عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار،فلم ساز، صدا کار ،اداکار،فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنایت حسین بھٹی کی 19ویں برسی (آج) جمعرات کو منائی جائےگی۔اس موقع پر ملک کے مختلف نگار خانوں میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔عنایت حسین بھٹی 12جنوری 1928ءکو گجرات میں پیدا ہوئے۔وہ بیک وقت ایک گلو کار،اداکار،ہدایت کار، مصنف،سماجی رہنمائ، کالم نگار اور مذہبی سکالر تھے۔ابتداءہی سے ان کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا،ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ ان کی آواز کی پچ سب سے مختلف تھی۔ انہوںنے اپنے عہد میں وارث شاہ ، بلے شاہ، خواجہ غلام فرید اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعراءکا کلام گایا۔ 1955ءمیں ہدایت کا ر نذیر کی فلم ”ہیر “میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نہوں نے 1960ءکی دہائی میں تھیٹروں میں گلو کاری کا آغاز کیا،جہاں وہ سلطان باہواور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھے۔انہوںنے سینکڑوں فلموں میں اداکاری اور گلو کاری بھی کی۔ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم د ابدلہ،کوچوان اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں بھاگاں والیو، آج اکھاں وارث شاہ نوں، نکل کر تیری محفل سے بہت مشہور ہوئے۔عنائت حسین بھٹی 31مئی 1999ءکو 71 برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئے تھے لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

شائقین کے مثبت رسپانس نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی

لاہور(شوبز ڈیسک)مزاحیہ ڈرامے بلبلے سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کو نئی زندگی دی، اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا، میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، بس اپنی پرفارمنس کا فیصلہ دیکھنے والوں پرچھوڑ دیتی ہوں۔عائشہ عمرنے کہا کہ فلم فاسٹ اور مقبول میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے روایتی کلچر کے ساتھ پوری دنیا میں اپنا سوفٹ امیج پیش کرسکتے ہیں۔ ہماری فلموں کا معیار بھی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے۔، خوش کی بات یہ ہے کہ نوجوان فلم میکر ناراض فلم بینوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ انھیں اگر وسائل دے دیے جائیں تو بہترین فلم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نوجوان ناتجربہ کار ضرور ہیں مگر آنے والے وقت میں یہی مستند ہدایتکار، ٹیکنشنز اور رائٹر ہوں گے۔

سلمان خان فلم ”ریس تھری“ میں ڈبل رول کریں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ ادکار سلمان خان فلم ”ریس تھری“ میں دوہرا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ”ریس تھری“ میں سلمان خان دوہرا کردار ادا کریں گے، لیکن اس بارے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول،انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

گرین شرٹس کی بیڈنگلے ٹیسٹ کی تیاریاں بارش سے متاثر

لیڈز(نیوزایجنسیاں) پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں جب کہ فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔قومی پلیئرز منگل کی شام لیڈز پہنچے تھے اور آج پریکٹس کا آغاز کیا، وارم اپ ایکسرسائز کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس کروائی جب کہ تھرو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ بارش شروع ہونے کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کیے گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لارڈز گراو¿نڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا، قومی ٹیم لیڈز پہنچ چکی ہے اور کل سے ہیڈنگلے گراو¿نڈ پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔دوسرے میچ میں فخر زمان کے ڈیبیو کا امکان ہے،بابراعظم کے وطن واپس لوٹنے کے بعد سکواڈمیں عثمان صلاح الدین کی بھی انٹری کاامکان ہے اورلیڈزمیں ڈیبیوکرایاجاسکتاہے، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم دوسرے اور آخری میچ میں بھی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھیلاجائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

سابق آسٹریلین بلے بازفل جیکس نیوساﺅتھ ویلز کے کوچ مقرر

تسمانیہ(بی این پی ) سابق آسٹریلین بیٹسمین فل جیکس کو نیو ساﺅتھ ویلز کا کوچ مقرر کردیا گیا۔ سابق اوپنر کو گزشتہ سال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا 39سالہ فل جیکس نے 2016ءمیں خاندانی مسائل کے باعث کوئنزلینڈ کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ناصر کھوسہ نہاتے دھوتے رہے گئے

لاہور (تجزیہ نگار) آج کے دن تک دو صوبوں میں تحریک انصاف کا عمل دخل ہے ایک صوبے میں وہ حکمران اوردوسرے میں اپوزیشن ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں اس کی حکومت ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں وہ اپوزیشن کی قیادت کررہی ہے۔ کے پی کے میں جناب پرویز خٹک معاملات کے نگران جبکہ پنجاب میں میاں محمودالرشید کا عمل دخل ہے۔ ان دونوں صوبوں میں نگران حکومتوں کے قیام کیلئے انہیں کردار ادا کرنا تھا اور کرنا ہے لیکن دونوں میں اس جماعت نے جو کچھ کیا اس سے ظاہر ہی نہیں ثابت ہوگیا کہ اس جماعت میں ابھی تک سیاسی بالغ نظری کا شدید فقدان ہے۔ ن لیگ والے ان پر یوٹرن کا جو الزام عائد کیا کرتے تھے اور کرتے ہیں وہ انہوں نے سچ ثابت کردکھایا ہے۔ اس معاملے میں مذکورہ دونوں ہستیاں ہی نہیں ان کی پارٹی کے سربراہ یعنی عمران خان بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ہوسکتا کہ دونوں صوبوں میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ ان کی مرضی اور مشاورت کے بغیر طے کیا گیا ہو اور پھر واپسی بھی ان کی رضا کے بغیر ہوئی ہو۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ کے پی کے میں جس شخص کو نگران وزارت اعلیٰ کا ہار ڈالا گیا وہاں کے وزیراعلیٰ اسے لے کر فوراً عمران خان کے پاس چلے گئے۔ مقصد سلام کرانا ہوگا۔ یہ بجائے خود ایک حماقت جس سے یہی تاثر ملا کہ نامزد نگران وزیراعلیٰ کسی حوالے سے بھی غیرجانبدار شخصیت نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا اپنا آدمی ہے کچھ حلقے تو باقاعدہ الزام لگاتے رہے۔ خصوصاً سوشل میڈیا پر پچاس کروڑ بلکہ اس سے بھی زائد مسودے کی باتیں ہوتی رہیں۔ہمیں نہیں معلوم اور اہم نہیں سمجھتے کہ اس میں کوئی حقیقت ہوسکتی ہے لیکن جس طرح کا طرز عمل اختیار کیا گیا اس سے اس قسم کے تاثر کو تقویت ضرور ملی۔ تاہم بعد میں پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ واپس لے لیا اور نامزد وزیراعلیٰ نہاتے دھوئے ہی رہ گئے۔ ان کی واپسی کی وجہ یہ تو نہیں ہوسکتی کہ سودا نہیں ہوا بلکہ یہاں بھی سیاسی کو تاہ نظری آڑے آئی ہوگی۔ لوگوں کی طرف سے کڑی تنقید کی بنیاد بھی یہی تھی۔ ابھی اس معاملے کی گرد بیٹھ ہی رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے بلے سے ایک دوسرا چھکا پڑگیا۔ پنجاب میں جس نااپر میاں محمودالرشید کی میاں شہبازشریف کے ساتھ ملاقات میں جس شخصیت پر اتفاق ہوا تھا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی نہیں کردیا گیا دو روز تک یہ نام چلتا رہا اور ناصر کھوسہ ڈھیڑ ساری مبارکبادیں بھی قبول کرچکے ہونگے کہ میاں محمودالرشید یہاں بھی یوٹرن لے لیا۔ دو دن گزرنے کے بعد ان کی طرف سے جو اعلان کیا گیا وہ ان کے بچگانہ پن اور ناپختہ سیاسی سوچ اور شعور کا مظہر ہے۔ ایک تو انہوں نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ اعلان کی وجہ یہ بتائی گی عمران سے جلد بازی میں غلطی ہوگئی اور غلط فہمی میں یہ فیصلہ کرلیا گیا۔ جس پر عوام کی طرف سے کڑی تنقید ہوئی۔ تنقید تو آخر ہونا ہی تھی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں پر یہ نام پر کیا بیتی ہوگی۔ اس سے تو بہتر تھا آپ نگران وزارت اعلیٰ کیلئے بھی میاں شہبازشریف یا ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا نام ہی تجویز کردیتے کیونکہ کہا یہی جارہا ہے کہ ناصر کھوسہ بھی تو ایک طرح سے ان کے اپنے ہی آدمی ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم اس کی آئینی اور قانونی پوزیشن کیا ہے لیکن جہاں تک ہم سمجھ سکے ہیں وہ یہی ہے کہ اب نام کی واپسی باہمی رضامندی کے ساتھ ہی ہوسکتی ہے۔ ورنہ تو تیر کمان سے نکل چکا ہے اور یہ پیپلزپارٹی والا تیر ہرگز نہیں بلکہ حقیقی تیر ہے انتخابات کی بالکل ابتدا میں ہی اس کے بنیادی فیصلوں میں اختیار کئے گئے۔ احمقانہ طرز عمل سے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو سیاسی بالغ نظری کیلئے ابھی تک زیادہ تجربے کی ضرورت ہے۔ اسی نوعیت کے فیصلے کئے گئے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ اقتدار میں آکر بھی منظور آفریدی اور ناصر محمود کھوسہ جیسے فیصلے ہی کئے گئے اور پھر انہیں واپس بھی لے لیا گیا تو اس ملک کا کیا بنے گا۔ یہ کھسم (خاوند) والا معاملہ ہے کہ کھسم کیا تو برا کیا اور کرا کے چھوڑ دیا تو اور برا کیا…. کیا عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ غالباً ایک مبینہ کرپٹ ملک کیلئے اتنا خطرناک نہ ہو جس قدر خطرناک متوازن ذہن نہ رکھنے والا ہوسکتا ہے۔

دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا اے سکواڈ کا اعلان

سڈنی (اے پی پی) عثمان خواجہ رواں برس اگست ستمبر میں شیڈول دورہ بھارت کیلئے آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے، مچل مارش چار روزہ اور ٹریوس ہیڈ لمیٹڈ اوورز ٹیم کی قیادت کریں گے، گلین میکسویل اور جوئے برنز کو نظرانداز کر دیا گیا۔ آسٹریلیا اے لمیٹڈ اوور سکواڈ کپتان ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، پیٹر ہینڈزکامب، عثمان خواجہ، مارنس، مائیکل نیسر، میتھیورینشا، جیئے رچرڈسن، ڈی آرسی شارٹ، بلی سٹین لیک، مچ سوپسن، کرس ٹریمین اور جیک ولڈرموتھ پر مشتمل ہے، چار روزہ سکواڈ میں کپتان مچل مارش، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، برینڈن ڈوگٹ، پیٹرہینڈزکامب، ٹریوس ہیڈ، جان ہولانڈ، عثمان خواجہ، مائیکل نیسر، جوئل پیرس، کورٹس پیٹرسن، میتھیو رینشا، مچ سوپسن اور کرس ٹریمین شامل ہیں۔

آپ پہلے سو رہے تھے ،شہباز بھی پھٹ پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے نگران وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ ہی ہیں اور ان کے نام کی سمری گورنر کو منظوری کے لیے بھجوائی جاچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے آخری رسمی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن نام دینے سے پہلے اور بعد میں کہیں سو رہی تھی، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کا نام مشاورت سے فائنل کیا گیا تھا اور یہ نام اپوزیشن نے ہی تھا اور اب ایک مرتبہ نام دیکر واپس لینا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ اب اگر اپوزیشن کے نام آئے بھی تو ہم ناصر محمود کھوسہ کی ہی حمایت کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ چودھری نثاربڑے میاں صاحب کے زیادہ گہرے دوست ہیں اور انہوں نے بڑے میاں صاحب سے ہمیشہ میری شکایت کی۔وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثارصاحب کی اصل میں دوستی اوربھائی چارہ نوازشریف سے تھا،یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے،اوروہ نوازشریف کو میری شکایات کیا کرتے تھے۔شہبازشریف نے کہا کہ چودھری نثارکے کہنے پرمجھے نوازشریف سے جھاڑ پڑتی تھی،ان سے میرا تعلق نوازشریف کے ذریعے ہوا،سابق وفاقی وزیر داخلہ سے کچھ عرصہ اسی طرح گزرا پھروہ میرے دوست بن گئے،انہوں نے کہا کہ چودھری نثارمیں بچپنا ضرورہے،بچے کومنانا پڑتا ہے،انہیں بھی مناتے رہتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کیا اس بارچودھری نثارکومنالیں گے؟کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ اللہ خیرکرےگا، سب ٹھیک ہو جائےگا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پو رمیں سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے فورا بعد سی ٹی سکین کے شعبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ ہٹاچی کمپنی کے حکام نے سی ٹی سکین مشین کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ارب 20کروڑ روپے کی لاگت سے سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ سی ٹی سکین مشین کی تنصیب، انتظامات اور عملے کی تنخواہوں کے اخراجات ہٹاچی کمپنی ادا کرے گی جبکہ ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ مریض کےلئے مفت ہوگا ، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ راجن پور میں نصب کی جانےوالی سی ٹی سکین مشین جدید ترین ہے۔ نجی انتظام سے سی ٹی سکین مشین اور پتھالوجی لیب چلانے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کا ہیلتھ کلچر بدل چکا ہے۔ سی ٹی سکین مشین اب خراب ہوگی او رنہ ہی عملہ غائب ہوگا۔ راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید ترین سی ٹی سکین مشین پاکستان مسلم لیگ( ن) کی طرف سے عوام کےلئے تحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن پر مجموعی طور پر 24کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے او پی ڈی ، گائنی،سرد خانے،برن اور ڈینٹل یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی تیمار داری کی ، بچوں کو پیار کیا اور مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دوران مرےضوں کی مزاج پرسی کی اوراےک مرےض سے سرائےکی مےں پوچھا کہ ”سائیں ٹھیک تھیوں“ جس پر مرےض نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”اللہ دا شکر اے ،شہبازشریف جیونداں رو“۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال راجن پور میں مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں ، ادویات اور ڈاکٹر وں کے بارے استفسار کےا اور مریضوں نے طبی سہولتوں پراطمےنان کااظہارکےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کواٹرہسپتال راجن پور مےں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کےلئے انقلاب آفرےن اقدامات کےے ہےں۔حکومت پنجاب کے ان اقدامات کی بدولت عوام کو صحت کی معےاری سہولےات اوراعلی معےار کی ادوےات مفت مل رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ تےن سال قبل ضلعی ہسپتالوں کی تعمےر نو کے منصوبے کا آغاز کےا تھا۔پہلے جب مےں ہسپتالوں کے دورے کرتا تھا تو مجھے ہسپتالوں کی حالت زار دےکھ کر دکھ ہوتا تھا اورمجھے ہسپتالوں کے اےم اےس کے خلاف کارروائی بھی کرنا پڑتی تھی،اب ہمارے اقدامات کے باعث ضلعی ہسپتالوں کی حالت مےں بہتری آئی ہے ،پہلے مےں سےلاب کے دوران ضلعی ہسپتال راجن پور آےا تھا اوراس کی حالت زار دےکھ کر مجھے بہت تکلےف ہوئی تھی ،آج ےہ شاندار ہسپتال دےکھ کر مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے اورےہاں ہسپتال مےں بہترین سرجیکل وارڈز اورڈائےلسز سنٹر اورڈےنٹل سرجری کے شعبے موجود ہےں ۔ےہاں سی ٹی سکےن مشےن بھی لگ چکی ہے جو 24گھنٹے مرےضوں کی خدمت پر معمور ہے۔انہوںنے کہاکہ ہسپتال کے دورے کے دوران مےں نے مرےضوں سے طبی سہولتوں کے بارے مےں درےافت کےا تو اےک بھی شکاےت نہےں ملی اورےہی معےار ہے جو تمام لوگوں کی کاوشوں کا ضامن ہےں۔ انہوںنے کہا کہ مےرے دل سے ہسپتال کے اےم اےس ،ڈاکٹرز اورسرجنز کے لئے دعائےں نکل رہی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال کی ادوےات کا سٹور انتہائی شاندار ہے اوراس کا موزانہ لاہور کے کسی بھی پرائےوےٹ مےڈےکل سٹور سے کےا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خدمت ہماری سےاست کا نصب العےن ہے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے بے مثال اقدامات کےے ہےں اورےہاں تعلےم، صحت سمےت اربوں روپے کی لاگت سے ترقےاتی منصوبے مکمل کےے ہےں۔اس خطے کی ترقی کےلئے آبادی کے تناسب سے زےادہ فنڈز دےئے گئے ہےں۔ہم نے جنوبی پنجاب کی 31فےصد آبادی کےلئے 42سے 45فےصد وسائل فراہم کےے ہےں ۔چےلنجز کے باوجود ترقےاتی کاموں کو تےزرفتاری سے آگے بڑھاےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے اورہمےں ملکر اسے سنوارانا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دےاتوراجن پور مےں مےڈےکل کالج اورٹےکنےکل ےونےورسٹی بنائےں گے اوران منصوبوں کو ڈےڑھ سال کے اندر پاےہ تکمےل تک پہنچائےںگے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے دن رات محنت کی ،پنجاب حکومت نے گزشتہ 5سالوں کے دوران 5ہزار مےگاواٹ بجلی پےدا کی ہے جو نےشنل گرڈ مےںجارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 2010ءکے خوفناک سےلاب کی تباہ کارےوں کا پورے راجن پور کو سامنا کرنا پڑا تھا اورآج اللہ تعالیٰ کے فضل سے حالات ےکسر بدل چکے ہےں اور آج کا ضلعی ہسپتال ےورپ کے کسی معےاری ہسپتال سے کم درجے کا نہےں ہے ۔وزےراعلیٰ نے مےڈےا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ نامزدنگران وزےراعظم اوروزےراعلیٰ نےک نےتی اور غےر جانبداری کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہےں ،امےد ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اورعوامی امنگوں کے عےن مطابق ہوںگے۔وزےراعلیٰ نے ہسپتالوں کی حالت سدھارنے پر صوبائی وزےر صحت خواجہ عمران نذےر،سےکرٹری صحت علی جان،مقامی انتظامےہ ،اےم اےس اورپوری ٹےم کی تعرےف کی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف جنوبی پنجاب کے دورے کے پہلے مرحلے میں راجن پو ر پہنچے توان کا پرجوش خیر مقدم کےا گےا -راجن پور کے روایتی لباس میں نوجوانوں نے پرجوش نعرے لگائے – وزیراعلیٰ ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیتے رہے-وزیراعلیٰ کی آمد کی خبر پر راستوں کے اطراف میں ہزاروں لوگ جمع ہوگئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف راجن پور کے ضلعی ہسپتال مےں صحت عامہ کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد بہاولپور گئے اور وہاں تقریبا 6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا -وزےراعلیٰ نے سٹےٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کےا اور مختلف شعبوں کا دورہ کےا۔وزیراعلی نے ادویات کے معیار اور ڈرگ ٹیسٹنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کی اوراس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے -انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے پنجاب کے نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی معیاری او رمستند ادویات دستیاب ہوںگی -انہوںنے کہاکہ غےر معےاری اورجعلی ادوےات کا کاروبار کرنے والے انسانےت کے دشمن ہےںاورہم کسی کو غیر معیاری اور جعلی ادویات کے ذریعے کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ای خدمت مرکز کا افتتاح کیا -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ ای خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق سروسز فراہم کی جا رہی ہیںاورای خدمت مرکز کے قیام کا مقصد گڈ گورننس اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانا بھی ہے – اےسے مراکز قائم کر کے عوام کو ان کی دہلیز تک خدمات کی فراہمی کا وعدہ پورا کررہے ہیں-وزیراعلی نے ای خدمت مرکز میں شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیااور ای خدمت مرکز کے عملے سے طریقہ کار اور سروسز کی فراہمی کے دورانیے کے بارے میں بھی پوچھا- بعدازاں وزےراعلیٰ نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں آئی سی یو ، کارڈیالوجی سنٹر ، کڈنی سنٹر اور ریجنل بلڈ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا-افتتاح کے بعد مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا ، مریضوں سے بات چیت کی۔وزیراعلی نے آئی سی یو ، کارڈیالوجی اور کڈنی سنٹر میں مریضوں کی عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کےلئے دعاکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکر اور حاصل پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

ایشیا کپ،قومی ویمنزٹیم کی ملائیشیا میں بھرپور ٹریننگ

کولالمپور(آئی این پی)ا یشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ملائشیا میں جاری ہے۔ قومی خواتین کرکٹرز ایک ہفتے سے زائد رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔ قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فٹنس اور نیٹ سیشن کیے۔ ہیڈ کوچ مارک کولز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 3جون سے ہورہا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ویمن ٹیموں کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکیلئے الٹی گنتی شروع

لاہور(نیوزایجنسیاں) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلیے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور میگا ایونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے۔کرکٹ کے گھر انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے انعقاد میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے لندن کے ایک شاعر کیلب فیمی کی جانب سے میگا ایونٹ کے دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کیلیے کس قدر اپنائیت کا احساس رکھتا ہے۔30 مئی 2019 ءکو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 کھیلا گیا، راﺅنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراو¿نڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔

بلوچستان اور کے پی کے ڈٹ گئے ،الیکشن کے التواءکا مطالبہ

کوئٹہ، لاہور (نمائندگان خبریں) بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات میں ایک ماہ کے التوا کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قرارداد وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیش کی تھی۔ ان کا مو¿قف تھا کہ جولائی میں شدید گرمی ہوتی ہے لہٰذا ووٹرز کا باہر نکلنا ناممکن ہے۔ عام انتخابات اگست کے آخری ہفتے میں منعقد کرائے جائیں۔ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی میں واک آﺅٹ کیا۔ قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دو وجوہات کو بنیاد بنایا گیا۔ نمبر ایک جولائی میں صوبے کے لوگ فریضہ حج کے ادائیگی کے باعث سعوری عرب میں ہوں گے اور وہ اپناحق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے۔ نمبر دو جولائی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اکثر اضلاع سے لوگ نقل مکانی کر جاتے ہیں جسکی وجہ سے وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے۔۔قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام صورت حال بلوچستان میں عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیے صوبے میں انتخابات کو موخر کیا جائے۔ قراردار اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے۔ وقائع نگار کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو کروائے جانے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں بھی اس حوالے سے صوبائی وزیرادخلہ سرفراز بگٹی کے طرف سے قرارد اد جمع کروائی گئی کہ پاکستان سے حج کے لیے دولاکھ سے زائد حاجی سعودیہ عرب جاتے ہیں اور وہ دوران الیکشن بھی وہیں ہونگے جبکہ ملک میں مون سون کا آغاز ہونے کے باعث کئی علاقوں میں نقل مکانی شروع ہوجاتی ہے اس لیے الیکشن ایک ماہ کے لیے موخر کئے جائیں۔اس بارے میں جب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل ای سی پی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اگر مخصوص حالات میں چاہے تو الیکشن موخر کرسکتی ہے ۔جو حالات اور وقت بتایا جارہا ہے اس میں بہتر تو یہی ہوگا کہ انتخابات کو دو سے تین ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے اور ان انتخابات کو مئی کی بجائے اکتوبر یا نومبر میں کروایا جائے۔دوسری جانب اس حوالے سے عوامی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے اورگزشتہ روز بھی شہریوں کی جانب سے اخبارات کے دفاتر میں فون کرکے پوچھا جاتا رہا کہ کیا جولائی میں الیکشن ممکن ہوسکتے ہیں کیونکہ ملک میں جاری موسم کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ وہ اپنی انتخابی مہم ملک بھر میں یکساں طور پر چلاسکیں جو کہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

ویسٹ انڈین بلے بازکرس گیل کو پاپولر چوائس ایوارڈسے نوازدیاگیا

ممبئی(بی این پی )ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کو CEAT پاپولر چوائس ایوارڈ سے نواز دیا گیا جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے ماضی کے بھارتی وکٹ کیپر فرخ انجینئر منتخب ہوئے۔ سنیل گواسکر کے مطابق فرخ انجینئر اپنے وقت کے بہترین وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین تھے۔