ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا

لندن (ویب ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔ریحام خان نے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو جواب دیا ہے۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ کرنے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔

مسلسل دیوار کی جانب منہ کرکے تین روز تک دیکھنے وا لا کتا،وجہ کیابنی؟

جنرل روکا(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے سوشل میڈیا پر ایک کتے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں جو مسلسل ایک نیلی دیوار کی جانب منہ کرکے اسے تین روز تک دیکھتا رہا۔ ماہرین سرتوڑ کوشش کے باوجود یہ جاننے سے قاصر رہے کہ کتے کا یہ عجیب رویہ کیونکر رونما ہوا۔لیبریڈور نسل کا یہ کتا ایک بس اسٹیشن پر اس پراسرار حالت میں دیکھا گیا جس کی دیوار کا رنگ نیلا ہے۔ سوشل میڈیا نے اس کتے کو چائکو کا نام دیا ہے کیونکہ کوئی بھی اس کا اصلی نام نہیں جانتا۔ یہ کتا اسٹیفنلی کے علاقے کے ایک بس اسٹاپ میں نیلی دیوار کو مسلسل تکتا ہوا پایا گیا اور وہ بھی لگاتار تین روز تک۔کبھی وہ بیٹھ کر اور کبھی کھڑے ہوکر دیوار کی جانب منہ کیے رہا اور اس کی ا?نکھیں گویا نیلی دیوار سے چپک گئیں۔ لوگوں نے اسے دیوار سے دور کرنے اور ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ دم ہلاتے ہوئے مسلسل دیوار پر نظریں جمائے رہا۔

روزہ میں ماں کا بچے کو دودھ پلانا ٹھیک ہے یا نہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک )کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے،روزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا ؟،جواب: بچے کو دودھ پلانے والی عورت اگر بہت کمزور ہے اورروزہ رکھنے کی صورت میں اس کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا بچے کے لئے ا±س کا دودھ نہ ہونے یا انتہائی کم ہونے کی صورت میں بچے کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ،تو اسے عذر کی بنا پر رمضان کاروزہ چھوڑنے کی رخصت ہے ،جس کی بعد میں قضا لازم ہے۔تاہم اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔احادیث وآثار میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے :ترجمہ:”روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا “۔اور ماں کا دودھ ا±س کے وجود سے خارج ہوتا ہے۔ امام بخاری بیان کرتے ہیں :ترجمہ:” حضرت ابن عباس اور عکرمہ بیان کرتے ہیں : روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے ،خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا“۔

نیپالی حکومت نے سخت قدم اٹھا لیا لیپ ٹاپ سیکھو ےا گھر بیٹھو ،وزرا کو وارننگ

سائنس و ٹیکنالوجی(ویب ڈیسک) کے اس جدید دور میں جہاں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سے آگاہی ہر شعبے کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے وہیں اب حکومتی امور چلانے کیلئے بھی اس کی آگاہی ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے تمام وزراء کو 6ماہ کے اندر لیپ ٹاپ سیکھنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے کہ وہ اس عرصے میں لیپ ٹاپ سیکھیں ورنہ دوسری صورت میں انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

میچ کا ٹکٹ ہی ویزہ ہے ،پاکستانیوںکی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)روس کی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت پاکستانی شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔روس کی حکومت نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس سے مستفید ہوکر شائقین، روس میں رواں ماہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے میچز بغیر ویزا کے براہ راست دیکھ سکیں گے۔میچز میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے روس کی حکومت نے پہلی مرتبہ اپنی ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے اور میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کسی کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس میں داخل ہوسکے گا۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والے غیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔

تیزرفتاری سے چلنے کو عادت بنالیں تو فالج یا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے

نیو یا رک (ویب ڈیسک)درمیانی عمر میں ایک آسان عادت اپنا کر لوگ دل کو صحت مند رکھ کر ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ ٹال سکتے ہیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں لوگ اگر تیز رفتاری سے چلنے کو عادت بنالیں تو وہ فالج یا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔پندرہ سال تک چلنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے چلنے کی اوسط رفتار اگر 3 میل فی گھنٹہ ہو تو مختلف امراض سے موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔خصوصاً فالج یا ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین نے یہ دریافت کیا کہ تیز رفتار سے چلنا ہر عمر کے افراد کے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے مگر اس کا سب سے زیادہ فائدہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمر کے افراد کی اوسط رفتار 3 سے 4 میل فی گھنٹہ ہو تو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ آہستگی سے چلنے والوں کے مقابلے میں 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیز چلنا عام طور پر 3 سے 4.35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سمجھی جاتی ہے مگر اس کا انحصار چلنے والے کے فٹنس لیول پر ہوتا ہے، تو تیز چلنے کا عندیہ ہلکا سا سانس چڑھ جانا یا پسینہ آنے کی صورت میں بھی ملتا ہے۔

مقدس دیوی سیتا کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی کہنے والے نائب وزیر اعلی سخت تنقید میں

بھارتی(ویب ڈیسک)ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما کو ہندوئوں کی مقدس دیوی ’سیتا‘ کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی قراردینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ہندوانتہاپسند ان کے پتلے جلا رہے ہیں جبکہ ان کی پارٹی بی جے پی نے ان سے کہا ہے کہ اپنے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔لکھنئو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں سیتا جی کی پیدائش ایک گھڑے سے ہونے کا ذکر ہے ، جو آج کی ٹیسٹ ٹیو ب بے بی جیسی ٹیکنالوجی لگتی ہے۔ جنک جی کے ہل چلانے پر زمین سے ایک گھڑا نکلا اور اس میں سے سیتا جی نکلیں۔ وہ کہیں نہ کہیں ٹیسٹ ٹیوب بے بی جیسی ٹیکنالوجی رہی ہوگی ۔

بھارتی فوجی گاڑی کے نیچے کچلا جانیوالا ایک کشمیری شہید،باقی دو کی حالت تشوشناک

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، سری نگر میں قابض فوج کی گاڑی تلے آکر زخمی ہونے والا ایک نوجوان آج شہید ہو گیا۔واقعے کے دو دیگر زخمی نوجوانوں میں سے ایک کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ روز بھارتی فوج کی جانب سے یہ شرمناک حرکت کی گئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہتے کشمیری اس وقت مدد کے لیے پکارتے ہیں جب سری نگر کی جامع مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے والے بے گناہ نہتے افراد پر بھارتی فوج نے گاڑی چڑھادی۔حریت رہنماوں کی زیر قیادت سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں واقع جامع مسجد کے باہر بے گناہ کشمیریوں کی رہائی اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے پرامن مظاہرہ کیاجارہا تھا۔مظاہرین کی قیادت حریت رہنما محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی شوکت احمد بخشی اور نور محمد کلوال کر رہے تھے جو بھارت مخالف نعرے بھی بلند کر رہے تھے کہ اس دوران بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی نے مظاہرین پر چڑھ دوڑی۔

تھر میں موت کا رقص جاری ،مٹھی میں غذائی قلت اور آلودہ پانی سے مذید 10بچے دم توڑ گئے

پاکستان (ویب ڈیسک) مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے امراض سے مزید 10 بچے ہلاک ہوگئے۔مرنے والے بیمار بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے گاو¿ں میں پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ آلودہ پانی سے ہونے والے امراض کا شکار ہیں کیونکہ ان کے پاس کنویں کا پانی پینے کے علاوہ کوئی اور نظام موجود نہیں ہے۔والدین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر الزام لگایا کہ جب وہ اپنے بچوں کے لیے بہتر علاج کی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان سے بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے۔مٹھی کے سول ہسپتال میں ہلاک ہونے والے بچوں کو دیہاتوں سے لایا گیا تھا۔اس واقعے پر رائے کے لیے ڈان کی جانب سے بارہا کوششوں کے باوجود ضلعی ہیلتھ آفیسر یا متعلقہ حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔خیال رہے کہ قبل ازیں رواں ہفتے مٹھی ہی میں ان ہی بیماریوں کی وجہ سے تقریباً 8 بچے ہلاک ہوئے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حالیہ سماعت کے دوران سندھ کے سیکریٹری صحت کی جانب سے پیش کی گئی جامع رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔
کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں چیف جسٹس کی جانب سے از خود نوٹس لیے جانے کے بعد سے محکمہ صحت کے حکام نے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مقامی میڈیا کے نمائندوں کو اس حوالے سے معلومات بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے لئے شہباز شریف نے اپنے پتے شو کر دئیے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے 4 نام پیش کردیئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلیٰ سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کےبعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 4 نام پیش کردیئے ہیں جن میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا نام شامل ہے۔نمائندہ جیونیوز سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ جوم نام سامنے آئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف تک پہنچ جائیں گے، ان ناموں پر وہ سوچ بچار کرلیں ہم بھی ان کے ناموں پر سوچ بچار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایک ہی میٹنگ میں نام فائنل ہوجائے۔

اداکار فواد خان کی چائے والے سے مشابہت کے چرچے

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل اپنی ایک تصویر کی بناء پر مشہور ہونے والا اسلام آباد کا مشہور ‘چائے والا’ ارشد خان تو سب کو ہی یاد ہوگا اور اب حال ہی میں پاکستانی اسٹار فواد خان کی ایک میگزین فوٹو شوٹ کی تصویر دیکھ کر لوگوں کو وہ پھر سے یاد آگیا۔رواں ہفتے فواد خان نے ماہرہ خان کے ہمراہ بھارتی میگزین ‘برائیڈز ٹوڈے’ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کے لیے فواد خان کی اہلیہ و ڈیزائنر صدف کنول کے عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔فواد اور ماہرہ کا بھارتی میگزین کیلئے شاندار برائیڈل شوٹ
اس فوٹو شوٹ میں فواد اور ماہرہ مختلف انداز میں جلوہ گر ہوئے اور دونوں کو عروسی ملبوسات میں روایتی انداز کے بجائے بولڈ اسٹائل میں تیار کیا گیا۔جلد ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور کچھ لوگوں نے نشاندہی کی کہ اس فوٹو شوٹ میں فواد بالکل ‘چائے والا’ سے مشابہ لگ رہے ہیں۔ویسے ہم بھی اس بات سے کچھ کچھ متفق ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

جرمن سفیر نے پاکستانیوں کیلئے مثال قائم کر دی ، جان کر پاکستانی حکمرانوں کی نظریں شرم سے جھک جائینگی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچاکر اس بحران میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پاکستان میں پانی کی قلت کا بخوبی ادراک ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پانی کی قلت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھوکرجرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔

تمام قیاس آرائیاں ختم ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ 3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے اہم ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو تازہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔انہوں نےکہا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اب عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد ہی کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول میں دو سے تین دن کی گنجائش موجود ہے۔اختر نذیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حالیہ ٹرانسفر اور پوسٹنگز کا نوٹس لیا ہے، سندھ میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سینئر افسر کی تعینات کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ حکومتوں سے وضاحت طلب کی ہے اور کمیشن ایسی تمام تقرریوں اور تبادلوں کا جائزہ لے کر حتمی احکامات جاری کرےگا۔