اسلام آباد (آئی این پی) نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے، نگراں وزیر اعظم نے مختلف شخصیات سے رابطہ کیا ہے، اس ضمن میں سابق بیوروکریٹس، سابق فوجی افسر، سابق جج، بزنس مین کے ناموں پرغور جارہا ہے،ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں سابق بیوروکریٹس، سابق فوجی افسر، سابق جج، بزنس مین کے ناموں پرغور جارہا ہے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نگراں کابینہ کا حجم مختصر رکھا جائے گا۔اس ضمن میں نگراں وزیراعظم نے سابق رجسٹرار سپریم کورٹ طاہر شمشاد سے بھی مشاورت کی ہے، نگراں کابینہ آئندہ ہفتے تک حلف اٹھائے گی۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نگراں کابینہ میں اچھی شہرت رکھنے والے بیوروکریٹس کو شامل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ آج نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی جانب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا مقصد انتخابات کے التوا کر روکنا ہے۔
Monthly Archives: June 2018
آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام ، نواز شریف سمیت 21 افراد کو نوٹس
لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں پیسے وصول کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور عابدہ حسین سمیت21 سویلین ،انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی سمیت کیس سے متعلقہ آرمی افسران، ڈی جی نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے ۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متعلق ایک سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی اور ساتھ ہی درخواست کی کہ حساس نوعیت کا معاملہ ہونے کی بناءپر رپورٹ کو دوبارہ سیل کردیا جائے جس پر عدالتی عملے نے رپورٹ کو سربمہر کردیا۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے؟۔ سماعت کے بعد عدالت عظمی نے نواز شریف، عابدہ حسین، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسد درانی سمیت کیس سے متعلقہ آرمی افسران اور ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 31مئی کو سماعت کے دوران اصغر خان کیس پر کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اسی شام تک کی مہلت دی تھی۔یکم جون کو کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے انہیں طلب کیا تھا تاکہ وہ عدالت عظمی کو وفاقی کابینہ کی رپورٹ سے آگاہ کریں۔خیال رہے کہ 1990ءکی انتخابی مہم کے حوالے سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس انتخابی مہم کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل جماعتوں اور رہنماﺅں میں پیسے تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان (مرحوم )نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، یہ کیس پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اصغر خان کیس کے نام سے مشہور ہے۔خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے اپنے ایک بیان حلفی میں دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی رہنماﺅں میں یہ پیسے مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب سے لے کر بانٹے گئے تھے۔پیسے لینے والوں میں غلام مصطفی کھر، حفیظ پیرزادہ، سرور چیمہ، معراج خالد اور دیگر رہنماﺅں کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کا نام بھی سامنے آیا تھا۔اصغر خان کیس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پیسے بانٹنے کا یہ سارا عمل اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان اور دیگر قیادت کے بھی علم میں تھا۔سپریم کورٹ نے 2012ءمیں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم اور 1990ءکے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درنی پر عائد کی تھی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے عدالت مسترد کرچکی ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں وفاقی حکومت کو اصغر خان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
عالیہ بھٹ اب کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکار اشوینے آئر تیواری کی نئی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکار اشوینے ایئر تیواری کی نئی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی، جس کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی۔ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ”گلی بوائے “ اور ”براہمسترا “ میں دکھائی دیں گی۔
ریحام کی عمران کے خلاف کتاب پرحمزہ عباسی کی کڑی تنقید
لاہور(شوبزڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں چند انکشافات سامنے لے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ کتاب کے متن سے لگتا ہے کہ ریحام پرہیز گار اور تہجد گزار خاتون ہیں اور عمران خان دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں.تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا تجربہ ہواہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیاہے جبکہ ریحام خان نے خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کو ن لیگ کا ترجمان مقرر کردیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا تاہم پہلی ہی گفتگو میں انہوں نے چوہدری نثار علی خان کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے چوہدری نثار کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کی باتوں پر تبصرہ سینئر قیادت ہی کرے گی، بروقت انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ترجمان آصف کرمانی تھے۔
پرینیتی اور ارجن کپور کی ”سندیپ اور پنکی فرار“ آئندہ سال ریلیزہو گی
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ آئندہ سال یکم مارچ کو ریلیزکی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ اس سے قبل آئندہ سال 3 اگست کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ پیچھے کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم یکم مارچ کو ریلیزکی جائے گی، فلم میں اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایمان علی کو فلم اور ٹی وی مےں کچھ منفرد کر دکھانے کا جنون
لاہور (شوبزڈیسک) ماڈل واداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کیلئے محنت کرنا ضروری ہوتی ہے ۔اپنے اےک انٹر وےو مےں اےمان علی نے کہا کہ فلم ہویا ٹی وی ہر جگہ کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوںجس کےلئے فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتاہے‘ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم عوام تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو ہر موضوع پر فلم اور ٹی وی ڈرامہ بننا چاہیے مگر فلمیں زیادہ تر ہلکے پھلکے کامیڈی اور میوزیکل موضوعات پر ہی ہوں ۔
شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 60لاکھ ہو گئی
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہونے کی خوشی میں وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سالگرہ کا تحفہ مجھیانسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 60لاکھ ہونے کی صورت میں بہت ہی جلدی مل گیاہے، میری لئے بہت زیادہ محبت، حوصلہ افزائی، تعریف اور جوش و ولولے کے لئے آپکی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔، مجھے امید ہے میں آگے بھی آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔وڈیو میں شلپا شیٹھی کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے چھکا لگایا ہے جبکہ ان کے بیٹے ویان وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کی سالگرہ 6جون کو منائی جائے گی۔
ریحام خان کا اپنی کتاب چند ہفتوں میں شائع کرنے کا فیصلہ
لندن (وجاہت علی خان سے) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی آپ بیتی پر مشتمل تصنیف آئندہ چند ہفتوں میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز روزنامہ خبریں کی خصوصی خبر کے مطابق لندن میں ہارٹ نکولس سٹور کے ریسٹورنٹ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں متوقع طور پر ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب کے متعلق گفتگو بھی کی ہے۔ لندن میں خبریں کے خصوصی ذرائع کے مطابق ریحام ان دنوں اپنے انتہائی قریبی افراد پر بھی اعتبار نہیں کر رہیں اس لیے اس تصویر میں بھی ان کے ساتھ ان کے بیٹے طاہر خان موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں عمران خان کے متعلق بعض ہوشربا انکشافات کے علاوہ ریحام خان کے پاس عمران خان کا بلیک بیری موبائل فون بھی موجود ہے جس میں ریحام خان کے قریبی حلقوں کے مطابق تہلکہ خیز معلومات موجود ہیں۔ لندن میں چند سال سے مقیم ریحام خان کے ایک قریبی سابقہ صحافی دوست مبین رشید کے مطابق عمران خان سے طلاق کے بعد انہوں نے ریحام خان کی مذکورہ کتاب کو بعض مندرجات انہوں نے بھی دیکھے ہیں اور اگر عمران خان کا گم شدہ بلیک بیری اور اس میں موجود چیئرمین سامنے آ گئیں تو انتہائی حیرت انگیز معلومات سامنے آئیں گی۔ یاد رہے کہ مبین رشید وہ صحافی ہیں جنہوں نے ریحام خان کو پاکستان کے ایک ٹیلی ویژن چینل پر ملازمت دلوانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن خبریں کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں ریحام خان نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی مذکورہ کتاب اردو زبان میں کئی مہینے پہلے چھپ چکی ہے اور اس کی نوک پلک پاکستان کے ایک سرکردہ کالم نگار نے سنواری تھی لیکن اب حسین حقانی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا مرکز یہ تھا کہ یہ کتاب انگریزی زبان میں لندن یا امریکہ سے شائع ہو یا پاکستان سے تاہم امریکہ میں خودساختہ جلا وطن حسین حقانی اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری کو واضح کیا ہے کہ لندن میں ریحام خان کے ساتھ میری ملاقات سرسری اور اتفاقیہ تھی چنانچہ اگر تم (فواد چودھری) بھی یہاں مجھے ملتے تو ہم ایک دوسرے کو ہیلو ضرور کہتے۔ اگر تمہارے اندر وہ روایتی وضع داری ہوتی حسین حقانی نے مزید کہا کہ فی الحال میرا پاکستان مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔
شاہ رخ کی فلم ”زیرو “ کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی
ممبئی (شوبزڈیسک)فلم ”زیرو “ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مادھاون ان دنوں امریکا میں فلم ”زیرو“ کے 45روز پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو “میں اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے، فلم 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔
سلمان خان کی ” ریس 3 “ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کمانے میں کامیاب
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے اور اس کے سیٹلائٹ حقوق ممکنہ طور پر 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں ۔اس طرح یہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 85 فیصد بجٹ ریکور کرچکی ہے۔ٹریڈ ایکسپرٹ اور فلم سازوں کے مطابق بڑے سٹارز جیسے شاہ رخ خان،، عامر خان، سلمان خان اور اکشے کمار وغیرہ کی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ان اسٹارز کے نام کے باعث بہت بھاری رقم کے عوض فروخت کیے جاتے ہیں۔ریس 3 کے پروڈیوسیر رمیش تورانی نے سیٹلائٹ رائٹس کی رقم بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں جیسے ریس تھری کے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بہت مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔
راحت فتح علی کے گیتوں سے سجی ”نہ بینڈ، نہ باراتی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز
لاہور (شوبزڈیسک) رومانٹک کامیڈی فلم ”نہ بینڈ، نہ باراتی“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے دَنگل میں ایک اور فلم شامل، ہدایت کار محمود اختر کی فلم’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ اب عید الفطر پر پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے جبکہ اس میں راحت فتح علی خان اور امانت علی خان جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سینئر اور جونیئر فن کاروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں ایک جانب نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو میکال ذوالفقار جلوے بکھیر رہے ہوں گے تو دوسری جانب امریکی نژاد پاکستان ہیرو شایان خان فن کا جادو جگائیں گے۔
مزاحیہ اداکار ننھا کی 32ویں برسی چپ چاپ گزر گئی
لاہور ( شوبزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 32ویں برسی چپ چاپ گزر گئی ۔ ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942ءمیں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کمال احمد رضوی کے پہلے ڈرامہ سیریل ”آ نوکری کریں“سے فنی زندگی کا آغاز کیا پھرڈرامہ سیریز ”الف نون“سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ کیریئر کا آغاز 1966ءمیں فلم ”وطن کا سپاہی“سے کیا ۔ فلم ”دبئی چلو“نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ”سالا صاحب“ لاہور میں 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ننھا کی فلمی ہیروئن میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا نازلی کے عشق میں مبتلا ہو کر سنجیدہ ہوچکے تھے لیکن نازلی کی جانب سے بے وفائی پر ننھا نے موت کو گلے لگا لیا۔
انہوں نے زندگی بھر مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی پردرد تھا۔


















