چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ان ایکشن

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، مقدمات کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج مختلف کیسز پر سماعت کرے گا،چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالحسن 2رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔2 رکنی بنچ اصغر خان کیس، بیورو کریٹس اور دیگر افسران کے زیر استعمال گاڑیوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی اور پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کیخلاف بھی ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر رکھا ہے۔

حکومت ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی کی عمران پر نوازشیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کو پی ٹی وی سےہمیشہ شکایت رہی ہے وہ اپوزیشن کو کوریج نہیں دیتا مگر نوازحکومت ختم ہوتے ہی پی ٹی وی نے اپنا رنگ بدل ڈالا، گذشتہ روز پی ٹی وی نے بالخصوص عمران خان کو بھرپور کوریج دی، اس طرح حالات بدلتے ہی پی ٹی وی نے بھی اپنا انداز بدل ڈالا اور اپنی نشریات میں صرف نوازشریف شہباز شریف اور وزراءکو دکھانے کی بجائے اپوزیشن کو دکھانا شروع کردیا۔

عائشہ ملک کا ” جگنو “ آن ائیر کمرشل بھی کریں گی

لاہور (شوبز ڈیسک) ماڈل واداکارہ عائشہ ملک عید کیلئے مختلف برانڈز کیساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ ا نہو ں نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں ر یمپ واک اور ڈ راموں کا حصہ ہوں ۔انہوں کہا کہ فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات جو اس عید پر مارکیٹ میں آرہے ہیںان میں سے چار ڈیزائنرز کے ملبوسات کیلئے ماڈلنگ کی ہے۔میراڈرامہ ” جگنو “ آن ائیر ہے میں عنقریب ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل میں بھی نظر آﺅں گی جس کیلئے معاہدہ پر دستخط ہونا باقی ہیں۔

فاروق بندیال 15سال تک ن لیگ کا ہمنوالا ہم پیالہ رہا مریم نواز کو شال پہنائی تب کسی کو اس کی بد معاشی کا خیال کیوں نہ آیا؟خبریں میں چونکا دینے والی سٹوری

لاہور (ریاض صحافی) شبنم ڈکیتی اور عصمت دری کیس کا مرکزی مجرم فاروق بندیال تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ن لیگ کی آنکھ کا تارا تھا۔ ن لیگ سے س کی وابستگی 15 برس رہی‘ اس دوران اس کی ن لیگ سے میل ملاقات بھی ہوتی تھی۔ فاروق بندیال نے ایک تقریب میں نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شال بھی پہنائی مگر تب کسی کو اس کی ڈکیتی‘ بدمعاشی اور اداکارہ شبنم کی عصمت دری کے بارے میں کچھ علم نہ تھا۔ وہ طویل عرصہ ن لیگ کا ہم نوالہ اور ہم پیالہ رہا۔ مگر جب وہ تحریک انصاف میں شامل ہوا تو اس کے جرائم کے حوالے سے ایک طوفان برپا ہوگیا۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو جب اس کے گھناو¿نے جرائم کا پتہ چلا تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فاروق بندیال کو تحریک انصاف سے نکال پھینکا۔ ماضی کے بدنام زمانہ فاروق بندیال کے حوالے سے اخبارات و جرائد‘ ٹی وی‘ چینلوں اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی خبریں چل رہی ہیں۔ اس ضمن میں ماضی کے مشہور کرائم رپورٹر جمیل چشتی نے معروف ادیب اور کالم نگار رضی الدین رضی کی سٹوری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سٹوری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جو ”خبریں“ کے قارئین کی معلومات کیلئے چشتی صاحب کے شکریہ کے ساتھ شائع کی جا رہی ہے۔ جمیل چشتی کا کہنا ہے کہ فاروق بندیال کا نام 1978ءمیں اداکارہ شبنم گینگ ریپ کیس کے مرکزی مجرم کی حیثیت سے سامنے آیا تھا۔ فاروق بندیال اور اس کے 5 دوستوں نے 12 مئی 1978ءکو گلبرگ لاہور میں اداکارہ شبنم کے گھر واردات کی اور ان کے شوہر موسیقار روبن گھوشی اور بیٹے روفی گھوش کو رسیوں سے باندھ کر ان کے سامنے شبنم سے رات بھر شیطانی کھیل کھیلتے رہے۔ ملزمان صبح سویرے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔ تمام ملزمان اعلیٰ اور بااثر گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں میں بیورو کریسی کے اعلی افسران بھی شامل تھے۔ واردات کے 5 روز بعد 17 مئی 1978 کو لاہور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاءکا دور تھا اور فاروق بندیال کے ماموں ایس کے بندیال صوبائی سیکرٹری داخلہ کے عہدہ پر فائز تھے۔ فاروق اور اس کے ساتھی مجرموں کو بچانے کی کوشش کی گئی مگر عوامی احتجاج اور فلم انڈسٹری کی ہڑتال کے باعث حکومت ان کے خلاف مقدمہ چلانے پر مجبور ہوگئی۔ 24 اکتوبر 1979 کو فوجی عدالت نے فاروق بندیال اور اس کے 5 ساتھیوں کو سزائے موت سنا دی۔ تاہم بعد میں شبنم پر دباو¿ ڈلوا کر ان کی سزا معاف کر دی گئی۔ فاروق کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بی کلاس دی گئی۔ جیل میں موجود سیاسی قیدیوں کے مطابق وہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ عام قیدیوں کو بڑے فخر سے بتاتا تھا کہ ہم نے اداکارہ شبنم کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ مشرق وسطی کے ایک ملک کی اعلیٰ شخصیت کی سفارش پر ان کی پھانسی کی سزا عمر قید میں بدل گئی اور شبنم انہیں معاف کرنے کے بعد اپنے اکلوتے بیٹے اور شوہر کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔ یہ اداکارہ شبنم کے عروج کا زمانہ تھا اس نے 25 نومبر 1978 کو فوجی عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا اور فاروق بندیال اور دیگر ملزمان کی شناخت کی یہ ساراحوال روز نامہ ”امروز“ اور دیگر اخبارات میں تفصیل کے ساتھ شائع ہوا۔ شبنم کے وکیل نامور قانون دان ایس ایم ظفر تھے۔ جبکہ فاروق بندیال کی طرف سے بھی معروف وکیل عاشق حسین بٹالوی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ عاشق حسین بٹالوی کی وجہ شہرت یہ تھی کہ وہ اس زمانے میں نواب محمد احمد خان قتل کیس میں وکیل استغاثہ تھے۔ اس کیس کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو تھے۔ اداکارہ شبنم نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل بائیبل پر حلف دیا۔ انہوں نے اردو زبان میں بیان دیا۔ شبنم نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمان میرے بیٹے روفی کو اغوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے میں بیٹے کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار تھی۔ شبنم نے انتہائی خندہ پیشانی سے مخالف وکیل کی جرح کا سامنا کیا اس موقع پر شبنم کی آنکھوں سے آنسو بہتے رہے جبکہ عدالت میں فاروق بندیال کے ہمراہ دیگر ملزمان وسیم یعقوب بٹ‘ طاہر تنویر بھنڈر‘ جمیل احمد چٹھہ‘ جمشید اکبر ساہی بھی موجود تھے۔ جمیل چشتی اس وقت سید عباس اطہر کی زیر ادارت نکلنے والے روز نامہ ”آزاد“ کیلئے کام کرتے تھے۔ وہ پہلے صحافی تھے جو واردات کے بعد شبنم کے گھر پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت گھر میں سامان بکھرا ہوا تھا۔ شبنم کی حالت غیر تھی روبن گھوش کا کرتا پھٹا ہوا تھا۔ شبنم اپنے بیٹے کو گود میں لئے سو رہی تھی۔ وہ بار بار بہوش ہو جاتی تھی۔ شبنم کے بیڈ روم میں پرفیوم کی بے پناہ خوشبو تھی جو ملزمان شبنم پر انڈیلتے رہے۔ جمیل چشتی کی موجودگی میں ہی اداکار محمد علی شبنم کے گھر پہنچے اور انہوں نے پولیس اور اعلی حکام سے رابطہ کئے۔ جمیل چشتی کے مطابق ایک ملزم جمشید اکبر ساہی کا تعلق پولیس سے تھا۔ اس لئے ملزمان پولیس کی نقل و حرکت سے بھی واقف تھے۔ اس زمانے میں پولیس صبح ساڑے چار بجے تک گشت کیا کرتی تھی۔ ملزمان نے واردات کے بعد ساڑھے چار بجے کا انتظار کیا اور پولیس گشت ختم ہونے کے بعد سارے اطمینان سے فرار ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری بھی اس جمشید شاہی کی وجہ سے عمل میں آئی۔ واردات کے دوران جو زیورات لوٹے گئے ان میں اداکارہ شبنم کا ایک قیمتی ہار بھی تھا۔ جمشید شاہی واردات کے تیسرے روز وہی ہار ایک طوائف کو تحفہ دینے بازارحسن گیا تو وہاں پہلے سے موجود مجرموں کی نشان دہی پر دہر لیا گیا۔ اداکارہ شبنم کے وکیل ایس ایم ظفر نے شبنم ڈکیتی کی واردات اپنی کتاب ” میرے مشہور مقدمے“ میں بھی تفصیل سے درج کی ہے۔ ملزموں نے اس قسم کی واردات اداکارہ زمرد کے ساتھ بھی کی تھی۔ مگر اس نے ان کے ڈر سے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

ثوبیہ خان کی سنگاپور سے واپسی ”ناگن “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ثوبیہ خان سنگاپور سے واپس پاکستان پہنچ گئی،اداکارہ نے آتے ہی ”ناگن “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا،اس کے علاوہ پی ٹی وی کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ بھی ریکارڈ کرائی۔ثوبیہ خان نے وطن واپسی پر مصروف ترین دن گزارا،اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا میں اپنے کام اور گھر والوں کو پہلی ترجیح دیتی ہوں۔میراے کام کی وجہ سے میری پہچان بنی ہے اور میں جو وعدہ کرتی ہوں اس کو ہر ممکنہ حد تک پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔سنگاپور کا میرا دورہ بہت اچھا رہا ہے وہاں بھی کچھ پروجیکٹس التواءکا شکار تھے جن کو مکمل کرانا بہت ضروری تھا۔پاکستان واپس پہنچتے ہی اپنے ڈرامے”ناگن“ کی آخری قسط کی ریکارڈنگ کو مکمل کرایا ہے اس کے علاوہ ایک اور پی ٹی وی کا ڈرامہ ریکارڈ کرا رہی ہو جو عید کے بعد آن ایئر ہو گا۔

نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل کے سحر انگیز ڈرامہ”گھمنڈ“کی تیاریاں

لاہور(شوبزڈیسک) سعدیہ جبار پروڈکشنز کے تحت ڈرامہ سیریل”گھمنڈ “کی تیاریاں شرو ع ۔ اس کی ہدایات” میرے قاتل میرے دلدار“سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر عاصم علی نے دیں ہیں جبکہ کہانی سائرہ رضا نے تحریر کی ہے۔سعدیہ جبار کی تخلیق میں محبت اور مزاح سے بھرپور فلم ”بالوماہی“ ڈرامہ سیریل “میرا نام یوسف ہے”اور “خدا دیکھ رہاہے”شامل ہیں۔وہ ایک بار پھر اداکار نعمان اعجا ز اور سنیتا مارشل کی جوڑی کو لیکر ایک ایسے ڈرامے کی تیاری میں مصروف ہیں جودیکھنے والوں کو ٹی وی سکرین کے سامنے سے ہٹنے نہیں دیگا۔ کہانی ایسی لڑکی کی ہے جو امیر کاروباری باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے۔ وہ دولت کے نشے میں عزیز ترین لے پالک کی زندگی اپنی دھوکہ دہی کی فطرت سے تباہ و برباد کردیتی ہے۔ کہانی اس گھمنڈی عورت کے گرد گھوم رہی ہے۔

دیا جٹ کی فلم ”زندان“ کے پوسٹرزکی دھوم ‘ عید پر نمائش ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و پرفارمر دیا جٹ کی عید پر فلم ”زندان“ ریلز ہو نے کیلئے تیار ہو گئی ۔ جس میں ان کا اہم رول ہے اور گزشتہ روز ان کی تصاور سے مزین زندان کے پوسٹرز کو بھی ریلیز کر دیا گیا جس کی سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچ گئی ہے۔دیا جٹ نے بتایا کہ ان ک اس فلم کو پاکستان کے اہم سینیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہاہے۔جن مں پشاور کا صابرینہ سینما ‘سوات کا سوات سینما اور کراچی کا نشیمن سینما شامل ہیں۔اس فلم میں اداکار عجب گل اور ارباز خان مرکزی کرداروں میں ہیں۔فلم کی کہانی سلیم مراد نے لکھی ہے اور اس فلم کے ڈائریکٹر ارباز خان اور پروڈیوسرظہور عباس ہیں۔یاد رہے اسے ببو فلمز پروڈکشنز کے زیر اہتمام نمائش کیلئے عید پر پیش کیا جا رہا ہے۔

الیکشن مقررہ وقت پر نہیں ہونگے ، نواز، شہباز میں کوئی فرق نہیں ، نثار کی سیاست کو بریک لگ گئی ،معروف سیاستدان شیخ رشید احمد کا ” خبریں “ سے خصوصی انٹرویو

اسلام آباد(انٹرویو:سید انوار زیدی،تصاویر، الفت شاہ)نواز شریف عالمی طاقتوں کے اشاروں پر پاک فوج ۔عدلیہ اور دیگر حساس اداروں کی توہین کرنے میں ملوث ہیں ۔چوہدری نثار علی خان کی سیاست کو بریک لگ گئی نواز شریف کے بغیر تنہا ہوگئے ایک پاﺅں زمین اور دوسرا آسمان پر ہے صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی بات ہے الیکشن ۔2018 بروقت نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبریں کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں دونوں اندر سے ایک ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ ایک بھائی وکٹ کے آگے اور دوسرا وکٹ کے پیچھے کھیل رہا ہے ۔ میرا نواز شریف سے اختلاف اس وقت ہوا جب وہ پرویز مشرف سے خفیہ معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے کیونکہ میں اس بات کے حق میں نہیں تھا مجھے اس وقت بتایا گیا جب سب معاملات طے ہوچکے تھے نواز شریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتہ بتایا اور ہیرو بن گئے وہ پاک فوج کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی طاقتوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں ۔ جنرل اسد درانی کی کتاب پر کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں کیوں کہ میں نے وہ کتاب ہی نہیں پڑھی ۔ عام انتخابات وقت مقررہ پر نہیں ہوں گے میرے خیال کے مطابق جولائی کی بجائے ستمبر ۔اکتوبر میں ہوں گے ۔ الیکشن جیت کر تحریک انصاف کی کوشش ہوگی کہ حکومت تنہا بنائے اگر اتحاد کرنا بھی پڑا تو سیاست میں اتحادکرنا کوئی گناہ نہیں میں پی ٹی آئی کا اتحادی ہوں اور NA.60/62 دو حلقوں سے انتخاب لڑوں گا اس اس بار پہلے سے دو گنا زیادہ ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوں گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے 2008کا الیکشن آزاد حیثیت سے جیت کر کبھی نہیں کہا کہ میں اپنی سیٹ نواز شریف کو دے دونگا اور وہ ہی میرے قائد ہیں اگر یہ بات ثابت ہوجائے تو میں سیاست کو خیر باد کہہ دونگا ۔پرویز مشرف کی کابینہ میں حلقے کے عوام سے پوچھ کر شامل ہوا ۔ پاکستان ۔ امریکہ تعلقات گزشتہ کچھ عرصہ سے کشیدہ ہیں پاکستا ن کو امریکہ کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے مگر ملکی مفادات پر حرف نہ آنے پائے اور بلاوجہ آ بیل مجھے مار والی پالیسی ترک کردینی چاہیے پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاﺅ کوئی نئی بات نہیں امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے بھارت کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کریگا پاک بھارت تعلقات میں تلخی اس لیے بھی بڑھ رہی ہے کہ ہندوستان اب امریکہ کی گود میں چلا گیا ہے۔ ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے قرضوں نے پوری قوم کو لپیٹ لیا جس کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے ابھی تازہ تازہ چین سے ڈیڑھ بلین ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے اور مزید لینے کے لیے تیار کھڑے ہیں ۔نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے فوج نے ہٹایا میں کہتا ہوں کہ ان کو شیشہ دیکھ لینا چاہیے وہ خود بتا دیگا کہ کس نے ہٹایا بلاول بھٹو بڑی ماں کا بیٹا ہے پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں کسی حد تک کامیاب رہے گی پنجاب اور کے پی کے سے فارغ ہے۔ سپریم کورٹ میں اپنے کیس بارے انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا اور مجھے ناہل کروا کر راستے سے ہٹانے کی مخالفین کی تمام تر کوششیں ناکام ہونگی میرے بارے میں یہ کہنا حقیقت کے برعکس ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہوں آج سب کو پھر بتا دیتا ہوں کہ شیخ رشید اللہ کا بندہ ہے اور پیارے نبی کا غلام ہے ۔

جلا وطنی کی تیاریاں ۔۔۔؟ باپ بیٹی کا نام ای سی ایل میں نہیں ، آخری عشرہ سعودی عرب یا لندن ہو گا ، خبر آ گئی

لندن (وجاہت علی خان سے ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ایک طویل عرصہ تک خودساختہ جلاوطنی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، مسلم لیگ ن حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے اور حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی برطانیہ کے باخبر حلقوں میں چہ میگوئیاں عروج پر ہیں کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز آئندہ چند روز میں لندن پہنچیں گے، مذکورہ باخبر سیاسی حلقوں نے ” خبریں“ کو بتایا کہ گذشتہ کئی سال سے میاں نوازشریف کا معمول رہا ہے کہ وہ رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گذارتے ہیں اس لئے اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں پاکستان سے براہ راست سعودی عرب یا لندن پہنچیں ، ذرائع کے مطابق یہ بھی طے ہے کہ نوازشریف عیدالفطر اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں گذاریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف گو جیل جانے سے خوفزدہ نہیں کیونکہ قبل ازیں بھی وہ جیل بھگت چکے ہیں لیکن باپ ہوتے ہوئے وہ نہیں چاہتے کہ مریم نواز کو جیل جاتا دیکھیں، لندن میں ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے انتہائی سرکردہ حلقوں میں بھی اس بات پر تبادلہ خیال ہوچکا ہے اور اکثریت کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو کم از کم آئندہ انتخابات کے نتائج تک ملک سے باہر رہنا چاہئے اور بعد ازاں حالات کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے ، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میاں نوازشریف اس فیصلہ کے قطعی حق میں نہیں تھے لیکن پارٹی کے سرکردہ ہمدرد انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کررہے ہیں کہ ابھی تک مریم نواز اور سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ہے اس لئے ان کے ملک سے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، جہاں تک نیب کے مقدمات کا تعلق ہے تو وکلاءان تاریخوں کو آگے بڑھانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں ، تاہم میاں نوازشریف اس بات کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرینگے۔

عید کی فلموں سے ثنا، رےما ، مدےحہ شاہ ، مےرا ، رےشم کی چھٹی

لاہور (شوبزڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری مےں اپنی مقبولےت کا ڈنکابجانے والی اداکاراﺅں کی عےد پر کوئی بھی فلم رےلےز نہےں ہورہی ۔ تفصےلات کے مطابق اس سال عےد پر جن فلموں کی نمائش ہورہی ہے اس مےں فلم انڈسٹری کی اپنے وقت کی سپرہٹ اداکاراﺅں ثنا ، رےما ، مدےحہ شاہ ، مےرا ، رےشم ، صائمہ ، لےلیٰ ، نور ، زارا شےخ اور صاحبہ کی کوئی بھی فلم شامل نہیں جبکہ اسکے مقابلے مےں نئی اداکارائےںمہوش حیات ، آفرےن پری ،سدرہ نور‘ دعا قرےشی ‘عروہ حسین‘مہک نور ‘کرینہ جان‘ روز بٹ کی فلمےں نمائش کے لئے پےش کی جارہی ہےں ۔رابی پےر زادہ کے فلمی کےرےئر کی پہلی فلم ” شور شرابہ“ مکمل ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اسے عید پر ریلیز کرنے کا عندیہ نہیں ملا۔سدرہ نور اورآفرین پری‘ دعا قریشی ‘روز بٹ کی فلمےں رےلےز ہونگی ۔ جبکہ اداکاراچھی خان بھی پشتو فلموں میں نمودار ہونگے۔شان‘ بابر علی ‘ کی بھی کسی فلم کی نمائش نہیں ہو رہی ۔

ریحام خان پاکستان دشمن حسین حقانی کے ” چرنوں “ میں ، لندن میں ایک ریسٹورنٹ میں ملاقات کے چرچے دور دور تک پھیل گئے

لندن (خصوصی رپورٹر) پاکستان کے اپنے اپنے حوالے سے دو معروف کردار لندن میں ایک دوسرے سے مل بیٹھے ہیں، یہ دونوں کردار ریحام خان اور پاکستان کا کھا کر اسی کے ساتھ دشمنی کرنے والا حسین حقانی ہے ، ان دونوں کی ایک ملاقات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، یہ لندن کے معروف باروے نکلز ہوٹل میں ہونے والی ملاقات ہے جس میں دونوں کافی دیر تک ”تبادلہ خیال “ اور ”گپ شپ “ کرتے رہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس ملاقات میں انکے درمیان کیا بات چیت ہوئی ، لیکن ریحام خان کی پاکستان کے ایک دشمن کیساتھ ملاقات بجائے خود معنی خیز ہے ، لندن کے سیاسی حلقے اسے کافی اہمیت دے رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان دونوں کے درمیان یہ پہلی ملاقت تھی یا کچھ اور ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، لیکن اس ملاقات میں جس بے تکلفی کیساتھ بات چیت ہوتی رہی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ان کی پہلی ملاقات نہیں تھی اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے شناسا ہیں۔

محمد انعام سے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی امید

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن(پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں ورلڈ کلاس ریسلرز شرکت کریں گے اسلئے میں محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن وہ زبردست فارم میں ہیں اسلئے تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ہمارے ریسلرز کیلئے تمغہ جیتنے کے امکانات کم ہوں گے۔ اسلئے ہم نے تین یا چار رکنی ٹیم کو میگا گیمز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد انعام اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایک یا دو مزید ریسلرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریسلرز کو جدید اور اعلی تربیت کیلئے بیرون ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ہمارا روس،، ترکی اور یوکرین سے رابطہ ہے اور جیسے ہی ان ممالک کی طرف سے جواب آئے گا ہم ریسلرز کو دو ماہ کی تربیت کیلئے وہاں بھیجیں گے۔

حسین طلعت کا کیریبین پریمیئر لیگ سے معاہدہ

لاہور(آئی این پی) نوجوان قومی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوگیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حسین طلعت سینٹ لوشیا کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کہنا ہے کہ وہ لیگ میں سینٹ لوشیا کی نمائندگی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔خیال رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ 8 اگست تا 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔حسین طلعت پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں ابھرتے ہوئے آل رانڈر ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں ان کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔پی ایس ایل میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے پی ایس ایل کا پہلا اور تیسرا ایڈیشن اپنے نام کیا۔میڈیاسے گفتگو میں پاکستان کیلئے کھیلنے کے سوال پر آل راونڈر کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی ان کا اولین خواب ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ایس ایل سے قبل ڈومیسٹک ٹی 20 میں بھی وہ بہترین آل راونڈر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔، اگر سلیکڑز نے ان پر اعتبار کیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔حسین طلعت رواں برس اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرچکے ہیں۔اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں ںے ویسٹ انڈیز کے خلاف 41 رنز بناکر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں حسین طلعت نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔