پاک بحریہ کا چین سے جدید ترین 2جنگی جہازوں کا معاہدہ ،بھارتیوں کو سانپ سُونگھ گیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاک بحریہ اور چین کے درمیان 2 بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔پاک بحریہ کے لیے دو بحری جنگی جہازوں کے حصو ل کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پایا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شخصیات، پاک بحریہ اور دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021 تک چار 054 اے جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جب کہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید موثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ٹائپ 054 اے جہاز، جدید اور باصلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز سے لیس ہیں۔ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر اضافہ ہوگا جو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔

اب گاڑی اپنی اپنی ،نواز شریف سے بھی پروٹوکول گاڑیاںواپس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔واضح رہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران انہیں بھرپور سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے، سابق حکومت اس کا جوازسیکیورٹی خدشات کو قراردیتی رہی ہے۔

وزراءاور سابق اراکین اسمبلی سے مراعات واپس 55نے گاڑیاں واپس کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد صوبائی وزراءاور سابق اراکین اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ رات پنجاب کی اسمبلی نے 5 سالہ آئینی مدت پوری کرلی جس کے بعد اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سمیت پوری کابینہ بھی سبکدوش ہوگئی ہے۔اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد وزراء اور سابق اراکین اسمبلی سےمراعات واپس لینےکا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔وزرائ سے پنجاب اسمبلی اور سیکریٹریٹ سے دفاتر کا قبضہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جب کہ 122 وزراءاور اراکین میں سے 55 نے گاڑیاں واپس کردی ہیں۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزراءقانون کے تحت 15دن تک سرکاری گاڑی رکھنےکے مجاز ہیں لیکن سابق صوبائی وزیر رانا ثنائ اللہ سمیت دیگر وزرا ءسے بھی لگڑری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔اراکین اسمبلی اور وزراءکو ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاو¿س بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن میاں نعیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو اراکین اسمبلی اور وزراءکے زیر استعمال سرکاری اشیاءکا ریکارڈ مرتب کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کابینہ تحلیل ہوتے ہی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

یوگنڈا میں سوشل میڈیا پر بکواس کرنے پر ٹیکس لگا دیا

یوگنڈا (ویب ڈیسک)افریقی ملک یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر فضول گفتگو روکنے کے لیے ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یوگنڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کو 4 سے 5 سینٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، گپ شپ اور فضول افواہوں کو فروغ دیتا ہے اس کی روک تھام کے لیے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے شروع ہوگا۔موسوینی نے کہا کہ یہ ٹیکس انٹرنیٹ ڈیٹا کی بجائے صرف سوشل میڈیا ایپس پر لاگو ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مددگار ثابت ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے نئے بل کے تحت موبائل ٹرانزکشنز پر بھی ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جس پر شہریوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس سے غریب طبقہ متاثر ہوگا جو روزانہ موبائل بینکنگ استعمال کرتا ہے۔یوگنڈا حکومت کی جانب سے تمام سم کارڈز کی رجسڑیشن بھی چیک کی جارہی ہے آیا کہ وہ باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں یا نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوگنڈا میں 23.6 ملین افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔اب تک یہ معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ کس طریقے سے صرف سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی پہچان کی جاسکے گی۔

گوگل بھی آئی فون ایکس کے نقش قدم پر چل پڑا،بڑا اعلا ن کر ڈا لا

نیو یا رک (ویب ڈیسک)گوگل نے 2016 میں پہلی مرتبہ اپنا تیار کردہ اسمارٹ فون پکسل متعارف کرایا تھا، جس کا اپ ڈیٹ ورڑن 2017 جبکہ اب تیسرا ماڈل رواں برس اکتوبر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اور ایسا لگتا ہے کہ گوگل بھی آئی فون ایکس (10) کے ڈیزائن سے متاثر ہوچکا ہے اور اس کا پکسل 3 ایکس ایل (ممکنہ نام) بھی ڈسپلے پر نوچ کے ساتھ ہوگا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے نئے فلیگ شپ فون میں آئی فون ایکس کے بعد ٹرینڈ ہوجانے والا ڈیزائن نظر آئے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پکسل تھری کے ڈسپلے میں ممکنہ طور پر نوچ نہیں ہوگا بلکہ اس کے بڑے سائز کے ماڈل ایکس ایل میں ایسا دیا جائے گا اور اس طرح وہ آئی فون ایکس، ایل جی جی 7، ون پلس سکس اور ہیواوے پی 20 پرو سمیت چند دیگر فونز کی صف میں شامل ہوجائے گا۔اور پہلی مرتبہ گوگل کی جانب سے ایج ٹو ایج اسکرین یا بیزل لیس ڈسپلے بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔تاہم گوگل کے نوچ ڈیزائن میں دیگر فونز کے مقابلے میں ایک بڑا فرق ہوگا اور وہ یہ کہ اس میں 2 فرنٹ کیمرے دیئے جانے کا امکان ہے۔س کے مقابلے میں اس کے چھوٹے ورڑن یعنی پکسل تھری میں نہ تو نوچ ہوگا اور نہ ہی ایج ٹو ایج ڈسپلے ڈیزائن۔

تربوز اسٹرابیری شیک ،ہیٹ اسٹروک اور سخت گرمیوں میںرو زہ دا روں کیلئے بہترین مشرو ب ،تیا ری بھی نہا یت آسا ن

لاہو ر (ویب ڈیسک)ہیٹ اسٹروک اور سخت گرمیوں کے ان دنوں میں روزہ رکھنے والے افراد یقینا افطاری تک نڈھال ہوجاتے ہوں گے، تاہم اگر ان گرمیوں میں اپنی غذاءکی پسند اور مقدار بہتر رکھی جائے تو اس مشکل پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔گرمیوں کی وجہ سے افطار و سحر میں ہر گھر میں جہاں میٹھے مشروب کا اہتمام کیا جاتا ہوگا، وہیں ٹھنڈی اور میٹھی غذائیں بھی دستر خوان کی زینت بنائی جاتی ہوں گی۔لیکن اگر دن بھر کے روزے اور سخت گرمی کے بعد افطار میں تربوز اسٹرابیری شیک کو دیگرمشروب کی جگہ رکھا جائے تو یہ گرمیوں کے حوالے سے بہتر انتخاب ہوگا۔تربوز اسٹرابیری شیک کو بنانا بہت ہی آسان ہے، جب کہ اس کا ذائقہ لاجواب ہے، ساتھ ہی اس میں شامل غذائیت انسانی صحت کے لیے بہتر بھی ہے۔

شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا اختتام: ’شکریہ شاہد آفریدی ان تمام لمحات کے لیے‘

ُپاکستان( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’شکریہ شاہد آفریدی ان تمام لمحات کے لیے۔‘آل راو¿نڈر شاہد آفریدی ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں، ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تو ان کے چاہنے والے ہیں ہی لیکن شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔اپنے جارحانہ انداز کے باعث ہی انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا

گلاب جامن کا نام آخر بگاڑا کیوں مشرق کے لوگ مغرب کے انداز پر بگڑگئے

لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی ویب سائٹ ‘بز فیڈ’ کی موبائل فوڈ ایپ پر پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول مٹھائی ‘گلاب جامن’ کا غلط نام استعمال کرنے پر صارفین بھڑک اٹھے۔دراصل گزشتہ برس بزفیڈ کی موبائل ایپ ‘ٹیسٹی’ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر گلاب جامن کو ’انڈین فرائیڈ ڈونٹس‘ کا نام دیتے ہوئے اس کی ترکیب بتائی تھی۔ تاہم 30 جون 2017 کو پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو پاکستانی و بھارتی صارفین کو ناراض کرگئی اور انہوں نے ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مذاق بھی اڑایا۔صارفین کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہماری روایتی میٹھے کی تذلیل ہے، اس مٹھائی کا نام گلاب جامن ہے اور انگریز اسے تبدیل کر رہے ہیں، ہم تو ان کے کھانوں کے نام تبدیل نہیں کرتے’۔

لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لیڈز(ویب ڈیسک ) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شکست دے کر 22 سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کی خواہاں ہے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کے سازگار نظر آرہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ قومی ٹیم نے وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ پاکستان اس اہم ترین میچ میں نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ کیپ دے گا جنہیں میچ کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ شامل کیا جائے گا۔گزشتہ 8 میں سے 6 ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم بدترین دور سے گزر رہی ہے جسے میچ جیت کر سیریز بچانے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔انگلینڈ کو گزشتہ 6 ماہ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشیز میں چار صفر اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔اگر لیڈز ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیا یا میچ ڈرا ہوگیا تو انگلش ٹیم جوئے روٹ کی قیادت میں مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز ہار جائے گی۔پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں 13-2012 میں انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کر چکی ہے اور اگر آج شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں گرین کیپس نے میزبان ٹیم کو شکست دی تو سرفراز، مکی آرتھر اور انضمام کے کمبی نیشن میں پاکستانی شاہین ایک اور اعزاز اپنے نام کر کے بلندیوں کی جانب پرواز کریں گے۔

جان شیر خان کے گھر سے 5 لاکھ روپے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چوری

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور صدر کے علاقہ مال روڈ پر سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھر سے ان کے گھریلو ملازمین نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چوری کرلئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کے بیٹے دیار شیر خان نے غربی تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان ضمیر اور فرہان کافی عرصہ سے ان کے پاس بطور گھریلو ملازم ملازمت کررہے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ان کے گھریلو ملازمین نے پورے گھر میں جھاڑو پھیرتے ہوئے وہاں سے 5 لاکھ روپے کی رقم 2 لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اورقیمتی موبائل فون چوری کرلیا۔

حیرت ہے ٹرمپ کے دل میں بھی نرم گوشہ ہے ،کس کے لئے 8سالہ مداح کو پیار کرنا ہی پڑا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )یوں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکات و انداز،کڑوے جوابات، صدارتی فیصلوں اور خاص طور پر بالوں کی وجہ سے مرکز نگاہ بنے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں وہ ایک بچے کی توجہ کا اس طرح سے مرکز بنے کہ اپنے ننھے مداح کو پیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست انڈیانا میں ‘رائٹ تو ٹرائے’ بل پر دستخط کی تقریب کے دوران ایک 8 سالہ بچہ جورڈن میک لن (Jordan McLinn) ٹرمپ کی نشست کے قریب کھڑا نظر آیا۔یہ بچہ نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھتا رہا بلکہ کئی بار قریب آکر گلے ملنے کی کوشش بھی کی۔8 سالہ جورڈن میک لن ٹرمپ کی نشست کے قریب کھڑا انہیں دیکھتا رہا۔ اس طرح بچے کے بار بار متوجہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ بل پر دستخط کر کے اپنا قلم بچے کو تحفے میں دے دیا۔لیکن بچے کی پھر سے منتظر نظروں کو دیکھ کر امریکی صدر نے اپنے ننھے مداح کو نہ صرف گلے سے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دیا بلکہ بچے کے اپنے جیسے سنہری بالوں کی تعریف بھی کی۔جس پر ہال میں موجود تمام افراد کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

وزرا ءکھاتے پیتے لوگ، اپنے پاس سے گاڑیاں کیوں نہیں رکھتے؟چیف جسٹس سپریم کو رٹ

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ٹیکس گزار رو رہا ہے اور وزیرڈھائی ڈھائی کروڑ کی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیر قانون زاہد حامد عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے زاہد حامد سے استفسار کیا کہ آپ 3 لگڑری گاڑیاں کس حیثیت سے استعمال کررہے تھے؟زاہد حامد نےبتایا کہ ان کے زیر استعمال ایک گاڑی تھی اور کابینہ ڈویڑن کی منظوری سےگاڑی استعمال کی۔جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ وزرا کتنے سی سی گاڑی رکھنےکا استحقاق رکھتے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزراء 1800 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔اس پر وزیر قانون زاہد حامد نے عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ اس حوالے سے ان کے علم میں نہیں، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے قانون دیکھے بغیر گاڑی کا استعمال کیسے شروع کردیا؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کی منظوری دی۔چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ بیرون ملک تو وزیراعظم کھوکھا (کیبن) بھی نہیں دے سکتا، عدالت جائزہ لےگی کہ وزیراعظم نےکیسے اور کس قانون کےتحت منظوری دی جب کہ عدالت نے ساتھ ہی کل وزیراعظم کی منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ٹیکس دینے والاسڑک پر اوروزیر کرڑوروں کی گاڑی میں ،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ٹیکس گزار رو رہا ہےاور وزیرڈھائی ڈھائی کروڑ روپےکی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیر قانون زاہد حامد عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے زاہد حامد سے استفسار کیا کہ آپ 3 لگڑری گاڑیاں کس حیثیت سے استعمال کررہے تھے؟زاہد حامد نےبتایا کہ ان کے زیر استعمال ایک گاڑی تھی اور کابینہ ڈویڑن کی منظوری سےگاڑی استعمال کی۔جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ وزرا کتنے سی سی گاڑی رکھنےکا استحقاق رکھتے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزراء 1800 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔اس پر وزیر قانون زاہد حامد نے عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ اس حوالے سے ان کے علم میں نہیں، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے قانون دیکھے بغیر گاڑی کا استعمال کیسے شروع کردیا؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کی منظوری دی۔