملٹری تعلقات تناو¿ کا شکار رہے۔ذیل میں ہم نے مسلم لیگ نواز کی حکومت کے ا±ن ا±مور پر نظر ڈالی جنھیں اس کی کامیابیاں اور ناکامیاں تصور کیا جا سکتا ہے۔سیاسی اتفاق ‘میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں’اقتدار سے طویل عرصے سے دوری کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت نے جب اقتدار سنھبالا تو میاں نواز شریف خاصے پراعتماد اور پرعزم تھے۔ایوان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرادری نے تو انھیں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میاں صاحب ابھی ہم سیاست نہیں کریں گے اور سیاست ہم الیکشن کے قریب آخری سال کریں گے۔’ مگر پاکستان تحریکِ انصاف نے انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوالات ا±ٹھا دیے۔تحریک انصاف نے ایک سال بعد ہی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہ کرنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری بھی شامل ہو گئے۔ دھرنے کے شرکا انتہائی حساس علاقے میں پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچ گئے اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

یو ٹیوب پر پُر تشدد ویڈیوز دیکھنے والے ہو جائیں ہوشیار ،بڑا کام ہو گیا

لاہور ( ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ ا±س نے ایک سینئیر پولیس اہلکار کے کہنے پر آدھی سے زیادہ ’پرتشدد‘ میوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا ہے۔یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اب تک 30 سے زیادہ کلپس کو ہٹایا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسڈا ڈک نے یو ٹیوب پر موجود چند ویڈیوز کو لندن میں قتل اور پرتشدد جرائم میں اضافے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے بطور خاص ’ڈرل میوزک‘ کا ذکر کیا۔انھوں نے یو ٹیوب سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا مواد حذف کر دیں جو تشدد کو پرکشش بنا کر پیش کرتا ہے۔دوسری جانب یو ٹیوب کے ایک ترجمان کا کہنا ہے’ ہم نے ایسی پالیسیاں بنائی ہیں جو خاص طور پر برطانیہ میں چاقو سے تشدد کی ویڈیوز سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں۔‘

ہے ناں عجیب بات کہ پروازوں میں سام سنگ نوٹ 7فونز لیجانے پر پابندی لگ گئی

امریکہ(ویب ڈیسک ) امریکی محکم برائے ٹرانسپورٹیشن نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری کے آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد اس فون کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمے کے مطابق امریکہ آنے اور امریکہ سے جانے والے تمام مسافر سنیچر کی شام سے سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔
یاد رہے کہ سام سنگ نے ستمبر میں تقریباً 25 لاکھ گیلیسکی نوٹ سیون فونز چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانے کی شکایات سامنے آنے کے بعد واپس منگوا لیے تھے۔سام سنگ نے اپنے صارفین کو متبادل فون فراہم کیے تھے جو محفوظ قرار دیے گئے تھے تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرن کا اعلان کیا تھا۔

صرف یہ کام کر لیں ،اب آپ کا دماغ ہر عمر میں جوان رہیگا

امریکا (ویب ڈیسک) روزانہ 20 منٹ سے بھی کم وقت کی ہلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا وغیرہ درمیانی عمر میں دماغ کو تنزلی کا شکار ہون سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں 2 گھنٹے کی یہ ہلکی ورزش دماغ کو درمیانی عمر یا بڑھاپے میں جوان رکھنے میں مدد دیتی ہے۔دماغ کو ہمیشہ اسمارٹ رکھنے میں مددگار عادات تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہلکی نوعیت کی جسمانی سرگرمیاں بھی دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں۔میامی یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 11 ہزار سے زائد رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ ہلکی ورزش لوگوں کو ذہنی طور پر تیز رکھنے اور ذہنی کام کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق 17 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں دماغ کے مختلف حصوں جیسے توجہ مرکوز کرنا، مقاصد کا حصول اور ٹائم منیجمنٹ وغیرہ کی اہلیت بڑھاتی ہیں۔ہلکی ورزشیں جیسے چہل قدمی، سائیکل چلانا اور یوگا وغیرہ دماغ کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ہلکی ورزش کا پروگرام سوچنے کی صلاحیت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

این آئی سی ایل ،کیس محسن ورائچ کی گرفتاری کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل )کرپشن کیس میں ملزم محسن وڑائچ کو ہر صورت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم اورکراچی اور لاہور میں زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے احتساب دالتوں کو دس روز میں این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب کے کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں زیر سماعت مقدمات میں72 گواہان جبکہ لاہور کے مقدمات میں 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں جبکہ ملزم ایاز خان ریمانڈ پر زیر حراست ہے۔چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ یہ کارروائی گزشتہ حکم سے پہلے کی ہے، آپ وہ بتائیں جو عدالتی حکم کے بعد کیا ہے، لگتا ہے نیب اس کیس میں ملزمان کے ساتھ رعایت کر رہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کیس اہم نوعیت کا ہے، نیب کو اس کیس میں رعایت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نیب کی یہ کارکردگی ہے کہ ایک مفرور ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا، یہ عجیب بات ہے کرپشن کرو پھر رہا ہوجا، جس نے کرپشن کی ہے اسے سزا بھی ملنی چاہیے۔بعدا زاں عدالت نے اس کیس سے متعلق کراچی اور لاہور میں زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم محسن وڑائچ کو ہر صورت گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل میں مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پر زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

بالی وڈمیں انڈین خانز کے بعد پاکستانی خانزکے چرچے

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مقبول و رومانوی جوڑی ماہرہ اور فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں۔بولی وڈ میں جہاں خانز کے چرچے رہتے ہیں وہیں اب پاکستانی خانز یعنی ماہرہ اور فواد خان کے بھی بولی وڈ اور بھارت بھر میں چرچے رہتے ہیں۔اگرچہ سیاسی کشیدگی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے فواد اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھارتی و بولی وڈ منصوبوں میں نظر نہیں آرہے۔تاہم ماہرہ اور فواد خان کے بھارتی مداح انہیں معروف فیشن میگزین کے سرورق پر دیکھ کر ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔جی ہاں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان انڈیا ٹوڈے کے فیشن میگزین ’برائڈز‘ کے سرورق کی زینت بنے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان کے تیار کردہ لباس پہنے ہیں۔فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر میں ماہرہ اور فواد خان کو دیکھ کر کئی لوگوں کو ان کا مقبول ڈرامہ ’ہمسفر‘ یاد آگیا، جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئیٹس میں کیا۔

آخر کار الیکشن تو جیتنا ہے بھائی ،بلاول باپ کے ہمراہ آستانوں پر حاضری دیں گے

لاہور(احسان ناز سے)آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو الیکشن کمپین میں خانقاہوں ،درباروں، پیروںاور فقیروں کے پاس جائےں گے الیکشن کی جیت کے لیے دعائیں مانگنے کے ساتھ ساتھ روحانی شخصیات اور گدی نشینوں کو پیپلز پارٹی میں لائیں گے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتاےا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری صوفی ازم کو ملک بھر میں عام کرنے کے لیے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ لاہور میں داتا دربار کراچی میں عبداللہ شاہ غازی سیہون شریف میںلال شہباز قلندر، قصور میں بابا بلھے شاہ اور اسلام آباد میں امام بری پر حاضری دے چکے ہیں اس سے قبل ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو بھی پیروں فقیروں کی خانگاہوںپر اکیلے جاکر حاضری دیتے رہے ہیں اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے استحکام کے لیے ہاتھ اٹھاتے رہے ہیں اور بینطیر بھٹو کا پیردھنکنا کے ہجرے میں جاکر انسے چھڑیاں کھانے کا واقعہ پاکستان کا ہر شخص جانتا ہے اسی طرح گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے لاہور سے امیدواران حافظ غلام محی الدین ، نوید چوہدری، سہیل ملک ، عدیل محی الدین اور میاں ایوب لاہور کی دو خانقاہوں پیر اسرار الحق ڈیفنس لاہور اور پیر اختر رسول آستانہ عالیہ سلطان باہو والٹن لاہور پر حاضرہوئے اور خصوصی طور پر پیپلزپارٹی کی الیکشن 2018میں کامیابی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی میدان میں فتح کے لیے دعائیں مانگی گئیںدریں اثنا پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماﺅں کے اعزاز میںپیر اسرار الحق نے افطار ڈنر دیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

چین میں جوڑوں کو علیحد گی کے لیے تحریری امتحان دینا پڑیگا

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین اتنا پریشان ہے کہ اب متعدد شہروں میں جوڑوں کو علیحدگی کے لیے ایک تحریری امتحان دینا پڑتا ہے۔جی ہاں واقعی، جیسے پاکستان میں بچے اگلی جماعتوں میں جانے کے لیے امتحانات دیتے ہیں، چین میں اب جوڑوں کو علیحدگی کے لیے پہلے امتحان میں کامیاب بلکہ ناکام ہونا ہوگا۔چین بھر میں متعدد طلاق رجسٹر کرنے والے دفاتر کی جانب سے جوڑوں کو ‘ شادی اور خاندان امتحان’ دینے کی ہدایت کی جارہی ہے، جس کے بعد ہی طلاق عمل میں آئے گی۔

اب سام سنگ کو کوئی مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ یہ کام کرے ،کمپنی کا دبنگ اعلان ، صارفین پریشان

ہالینڈ (ویب ڈیسک ) ہالینڈ کی عدالت کے فیصلے کے مطابق سام سنگ کو اپنے موبائل فونز لانچ کرنے کے کئی برسوں بعد ان کے سافٹ ویئرز اپ ڈیٹ کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ایک صارفین کی ایسوسی ایشن نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ سام سنگ اپنے فونز کی فروخت کے آغاز کے کم از کم چار سال بعد تک انھیں اپ ڈیٹ کرے۔معمول کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس سے سکیورٹی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن پرانے ماڈل کے فونز میں تمام نئی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں۔تاہم عدالت نے ایسوسی ایشن کے ان دلائل کو مسترد کر دیا۔مسئلہ کیا ہے؟سام سنگ کا شمار دنیا کے بہترین موبائل فون بنانے والی کمپنیوں میں ہوتا ہے جن میں گوگل کا اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کام کرتا ہے۔گوگل باقاعدگی کے ساتھ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس جاری کرتا ہے تاکہ سکیورٹی کے حوالے سے خامیوں پر قابو پایا جا سکے اور یہ فون بنانے والی کمپنیوں جیسا کہ سام سنگ کو بھیجتا ہے۔ اکثر فون بنانے والی کمپنیوں پر یہ منحصر ہوتا ہے کہ وہ یہ اپ ڈیٹس اپنے صارفین کو بھیجے۔سام سنگ کے بارے میں مزید خبریں!ہواوے نے سام سنگ کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ میں نیا کیا ہے؟امریکی پروازوں میں گیلیکسی نوٹ سیون پر پابندی صارفین کے گروپ کنزیومنٹنبونڈ کا کہنا ہے کہ سام سنگ ‘وقت کے مطابق’ یہ اپ ڈیٹس تقسیم نہیں کرتا۔ان کا کہنا ہے کہ بہت سارے سمارٹ فونز میں اب سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سام سنگ کم از کم چار سال ان فونز کی مدد کرے یا ان کی فروخت کے کم از کم دو سال بعد تک انھیں یہ اپ ڈیٹس بھیجے۔صارفین کے گروپ کنزیومنٹنبونڈ کا کہنا ہے کہ بہت سارے سمارٹ فونز میں اب سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیںسام سنگ کیا کہتا ہے؟سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ ہالینڈ میں اپنے صارفین کو گارنٹی دیتا ہے کہ ملک میں فون کی فروخت کے دو سال بعد تک وہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس انھیں بھیجے گا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ‘مناسب’ ٹائم فریم میں اپ ڈیٹس جاری کرتے ہیں اور ان کے جاری کرنے سے پہلے اس کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے۔
عدالت کا کیا کہنا ہے؟عدالت نے اپنا فیصلہ سام سنگ کے حق میں سنایا ہے اور کہا ہے کہ کنزیومنٹنبونڈ کی جانب سے کیے جانے والے دعویٰ ‘نا قابل قبول’ ہیں کیونکہ ‘مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات’ سے متعلق ہیں۔مثال کے طور پر مستقبل میں کوئی شدید مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے، سام سنگ تمام پرانے سماٹ فونز کو اپ ڈیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتی ہے۔ اسی طرح وہ پرانے فونز کے ہارڈ ویئر اور ‘بگ’ کی نوعیت کی بنیاد پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام بھی ہوسکتا ہے۔اس وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر مستقبل میں سافٹ ویئر کی کوئی شدید خامی سامنے آجائے تو سام سنگ کے کتنے فونز پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ موصول ہوگی۔ چنانچہ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ سام سنگ کو یہ حکم نہیں دیا جا سکتا ہے کہ وہ آئندہ چار سال تک اپنے سمارٹ فونز کو اپ ڈیٹس بھیجے۔

شُکر ہے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا نام تو فائنل ہوامگر ہیں کون؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر مشترکہ پریس کانفرنس میں نام کا باضابطہ اعلان کرینگے۔