لغاری خاندان کے باعث کھوسہ فیملی ن لیگ سے الگ ہوئی : توصیف احمد خان، گردشی قرضے 90 ارب، نگران حکومت کیسے دیگی ؟ : امجد اقبال، نندی پور حویلی بہادر آباد میں بجلی پیدا نہیں ہو رہی : امجد وڑائچ،شہباز شریف نے ترجیحات مقرر نہیں کیں: مریم راشد ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ جانے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان کی حکومت کے آخری دن بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار پچاس میگاواٹ تھا۔ تجزیوں اور تبصروں پر مبنی چینل فائیو کے خصوصی پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 20 روپے میں شاہدرہ سے گھنٹہ تک بہترین ٹرانسپورٹ میٹرو بس کی صورت میں دی ہے مگر ذاتی ٹرانسپورٹ رکھنے پر ہم اس میں بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مونچھ کا بال سردار ذوالفقار کھوسہ نے ن لیگ کو طلاق دے دی ہے۔ لغاری خاندان ن لیگ کے ساتھ تھیں جسکی وجہ سے کھوسے انہیں چھوڑ گئے۔ سیاست میں وفاداریاں مستقل نہیں ہوتیں کبھی جاوید ہاشمی بھی نواز شریف کے لیڈر تھے اور وہ انکی گاڑی چلانا باعث فخر محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2000ءسے قبل کسی اسمبلی نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ عدالتی فیصلوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کے فیصلوں میں تاخیر کا سوال توہین عدالت نہیں ہے۔ خواجہ آصف کو سیاست سے نکال باہر کرنے کی بات پھانسی کے مترادف تھی۔ لارڈز ٹیسٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انہونی کرنے کی عادی ہے۔ خدا کرے ٹیم کی بیٹنگ سنبھل جائے اور ہم لارڈز ٹیسٹ جیت جائیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار مریم ارشد نے کہا کہ میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کی وجہ سے قدیم اثاثے خطرے کا شکار ہیں حکومتیں تہذیب کے درپے ہوتی چلی جا رہی ہیں کہا جاتا رہا ہے کہ شالا مار باغ کوئی نہیں جاتا اس لیے وہاں یونیورسٹی بنا دی جائے۔ اوپر میٹرو چل رہی ہے اور نیچے بھوک وننگ ہے۔ سیاستدانوں کی ناک لوہے کی بنی ہوئی ہے عزت نفس نہیں ہے۔ شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بیان سن کر افسوس ہوا وہ جیسے دکاندار کی طرح کہہ رہے تھے کہ اب میرا مال خراب نکلا تو میں ذمہ دار نہیں ہونگا اپنے کاموں کی وجہ سے شہرت پانے والے شہباز شریف نے اہم کاموں کی درجہ بندی نہیں کی۔ ذاتی دوستیاں ختم ہونگی تو جمہوریت مضبوط ہو گی حکومت کے خاتمے پر عوام یوم نجات منا رہے ہیں ۔ ہمارے ملک میں کرکٹ نے سب کو متحد کر رکھا ہے سیاست میں تو ایک نگران کے نام پر متحد نہیں ہو پا رہے۔ سینئر تجزیہ نگار امجد وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جاتے ہوئے ایک ہزار ارب کا سرکلز نگران حکومت کے گلے ڈال دیا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں کہ نندی پور، بہاولپور، حویلی بہادر آباد بھکی اور ساہیوال کا کوئی پاور پراجیکٹ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہا عوام لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ہیں انہوں نے سیاسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ اور نواز شریف کے درمیان 5 سال قبل طلاق ہو چکی ہے۔ اب حلالہ ضروری ہے تاہم امید ہے ملک میں جمہوری اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتی رہنے سے سیاسی نظام بہتر ہو جائے گا اور ادارے مضبوط ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب سیالکوٹ کے حلقے سے الیکشن میں خواجہ آصف اور عثمان ڈار آمنے سامنے ہونگے۔ پروگرام میں مہمان تجزیہ نگار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سرکلر ایسٹ 478 ارب سے 940 ارب تک جا پہنچا ہے جو نگران حکومت ادا نہیں کر سکتی۔ سرکلز ڈیبٹ آئی بی سے بجلی خریدی جاتی ہے انکی وجہ سے بڑھنا ہے بجلی کے نئے منصوبے لگنے کے باوجود مکمل صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہ گزشتہ حکومتوں نے حل کیا نہ اب ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ کے ن لیگ کے ساتھ اختلافات ان کے بیٹے دوست محمد کھوسہ کے اداکارہ ساتھ کیس پر خراب ہوئے۔ اب تحریک انصاف آیا ایک دو سیٹوں پر سردار ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ اچھی پوزیشن حاصل کرے گی۔ تاہم ملک میں ہم اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر نہیں حکومت سے نجات پر خوشی مناتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میٹرو منصوبہ ان کیلئے فائدہ مند ہے جن کے پاس ذاتی سواری نہں ۔ جین مندر میٹرو کی وجہ سے نہیں بہت پہلے توڑا جا چکا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قانون موجود ہے کہ کسی سڑک ادارے اور مال روڈ کی بلڈنگز کا سٹرکچر اور نام کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

ٹی20کرکٹ کوڈومیسٹک تک محدودکرنے کی تجویز

ممبئی(آئی این پی) جنوبی افریقہ کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو صرف ڈومیسٹک لیول تک محدود کرنا ہوگا، طویل طرز کی مارکیٹنگ پر سب سے زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئی سی سی کو سال کے چھ ماہ ڈومیسٹک سطح پر ٹوئنٹی 20 ایونٹس کے انعقاد کیلیے مختلف کرنا چاہئیں اور باقی کے 6 ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ مختصر ترین فارمیٹ کے انٹرنیشنل لیول پر کوئی میچز ہونا چاہئیں بلکہ اس کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس تک محدود رکھا چاہیے اور انٹرنیشنل لیول پر صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے جانے چاہئیں، اس کے ساتھ ہر دو برس بعد ورلڈ کپ منعقد ہونا چاہیے۔اپنے 12 سالہ کیریئر کے دوران 117 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے گریم اسمتھ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس طرز کی مارکیٹنگ پر رقم خرچ کرنا ہوگی، مختصر ترین فارمیٹ کی مارکیٹنگ پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی، اگر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ اور کہانیوں کی تشہیر کیلیے رقم خرچ کی جائے تو اس کا فائدہ ہوگا، اسی طرح ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بھی اس فارمیٹ کیلیے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ابراہم ڈی ویلیئرز کے بارے میں گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے 15 برس انٹرنیشل کرکٹ میں گزارے، انھیں اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق حاصل اور وہ اس کی ذاتی طور پر وجوہات بھی رکھتے ہیں جن کا احترام کیا جانا چاہیے۔a

ون ڈے رینکنگ،4نئی ٹیموں کی انٹری کاعمل شروع

کراچی(نیوزایجنسیاں) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 4 نئی ٹیموں کی شمولیت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔یکم جون سے اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب 13 اور 14ویں پوزیشنز سنبھال لیں، نیدرلینڈز اور نیپال مزید 4 میچز کھیلنے سے خاطر خواہ پوائنٹس ملنے پر اس کا حصہ بن جائیں گے۔ان ٹیموں کی شمولیت سے ابتدائی 12 نمبرز پر براجمان ٹیسٹ ممالک کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، حالیہ عالمی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ 125 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر ہے، پاکستان چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔ فہرست میں باقاعدہ طورپر16ممالک نظر آئیں گے۔نیپال نے ورلڈکپ کوالیفائرزکے دوران پہلی بارون ڈے سٹیٹس حاصل کیا۔

بھارتی تیراک سندیپ سجوال کی ایشین گیمز میں شرکت مشکوک

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے نامور تیراک سندیپ سجوال فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان مسائل کی وجہ سے ایشین گیمز گیمز 2018 میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 30 سالہ سجوال رواں سال فروری میں ٹخنے کی انجری ہوئی۔ اور مسلسل کو ششوں کے باوجود وہ اپنی 100فیصد فیٹنس دینے میں ناکام رہے ہیں اور وہ اب تک ان مسائل سے 100 فیصد چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے انکی ایشین گیمز 2018 میں شرکت مشکوک ہے۔ فیڈریشن نے انکی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کو فٹنس کے ساتھ مشروط کیا ہے۔

فیفاورلڈچمپئنزکو 38ملین ڈالر زسے نوازاجائیگا

ماسکو(آئی این پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 14 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کل 64 میچ کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کیلئے تقریبا 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس کا رخ کریں گے۔اعداد و شمار اکھٹا کرنے والے ایک ادارے کے مطابق فٹ بال کے رواں سال عالمی کپ کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے والوں کی تعداد 3.2 بلین ہو گی، جو دنیا کی تقریبا نصف آبادی کے برابر ہے۔ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار کوالیفائی کرتے ہوئے حصہ لیں گی۔ ایران دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دو براعظموں، یورپ اور ایشیا میں کھیلے جائیں اور ان عالمی مقابلوں میں سب سے کم درجہ بندی 65 روس کی اور سعودی عرب 63 کی ہے۔رواں سال عالمی چیمپئین کا تاج سر پر سجانے والی ٹیم کو 38 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم 28 ملین ڈالر انعامی رقم کی حقدار ٹھہرے گی۔ برازیل وہ واحد ملک ہے جس نے نہ صرف اب تک کے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا ہے بلکہ سب سے زیادہ ٹائٹل بھی اسی ملک نے جیتے۔ جرمنی ورلڈ کپ کے گزشتہ تین ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم رہی ہے۔ جرمن فٹ بال ٹیم 2006 میں 14گولز ، 2010 میں 16 گولز جبکہ 2014 میں 18 گولز کے ساتھ سرفہرست رہی ہے ۔

پولیس گردی کی شکار خاتون 36 گھنٹے حبس بے جا میں قید رہی ، بھائی پر جھوٹے مقدمہ کا انکشاف ، 9 لاکھ ڈکار لئے گئے ، خبریں ” ہیلپ لائن “ میں چونکا دینے والے انکشافات

سرگودھا(محمدکامران ملک سے) تھانہ جھال چکیاں پولیس کا مزدوری کیلئے سعودی عرب گئے شخص کے گھر پر آدھی رات کو حملہ ‘چادرچار دیواری کا تقدس پامال ‘گیٹ توڑ کر اندر داخل ‘سامان کی توڑ پھوڑ ‘گاڑی کی فروخت سے ملنے والی رقم مبلغ14لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے ۔خاتون کو گرفتار کرکے تھانہ لیجاکر حبس بیجا میں قید کردیا ‘36گھنٹے بعد معاملات طے پانے کے بعد خاتون کو رہا کرنے کے بدلے اس کے بھائی کو چرس کے مقدمہ میں بے گناہ چالان کر دیا ‘9لاکھ روپے ہڑپ ‘5لاکھ واپس ‘چیف جسٹس آف پاکستان ‘آئی جی پنجاب ‘آر پی او اور ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کامطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھال چکیاں کے اے ایس آئی اعجاز نتھوکہ نے 28/29مئی کی درمیانی رات کو ایک بجے کے قریب چک71شمالی میں راجہ نذیر کے گھر پر چھاپہ مارا جو کہ مزدوری کیلئے سعودی عرب میں مقیم ہے پولیس گیٹ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور گھر کی تلاشی کے دوران سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی لیکن انہیں کوئی بھی ممنوعہ چیز نہ مل سکی البتہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 14لاکھ جو گھر میں پڑی تھی وہ اٹھالی اور اپنی اس غیر قانونی حرکت کو تحفظ دینے اور بوگس کارروائی کیلئے راجہ نذیر کی اہلیہ پروین بی بی کو اپنے ساتھ تھانہ جھال چکیاں لیجاکر ایک کمرے میں بند کر دیا جبکہ پروین بی بی کے ورثاءکے رابطہ کرنے پر معاملات طے پاگئے جس کے نتیجہ میں پروین بی بی کو رہا کرنے کے عوض اس کے سگے بھائی راجہ غلام حسنین‘کو 480گرام چرس ڈال کر چالان کرنے کا معاملہ طے پایا اور 14لاکھ کی رقم میں سے 5لاکھ کی رقم واپس ہوئی اور 9لاکھ روپے کی ر قم ہڑپ کرلی گئی اس سلسلہ میں جب اے ایس آئی اعجاز نتھوکہ کا موقف لینے کیلئے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کہا کہ ریڈ ایس ایچ او انسپکٹر ثقلین شاہ نے کیا ہے اور مجھے تو مقدمہ کا استغاثہ دینے کیلئے کہا گیا مجھے نہ تو ریڈ کا علم ہے اور نہ میں 14لاکھ روپے کے بارے میں کچھ جانتا ہوں ۔

آفریدی کا کیریبین طوفان سے متاثرہ افراد کےلئے بڑا اعلان

لندن(سی پی پی) شاہد خان آفریدی نے کیریبئن جزائر میں ارما اور ماریا نامی طوفانوں سے متاثرہ افراد کیلئے انتہائی بڑا اعلا ن کردیا ہے۔ اپنی فانڈیشن کی جانب سے کیریبئن جزائر میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے 20ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کرکٹ ریلیف کے مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا ،یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور اس کی یادیں دیر تک میرے دل میں برقرار رہیں گی38سالہ شاہد آفرید ی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی میچ کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا تھا ، اس میچ کو انٹر نیشنل سٹیٹس حاصل تھا اور یہ شاہد آفریدی کے انٹر نیشنل کیریئر کا آخری میچ تھا جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 11رنز بھی سکور کیے ۔

قومی کرکٹرعثمان نے اہلیہ کو خوش قسمتی کی علامت قراردیدیا

لیڈز(آئی این پی) پاکستان کی جانب سے لیڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عثمان صلاح الدین بھی اپنے اہلیہ کو خوش قسمتی کی علامت تصور کرتے ہیں۔ عثمان صلاح الدین نے کہا کہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔میرا چندماہ پہلے نکاح ہوا تھا، جلد رخصتی ہونے والی ہے، میری بیوی میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، میرا نکاح ہوتے ہی میرا ٹیم میں نام آیا، ٹیسٹ کرکٹر بننے کی ایسی خوشی ہے جو بیان نہیں کرسکتا، کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔ان سے سوال کیا گیا کہ سسرال نے رخصتی کے لیے ٹیسٹ کرکٹر بننے کی شرط تو نہیں رکھی اس پر قہقہہ لگا۔بلے باز نے کہا کہ رخصتی میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ میری بیوی پڑھ رہی ہے، تعلیم ختم ہوتے ہی رخصتی ہوجائے گی، بیوی کے امتحانات کا منتظر ہوں۔انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عثمان صلاح الدین کا کہنا ہے کہ میرا ہدف صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا نہیں ہے۔پاکستان کے لئے لمبی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، انضی بھائی اور یونس خان نے جس طرح ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز بنائے تھے اسی طرح پاکستان کے لئے کوئی سنگ میل عبور کرنا چاہتا ہوں، میں ایک میچ کےلئے نہیں کھیلوں گا، پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہتا ہوں، محض ٹیسٹ کرکٹر بننا میرا ہدف نہیں ہے۔عثمان صلاح الدین نے کہا کہ میں انگلینڈ میں نیو کاسل اور مڈلینڈ میں پریمیئر لیگ کھیل چکا ہوں، اس لیگ کا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میں نے لیسٹر کے خلاف 69 رنز بنائے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے یادگار لمحہ تھا، میں اپنے کیریئر کے دوران محمد یوسف، انضمام الحق، ویرات کوہلی، جوروٹ اور موجودہ ٹیم کے اسد شفیق اور بابر اعظم سے متاثر ہوں اور ان کی بیٹنگ کو پسند کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2010میں ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد مجھے مایوسی نہیں ہوئی ٹیم انتظامیہ مجھے ساتھ رکھ رہی تھی اور نیٹ پر میری خامیوں پر کام ہوتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشن میں لیٹ اسٹروک کھیلنے والے کامیاب ہوتے ہیں، لیگ کے تجربے کی بنیاد پر مجھے یہاں کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے کنڈیشنز سمجھنے میں آسانی ہورہی ہے۔عثمان صلاح الدین کا کہنا ہے کہ نکاح ہوتے ہی میری قسمت پلٹ گئی۔

اللہ نے پہلے عورت کے حقوق کا ذکر پھر فرائض کا حکم دیا : علامہ ضیا اللہ بخاری ، 766 تیزاب گردی کی شکارلڑکیوں کا علاج کروایا : مسرت مصباح ، چینل ۵ کے پروگرا م ”مرحبا رمضان “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جب نیکی کی نیت کریں اللہ تعالیٰ خود بخود انسان کے لئے ہدایت کے راستے کھول دیتے ہیں ، چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان “ سے مسرت مصباح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا سجدے میں شکر اداکرتی ہوں کہ اس ذات نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کیلئے چنا، 2003میں ایک لڑکی نے میری سوچ و فکر بدلی، اور وہ میری پہلی متاثرہ کسٹمر تھی، 766سے زیادہ تیزاب سے متاثرہ لڑکیوں کا علاج کیا گیا ہے، اسلام نے خواتین کو بہت سے حقوق سے نوازا ہے لیکن معاشرہ انکے حقوق پورے نہیں کرتا، والدین کا بچوں صرف قرآن پاک پڑھانا نہیں ضروری نہیں بلکہ اسے سمجھانا بھی فرض ہے ، شعور کی کمی نے ان واقعات میں اضافہ کردیاہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی اہم پہلو ہے ، درحقیقت مذہب سے دوری نے انسانوں کو حیوان بنادیاہے ، کچھ ایسے واقعات بھی دیکھے جن سے روح کانپ اٹھتی ہے ، اور مدد کرنے پر ہماری ٹیم کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، خصوصی طور پر سسرال والوں کی جانب سے ایسا رویہ دیکھا گیا ہے، ہمارا مقصد متاثرہ اور معصوم بچیوں کی مدد کرنا ہے ، اسلئے قانونی کارروائی میں نہیں پڑتے ، 2011میں تیزاب گردی کرنےوالے شخص کو 7سال کی سزا مقرر کی گئی تھی ، لیکن سزا میں تاخیر کے باعث متاثرہ کے گھر والے ہمت ہار جاتے ہیں، انہوں نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تمغے اور شاباش نہیں چاہئے بلکہ مجرموں کو پکڑ کر سزا دی جائے تاکہ عورت کو معاشرے میں عزت و احترام اور حقوق مل سکیں، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے بتایا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کو قرآن مجید میں تفصیل سے بیان کیا ہے ، اسلام نے عورت کو بہت بلند رتبہ عطا کیا ہے ، رسول اکرم خود اپنی بیٹی کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے ، اس سے زیادہ بیٹی کی اہمیت کی مثال نہیں ملتی ، پہلے زمانہ جاہلیت میں بیٹی و زندہ درگور کردیاجاتا تھا اور اب تیزاب سے جلا دیا جاتا ہے ، ایک بیوی کی سسرال کی خدمت کرنا ، صفائی ستھرائی ، خاوند کے ہرکام کا خیال رکھنا شریعت اور دین کے مطابق ذمہ داری نہیں ہے ۔ اللہ پاک نے پہلے عورت کے حقوق فرمائے ہیں پھر فرائض کا حکم دیا ہے ، عزت و احترام انکا پہلا حق ہے ، حضرت آدم ؑ کی بیوی اماں حوا ؑ کو آدم ؑ کے جسم سے پیدا کرکے بتایا کہ یہ تمہارا حصہ ہے، اسکو کم تر نہ جانو، اللہ تعالیٰ نے خواتین کے حقوق مرد سے تین گناہ زیادہ فرمائے ہیں، نبی کریم نے فرمایا جو شخص دو بیٹیوں کی اچھی پرورش کرکے بیاہ دیتا ہے اسکے اور میرے درمیان دو انگلیوں کا فاصلہ ہوگا، بیٹی اللہ پاک کی رحمت ہے اور اسکی پیدائش سے گھر میں سکون، کاروبار میں برکت اور باپ کی عزت کا سبب ہوتی ہے ، بیوی کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں فرمایا ” تم میں بہترین انسان وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہترین ہے “ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا نبی اکرم اکثر گھر کے کاموں میں بھی میرا ہاتھ بٹاتے ۔

عمر اکمل کی جارحانہ اننگز نے عمر ایسوسی ایٹس کو ٹاپ 4میں پہنچادیا

کراچی (اے پی پی) پانچواں نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لٹ ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے باآسانی سندھ پولیس کو 80رنز سے قابو کرکے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنایا جہاں ان کا مقابلہ آج (ہفتہ) سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا۔فاتح ٹیم کے عمر اکمل کو 8چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے بنائے جانے والے 78رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ مہمان خصوصی حاجی عثمان غنی، چیئرمین العباس گروپ نے پیش کیا۔
اس موقع پرندیم عمر، صدر کے سی سی اے ، عمر شاہد، ایس ایس پی ویسٹ، سید محمد طلحہ، سی ایف او ، جاویداں کارپوریشن بھی موجود تھے۔نیا ناظم آباد کے لوائی اسٹیڈیم پر عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 195رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔عمر ایسوسی ایٹس کا آغاز اچھا نہ تھا ۔اوپنر سمیع الرحمن ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ لیکن عمر اکمل اور عثمان خان نے دوسری وکٹ پر 55رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔عمر اکمل نے 78رنز کی جارحانہ اننگز میں 8چوکے اور 4چھکے لگائے۔خوشدل شاہ کے 41رنز 4چوکے اور2چھکوںکی بدولت بنے۔ انور علی کے 19رنز میں 2چھکے شامل تھے۔ عثمان خان کے 16رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا جبکہ دانش عزیز نے 13رنز میں ایک چھکا لگایا۔رضا الحسن نے 35رنز اور علی اصغر نے 36رنز کے عوض 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ابتسام شیخ، فاروق حسن اور آغاصابر نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔سندھ پولیس کی جوابی اننگز 18اوورز میں تمام ہوگئی جب پوری ٹیم 115رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ ذیشان جمیل 5چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ شہر یار غنی نے 22رنز میں 4چوکے لگائے۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ محمد اصغر نے 12رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ محمد نواز کو 3وکٹیں 24رنز کے عوض حاصل ہوئیں۔ آصف علی اور سعد نسیم کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔

کرکٹ سے کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑناہو گا

لندن(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعتراف کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کرکٹ کے اردگرد منڈلا رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو بدستور کرپشن سے بہت زیادہ خطرہ ہے، کرپٹ عناصر بدستور یہاں موجود اور ان پر قابو کیلئے مسلسل جنگ جاری ہے۔قطری ٹی وی چینل کی ڈاکومینٹری میں ہونے والے انکشافات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے چونکہ ٹاپ لیول پر اقدامات انتہائی سخت کرلیے ہیں اس لیے کرپٹ عناصر نے جونیئر لیول سمیت دوسری چیزوں کو ہدف بنانا شروع کردیا ہے جن میں کیوریٹرز اور گراونڈز مین بھی شامل ہیں، ہم اس مسئلے کو جانتے ہیں اور اپنی مسلسل جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ہمت نہیں ہاریں گے بلکہ ان کے خلاف لڑتے رہیں گے۔رچرڈسن نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے تمام تر اقدامات اور اس حوالے سے دی جانے والی تعلیم کے باوجود ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس خطرے میں ہیں خاطر طویل طرز کو زیادہ خطرہ لاحق ہے مگر ہم بھی اس کو بچانے کیلیے اپنی جانب سے پوری کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، انٹرنیشنل لیول پر ہماری جانب سے بے انتہا سختی کی وجہ سے ان کرپٹ عناصر نے اپنی لیگز شروع کردی ہیں۔ اگرچہ یہ بہت ہی نچلے لیول پر منعقد ہورہی ہیں مگر بہرحال یہ خطرہ ہیں کیونکہ یہ اب ٹی وی پر نشر بھی ہونے لگی ہیں۔کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے تازہ ترین ڈاکومینٹری کے حوالے سے رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسے اچھی طرح دیکھاہے مگر ہمیں کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے ہم سمجھتے کہ یہ کوئی کیس ہے، ہمارے افسران ایک دو روز میں اس حوالے سے مذکورہ چینل سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ وہ ان سے ایڈٹ مواد حاصل کرسکیں۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ، وارڈنز بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ کے سروے میں شہریوں کی گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹریفک سگنلز تو موجود ہیں مگر ان ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کی جاتی۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کروانا کس کا فرض ہے؟ اس حوالے سے چینل فائیو کے پروگرام ”ہاٹ لنچ“ میں ملک میں ٹریفک قوانین اور اس میں حائل مسائل عوام کے سامنے لائے گئے۔ ٹریفک وارڈنز موجودگی کے باوجود بے ھنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ لوڈشیڈنگ و دیگر وجوہات کی بنا پر بڑی شاہراﺅں پر ٹریفک سگنل بند کر دیے جاتے ہیں جسکے باعث اکثر ٹریفک پھنسی دکھائی دیتی ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ ٹریفک پولیس کیساتھ عام شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اشاروں کو سائن بورڈز کو فالوں کریں۔ تاکہ ٹریفک پھنسنے کیساتھ حادثات سے بھی بچا جا سکے۔ شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے پر عوامی شکایات منظر عام پر ہیں۔ جس پر مختلف شہروں سے نمائندہ چینل فائیو نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل میئرلاہور کرنل (ر) مبشر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے ہر قدم میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے قواعدوضوابط ہیں اور سڑکوں پر سگنل بھی موجود ہیں۔ ٹریفک پولیس کیساتھ میں گزشتہ دنوں عوامی آگاہی مہم کا حصہ رہا ہوں اور احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی دیتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت اورنج ٹرین کیوجہ سے ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مگر یہی اورنج لائن عوام کی سہولت بنے گی۔ ضروری نہیں ہراشارے کے نیچے چار پولیس والے کھڑے ہوں۔ باشعور شہریوں کا کام ہے کہ ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں۔ موٹر سائیکل اور رکشہ اپنی سائیڈ پر چلائیں عوامی آگاہی سے مسائل خود حل ہوجائینگے، انہوں نے کہ وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز پروٹوکول کے لیے دو سے چار منٹ سے زیادہ ٹریفک کو بلاک نہیں کیا جاتا۔ میچز اور بیرون ملک سے خاص شخصیات کی آمد پر روٹس کو زیروکلیئرنس دینا پڑتی ہے اور ٹریفک کو 20سے 25 منٹ بلاک رکھا جاتا ہے۔ اگر فارن ٹیمز کو سکیورٹی نہ دکھائی جائے تو وہ نہیں آئینگے۔ دہشتگردی پر قابو پانے کے باوجود ایکسٹرا سکیورٹی دی جاتی ہے کہ وہ اعتماد کیساتھ آئیں اور پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔ پر قدام میں قصور سے ٹریفک کی صورتحال بتاتے ہوئے نمائندہ چینل فائیو سجاد انصاری نے کہا کہ قصور میں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے۔ ماڈل سٹی بنائے جانے کے باجود ایک ٹریفک سگنل موجود نہیں۔ جسکے باعث بڑی شاہراﺅں پر ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ٹریفک وارڈنر رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کرتے ضرور نظر آتے ہیں مگر بلاک ٹریفک کی بحالی کے لیے اہلکاروں کو کام کرتے نہیں دیکھا گیا۔ مین چوک، ریلوے روڈ اور للیانی اڈہ چوک پر ٹریفک ناجائز تجاوزات کے باعث اکثر بند رہتی ہے۔ مگر انتظامیہ کیطرف سے توجہ نہیں دی جا رہی۔ سکھر سے نمائندہ چینل فائیو محمد ندیم نے بتایا کہ سکھر میں جگہ جگہ ٹوٹے ہوئے سگنلز اور بیئریر لگاکر ٹریفک بلاک کی جاتی ہے مگر پولیس یا ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک بنج کرنیوالا کوئی اہلکار موجود نہیں۔ ٹریفک جام کے وقت سکول کے بچوں اور رش کے باعث شدید حادثات ہوتے ہیں۔ سکھر کی عوام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا نعرہ ہے ”جیے بھٹو اور مرے عوام“۔

سرفرازکاپہلے بیٹنگ کافیصلہ غلط نہیں تھا

لیڈز(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز حسن راجا کا کہنا ہے کہ ہیڈنگلے لیڈز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا۔پاکستان کے لیے 57 ٹیسٹ میچوں میں 31.83 کی اوسط سے 2833 رنز بنانے والے رمیز راجا کہتے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ٹیم میں کچھ کرنے اور خود کو منوانے کا جذبہ نظر آرہا ہے۔سابق کپتان کہتے ہیں کہ لارڈز کی فتح کے بعد لیڈز میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند دکھائی دے رہے ہیں جو ایک حقیقت پسندانہ سوچ کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کا پہلے بیٹنگ کرنا ایک دلیرانہ فیصلہ تھا جسے سراہنا چاہیے۔رمیز راجا کے خیال میں پاکستان ٹیم کے کپتان نے جب بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس وقت دھوپ نکلی ہوئی تھی اور پچ پر گھاس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن تھا کہ انگلش کپتان جو روٹ بھی ٹاس جیتے تو وہ بھی یہی کرتے جو سرفراز نے کیا۔1992ءمیں ہیڈنگلے پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رمیز راجا کہتے ہیں کہ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو، آسمان پر بادل ہوں تو اس گراونڈ پر ویسے ہی بیٹس مین بولرز کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔